Be a Kashmiri

Be a Kashmiri this is just for fun
(2)

21/12/2022
19/12/2022

‏جب آسمان پھٹ جائے گا
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے۔
اور جب سمندر ابل پڑیں گے
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا۔
اے انسان تجھ کو اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے دھوکا دیا؟
(سورۃ الانفطار)

19/12/2022

کچھ تعلقات ہمیں ختم کرنے ہی پڑتے ہیں کیونکہ ان سے ہماری وابستگی صرف لفظ تعلق کی حد تک ہوتی ہے اس میں احساس کا عنصر نہیں ہوتا انہیں نبھانے کے نام پر گھسیٹنا پڑتا ہے کبھی کوئی حوالہ دے کر تو کبھی کوئی بات دہرا کر اور ضروری نہیں ہے کہ ہم اتنے مضبوط ہوں کہ ایسے تعلقات گھسیٹ سکیں جو تعلق آپ کو دکھ دے تکلیف دے ان کو ختم کرنا ہی آپ کے لیے بہتر ہے اور اللہ اسے خود ہی دور کر دیتا ہے جو چیز انسان کے حق میں بہتر نہیں ہوتی اور آج یہ بات مان بھی لی 💔🌟

اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَگورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوڑ جماعت دہم کے بہترین طالب علم حسن محی الدین محی ال...
19/12/2022

اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوڑ جماعت دہم کے بہترین طالب علم حسن محی الدین محی الدین بکڈپو موئیل والے کے بیٹے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج دن 3بجے پوڑ قبرستان میں ادا کی جائے گی
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

18/12/2022

‏بہت جلد
ایک عدالت لگنے والی ہے، اس عدالت میں نہ وکیل ہوگا اور نہ آئینی دلائل،
پھر اعلان ہوگا!
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اور وہ فرمائے گا کہ گنہگارو تم آج الگ ہوجاؤ۔
سورۃ یٰس (۵۹)

17/12/2022

جمعہ کے روز کام کرنا چاہئے یا چھٹی؟

سورت جمعہ کی آیات 9 اور 10 اس بارے میں مکمل راہنمائی فرماتی ہیں

اے لوگو جو اللہ کی ابدی حقیقتوں پر ایمان لائے ہو۔۔۔۔

"جب جمعہ کے دن آپ نماز کیلئے آواز (آذان) سنیں تو اپنے کاروبار کو بند کر کے اللہ کی طرف چل پڑیں یعنی نماز کیلئے مسجد کا رکھ کریں۔"

(یعنی اذان سے پہلے آپ کام کررہے تھے۔ چھٹی پر نہیں تھے۔ آپ نے نماز کی بریک لی ہے۔)

:اسی میں تمہاری خیر ہے اگر تم شعور کے اعلی مقام پر ہو۔"

(یہاں ساری گیم شعور والوں کو سمجھ آئے گی۔ کم عقل والے اس حکمت کو سمجھ ہی نہیں پائیں گے۔)

"اور جب نماز پڑھ لیں تو اللہ کی زمین میں پھیل جائیں اور اس کا فضل تلاش کریں۔"

یعنی نماز کے بعد چھٹی نہی ہے۔ واپس کام پر جائیں۔ دکان کھولیں اور رزق حلال کمایں۔

"اللہ کے ذکر کثرت سے کریں تاکہ تم کام یاب ہو جاو"

یعنی کامیابی اسی وقت ملے گی جب آپ اللہ کے قوانین پر ہر لمحہ عمل پیرا ہونگے۔

سمری:

1۔ جمعہ کے دن کام کریں
2۔ نماز کی بریک لیں
3۔ اس کی حکمت صرف شعور والوں کو سمجھ آئے گی
4۔ نماز کے بعد واپس کام پر جائیں
5۔ کامیابی اللہ کے قوانین کی پابندی میں ہے۔

میرا لیڈر مرزا محمد شفیق جرال مرزا شفیق صاحب نے ناممکن کو ممکن بنایا ۔ 1979 سے آج تک سیاست و قیادت ان کی صلاحیتوں کا منہ...
17/12/2022

میرا لیڈر مرزا محمد شفیق جرال

مرزا شفیق صاحب نے ناممکن کو ممکن بنایا ۔ 1979 سے آج تک سیاست و قیادت ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ھے ۔ ایک عام کسان کا بیٹا خالی جیب سیاست کے میدان میں وارد ہوتا ھے ۔ اور خالص اپنی شرافت ، شائستگی اور خدمت کے زور پر اسمبلی ممبر ، وزارت اور ایک دیرینہ بڑی ریاستی جماعت کی صدارت تک جا پہنچتا ھے ۔ جس پر کرپشن تو الگ کسی کے ساتھ بدزبانی کا کوئی الزام بھی نہیں لگا سکتا ۔
گو ایسے لوگ آج کے ھوشیار ، خودغرض ، چھلانگ مار اور کپ ٹک سیناریو میں مس فٹ ہوتے ھیں مگر ایسے ہی لوگ قوموں کے رول ماڈل بھی ہوتے ہیں ۔ مرزا شفیق صاحب کی ایک تقریر کے چند الفاظ مجھے اکثر یاد آتے ھیں
"1996 میں مجھے احساس ہو گیا کہ یہ لوگ ہمیں ہر صورت آگے بڑھنے سے روکیں گے تو میں نے تہیہ کر لیا کہ میں ان کا مقابلہ کرونگا ۔ اور انہوں نے ان کا مقابلہ کیا"

اگلے ٹرم 2001 میں انہوں نے الیکشن جیت لیا تھا کہ ہم نے خود ان کو ھرا دیا ، 2006 میں وہ اپنے مشن میں کا میاب ھو گے تھے ، 2011 میں بھی ہم نے انہیں ھرانے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ یعنی دونوں مرتبہ ہم نے ان کے کامیابی طرف بڑھتے قدم خود روک لئے ۔

لیکن وہ مرد دلیر مایوس ھوا نہ ھراساں ہوا نہ زود رنج ہوا نہ مقابلے سے باز آیا ۔ وفاداری و تعلق استواری کا یہ عالم تھا کہ وہ بطل حریت غلام عباس ، مرشد قوم سردار عبدالقیوم خان اور سالار جمہوریت سردار سکندر صاحب کے استھان پر جا بیٹھا ۔

آج شائد ان کی جماعتی صدارت کا آخری دن ھو ، انہیں بحثیت انسان اور سیاست دان خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ کا ذخیرہ کم ھے ۔

ہمارے مایوس نوجوانو! ۔ ایک بات سن لو ۔ کیا ہمارے والدین اعلی تعلیم یافتہ اور دولتمند تھے ۔ لٹے پٹے مہاجر ہو کر آنے والوں کے پاؤں اس انجان دھرتی پر کس نے لگائے ؟ صرف ان کی محنت ، خودداری ، اور اتفاق و اتحاد نے ۔ کیا ان میں سے کسی نے بچوں کو تعلیم دلانے میں کوئی کسر چھوڑی ؟ کیا ان کی اگلی نسل سیاسی و سماجی و معاشی طور پورے علاقے میں کسی سے کم رہی؟

آج تم دو فل کئے تین تین ایم اے کئے ، اعلی ٹائلیں لگے مکانوں میں رہنے والے ، خود میں اتفاق و اتحاد پیدا کر کے انقلاب لانے کی بجائے اپنی ڈگریاں ، وفاداریاں و خودداریاں بیچ کے ان کی طرف دیکھو گے جنہوں نے اپنے مفاد اور اپنی اولادوں کی عیاشی کے لئے انصاف ، معاشیات و اخلاقیات سب کو یرغمال بنایا ہوا ھے ۔

تم میں سالوں شائد مرزا شفیق تو پیدا نہ ھو سکے مگر تمہیں ان کے صبر ، ہمت ، خودداری، رواداری ، وفاداری اور خوش اخلاقی کو مشعل راہ بناتے ہوئے دوسروں کی پنجالی تھلے سر دینے کی بجائے اپنا مقام اور شناخت بنانی چاہیئے ۔
جیسے کرنل علی بہادر صاحب ، لیفٹنٹ غلام محمد صاحب ، فیض پہلوان صاحب اور مرزا راج میاں صاحب اپنی شناخت بنا گے ۔

نہ ڈرو تمہیں کوئی نہ کھائے گا ، ہم سے حق سچ کی بات کرنے والے ابھی موجود ھیں ۔ لالچی کو کوئی عزت نہیں ملتی نہ معمولی مفاد کیلئے خود کو بیچنے والوں کو

