چیف ایگزیکٹیواٹک میڈیانیوز
ڈاکٹرسہیل احمدخان کےکزن محمد اعظم شہزادکےصاحبزادےمحمدعمرشہزادکےحفظ قرآن مجیدکےسلسلہ میں ایک پروقارتقریب کوہ نورمارکی اٹک میں منعقد ہوئی
خطیب جامع مسجدجماعت اسلامی دارسلام کالونی اٹک مولانامحمدنعیم اللہ خان صاحب نےاس پروقارتقریب سےخصوصی خطاب کیااوراختتامی دعاکرائی
متنازعہ پیکاایکٹ کےخلاف فوارہ چوک اٹک شہرمیں صحافیوں کااحتجاج،پیکاایکٹ نامنظورکےنعرے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پراسسٹنٹ کمشنرحسن ابدال عارف قریشی کی ناجائزتجاوزات کےخلاف کروائی
نبی کریم حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے خط کا عکس مبارک۔۔۔مزید تفصیلات جانیے اس شارٹ کلپ میں۔۔۔
فوارہ چوک اٹک شہر کےقریب تجاوزات کیخلاف آپریشن کےمناظر
نیوزاپڈیٹ
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک کے زیر اہتمام بک فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں کتب خانوں اور ناشرین کی طرف سے بہت سارے اسٹالز لگائے گئے جن میں تصوف فقہ تاریخ تفسیر وغیرہ پر مشتمل ؛ اسی طریقے سے ناولز پر مشتمل کتابیں رکھی گئی تھیں سب سے اہم ترین سٹال اور علم سے بھرپور اسٹال ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاھور کی طرف سے لگایا گیا تھا جس کے اندر امام شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی کی کتابیں مولانا عبید اللہ سندھی رحمۃ اللہ علیہ کی کتابیں مفتی عبدالخالق ازاد رائے پوری کی کتابیں شامل تھیں اور جو کتابیں معیشت سیاست اور اسلام کا تقابلی مطالعہ نیز امام شاہ ولی اللہ صاحب کی الخیر الکثیر اور البدور البازغہ، اللمحات، الموقف فی الحدیث النبوی، خطبات و مقالات، خطبات ملتان، مقالات معیشت، تاریخ اسلام، اسلام کا اقتصادی نظام، شعور واگہی وغیرہ اسی طریقے سے دیگر کتابوں سے مزین سٹال تھا مولانا عبید اللہ سندھی رحمتہ اللہ علیہ کی بر صغیر میں تاریخ تجدید دین پر مشتمل سٹال تھا جو قارئین کی اور زائرین کی توجہ کا مرکز بنا رھا اور بہت لوگوں نے اس میں دلچسپی دی ، کالج کے پرنسپل جناب خالد جاوید صدیقی بھی موجود تھے، انہوں نے اپنی گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اہل علم کا آنا اور کتابوں کے شائقین کا آنا یہ میری محن
ضلعی صدرشعبہ خواتین مسلم لیگ ن اٹک میڈم خالدہ راناصاحبہ بلدیہ ہال اٹک میں ریڈیودبنگ90.4کی نویں سالگرہ کی پروقارتقریب سےخطاب کرتےہوئے
ریڈیو دبنگ کی نویں سالگرہ اور آر جیز ایوارڈ شو کی شاندار تقریب
ریڈیو دبنگ 90.4 کی نویں سالگرہ اور آر جیز ایوارڈ شو کی پروقار تقریب بلدیہ ہال اٹک میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی اٹک، انیل سعید تھے، جبکہ مہمانانِ گرامی میں چیف آفیسر بلدیہ افتاب خان، سابقہ وائس چیئرمین طاہر اعوان، ،ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، قیوم خٹک ریل اسٹیٹ ود. خٹک، ضلع صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ ن خالدہ رانا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایف ایم 90.4 اٹک مس کنول افتخار ، اور اسٹیشن مینیجر سید نبی خان شامل تھے۔
آر جیز کی شاندار خدمات کا اعتراف
تقریب میں آر جیز کو "تمغہ فنِ آواز" سے نوازا گیا۔ ان آر جیز میں نصیر خان، کریم خان، مبشر سلیم، سعدیہ کنول، شعیب مغل ا، ور سید اسد کاکا خیل شامل تھے۔ سابقہ آر جیز کو بھی ایوارڈز دیے گئے جن میں ہاجرہ خان ، رابی میر، اقراء بشیر، آر جے نور، صبا گل، یاسر قریشی، ملک امجد، ناصر اقبال، سہیل خٹک، جواد اقبال، شازیہ مظفر ،دانش خان، بشارت خان ، ماہ رخ خان اور دیگر شامل ہیں۔
