Noor news Network

Noor news Network The purpose of the page is to work for the well-being of humanity and to play a key role in shaping
(1)

*افغانستان میں آج سے ڈاکٹروں کے لئے فیس کی حد بندی کی گئی ہے۔**پروفیسر 200 افغانی۔**سپیشلسٹ 150 افغانی۔**عام ایم بی بی ا...
24/06/2024

*افغانستان میں آج سے ڈاکٹروں کے لئے فیس کی حد بندی کی گئی ہے۔*
*پروفیسر 200 افغانی۔*
*سپیشلسٹ 150 افغانی۔*
*عام ایم بی بی ایس 100 افغانی۔*
*سب سے اہم بات جو لکھی گئی ھے وہ یہ ھے کہ جس نے خلاف ورزی کی اسکا کلینک سیل کیا جائے گا۔وہ شکایت کا حق نہیں رکھے گا سفارش تو بہت دور کی بات ھے۔۔۔۔*

*یہ کام ہم سب نے کرنا ہے*جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں، ایک تھیلے میں ڈالی...
23/06/2024

*یہ کام ہم سب نے کرنا ہے*

جب آپ پھل کھاتے ہیں تو بیجوں کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں، انہیں خشک کریں، ایک تھیلے میں ڈالیں اور اپنی گاڑی میں رکھ دیں ۔
جب آپ سڑک پر ہوں تو انہیں کھڑکی سے باہر ان جگہوں پر پھینک دیں جہاں درخت نہیں ہیں۔ قدرت ان کا خیال رکھے گی۔ 🌱
تھائی لینڈ اور ملائیشیا جیسے ایشیائی ممالک میں، وہ برسوں سے اس پر عمل کر رہے ہیں اور اب ان کے پاس ہر جگہ پھل ہیں۔ آکسیجن، اور خوبصورتی اس کے علاوہ ہیں۔ جبکہ درخت گرمی دور کرنے کا سب سے بہتر ذریعہ بھی ہے۔🍐🍒🍑 🍐🍒🍑
تو آئیے زمین پر بیج پھینکیں، کوڑے دان میں نہیں۔ ❤️🌳

زندگی کہانی، ایک تصویر۔۔۔یہ ایک اسکول گروپ فوٹو ہے جو 1958 میں ہارلیم، USA میں لی گئی تھی۔ 1996 میں دہرائی گئی تصویر کے ...
22/06/2024

زندگی کہانی، ایک تصویر۔۔۔
یہ ایک اسکول گروپ فوٹو ہے جو 1958 میں ہارلیم، USA میں لی گئی تھی۔ 1996 میں دہرائی گئی تصویر کے نیچے وہی لوگ کھڑے ہیں جہاں وہ 1958 میں کھڑے تھے۔ زیادہ تر لوگ گزر چکے ہیں۔ اور تصویر کھینچتے وقت ان کی جگہیں خالی چھوڑ دی گئیں۔
ان 2 تصویروں کے نیچے یہ پوائنٹس لکھے ہیں:
(1) زندگی عارضی ہے۔ آپ کا خدا آپ کو کسی بھی وقت اپنے پاس واپس بلا سکتا ہے۔
(2) آج آپ جس عہدے پر فائز ہیں وہ بھی مستقل نہیں ہے۔ آپ اسے ایک دن خالی کردیں گے۔
(3) زندگی میں نفرت اور لالچ کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی قدر اور پیار کرنا ہونا ہوگا۔
(4) 50 سال کے عرصے میں، ہم میں سے اکثر اپنی کوششوں اور محنت سے حاصل کردہ تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑ کر گزر چکے ہوتے ہیں۔ نفرت اور لالچ کے لیے یہ زندگی بہت مختصر ہے۔
ایک دوسرے سے پیار کریں اور تعریف کریں۔
ہمارا ساتھ ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔ جو کچھ بھی موجودہ لمحہ میں کیا جائے، وہی بہترین لمحہ ہے۔

22/06/2024

جمہوریت کے اخراجات
جو خلافت میں نہیں ہوتے
,ایک بار ضرور پڑھیں
*ٹوٹل صرف تنخواہ* *35,54,70,00,000*

بلوچستان اسمبلی ممبر کی تعداد = 65
تنخواہ= فی ممبر = 125,000
خیبرپختواہ اسمبلی ممبر کی تعداد= 145
تنخواہ = فی ممبر =150,000
سندھ اسمبلی ممبر کی تعداد = 168
تنخواہ = فی ممبر = 175,000
پنجاب اسمبلی ممبر کی تعداد =371
تنخواہ = فی ممبر = 250,000
قومی اسمبلی ممبر کی تعداد =342
تنخواہ = 300,000
سینٹ کی تعداد=104
تنخواہ =فی ممبر =400,000
*125,000×65×12= 97,500,000*
150,000×145×12= 2,61,000,000*
175,000×168×12= 35,28,00,000*
250,000×371×12= 1,11,30,00,000*
300,000×342×12= 1,23,12,00,000*
400,000×104×12= 4,99,200,000*
*ٹوٹل صرف تنخواہ *35,54,70,00,000*
ہاؤس رینٹ گاڑی گھر کےبل اورٹکٹ بیرون ملک دورے اور رہائش
اس میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر وزراء وزیراعلی گورنرز وزیراعظم صدر کی تنخواہیں شامل نہیں ہیں ۔۔۔۔مختلف اجلاسوں کے اخراجات اوربونس ملا کر سالانہ خرچ 85ارب کے قریب پہنچ جاتا ہے۔اوراکثر یہ لوگ خود ٹیکس نہیں دیتے.*
*یہ معلومات جاننا آپ کا حق ہے۔کیونکہ یہ سارا پیسہ آپ کا ہی ہے*
*معزز شہری پاکستان!*
*اگر اس ملک میں واقعی تبدیلی چاہتے تو پھر یہ جنگ آپکو لڑناہو گی*

*آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس میسج کو پڑھیں اور اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں کم ازکم 20 افراد کو لازمی سینڈ کریں اور بعد میں ان کی رائے لیں.*

*تین دنوں میں، پاکستان میں زیادہ تر لوگ یہ پیغام پڑھ لیں گے ۔*

*پاکستان میں ہر شہری کو آواز بلند کرنا چاہئے 2020 کی اصلاحات ایکٹ*

*1. پارلیمنٹ کے ارکان کو پنشن نہیں ملنا چاہئے کیوں کہ یہ نوکری نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک انتخاب ہے اور اس کے لئے ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی ہے مزید یہ کہ سیاستدان دوبارہ سے سیلیکٹ ہو کے اس پوزیشن پر آسکتے ہیں*

*2. مرکزی تنخواہ کمیشن کے تحت پارلیمنٹ کے افراد کی تنخواہ میں ترمیم کرنا چاہئے. ان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہونی چاہیئے*
*(فی الحال، وہ اپنی تنخواہ کے لئے خود ہی ووٹ ڈالتے ہیں اور اپنی مرضی سے من چاہا اضافہ کر لیتے ہیں*

*3. ممبران پارلمنٹ کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری ہسپتال میں ہی علاج کی سہولت لینا لازم ہو جہاں عام پاکستانی شہریوں کا علاج ہوتا ہے*

*4. تمام رعایتیں جیسے مفت سفر، راشن، بجلی، پانی، فون بل ختم کیا جائے یا یہ ہی تمام رعایتیں پاکستان کے ہر شہری کو بھی لازمی دی جائیں*

*(وہ نہ صرف یہ رعایت حاصل کرتے ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان ان کو انجوائے کرتا ہے اور وہ باقاعدہ طور پر اس میں اضافہ کرتے ہیں - جوکہ سرا سر بدمعاشی اور بے شرمی بےغیرتی کی انتہا ہے.)*

*5. ایسے ممبران پارلیمنٹ جن کا ریکارڈ مجرمانہ ہو یا جن کا ریکارڈ خراب ہو حال یا ماضی میں سزا یافتہ ہوں موجودہ پارلیمنٹ سے فارغ کیا جائے اور ان پر ہر لحاظ سے انتخابی عمل میں حصّہ لینے پر پابندی عائد ہو اور ایسے ممبران پارلیمنٹ کی وجہ سے ہونے والے ملکی مالی نقصان کو ان کے خاندانوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پورا کیا جائے۔.*

*6. پارلیمنٹ ممبران کو عام پبلک پر لاگو ہونے والے تمام قوانین کی پابندیوں پر عمل لازمی ہونا چاہئے.*

*7. اگر لوگوں کو گیس بجلی پانی پر سبسڈی نہیں ملتی تو پارلیمنٹ کینٹین میں سبسایڈڈ فوڈ کسی ممبران پارلیمان کو نہیں ملنی چائیے*

*8.ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سیاستدانوں کے لئے بھی ہونا چاہئے. اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہونا چاہئے اگر میڈیکلی ان فٹ ہو تو بھی انتخاب میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے پارلیمان میں خدمت کرنا ایک اعزاز ہے، لوٹ مار کے لئے منافع بخش کیریئر نہیں*

*9. ان کی تعلیم کم از کم ماسٹرز ہونی چاہئے اور دینی تعلیم بھی اعلیٰ ہونی چاہیئے اور پروفیشنل ڈگری اور مہارت بھی حاصل ہو*
*اور NTS ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو.*

*10.ان کے بچے بھی لازمی سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کریں*

*11. سیکورٹی کے لیے کوئی گارڈز رکھنے کی اجازت نہ ہو*

🔴
اگر ہر شخص کم سے کم بیس افراد کو سینڈ کرے تو یہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں تک صرف تین دن میں پہنچ جائے گا

کیا آپ نہیں سوچتے کہ اس مسئلے کو اٹھاے جانے کا وقت ہے؟

22/06/2024

🚨 السلام و علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ!!!

پاکستان میں پہلی مرتبہ منفرد
🌹 *مقابلہ قرآت بزریعہ واٹس ایپ واٹس میسج* 🌹

🥇پہلا انعام مبلغ *5000* روپے بزریعہ ایزی پیسہ

🥈دوسرا انعام مبلغ *3000* روپے بزریعہ ایزی پیسہ

🥉تیسرا انعام مبلغ *2000* روپے بزریعہ ایزی پیسہ

*ابابیلخیرالبشر موومنٹ* کے پلیٹ فارم سے ایک منفرد مقابلہ قرآت منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ہر عمر کے افراد شامل ہو سکتے ہیں

🔷 قرآت کا دورانیہ کم از کم 2.5 منٹ وائس ریکارڈ اور 3 منٹ سے پہلے مکمل کرنا ضروری ہے.