ولسلام
مرزا رفیق

17/12/2022

‏اے اللّٰہ!
جب میں گِرنے لگوں یا بِکھرنے لگوں تو مُجھے تھام لیجیئے گا۔ مجھے آپ کے سوا کسی سہارے کی ضرورت نہیں

17/12/2022

حیات ہے کوئی یہ سب گہری نیند میں ہو ۔۔

16/12/2022

درخواست برائےخلقہ 5 کے صحافی حضرات اور کرنل وقار احمد نور صاحب ۔۔۔۔۔
محترم سامعین
آج کل کے جدید دور میں دنیا کا کمیونیکشن سسٹم آن لائن موبائل سروس G4.5Gپر انحصار ہے جو کہ ہمارے علاقے چھمب میں ماء سوائے scomکی سروس کے کسی دوسرے نیٹ ورک کو کام کرنے کی اجازت نہیں ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی ہمارے علاقے کو موبائل سروس سے محروم رکھا گیا ہے اور خاص کر اوورسیز لوگوں کو اپنے گھر والوں سے رابطہ کرنے میں اور زیادہ مشکلات درپیش ہیں میرا سوال تمام اخباب سے بس اتنا ہے کہ کیا واہگہ بارڈر یا پاکستان کی اور جتنی بھی بارڈر جو انڈیا سے ملتی ہیں وہاں موبائل سروس کا کوئی مسلہ نہیں بس ہمارے کشمیر میں کیوں ہمیں کیوں پس پشت ڈالا جا رہا ہے اور حاص کر ہمارے علاقے چھمب کو ہمارے اس دیرینہ مسلے کو حل کیا جاے اور ہمیں موبائل سروسیز دی جاہیں ۔۔

15/12/2022

دھنگانوالی ماسٹر مزمل شاہ صاحب کی بڑی ہمشیرہ اور سید صابر شاہ سید منور شاہ سید مُصطفٰے شاہ کی والدہ مُحترمہ آج وفات پا چُکی ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ہیں نمازیں سبھی میری پوری مگر۔۔فرضِ انسانیت قضا ہو گیا۔💔👍
11/12/2022

ہیں نمازیں سبھی میری پوری مگر۔۔
فرضِ انسانیت قضا ہو گیا۔💔👍

الفاظ نہیں کچھ لکھنے کے لیے🤐🤐🤐🤐میرا دل یہ پکارے لڑکی نے تین دن میں دو کروڑ روپے کما لیا۔آئیں مل کر سب کتابیں پھاڑ دیں او...
11/12/2022

الفاظ نہیں کچھ لکھنے کے لیے🤐🤐🤐🤐میرا دل یہ پکارے لڑکی نے تین دن میں دو کروڑ روپے کما لیا۔آئیں مل کر سب کتابیں پھاڑ دیں اور ناچنا شروع کرتے ہیں۔

03/12/2022

سعودی حکومت نے تین دن کےلئے مسجد نبوی کی زیارت کےلئے ورچوئل تھری ڈی سافٹ وئیڑ بنایا ہے۔ آپ گھر بیٹھے مسجد نبوی شریف میں ہر جگہ، روضہ رسول ﷺ پر صرف فنگر سے اسکرول کر کے جا سکتے ہیں۔ وزٹ کریں اور دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔
جزاک اللہ خیرا۔
Sohail Ahmed

https://vr.qurancomplex.gov.sa/msq/

خبر غممحترمہ بلقیس ایدھی وفات پا گئیں ۔۔۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔
29/11/2022

خبر غم
محترمہ بلقیس ایدھی وفات پا گئیں ۔۔۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔

سعودیہ یا دوبئی میں رہنے والوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہے سوال   تمہارے بال کیوں سفید ہو گئے؟جواب  سعودیہ کا پانی...
28/11/2022

سعودیہ یا دوبئی میں رہنے والوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہے
سوال تمہارے بال کیوں سفید ہو گئے؟
جواب سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے
سوال بھائی تمہیں شوگر کیسے ہوگئی ؟
جواب تمہیں نہیں پتا سعودیہ کے پانی میں ہی شوگر ہے
سوال یار آپ کےبال کہاں غائب ہوگئے ؟
جواب سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے کیا کریں بھائی
سوال تمہیں دل کی تکلیف کیوں ہوگئ ؟
جواب سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے اب بندہ کیا کرے
سوال یار تم پاکستان پانچ چھ سال سے نہیں گئے؟ حیرانگی ہے ؟
جواب سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے جانے کو دل ہی نہیں کرتا
سوال تمہارا نظر کمزور ہوگیا ؟
جواب سعودیہ کا پانی آنکھوں پر اثر کرتا ہے
سوال تمہیں بلڈ پریشر کب سے ہوا ؟
جواب سعودیہ کے پانی میں کچھ مسئلہ ہے

میرا اللہ جانتا ہے یہ لوگ اپنا دکھ کسی کو نہیں بتاتے جب انکی زندگی میں جھانک کر دیکھوں تو کسی کو بہین یا بیٹی کی شادی کا غم، کسی کو بوڑھی بیمار ماں کا غم، کوئی بچوں کے سر پر چھت کیلئے مصیبتیں کاٹ رہے ہیں کسی نے بھائیوں کو پڑانا ہے کسی نے اپنے باپ کا قرض اتارنا ہے
سعودیہ کا پانی تو ایسے ہی بدنام ہے
اللہ سب کی پریشانیاں دور فرمائے آمین

آؤ یہاں بیٹھ کر قصے زندگی کے چھیڑیں 🔥
28/11/2022

آؤ یہاں بیٹھ کر قصے زندگی کے چھیڑیں 🔥

دھنگانوالی ارشد مغل صاحب طویل علالت کے بعد حالق حقیقی سے جا ملے اللہ پاک مغفرت فرمائے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ ر...
27/11/2022

دھنگانوالی ارشد مغل صاحب طویل علالت کے بعد حالق حقیقی سے جا ملے
اللہ پاک مغفرت فرمائے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ°

دس لاکھ کا جہیز پانچ لاکھ کا کھانا گھڑی پہنائیانگوٹھی پہنائیمکلاوے کے دن کا کھاناولیمے کے دن کا ناشتہ پھر بیٹی کو رخصت ک...
26/10/2022

دس لاکھ کا جہیز
پانچ لاکھ کا کھانا
گھڑی پہنائی
انگوٹھی پہنائی
مکلاوے کے دن کا کھانا
ولیمے کے دن کا ناشتہ
پھر بیٹی کو رخصت کیا تو سب سسرالیوں میں کپڑے بھیجنا
برات کو جاتے ہوئے بھی ساتھ میں کھانا بھیجنا
بیٹی ہے یا کوئی سزا ہے
اور یہ سب تب سے شروع ہو جاتا ہے جب منگنی کر دی جاتی ہے کبھی نند آرہی ہے کبھی جیٹھانی آرہی ہے کبھی چاچی ساس آرہی ہے کبھی ممانی ساس آ رہی ہے ٹولیاں بنا کے آتی ہیں اور بیٹی کی ماں ایک مصنوعی مسکراہٹ چہرے پر سجائے سب کو اعلی سے اعلی کھانا پیش کرتی ہے اور سب کو اچھے طریقے سے ویلکم کرتی ہے باپ کا ایک ایک بال قرضے میں ڈوب جاتا ہے اور ایسے میں بیس لوگ گھیرے میں لے کے کہتے ہیں جی کتنے بندے برات میں ساتھ لے کر آئے 100یا 200 بندہ تو ہمارے اپنے رشتے دار ہی ہیں اور باپ جب گھر آتا ہے شام کو تو بیٹی سر دبانے بیٹھ جاتی ہے کہ اس باپ کا بال بال میری وجہ سے قرضے میں ہے
خدارا ان رسموں کو ختم کر دو تاکہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت کے ساتھ رخصت کر سکے

25/10/2022

دوستو اسلام علیکم۔🤝
بلدیاتی الیکشن 2022وارڈ کے الیکشن ہیں۔ اس کے جیتنے سے نہ کوئی وزیر اعظم بنے گا نہ ہی وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہو گا اور نہ ہی اس کا تعلق جنت و جہنم سے ہے۔ ان الیکشن میں عوام اپنے لیے صرف اچھا نمائندہ منتخب کرےلہذا اپنے علاقے کے لیے اچھے نمائندے کا انتخاب کریں جو ہمارے علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہو، باشعور ہو ،جو لوگوں کی خدمت کا جزبہ رکھتا ہواور الیکشن کے بعد کم از کم عزت سے پیش آئے۔نمائندے کی تعلیمی قابلیت اتنی ہو کہ درخواست خود لکھ سکے اور صاحب اقتدار لوگوں کے سامنے علاقے کے مسائل احسن طریقے سےرکھ سکے۔
الیکشن کے دوران یہ بات یاد رکھیں ہم ایک علاقے کے باسی ہیں ہم ایک دوسرے کی شادی ،موت، خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کبھی بھی ایسی زبان کا استعمال نہ کریں جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنے۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔🤲

بلدیاتی الیکشن میں ووٹ سوچ سمجھ کر کاسٹ کریںکیونکہ ووٹ ایک "امانت" ہےآزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہونے جا ...
22/10/2022

بلدیاتی الیکشن میں ووٹ سوچ سمجھ کر کاسٹ کریں
کیونکہ ووٹ ایک "امانت" ہے
آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں،
عوام اپنا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں.
ایسے امیدوار کو سپورٹ مت کریں
جو صرف ووٹ لینے تک آپ کے ساتھ ہو بلکہ ایسے نمائندے کا انتخاب کریں
جو آپ کے علاقے کی پسماندگیاں دور کر سکتا ہو ترقی و خوشحالی کیلئے احسن اقدامات کر سکتا ہو آپ کی خوشی وغمی میں شریک ہو سکتا ہو ظالم کیلئے رکاوٹ اور مظلوم کی آواز بن سکتا ہو۔
ووٹ امانت سمجھ کر استعمال کریں
کہیں ایسا نہ ہو آپ کا ووٹ مظلوموں پر ظلم ثابت ہو اور حقداروں کو حق سے محروم رکھنے کا سبب بنے۔
آپ کے ووٹ کا حقدار کون ہے یہ آپ نے سوچ سمجھ کے فیصلہ کرنا ہے.
لہٰذا الیکشن کے ایام میں خوشگوار ماحول بنائیے کیونکہ "ہم سب ایک ہیں"

02/10/2022

جس شخص کا جو نظریہ ہے میں اس کا احترام کرتا ہوں۔۔مجھے نظریہ سے اختلاف ہوسکتا ہے پر اس شخص کی ذات سے نفرت نہیں ہوسکتی۔. .

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن.انتہائی افسوس ناک زاہد زمان آف دھینگانوالی  طویل علالت کے  بعد خالق خقیقی سے ج...
01/10/2022

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن.
انتہائی افسوس ناک زاہد زمان آف دھینگانوالی طویل علالت کے بعد خالق خقیقی سے جا ملے اللہ پاک مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے آمین💔

تعمیر وترقی کے دعوے کرنے والوں کے لیے سوالیہ نشان چھوڑ  کہ جاتا ہے دھنگانوالی میں ڈیم کا منظر پیش کرنے والا بارشی پانی ک...
11/08/2022

تعمیر وترقی کے دعوے کرنے والوں کے لیے سوالیہ نشان چھوڑ کہ جاتا ہے دھنگانوالی میں ڈیم کا منظر پیش کرنے والا بارشی پانی کا تالاب
آخر کیوں اس کے لیے اتنا فنڈ منظور نہ ہو سکا جس سے اسکا کام تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ؟
کیوں اس راستے کو پہلے سے زیادہ خراب کیا گیا ؟
کیوں اہل محلہ خود اسکا حل نہیں نکال سکتا ؟
آخر حورئمنٹ کی طرف ہی کیوں ہر کسی کی نظر؟
اتنے لیڈر ہونے کہ باوجود کیوں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا؟
کیا اسکو ٹھیک کر دیا تو لیڈر کس نام سے وٹ لیں گے؟

08/02/2022

اگرچہ تھوڑا لمبا لیکن گزرنے کے قابل !!
کرایہ ادا نہ کرنے پر 94 سالہ شخص کو مالک مکان نے کرائے کے مکان سے باہر پھینک دیا۔ بوڑھے کے پاس ایک پرانے بستر، المونیم کے کچھ برتن، پلاسٹک کی بالٹی اور ایک مگ وغیرہ کے علاوہ شاید ہی کوئی سامان تھا۔ بوڑھے نے مالک سے درخواست کی کہ کرایہ ادا کرنے کے لیے اسے کچھ وقت دیا جائے۔ پڑوسیوں کو بھی بوڑھے پر ترس آیا اور انہوں نے مالک مکان کو کرایہ ادا کرنے کے لیے کچھ وقت دینے پر راضی کیا۔ مالک مکان نے ہچکچاتے ہوئے اسے کرایہ ادا کرنے کے لیے کچھ وقت دیا۔