تقریب کے خصوصی لمحات
تقریب میں نعت خواں اور ملی نغمے کے خوبصورت پروگرامز پیش کیے گئے، جبکہ سپانسرز کی جانب سے آڈیئنس کے لیے خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔ اسپانسرز میں ایشما کاسمیٹکس، خٹک رئیل اسٹیٹ، بی ایپل شاپ، اور ایزل کاسمٹکس، شا
نیوزاپڈیٹ
*اٹک پولیس کی اہم کاروائی، ہائی ایس میں بیٹھا کر سواریوں کو لوٹنے والے خطرناک گینگ کے سرغنہ ملزمان گرفتار،*
تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل ولد احمد جی سکنہ جمگاہ تحصیل و ضلع اٹک نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو قطعہ تحریر درخواست پیش کی کہ مال مویشی کا بیوپاری ہوں اپنے گھر سے 430500 روپے لیکر ترنول کیلئے نکلا میں نے قبل ازیں خریدے گئے مال کے عوض طارق سکنہ اجوالہ فتح جنگ کو پیسے دینے تھے۔ گوندل سٹاپ سے میرے علاوہ 5 اشخاص دیگر بھی سفید بکسہ میں سوار ہوئے گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر علاوہ 6 افراد پہلے سے سوار تھے۔ 4 سواریاں لارنسپور سٹاپ پر اتر گئیں ایک سواری غرشین سٹاپ پر اتری اسکے بعد 6 کس نامعلوم میرے اور ساتھ بیٹھی سواری محمد انور ولد احمد حیات سکنہ جھنگ کے سروں پر چادر لپیٹ کر ہمارے ہاتھ باندھ دیے میری جیب میں موجود ساری رقم اور موبائل فون اور محمد انور کی جیب سے 310000 روپے اور موبائل فون نکال لیے اور ہمیں اتار کر موٹروے کی جانب فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او صدر حسن ابدال انسپکٹر گلفراز احمد کے زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے ہیومین ریسورسز اور جدید
نیوزاپڈیٹ
کمشنرراولپنڈی ڈویژن انجنیرعامرخٹک نےکہاہےکہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کی بغورنگرانی کررہےہیں۔انہوں نےکہاکہ ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی سکیموں کوجلدازجلدمکمل کیاجاۓتاکہ ان کےثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نےان خیالات کااظہارڈی سی آفس میں تمام محکموں کی کارکردگی کےجاٸزہ اجلاس کی صدارت کرتےہوۓکیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد،ڈپٹی کمشنراٹک راٶعاطف رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیووقاص اسلم مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل انیل سعید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نوشین اسرار، اسسٹنٹ کمشنرز سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل سی ای او، ایجوکیشن ڈاکٹرمحمداخلاق اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ سرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےلیےہرممکن اقدامات کیےجارہےہیں اوراس ضمن میں پراٸس مجسٹریٹس کومزید ہدایات جاری کردی جاٸیں گی۔کمشنر راولپنڈی کو بتایا گیا کہ کوبتایاگیاکہ ضلع بھرمیں 134ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہاہےجن پر32099.623ملین روپےلاگت آۓ گی۔ان ترقیاتی سکیموں میں صحت،تعلیم،بنیادی ڈھانچےکی بحا
چیف ارگنائزر اعجاز میر و برادران چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے زیر اہتمام چھچھ سے منشیات کے خاتمے کیلئے فارم۔ہاوّس میر برادران پر آرم ریسلنگ مقابلے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر ممبر ایگزیکٹو باڈی چھچھ عوامی خدمت کمیٹی طلال اشرف بٹ نوجوان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے