Ujala Tv

Ujala Tv UJTV ایک عام شہری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے اور سماجی مسائل پر بات کرنے کے لیے ماہرین کو مدع

17/08/2023

مردان ميں گريلوں تنازع پر ماں سميت تين بهایی قتل 😢😭😭

پیپلزپارٹی نے تاریخ دہرائی 😟
15/06/2023

پیپلزپارٹی نے تاریخ دہرائی 😟

26/05/2023

زبان کھولنے کی سزا جانتے ہو۔۔

عمران نیازی جو آج مخالف قوتوں سے مذاکرات کی آمادگی ظاہر کررہے ہیں وہ کل تک ہر قسم کی ڈائیلاگ کو اپنی توہین سمجھتے تھےعمر...
25/05/2023

عمران نیازی جو آج مخالف قوتوں سے مذاکرات کی آمادگی ظاہر کررہے ہیں وہ کل تک ہر قسم کی ڈائیلاگ کو اپنی توہین سمجھتے تھے
عمران نیازی کی خود غرضی، ہٹ دھرمی اور انا پرستی انہیں اور ان کی پارٹی کو اس نہج پر لے آئی جہاں سے شاید واپسی کے دروازے مشکل ہوچکے۔
سیاست بات چیت سے معاملات آگے بڑھانے کا نام ہے۔ مگر یہ فہم اور ادراک عمران نیازی جو خود کو عقل کل سمجھے تھے ان کی بساط سے باہر ہے

25/05/2023

COPY
ملاکنڈ پیڈیا.
#چکدرہ کے مضافات اور وجہ تسمیہ ۔۔۔۔

چکدرہ کے مغرب میں چٹ پٹ اور شاملئ اور مغرب شمال میں رامیال اور باغ کنڈی واقع ہیں چکدرہ کے مشرق کی طرف دربار اور سہصدہ اور علی مست۔ گل مقام ۔ راموڑہ درہ واقع ہیں چکدرہ کے شمال کے طرف برینگڑ جو کہ اب امیر آباد کے نام سے مشہور ہے اس کے بعد گاؤں گدر اور ادم ڈھیری واقع ہیں ادم ڈھیری کے شمال مشرق میں باروڑئ واقع ہے باروڑئ کے شمال میں تیندو ڈاگ۔شوہ۔تازہ گرام ۔ اسبنڑ ۔ خان پور ۔گل آباد اور گدر کے حدود میں گل آباد کے پل واقع ہیں گل آباد کے مغرب میں سفرونو گاؤں ورسک اور خرکنئ واقع ہیں اس کے بعد بڑا گاؤں اوسکئ جو برچڑئ پہاڑ کی دامن میں واقع ہے بڑا قصبہ اوچ ۔ کے شمال میں کوٹئ گرام۔ بیرنڑ ۔لڑم۔سیاہ واقع ہیں اوچ کے شمال مغرب میں خیر آباد۔ کسو گوڈیا خور واقع ہے اوچ کے مغرب میں ٹیسو ۔ چیخو۔کاٹکلہ۔اوسکئ جس کا ذکر ہوا ہے واقع ہیں۔

چکدرہ کی وجہ تسمیہ اور قلعہ چکدرہ... دوستوں چکدرہ دیر لوئر ملاکنڈ ڈویژن کا مرکزی شہر ہے,جو دریائے سوات کے کنارے آباد ہے. چکدرہ کی وجہ تسمیہ کے بارے میں مُختلف نظرئیے قائم ہیں,پروفیسر احمد حسن دانی کے مطابق چکدرہ نام اصل میں چکرادھارا سے ماخوذ ہے جو دیوتا ویشنو کے نام میں سے ایک نام ہے, جبکہ ایک نظریہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ زمانہ قدیم میں یہاں چکس نامی قوم آباد تھی جن کی سکونت کی وجہ سے یہ پھر چکدرہ نام مشہور ہوا.اسی طرح یہاں کے مقامی لوگوں کے مطابق چکدرہ نام اصل میں چاک درہ ہے جسکے معنی ٹیکس وصول کرنے کا راستہ کے ہے. ممکن ہے نوابی دور میں یہاں دریائے سوات پر موجود پُل کو جب لوگ پار کرتے اور دیر, باجوڑ, چترال کی طرف جاتے تو اُن سے ٹیکس وصول کیا جاتا. چکدرہ کی اہمیت جنگِ ملاکنڈ 1895 میں دُنیا کے سامنے ظاہر ہوئی جب انگریز سامراج نے خان عُمرا خان جندولی کے خلاف مارچ کی اور چکدرہ تک پُہنچے تو اُنہوں نے پھر یہاں انگریز رجمنٹس کی مُستقل رہائش کے لئے قلعہ تعمیر کرنے کی ضرورت محسوس کی, چُنانچہ شاہ ڈھیری پہاڑی پر انگریز سامراج نے اس تاریخی قلعے کی تعمیر 1895 کے اواخر میں شروع کی جو 1896 کے وسط تک مکمل ہوئی. یہاں آپ کو بتائے چکدرہ قلعہ جس پہاڑی پر تعمیر ہوا ہے وہ شاہ ڈھیری کے نام سے مشہور ہے, اُس وقت انگریز سامراج چکدرہ قلعہ کو ہیلیو گرافس کے ذریعے روابط رکھنے کے لئے استعمال کرتے جسکی وجہ سے اس مقام کو شیشو گارد پُکارا جانے لگا .تاریخی حوالوں جس میں مُغل بادشاہ اکبر کے زمانے کے ابوالفضل نے لکھا ہے جب زین کوکا نے 1586 عیسوی میں باجوڑ کے راستے یہاں آباد قبائل کے خلاف لشکر کشی کی تو اُنہوں نے اسی مقام
شاہ ڈھیری پہاڑی پر مُغل لشکر کے قیام کے لئے قلعہ تعمیر کیا تھا. پھر جب انگریز سامراج نے 1895 میں ملاکنڈ ایجسنی میں اپنے پنجے گاڑے تو اسی چکدرہ کے شاہ ڈھیری پہاڑی پر مُغل دور کے قلعے کی بُنیادوں پر ایک نئے قلعے کی تعمیر کی جسکا نظارہ اس وقت آپ سب کر رہے ہیں. انگریز سامراج کے دور میں یہاں ملاکنڈ ایجنسی میں امن و امان قائم رکھنے کی خاطر اس قلعے میں مُختلف اوقات میں برٹش انڈین رجمنٹس نے قیام کیا جن یونٹوں نے یہاں قیام کیا اُنکے بیجز چکدرہ قلعہ کے اطراف میں پہاڑی پتھروں پر کندہ ہیں. جن میں سے کُچھ کی تفصیل یہ ہیں.1. 52 سکھ ایف ایف رجمنٹ. جو 1909 تا 1910 تک چکدرہ قلعہ میں قیام پزیر رہی.
2. راجپوت رجمنٹ نمبر 2..جو 1921 اور 1922 کے دوران یہاں قیام پزیر رہی.
3.پنجاب رجمنٹ نمبر 81..جو 1921 میں یہاں قیام پزیر رہی.
4.رائل مرہٹہ رجمنٹ نمبر 117..جو 1923 کے دوران یہاں قیام پزیر رہی.
5.رائل گورکھا سی کمپنی نمبر 5.جو 1924 کے دوران یہاں قیام پزیر رہی.
6.گورکھا رائفلز نمبر 2/4. جو 1929 کے دوران یہاں قیام پزیر رہی.
7.حیدر آباد رجمنٹ سیکنڈ بٹالئین XIX. جو 1933 کے دوران یہاں قیام پزیر رہی.
پاکستان بننے کے بعد باجوڑ سکاؤٹ نے چکدرہ قلعہ میں سکونت اختیار کی. 1981 میں پھر دیر سکاؤٹس نے باجوڑ سکاؤٹس سے چکدرہ قلعہ کی کمان حاصل کی اور وہ یہاں قیام پزیر ہوئی.,1987 میں ایک اور ونگ چترال سکاؤٹس نے بھی چکدرہ قلعہ میں سکونت اختیار کی .جو اب بھی ہے.

9 مئی کارروائیوں میں ملوث نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہ دی جائے، چیئرمین پی اے سیچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نو...
16/05/2023

9 مئی کارروائیوں میں ملوث نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہ دی جائے، چیئرمین پی اے سی

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مظاہروں میں شریک نوجوانوں کو سرکاری نوکری نہ دی جائے اور پنشنرز کی پنشن روکی جائے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے 9 مئی کو رونما ہونے والے واقعات کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ جو ریٹائرڈ لوگ مظاہروں میں گئے ان کی پنشن روکنے کی ہدایت کرتے ہیں۔
اس پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے استفسار کیا کہ کیا ہم کسی کی پنشن روکنے کا حکم دے سکتے ہیں؟
نور عالم خان نے جواب دیا کہ یہ ہدایات صرف اینٹی اسٹیٹ کارروائیوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو نوجوان 9 مئی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کو سرکاری نوکریاں نہ دی جائیں۔
چیئرمین پی اے سی نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کو سرکاری املاک پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس دن کی کارروائیوں میں ملوث ریٹائرڈ سرکاری افسران کی پنشن روکی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملوں میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت‏تحریک انصاف کے  9 اور 10 مئی کو شہید ہونے والے ورکرز اور سپورٹرز کی غائبانہ نماز ...
15/05/2023

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت

‏تحریک انصاف کے 9 اور 10 مئی کو شہید ہونے والے ورکرز اور سپورٹرز کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام (بعد از نماز مغرب) زمان پارک میں ادا کی جائے گی

‏چئیرمین تحریک انصاف نے تمام شہدا کے ورثا کی کفالت کے لیے بذات خود فنڈنگ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

سیاسی مخالفین اور پی ڈی ایم کی کچھ شرپسند عناصر کے ایما پر  پولیس پارٹی کارکنان کو بے جا حراساں کرنا بند کریںپولیس بے شک...
13/05/2023

سیاسی مخالفین اور پی ڈی ایم کی کچھ شرپسند عناصر کے ایما پر پولیس پارٹی کارکنان کو بے جا حراساں کرنا بند کریں
پولیس بے شک اپنے آزادانہ تحقیقات کریں لیکن ہمارے بچوں، بزرگوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کریں۔ سیاسی مخالفین اور پی ڈی ایم میں شامل کچھ شرپسند عناصر سیاسی فائدے کیلئے بے گناہ کارکنان کی غلط نشاندہی کررہے ہیں جس سے پورے تحصیل کی فضا مجروح ہوگئ ہیں ۔ سیاسی پارٹیاں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں یہ وقت سیاست کا نہیں ۔

11/05/2023
حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کالجز اور یونیورسٹیوں کی  چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
11/05/2023

حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کالجز اور یونیورسٹیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔

قوم کی ایک بہادر ماں کفن لے کر احتجاج کرنے پہنچ گئی ہیں  !!کس کس کو قتل کرو گے
11/05/2023

قوم کی ایک بہادر ماں کفن لے کر احتجاج کرنے پہنچ گئی ہیں !!
کس کس کو قتل کرو گے

25/04/2023

باتورې خورجانې ته سلامونه!
زمونږ اؤ د رياست مابېن تړون د آيېن دې
د دې آيېن يو يو حرف به راسره منې، مونږ نور ستا دهوکو ته تيار نه يو
دا وار به زمونږ خويندې د خپلو ورونړو سره په شريکه د آمن آواز پورته کوي

24/04/2023

سوات اور خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی اور ریاست/حکومتوں کی ناکامی کیخلاف اتحاد و اتفاق کامظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں۔
یہ دہشتگردی کا بہت بڑا واقعہ ہے جس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ پشاور پولیس لائنز سے دہشتگردی کے جو طاقتور لہر شروع ہو گئی ہے وہ رکنے میں نہیں آرہی۔ میں مسلسل پارلیمنٹ کے فلور ، میڈیا اور پبلک میں حکمرانوں سے اس دہشتگردی کے حوالے سے بنیادی سوالات پوچھتا آرہا ہوں ، یہ سوالات اب خیبرپختونخوا کے بچے بچے کی زبان پر ہیں۔ ان سوالات کا جواب اب ریاست وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو دینا ہوگا، ان سوالات کے جوابات اب ہم ہر صورت میں ریاست وفاقی اور صوبائی حکومتوں سےلینگے اور لیکر رہینگے۔

24/04/2023

سوات کبل پولیس لائن CTD سنٹر میں دھماکے کی ابتدائی ویڈیو

20/04/2023

ایک نا اہل شخص کو تحفظ دینے کے لئے پوری قوم کو تاریکی میں دھکیلا جا رہا ہے، وزارت دفاع کی درخواست کو مسترد کردیا گیا،
ہم عدالت کے انصاف کو مانتے ہیں لیکن عدالتی ہتھوڑے کو تسلیم نہیں کریں گے۔
اگر ہتھوڑے کے زور پر فیصلے کئے گئے تو ہم آپ کی عدالت کے بجائے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔۔!!