بوڑھا اپنا سامان اندر لے گیا۔

وہاں سے گزرنے والے ایک صحافی نے رک کر سارا منظر دیکھا۔ اس نے سوچا کہ اس معاملے کو اپنے اخبار میں شائع کرنا مفید ہوگا۔ یہاں تک کہ اس نے ایک سرخی بھی سوچی، "ظالم مکان مالک نے پیسے کے لیے بوڑھے کو کرائے کے مکان سے نکال دیا۔" پھر اس نے بوڑھے کرایہ دار کی کچھ تصویریں لیں اور کرائے کے مکان کی کچھ تصویریں بھی لیں۔

صحافی نے جا کر اپنے پریس مالک کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ پریس کے مالک نے تصویروں کو دیکھا اور چونک گیا۔ اس نے صحافی سے پوچھا، کیا وہ بوڑھے کو جانتے ہیں؟ صحافی نے کہا کہ نہیں۔

اگلے دن اخبار کے صفحہ اول پر بڑی خبر چھپی۔ عنوان تھا "گلزاری لال نندا، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، ایک دکھی زندگی گزار رہے ہیں"۔ خبر میں مزید لکھا گیا کہ سابق وزیراعظم کس طرح کرایہ ادا کرنے سے قاصر رہے اور انہیں کیسے گھر سے نکال دیا گیا۔ تبصرہ کیا گیا کہ آج کل فریشرز بھی بہت پیسے کما لیتے ہیں۔ جب کہ ایک شخص جو دو بار سابق وزیر اعظم رہ چکا ہے اور طویل عرصے تک مرکزی وزیر بھی رہا ہے، اس کے پاس اپنا گھر بھی نہیں ہے۔

دراصل گلزاری لال نندا کو روپے ملے۔ 500/- ماہانہ الاؤنس دستیاب تھا۔ لیکن اس نے یہ رقم یہ کہہ کر مسترد کر دی تھی کہ وہ آزادی پسندوں کے بھتے کے لیے نہیں لڑتے تھے۔ بعد میں دوستوں نے اسے یہ کہہ کر قبول کرنے پر مجبور کیا کہ اس کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ اس رقم سے وہ اپنا کرایہ ادا کر کے گزارہ کرتا تھا۔

اگلے دن موجودہ وزیراعظم نے وزراء اور عہدیداروں کو گاڑیوں کے بیڑے کے ساتھ ان کے گھروں کو روانہ کیا۔ اتنی VIP گاڑیوں کا بیڑا دیکھ کر مالک مکان دنگ رہ گیا۔ تب ہی انہیں معلوم ہوا کہ ان کے کرایہ دار مسٹر گلزاری لال نندا ہندوستان کے سابق وزیر اعظم تھے۔ زمیندار فوراً گلزاری لال نندا کے قدموں میں جھک گیا۔

عہدیداروں اور وی آئی پیز نے گلزاری لال نندا سے سرکاری رہائش اور دیگر سہولیات قبول کرنے کی درخواست کی۔ جناب گلزاری لال نندا نے یہ کہہ کر ان کی پیشکش قبول نہیں کی کہ اس بڑھاپے میں ایسی سہولتوں کا کیا فائدہ۔ اپنی آخری سانس تک وہ ایک عام شہری کی طرح ایک سچے گاندھیائی کے طور پر زندگی بسر کرتے رہے۔ 1997 میں حکومت نے انہیں بھارت رتن سے نوازا۔

ذرا ان کی زندگی کا موجودہ دور کے سیاستدانوں سے موازنہ کریں۔
*(15 جنوری 2022 کو پوسٹ کیا گیا - ان کی وفات کی 23 ویں برسی)*

Chamb
08/10/2021

Chamb

کچھ حسین یادیں
17/08/2021

کچھ حسین یادیں

14/08/2021

جشن آزادی مبارک ہو

Address

Dhinganwali
Bhimber
10012

Telephone

+923557006308

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Be a Kashmiri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Media in Bhimber

Show All