🔷 قرآت کے لیے آیات کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں۔

🔷 قرآت سینڈ کرتے ہی اسے ٹیگ کر کے اپنا نام، ولدیت، عمر اور شہر کا نام لازمی لکھنا ہے۔

🔷 صرف سماعت کا شوق رکھنے والے بھی گروپ جوائن کر سکتے ہیں۔

🔷 صحافی حضرات، علماء کرام مدارس کے اساتذہ کے لئے شرکت کی خصوصی دعوت ہے۔

🔷 جیوری کا فیصلہ حتمی ہو گا لیکن سامعین بھی کسی بھی قاری کے بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں، لیکن مقابلے کا ٹائم ختم ہونے کے بعد، سب کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ مرتب کیا جائے گا۔

🔷 مورخہ 26 جون صبح 9 بجے سے ریکارڈ میسجز کا آغاز کیا جائے گا اور مورخہ 27 جون شام 5 بجے تک سلسلہ جاری رہے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہو سکیں۔

🔷 نتائج کا حتمی اعلان ان شاءاللہ بروز جمعہ مورخہ 28 جون 3 بجے کیا جائے گا۔

🔷 خواتین بھی سماعت کے لیے شامل ہو سکتی ہیں، البتہ کسی بھی قسم کی پوسٹ کی اجازت نہیں ہو گی قرات ٹائم ختم ہونے کے بعد شرکاء اپنی رائے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

🔷۔ اس میسج کو اپنے دیگر واٹس ایپ گروپس میں بھی شئیر کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہو سکیں۔

🔘 مقابلہ کے نتائج کے بعد شرکاء چاہیں تو گروپ لیفٹ کر سکتے ہیں۔

منتظمین مقابلہ:
🔸 *اسد الحق قریشی*
امیر ابابیلخیرالبشر موومنٹ
🔸 *سید مظہر بخاری*
سرپرست تحریک حق پاکستان

22/06/2024

⚠️ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس شہریوں اور رہائشیوں کو مندرجہ ذیل انتباہ جاری کرتا ہے:

🛑 آنے والے دنوں میں درجہ حرارت کے 47 سے 55 ڈگری سیلسیس کے درمیان بڑھنے اور اکثر علاقوں میں بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے گھٹن زدہ ماحول کے باعث درج ذیل انتباہات اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں...

🔴 گاڑیوں کو خالی کریں:
1. گیس مواد۔
2. لائٹرز۔
3. کاربونیٹڈ مشروبات۔
4. پرفیوم اور عام طور پر ڈیوائس کی بیٹریاں۔
5. گاڑی کی کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں (ہوا کا گزر)۔
6. گاڑی کے ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھریں۔
7. گاڑی میں ایندھن شام کے اوقات میں بھریں۔
8. صبح کے وقت گاڑی میں سفر سے گریز کریں۔
9. خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو زیادہ نہ بھریں۔

🔴 بچھوؤں اور سانپوں سے محتاط رہیں کیونکہ وہ اپنی بلوں سے نمایاں طور پر باہر آئیں گے اور ٹھنڈے مقامات کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

🔴 زیادہ مقدار میں پانی اور مائعات پئیں۔

🔴 گیس کے سلنڈر کو دھوپ میں نہ رکھیں۔

🔴 بجلی کے میٹرز پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں اور خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں صرف ان جگہوں پر ایئر کنڈیشنر استعمال کریں جہاں افراد موجود ہوں۔

🔴 صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان دھوپ میں براہ راست جانے سے گریز کریں۔

🔵 آخر میں: براہ کرم اس معلومات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلی بار اسے پڑھ رہے ہوں...

*جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس*

22/06/2024

جیسے جیسے میری عمر میں اضافہ ہوتا گیا، مجھے سمجھ آتی گئی کہ اگر میں Rs. 3000 کی گھڑی پہنوں یا Rs. 30000 کی، دونوں وقت ایک جیسا ہی بتائیں گی۔۔!
میرے پاس Rs. 3000 کا بیگ ہو یا Rs. 30000 کا، اس کے اندر کی چیزیں تبدیل نہیں ہوں گی ۔ ۔ !
میں 300 گز کے مکان میں رہوں یا3000 گز کے مکان میں، تنہائی کا احساس ایک جیسا ہی ہوگا ۔ ۔ !
آخر میں مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ اگر میں بزنس کلاس میں سفر کروں یا اکانومی کلاس میں، میں اپنی منزل پر اسی مقررہ وقت پر پہنچوں گا۔ ۔ !
اس لئے اپنی اولاد کو مالدار ہونے کی ترغیب مت دو بلکہ ان کو یہ سکھاؤ کہ وہ خوش کس طرح رہ سکتے ہیں اور جب بڑے ہوں تو چیزوں کی قدر کو دیکھیں قیمت کو نہیں ۔۔۔۔۔۔
دل کو دنیا سے نہ لگاؤ کہ وہ فانی ہے، بلکہ آخرت سے چمٹ جاؤ کیونکہ وہ باقی رہنے والی ہے۔۔۔۔
فرانس کا ایک وزیر تجارت کہتا تھا؛ برانڈڈ چیزیں مارکیٹنگ کی دُنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہوتی ہیں جنکا مقصد تو امیروں سے پیسہ نکلوانا ہوتا ہے مگر غریب اس سے بہت متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔کیا یہ ضروری ہے کہ میں Iphone اُٹھا کر پھروں تاکہ لوگ مجھے ذہین اور سمجھدار مانیں؟ کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ Mac یا Kfc کھاؤں تاکہ لوگ یہ نا سمجھیں کہ میں کنجوس ہوں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ دوستوں کے ساتھ اٹھک بیٹھک Downtown Cafe پر جا کر لگایا کروں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں خاندانی رئیس ہوں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں Gucci,Lacoste, Adidas یا Nike سے کپڑے لیکر پہنوں تو جینٹل مین کہلایا جاؤں گا؟
کیا یہ ضروری ہے کہ میں اپنی ہر بات میں دو چار انگریزی کے لفظ ٹھونسوں تو مہذب کہلاؤں؟ کیا یہ ضروری ہے کہ میں Adele یا Rihanna کو سنوں تو ثابت کر سکوں کہ میں ترقی یافتہ ہو چکا ہوں؟
نہیں یار!!!
میرے کپڑے عام دکانوں سے خریدے ہوئے ہوتے ہیں، دوستوں کے ساتھ کسی تھڑے پر بھی بیٹھ جاتا ہوں، بھوک لگے تو کسی ٹھیلے سے لیکر کھانے میں بھی عار نہیں سمجھتا، اپنی سیدھی سادی زبان بولتا ہوں۔ چاہوں تو وہ سب کر سکتا ہوں جو اوپر لکھا ہے لیکن۔۔۔۔
میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو میری Adidas سے خریدی گئی ایک قمیص کی قیمت میں پورے ہفتے کا راشن لے سکتے ہیں۔
میں نے ایسے خاندان دیکھے ہیں جو میرے ایک Mac برگر کی قیمت میں سارے گھر کا کھانا بنا سکتے ہیں۔ بس میں نے یہاں سے راز پایا ہے کہ پیسے سب کچھ نہیں، جو لوگ ظاہری حالت سے کسی کی قیمت لگاتے ہیں وہ فورا اپنا علاج کروائیں۔ انسان کی اصل قیمت اس کا اخلاق، برتاؤ، میل جول کا انداز، صلہ رحمی، ہمدردی اور بھائی چارہ ہے۔ نہ کہ اسکی ظاہری شکل و صورت...!!!

22/06/2024

سٹینگ بوتل پینے اور بیچنے والے متوجہ ہوں ویڈیو اینڈ تک ضرور دیکھیں

آج سے نقد بھیک دینا بند کر دیا جائے گا**بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شروع کی گئی بھکاری فری پاکستان موومنٹ 🇵🇰**ا...
22/06/2024

آج سے نقد بھیک دینا بند کر دیا جائے گا*

*بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شروع کی گئی بھکاری فری پاکستان موومنٹ 🇵🇰*

*اب یہ ایک قومی تحریک ہے اور پوری قوم میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔*

*بھکاری : (کھانا + پانی + کپڑے) دیں۔ لیکن نقد دینے کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں
اگر کوئی شخص (عورت / مرد /بوڑھا / معذور / بچے) بھیک مانگ رہا ہے تو ہم پیسوں کی بجائے (کھانا + پانی) دیں گے لیکن آج سے نقد نہیں دینگے*
نتیجتاً ، بین الاقوامی / قومی /ریاستی سطح پر 'بھکاریوں' کے گروہ ٹوٹ جائیں گے اور پھر بچوں کا اغوا خود ہی بند ہو جائے گا۔*
اگر آپ اس مہم سے متفق ہیں تو اس آئیڈیا کو اپنے دوسرے گروپس کو بھیجیں۔۔۔

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر ...
22/06/2024

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نہیں، کہیں گم تو نہیں ہو گیا کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور پھر جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔
ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور عملِ صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں؟ چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے۔ شروعات نماز سے کیجیے کہ سب سے پہلے نماز ہی کے بارے میں سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے۔
ہہ ایک یاد دہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے آمین

21/06/2024

ایک شیعہ صاحب مجھ سے کہنے لگے ابراہیم علیہ السلام شیعہ تھے

میں نے کہا کیسے؟

کہا: وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ [۸۳] سورۃ الصافات
ترجمہ: اور بے شک ابراہیمؑ اس کے شیعہ میں سے ہیں

میں نے کہا آپ بھی مان جائیں گے، اس نے کہا کیسے؟ میں نے کہا:
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ [۱۰] وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ [۱۱] سورۃ الحجر
ترجمہ: ہم نے آپ سے پہلے جتنے شیعوں میں جتنے بھی رسول بھیجے اور جو بھی رسول آتا وہ ان کا مذاق اڑاتے

إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا [۴] سورۃ القصص
ترجمہ: بے شک فرعون نے سرکشی کر رکھی تھی اور وہاں کے لوگوں کو شیعہ بنا رکھا تھا

مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا [۳۲] سورۃ الروم
ترجمہ: ان لوگوں میں سے جنہوں نے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے اور خود بھی شیعہ ہوگئے

إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْ [۱۵۹] سورۃ الانعام
ترجمہ: بے شک جن لوگوں نے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے وہ شیعہ تھے آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں

ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِيعَةٍ أَيُّهُمْ أَشَدُّ عَلَى الرَّحْمَنِ عِتِيًّا [۶۹] سورۃ مريم
ترجمہ: پھر ہر شیعہ سے ایسے ایسے لوگوں کو کھینچ نکالیں گے جو رحمن سے سرکشی کرتے رہے

یہ سن کر وہ صاحب ہنسے ہوئے کہنے لگے: میں تو مذاق کر رہا تھا 😅

21/06/2024

With Noor Faqir – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

21/06/2024

الفاروقی کولڈرنکس ایجنسی گل آباد چوک۔

یہ ریلوے پل چین میں 1814 کلومیٹر طویل ہاؤجی کے نام سے موجود ہے۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا بھاری ریلوے پل ہے، اور یہ پل کوئلے...
21/06/2024

یہ ریلوے پل چین میں 1814 کلومیٹر طویل ہاؤجی کے نام سے موجود ہے۔ یہ دنیا کا سب سے لمبا بھاری ریلوے پل ہے، اور یہ پل کوئلے کی ترسیل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
یہ پل اندرونی منگولیا اور شانشی سے چین کے جنوبی صوبوں تک 200 ملین ٹن کوئلہ پہنچانے کے لئے بنایا گیا تھا۔ یہ ایک بھاری ریلوے نظام ہے جس کا ٹریک 1,435 ملی میٹر گیج کا ہے۔
یہ ریلوے چین میں پہلی شمال سے جنوب تک جانے والی کوئلے کی مخصوص ریلوے ہے، اور یہ موجودہ کوئلے کی ترسیل کے راستوں کو بائی پاس کرنے کے لئے بنائی گئی ہے جو جہاز کے ذریعے ساحلی شہروں سے ہوکر گزرتی ہیں۔ یہ لائن سمندر کے راستے سے 20 دن کی ترسیل کے وقت کو کم کرکے صرف 3 دن میں ریلوے کے ذریعے پہنچا دیتی ہے یہ لائن 2014 میں 27 بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے منظور ہوئی تھی۔ اس کی مالی اعانت چین ریلوے اور کئی بڑے ملکی کوئلہ کان کنی کمپنیوں نے کی تھی۔ یہ ریلوے 28 ستمبر 2019 کو افتتاح کی گئی تھی۔

21/06/2024

*‏🔴 کیا آپ نے کبھی اس طرح کی کوئی بارش دیکھی ہے جسے صرف گندی مٹی کے اولوں کی بارش کا نام دیا جا سکے؟*

*▪️ امریکہ کی ریاست آرکنساس میں ہونے والی ژالہ باری کے مناظر*

*▪️ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی مختلف اثرات دیکھنے کا نظر آ رہے ہیں۔*

20/06/2024

اسلام علیکم تمام سیاح حضرارت نوٹ فرمائے ۔۔نصیب ذادہ محسن ۔۔۔ اپ کا چند دنوں لمحوں کا سیر ہمارے لئے درد سر نہ بنائے دیر لوئر،اپر کے عوام ایک دینی مذہبی اور اپنے روایات کے قائل ہے اپ کیلئے ہر وقت ہمارے دروازے ہر قسم کھکے ہے سیاحتی مقامات بلکل فول سیکورٹی ہر وقت حاضر ہے لیکن چند باتوں کا خیال رکھے (1)تیز میوزک اور چلتے گاڑیوں میں ڈانس نہ کرے (2)۔ کسی بھی وقت غیر ضروری حرکات بچوں یا بچیوں، خواتین کے ساتھ فضول گفتگوں کرنے سے اجتناب کرے اشارے کے بغیر خواتین کو گاڑی نہ رکوائے اور نہ ان سے کہی کہ کہا پر جانا ہے اگر اپ کو کوئی اشارا دے تو ٹھیک ہے ورنہ اپ خود اپنے سیکورٹی کا ذمہ دار ہونگی (3) بچوں یا بچیوں کو کسی بھی صورت پیسے نہ دے اپ اگر کسی کا ہیلف کرنا چاہتے ہے تو ان کے بڑوں کے ساتھ تعاون کرے (4) تصویر لیتے وقت نہ بغیر اجازت بچوں یا بڑوں کی تصویر لے پہلے اپ ان سے پوچھے اگر وہ بخوشی اپ کو اجازت دے تو تصویر لے اگر کسی کو کوئی مسلہ بنا تو خود ذمہ ہوگا (5) اگر اپ کو علاقے کی تصویر لینے ہے تو پہلے وہاں دیکھے کہ کوئی خواتین کھیت میں کام کاج یا راستے پر تو نہیں جاتے ہے اور ان کا دہان اپ کی طرف نہ ہو یعنی گرافری کے دوران علاقہ روایات کا خیال رکھے (6) مساجد میں رات گزارنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے اگر اپ کو کوئی مسلہ ہو تو مقامی پولیس سے مدد طلب کرے ہر جگہ پر پولیس فورس موجود ہے،(7) اگر اپ کو سیاحت کے حوالے سے یا سیاحتی مقامات کے حوالے عوام کے بجائے پولیس یا مختلف اداروں سے پوچھے عوام کو تنگ نہ کرے اور زیادہ بحث کرنے کے بجائے گوگل سے مدد لے دیر لوئر اور اپر میں ٹورزم پولیس فورس موجود ہے جو ہر وقت ہر قسم مدد کیلئے حاضر یے اگر اپ کو کوئی حادثہ پیش ائے تو ریسکیوں 1122 کوکال کرے (8) لباس کے حوالے سے تمام سیاح خصوصی تعاون کرے علاقائی روایات کے مطابق اگر ممکن ہو تو علاقائے لباس پہنے زیادہ ٹائٹ لباس بلخصوص خواتین نہ پہنے اپ کے تعاون کے ہم مشکور ہے۔(9) صفائی کا خصوصی خیال رکھے اپنے ساتھ لائے۔ بوتل ہر جگہ نہ پھینکے پلاسٹک کے شاپر میں تمام کچرا ایک جگہ لگے ڈیس بین کوڑادان میں ڈالے (10) کسی بھی صورت اگ لگانے کے بعد وہاں کے اگ کو بلکل ختم کرے اگ کے دوران کسی بھی اگ لگے لکڑی کسی دوسرے جگہ نہ لے جائے ور لگے سیگریٹ گاڑیوں سے بایر نہ پھینکے خدا کیلئے اپ کی وجہ سے ہمارےدیر لوئر کے جنگلات اور قدرتی حسن برباد ہونے جا رہاں ہے (11) پانی کے چشموں اور ذخائر کو میں گندگی نہ ڈالے اور نہ وہ غیر ضروری طور پر ضائع کرے

20/06/2024

*ایک بہت ہی ایمان افروز واقعہ ہے آئیے آپ بھی پڑھئیے*✍🏻

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے میں نے چھٹی لی ہوئی تھی کیونکہ گھر کے کچھ ضروری کام نمٹانے تھے۔ میں بچوں کو کمپیوٹر پر گیم کھیلنا سکھا رہا تھا کہ باہر بیل بجی۔ کافی دیر کے بعد دوسری بیل ہوئی تو میں نے جا کر دورازہ کھولا۔ سامنے میری ہی عمر کے ایک صاحب کھڑے تھے۔

"...السلام علیکم ۔۔۔۔!"
انہوں نے نہایت مہذب انداز میں سلام کیا۔ پہلے تو میرے ذہن میں خیال گزرا یہ کوئی چندہ وغیرہ لینے والے ہیں۔ ان کے چہرے پر داڑھی خوب سج رہی تھی، اور لباس سے وہ چندہ مانگنے والے ہر گز نہیں لگ رہے تھے۔
"جی فرمایئے" ، میں نے پوچھا۔
"آپ طاہر صاحب ہیں؟"
’’جی‘‘ میں نے مختصر جواب دیا۔
"وہ مجھے رفیق صاحب نے بھیجا ہے۔ غالباً آپ کو کرائے دار کی ضرورت ہے۔"
ہاں ہاں۔۔۔!
"مجھے اچانک یاد آیا کہ میں نے دفتر کے ایک ساتھی طاہر کو بتایا تھا کہ میں نے اپنے گھر کا اوپر والا پورشن کرائے پر دینا ہے اگر کوئی نیک اور چھوٹی سی فیملی اس کی نظر میں ہو تو بتائے۔ کیونکہ دفتر کی تنخواہ سے خرچے پورے نہیں ہوتے۔ مجھے افسوس ہوا کہ میں نے اتنی دھوپ میں کافی دیر اسے باہر کھڑا رکھا۔"
اسے چھ ماہ کے لیے مکان کرائے پر چاہیے تھا۔ کیونکہ اپنا مکان وہ گرا کر دوبارہ تعمیر کروا رہے تھے۔ میں نے تین ہزار کرایہ بتایا۔ لیکن بات دو ہزار پر پکی ہوگئی۔
وہ چلا گیا تو مجھے افسوس ہونے لگا کہ کرایہ کچھ کم ہے۔ گو اوپر صرف ایک چھوٹا سا کمرہ، کچن اور باتھ روم تھا۔
مجھے اپنی بیوی کا دھڑکا لگا ہوا تھا کہ اسے معلوم ہوگا تو کتنا جھگڑا ہوگا۔ اور وہی ہوا۔ بقول اس کے دو ہزار تو صرف بچوں کی فیس ہے۔ مجھے اس نے کافی برا بھلا کہا اور میں چپ چاپ سنتا رہا، اور اپنی قسمت کو کوستا رہا ۔
میں نے ایم ایس سی بہت اچھے نمبروں سے کیا تھا۔ اس لیے فوراً نوکری مل گئی، نوکری ملی تو شادی بھی فوراً ہوگئی۔
میری بیوی بھی بہت پڑھی لکھی تھی۔ وہ بھی ایک انگریزی اسکول میں پڑھاتی تھی، ہمارے تین بچے تھے۔ مگر گزارا مشکل سے ہوتا تھا۔
اگلے ہی دن وہ صاحب اور ان کے بیوی بچے ہمارے گھر شفٹ ہوگئے۔ ان کی بیوی نے مکمل شرعی پردہ کیا ہوا تھا۔ دونوں بڑے بچے بہت ہی مہذب اور خوبصورت تھے۔ چھوٹا گود میں تھا۔
کچھ دنوں بعد ایک دن میں دفتر سے آیا تو میری بیوی نے بتایا کہ میں نے بچوں کو کرائے دار خاتون سے قرآن مجید پڑھنے کے لیے بھیج دیا ہے۔ اچھا پڑھاتی ہیں، ان کے اپنے بچے اتنی خوبصورت تلاوت کرتے ہیں۔
مزید کچھ دن بعد جب میں نے ان کے ایک بیٹے سے تلاوت سنی تو پہلی مرتبہ میرے دل میں خواہش ابھری کہ کاش ہمارے بچے بھی اتنا اچھا قرآن مجید پڑھیں۔
ایک دن میں باہر جانے لگا تو اپنی بیوی سے پوچھ ہی لیا کہ وہ پارلر جائے گی تو لیتا چلوں۔ کیونکہ پہلے تو دو مہینے میں تین چار مرتبہ پارلر جاتی تھی اور اس مہینے میں ایک بار بھی نہیں گئی تھی۔
اس نے جواب دیا کہ پارلر فضول خرچی ہے۔ جتنی خوبصورتی چہرے پر پانچ بار وضو کرنے،نماز اور تلاوت سے آتی ہے کسی چیز سے نہیں آتی۔ اگر زیادہ ضرورت ہو تو گھریلو استعمال کی چیزوں سے ہی چہرے پر نکھار رہتا ہے۔
ایک روز میں کیبل پر ڈرامہ دیکھ رہا تھا تو میرے چھوٹے بیٹے نے مجھے بغیر پوچھے ٹی وی بند کر دیا اور میرے پاس آکر بیٹھ گیا۔
"بابا یہ بیکار مشغلہ ہے۔ میں آپ کو اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ سناؤں۔"
مجھے غصہ تو بہت آیا لیکن اپنے بیٹے کی زبانی جب واقعہ سنا تو میرا دل بھر آیا۔
"یہ تمہیں کس نے بتایا"، میں نے پوچھا۔
"ہماری استانی محترمہ نے۔۔۔ وہ قرآن مجید پڑھانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے متعلق بتاتی ہیں۔"
اپنے گھر کی اور بیوی بچوں کی تیزی سے بدلتی حالت دیکھ کر میں حیران ہو رہا تھا کہ ایک روز بیوی نے کہا کہ کیبل کٹوادیں۔ کوئی نہیں دیکھتا اور ویسے بھی فضول خرچی اور اوپر سے گناہ ہے۔
چند روز بعد بیوی نے شاپنگ پر جانے کو کہا تو میں بخوشی تیار ہو گیا، اس نے کافی دنوں بعد شاپنگ کا کہا تھا ورنہ پہلے تو آئے دن بازار جانا رہتا تھا۔
"کیا خریدنا ہے؟"، میں نے پوچھا۔
’’برقعہ۔۔۔۔۔!!‘‘
کیا؟؟
میں ہنسا تو وہ بولی،
’’پہلے میں کتنے ہی غیر شرعی کام کرتی تھی، آپ نے کبھی مذاق نہیں اڑایا تھا، اب اچھا کام کرنا چاہتی ہوں تو آپ کو مذاق سوجھ رہا ہے۔‘‘
میں کچھ نہ بولا۔
پھر چند دن بعد اس نے مجھے کافی سارے پیسے دیئے اور کہا فریج کی باقی قیمت ادا کر دیں۔ تاکہ مزید قسطیں نہ دینی پڑیں۔
"اتنے روپوں کی بچت کیسے ہوگئی؟"
"بس ہو گئی"، وہیہ بھی مسکرائی
"جب انسان اللہ کے بتائے ہوئے احکام پر چلنے لگے تو برکت خود بخود ہو جاتی ہے۔ وہ کرائے دار خاتون بتایا ہے‘‘
سکون میرے اندر تک پھیل گیا۔میری بیوی اب نہ مجھ سے کبھی لڑی، نہ شکایت کی۔ بچوں کو وہ گھر میں پڑھا دیتی ہے۔ خود بچوں کے ساتھ قرآن مجید تجوید سے پڑھنا سیکھ رہی تھی، وہ خود نماز پڑھنے لگی تھی، اور بچوں کو سختی سے نماز پڑھنے بھیجتی۔
مجھے احساس ہونے لگا کہ نجات کا راستہ یہی تو ہے۔ پیسہ اور آرائش سکون نہیں دیتا۔ اطمینان تو بس اللہ کی یاد میں ہے۔
مجھے اس دن دو ہزار کرایہ تھوڑا لگ رہا تھا، آج سوچتا ہوں تو لگتا ہے کہ وہ تو اتنا زیادہ تھا کہ آج میرا گھر سکون سے بھر گیا ہے.

*[صدقہ جاریہ کے لیے یہ تحریر شئیر ضرور کریں]*

ایک سوڈانی کہتا ھے۔فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران ، شیطان کو کنکریاں مارے جانے کے بعد ، گرمی بہت شدید تھی اور میں بہت تھکا...
20/06/2024

ایک سوڈانی کہتا ھے۔
فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران ، شیطان کو کنکریاں مارے جانے کے بعد ، گرمی بہت شدید تھی اور میں بہت تھکا ہوا تھا۔
میں نےدیکھاکہ فوجیوں کے ساتھ ایک بڑا کمرا تھااور کمرے سے ٹھنڈی ہوا آرہی تھی اس سے پہلے کہ فوجی میرى طرف دیکھیں میں چپکے سے اندر چلاگیا، اندر دیکھا اور بھی حاجی سوئے ہوئے تھے میں بھی حاجیوں کے بیج لیٹ گیا
دو گھنٹے بعد ، شدید سردی کی وجہ سے ، میں جاگ گیا باہر آیا اور ایک فوجی مجھے دیکھ کر وہاں سے بھاگا
میں حیران رہ گیا کہ کیوں بھاگا
جب کمرے کے طرف پلٹ کر دیکھا تو میں نےبھی دوڑنا شروع کیا

وہاں لکھا تھا
ثلاجة الموات ( مرده خانہ )
😅

اقوال زریں
19/06/2024

اقوال زریں

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Alena Asgharkhan, Ihsan Ullah
19/06/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Alena Asgharkhan, Ihsan Ullah

19/06/2024

انتہائی اہم! براہ کرم خود بھی پڑھیں اور فارورڈ بھی کریں!

"میڈیکل کالج میں، پروفیسر صاحب طب کے چوتھے سال کے طلباء کو کلینکل میڈیسن پڑھا رہے تھے، انہوں نے درج ذیل سوال کیا:

"بزرگوں میں ذہنی کنفیوشن کی وجوہات کیا ہیں؟"
کچھ نے کہا: "سر میں ٹیومر"۔

انہوں نے جواب دیا: نہیں!

دوسرے بول پڑے: "الزائمر کی ابتدائی علامات ہونگی"۔

انہوں نے پھر جواب دیا: نہیں!

جوابات آتے رہے اور رد ہوتے رہے یہاں تک کہ جوابات ختم ہوگئے

اسپر پروفیسر صاحب نے جواب دیا:

- پانی کی کمی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے!

شاید آپ کو بھی ان طلباء کی طرح یہ مذاق لگے؛ لیکن یہ حقیقت ہے.

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ میں عموماً پیاس محسوس کرنے کی صلاحیت معدوم ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں، بزرگ پانی پینا بہت کم کر دیتے ہیں۔

اگر انکے قریب کوئی انہیں لیکویڈ پینے کی یاد دلانے والا نہ ہو، تو وہ جلدی سے پانی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

پانی کی کمی خطرناک امر ہے اور پورے جسم کو متاثر کرتی ہے۔ لیکویڈ کی کمی بہت جلد ذہنی الجھن، بلڈ پریشر کی کمی، دل کی دھڑکن کے اضافہ، انجائنا (سینے میں درد)، کوما اور یہاں تک کہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔ پانی زبردستی پیئیں اور پلائیں

لیکویڈ پینا بھول جانے کی یہ عادت 60 سال کی عمر میں شروع ہوتی ہے، جب ہمارے جسم میں پانی کا 50 فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے۔
60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے جسم میں پانی کا ذخیرہ کم ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ یہ کمی قدرتی امر ہے۔

بات یہاں ختم نہیں ہوتی مزید پیچیدگیاں بھی ہیں۔ اگرچہ وہ پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں، وہ پانی کی کمی کو محسوس نہیں کرتے انہیں پیاس بہت کم لگتی ہے، وجہ یہ ہے کہ ان کے اندرونی توازن کا طریقہ کار اچھی طرح سے کام نہیں کرتا ہے۔ جیسے عمر بڑھتی جائے گی ویسے ویسے پیاس کم۔ہوتی چلے جائے گی

خلاصہ و تتمہ:

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ پانی کی کمی کا شکار رہتے ہیں، نہ صرف اس وجہ سے کہ ان کے جسم میں پانی کی فراہمی کم ہے۔ بلکہ اس لیے بھی کہ انہیں جسم میں پانی کی کمی محسوس نہیں ہوتی۔

اگرچہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ صحت مند نظر آتے ہیں، لیکن یہ پانی کی کمی رد عمل اور کیمیائی افعال کی کارکردگی ان کے پورے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تو یہاں دو انتباہات ہیں:

1) مائعات پینے کی عادت ڈالیں۔ مائعات میں پانی، جوس، چائے، ناریل کا پانی، سوپ اور پانی سے بھرپور پھل جیسے تربوز، خربوزہ، آڑو اور انناس شامل ہیں۔ اورنج اور ٹینگرین بھی اچھے رہتے ہیں

اہم بات یہ ہے کہ ہر دو گھنٹے بعد آپ کو کچھ مائع ضرور پینا چاہیے۔

یاد رکھیں اور یاد دلائیں!

2) خاندان کے افراد کے لیے الرٹ: 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مسلسل لکویڈ پیش کریں۔ مشاہدہ کرتے رہیں

اگر آپ کو محسوس ہو کہ وہ مائعات کو مسترد کر رہے ہیں اور، روز بروز، وہ چڑچڑے ہورہے ہیں، لینے یا توجہ کی کمی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تو یہ پانی کی کمی کی علامات ہیں۔

آپ انہیں روز زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ترغیب دیں

یہ معلومات دوسروں تک پہنچائیں۔ آپ کے دوستوں اور خاندان والوں کو اپنی پانی کی ضرورت کو جاننے اور صحت مند اور خوش رہنے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ کیا آپ مدد کریں گے

*60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا صدقہ جاریہ ہے*
سینئر شہریوں کے لیے اچھی معلومات کو آگے بڑھائیں میرے دوستوں برائے مہربانی اپنا خیال رکھنا۔ اللہ تمہیں سلامت رکھے اور صحت مند رکھے!👍👍

بھرتی شروع
18/06/2024

بھرتی شروع

پرانی یادیں
18/06/2024

پرانی یادیں

Da gham khabsr
18/06/2024

Da gham khabsr

18/06/2024

مورخہ 18 جون 2024
ٹریفک پولیس سرکل ادینزئ و جندول
ڈی پی او دیر لوٸر رائے مظہر اقبال صاحب اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید احمد خان کے ہدایت پرلوٸر دیر ٹریفک پولیس کے طرف سے لوٸر دیر کی خوبصورت مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو خوش امدید۔
انچارج سرکل ادینزئ وجندول شاد محمد خان اپنے ٹیم کے ہمراہ سیاحوں کے مدد ورہنماٸی میں مصروف۔۔۔
سیاحوں میں ٹھنڈے پانی کے بوتلیں اور جوس تقسیم کیے ،دیر لوٸر کے خوبصورت مقامات کا نقشہ اور ایمرجنسی نمبرات دئیے ، سیاحوں نے ٹریفک سٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا ۔۔۔

18/06/2024

دہ غم خبر
زوجہ الحاج زرین خان گجر ،ایڈوکیٹس شیرین خان و عمران خان ۔انسپکٹر سعادت خان۔جھانگیر خان۔اکرام خان۔عالمگیر خان کی والدہ ماجدہ وفات پا چکی ہے۔ان کی نمازجنازہ آج رات 10بجے علی مست گلمقام میں ادا کی جائے گی۔

18/06/2024

‏عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
‏3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے۔
‏⁧‫ #ﻧﺘﯿجہ‬⁩ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
‏ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
‏اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
‏ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
‏ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,
‏ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
‏یہ ﺳﺐ ﭘﯿسہ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ نا ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...
‏یہ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠکہ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
‏ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿسہ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ نہیں ہوتا ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,

18/06/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Ihsan Ullah

Address

Chakdara Fort

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor news Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Noor news Network:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Chakdara Fort

Show All