19/04/2023

چوٹی منہ بڑی بات۔۔۔
ایک جیالے کا سافٹ ویئر کامیابی سے اپڈیٹ ۔ جو پزیرائی اس کو ملی تھی وہ خاک میں ملا دی گئی۔

19/04/2023




سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات محترم حضرت معاذ ایڈووکیٹ آج صبح بقضائے الٰہی وفات پاچکے ہے۔ مرحوم کى نماز جنازہ آج ...
07/04/2023

سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات محترم حضرت معاذ ایڈووکیٹ آج صبح بقضائے الٰہی وفات پاچکے ہے۔ مرحوم کى نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد از نماز عصر بوقت 5:30 بجے جنازوں جماعت میں ادا کی جائے گی، جبکہ مرحوم کی فاتحہ خوانی اخون بابا شگئ میں ادا ہوگی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا!
04/04/2023

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا!

جوان سال محمد عمر کے لاش دریائے سوات سے برامدکبل : جواں سال محمد عمر دوستی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ دوست نے گولی مار کر لاش دری...
03/04/2023

جوان سال محمد عمر کے لاش دریائے سوات سے برامد
کبل : جواں سال محمد عمر دوستی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ دوست نے گولی مار کر لاش دریا برد کردی۔ محمد عمر تین دن سے لاپتہ تھا۔لاش اج سہ پہر علی گرامہ کے مقام پر دریائے سوات سے برامد۔۔
ہنستے بستے گھر میں کہرام مچ گیا۔ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق محمد عمر ولد جمال شاہ سکنہ ٹانچکئی کبل کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے ورثاء نے تھانہ کبل میں درج کرالی۔ تین دن قبل محمد عمر افطاری کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔ ڈی ایس پی کبل حبیب شاہ، ایس ایچ او کبل اور خفیہ اہلکاروں کے ہمراہ جدید سائنسی بنیادوں پر باریک بینی سے واقعہ کی تفتیش شروع کی اور اصل ملزمان مسمی اسماعیل ولد یعقوب خان اور سہولت کار ریاض احمد ولد اسم خان ساکنان ڈھیرئی کانجو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اسماعیل نے پولیس کے روبرو اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ افطاری کے بعد وہ اپنے دوست محمد عمر کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر اپنی بیٹھک لے گیا جہاں پر اس نے سہولت کار ریاض کے ہمراہ اس کو تیس بور پستول سے گولی مار کر قتل کردیا جبکہ ثبوت مٹانے کیلئے لاش کو دریائے سوات میں بہادیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور سماجی کارکن Muhammad Hilalاپنی ٹیم کے ہمراہ لاش کی تلاش کیلئے دریائے سوات پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کردی۔ اخری اطلاعات کے مطابق لاش کو مقامی لوگوں نے علی گرامہ کے مقام پر دریائے سوات سے بر امد کر لی۔۔

02/04/2023

لوئر دیر : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق اقبال کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو پر فوری ایکشن

مذکورہ واقع میں پہلے سے ہی SHO خال کیخلاف DSP تیمرگرہ کی سربراہی میں محکمانہ انکوائری شروع ہے۔

28/03/2023

ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیئے کئی جھوٹ بولنے پڑھتے ہیں، جیسا جنرل باجوہ نے فیصلہ کیا کہ اسے عمران خان پسند نہیں تو شہباز شریف کو اقتدار میں لایا جائے، اسکے باوجود کے عوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا، تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج 10 اپریل کو ہوا مگر اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے انکو عوامی رائے سے خوف آنا شروع ہوگیا اور بس کوشش کی کہ کسی طرح پاکستان میں انتخابات نہ ہوں۔

پیش کیے ہر ایک نےدعوے     ہم نے مگر کردار ادا کیا #الخدمت
28/03/2023

پیش کیے ہر ایک نےدعوے
ہم نے مگر کردار ادا کیا
#الخدمت

27/03/2023

ملیر سٹی میں شہری نے چوری کے دوران 2 ڈاکووں پر فائرنگ کرکے مار دیئے ۔

صدارتی تمغوں و ایوارڈ یافتگان میں کوئی ایک بھی سائینسدان ہے ! جس نے زرعی اجناس یا سبزیوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافےکاط...
27/03/2023

صدارتی تمغوں و ایوارڈ یافتگان میں کوئی
ایک بھی سائینسدان ہے ! جس نے زرعی اجناس یا سبزیوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافےکاطریقہ دریافت کیا ہو؟
ایک بھی آبی ماہر ہے جس نے بارش اور سیلاب کے پانی کے استعمال کا کوئی نیا طریقہ بتایا ہو ؟
کوئی ایک بھی ڈاکٹر ہے جس نے کسی زرعی یا انسانی و حیوانی بیماری کے علاج کی دوا ایجاد کی ہو؟
کوئی ایک بھی انجینیئر ہے جس نے تعمیراتی طبی یا کیمیائی شعبے میں کوئی نئی ایجاد کی ہو ؟
کوئی ایک بھی معیشت دان ہے جس نے قرضوں کی معیشت کی دلدل سے نکلنے کا کوئ طریقہ بتایا ہو؟

ترجیحات دیکھیں

*نوشہرہ۔۔رشکئی خورآباد کے 17 سالہ نوجوان قتل کیس کا معمہ حل۔قتل دوستی نہ کرنے کا ملال نکلا ۔ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار.**ت...
25/03/2023

*نوشہرہ۔۔رشکئی خورآباد کے 17 سالہ نوجوان قتل کیس کا معمہ حل۔قتل دوستی نہ کرنے کا ملال نکلا ۔ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار.*

*تفصیلات کے مطابق۔۔مورخہ 17.03.2023کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کلاں میں مسمی بخت زادہ ولد رحمت ذادہ ساکن دیر حال سپین کانڑے نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرا بیٹا عدنان کل شام گھر سے نکلا تھا رات بھر واپس نہیں آیا جس کی ہم تلاش و پتہ براری کررہے تھے۔اج صبح کچہ راستہ اراضیات اسرار خوراباد سپین کانڑے میں قتل شدہ پڑا تھا ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے ۔تھانہ رسالپور میں نامعلوم ملزم،ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت،پ مقدمہ درج کیاگیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے SDPO کینٹ سرکل احسان شاہ ،SHO رسالپور ایوب خان کو اصل حقائق سامنے لانےملزم کی گرفتاری،الہ قتل کی برآمدگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر استوارء طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے ملزم عدنان ولدذاکر ساکن بہرام کلی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں سب کچھ اگل دیا۔ملزم نے کہا کہ مقتول عدنان مجھے پسند تھا مگر وہ مجھ سے دوستی نہیں کرتا تھا مجھے اسی بات کا ملال تھا میں نے ہی فائر کرکے قتل کیا ہے ۔نشاندھی پر آلہ قتل برآمد ۔مذید تفتیش جاری ہے۔*

چکدرہ :تھانہ میں لیویز کے فائرنگ قتل ہونے والے شخص کی قتل کے خلاف احتجاجاً انٹر چینج کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ...
22/03/2023

چکدرہ :تھانہ میں لیویز کے فائرنگ قتل ہونے والے شخص کی قتل کے خلاف احتجاجاً انٹر چینج کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہے ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے ایکسپریس وے کو کھولنے کی کسی بھی قسم کی اقدامات اٹھانے کی ہمت نہیں ہوئی، گاڑیوں میں چترال، اپردیر، سوات،لوئر دیر اور باجوڑ سمیت پشاور اسلام آباد جانے والے سینکڑوں مسافر پھنس ہوکر رہ گئے.،سڑک کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

21/03/2023

ریسکیو 1122 ہیلپ لائن نمبر 1122 نہ ملنے کی صورت میں
09459250230
پر کال کریں 03429279938

21/03/2023

…………ضروری اطلاع برائے عوام الناس..........

دیر پائین کی تمام تحصیلوں میں حالیہ زلزلہ کے باعث کسی بھی علاقے میں خدانخواستہ کسی بھی قسم کا کوئی نقصان ہوا ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے کنٹرول روم نمبر 09459250002 پر کال کرکے تفصیلات سے اگاہ کریں ۔ آپ کی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ دیر پائین

Address

1st Floor Shifa Hospital

18800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ujala Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ujala Tv:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share