Channel 24 BHERA

Channel 24 BHERA Its All About News Of Bhera..Plz Send us Your Suggestions For Better Coverage ..Thanks

06/08/2024

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیره
میں نومولود بچوں کیلئے" ایمرجنسی نرسری" کی اشد ضرورت ہے 👈نومولود بچوں کو سانس کا مسئلہ ہو تو سرگودھا یا کسی اور بڑے ہسپتال میں لے جانا پڑتا ہے
جو کہ بچے کی جان کے لیے بہت بڑا (رسک) ہوتا ہے

31/07/2024

زندگی بہت مختصر ہے اس کی قدر کیجئے ۔۔

مرکزی شاہی جامع مسجد بھیرہ۔۔۔۔۔۔ کی عمارت کی مرمت ۔۔۔۔۔گزشتہ سرکاری اہتمام سے کرائی گئی تعمیر و  مرمت اور بحالی آثار کے ...
20/01/2023

مرکزی شاہی جامع مسجد بھیرہ
۔۔۔۔۔۔ کی عمارت کی مرمت ۔۔۔۔۔
گزشتہ سرکاری اہتمام سے کرائی گئی تعمیر و مرمت اور بحالی آثار کے کام نے مسجد کو آثار قدیمہ کی شکل دے دی ہے ۔عمارت کے تحفظ اور بحالی حسن کیلئے تعمیراتی کام جلد ان شاء اللہ شروع کیا جارہا ہے ۔احباب کی راے کی روشنی میں مسلم بنک بھیرہ میں مسجد کا اکاؤنٹ نمبر دیا جارہا ہے اس کار خیر میں اہل بھیرہ و علاقہ شرکت کرنا چاھیں تو ان کو عطیہ جمع کرانے کی آسانی رہے گئی 0038901010010190
براہ کرم
اس نمبر پر دفتر کو مطلع کر دیں
0306.4858626

06/12/2021
بھیرہ گورمے بیکرز پر بے حسی کی انتہا۔۔آئس کریم کا ریٹ 230 روپے ہے جب کے اسکو 280 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے کوئی نوٹس ...
21/11/2021

بھیرہ گورمے بیکرز پر بے حسی کی انتہا۔۔آئس کریم کا ریٹ 230 روپے ہے جب کے اسکو 280 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے
اے سی صاحب کوئی شرم کوئی حیا؟

گاؤں ٹھٹھی ولانہ میں قبرستان کی بہت زیادہ بے حرمتی ہو رہی ہے گاؤں کے کچھ لوگ قبرستان میں اپنے مال مویشی گائیں بھیس بھیڑ ...
08/11/2021

گاؤں ٹھٹھی ولانہ میں قبرستان کی بہت زیادہ بے حرمتی ہو رہی ہے گاؤں کے کچھ لوگ قبرستان میں اپنے مال مویشی گائیں بھیس بھیڑ بکریاں گدھے چھوڑ کے چلے جاتے ہیں وہ جانور قبروں پر چڑھ کے قبریں خراب کر دیتے ہیں ہم نے تحصیل میونسپل کمیٹی بھیرہ سی او صاحب کو بہت بار چار دیواری کی درخواست دی ہے مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہماری وزیر اعظم عمران خان صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب ڈی سی سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے گزارش ہے کہ ہمارے قبرستان کی چاردیواری بنائی جاے تاکہ ہماری قبریں مال مویشیوں سے محفوظ رہے سکے اور۔ رات کو میت دفن کر نی ہو تو عوام کو لائٹ نہ ہو کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سٹریٹ لائٹ جلد سے جلد بنائی جائے-

غیر قانونی راستے سے یورپ جاتے ہوئے بھیرہ کا نوجوان جان کی بازی ہار گیااپنے ماں باپ کا شہزادہ ، بہنوں کا آسرا آنکھوں میں ...
23/08/2021

غیر قانونی راستے سے یورپ جاتے ہوئے بھیرہ کا نوجوان جان کی بازی ہار گیا
اپنے ماں باپ کا شہزادہ ،
بہنوں کا آسرا
آنکھوں میں لاکھوں سپنے سجائے پیسہ کمانے یورپ جانا چاہتا ہوگا
مگر آج لاوارثوں کی طرح کسی بیاباں ویرانے میں پڑا ہے ۔

اس کو بہنوں کے جہیز کی فکر ہوگی، ماں باپ کا آسرا بننا تھا، بڑا سا گھر بنا کر اپنی شادی کرنی ہوگی لیکن تقدیر نے بےموت مار دیا

ایسے ہی ہزاروں نوجوان غربت اور لالچ کے ہاتھوں تنگ آکر
اپنے ماں باپ کی جمع پونجی اور اپنی جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں!!!

31/07/2021

این اے 88 میں چن گروپ اور پراچہ گروپ کے چمچوں کی لڑائی عروج پر جس سے نقصان پی ٹی آئی کا ہو رہا ہے

آستان عظمت نشان،دربار عالیہ حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ۔بھیرہ شریف ۔ضلع سرگودھا
07/09/2020

آستان عظمت نشان،دربار عالیہ حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ۔بھیرہ شریف ۔ضلع سرگودھا

16/08/2020

بھیرہ 17 آگست
صبح 8 سے لے کر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔واپڈا حکام

افسوسناک۔ ۔👎
03/07/2020

افسوسناک۔ ۔👎

انتہائی معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔محترم جناب ندیم افضل چن صاحب اور محترم جناب حسن انعام پراچہ صاحب نے تو علاقہ کی ترقی اور عو...
28/06/2020

انتہائی معذرت کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔محترم جناب ندیم افضل چن صاحب اور محترم جناب حسن انعام پراچہ صاحب نے تو علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے حکومت سے فنڈز جاری کرا دئیے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔مگر ان فنڈز کو خرچ کرنے کے لیے ترقیاتی سکیموں کے نام پر جو لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے اس کا حساب کون کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہمارے محترم لیڈران نے اس لئے فنڈز جاری کرائے ہیں ۔۔۔۔۔۔ سابقہ دور میں ہونے والی لوٹ مار کے زخم ابھی تازہ ہیں اس کا ازالہ کرنے کی بجائے لوٹ مار میں یار دوست ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ 22 مارچ اور 21 مئی کو بلدیہ کے ہونے والے ٹینڈرز کی سودا بازی ۔۔۔۔۔۔۔13 لاکھ روپیہ سے چوک دروازہ چک والا کی تعمیر ومرمت اور ایل ای ڈی لائٹس سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپنی جیب بھرنے کی بجائے اپنے قابل احترام لیڈران کے لئے سرخروئی کا باعث بننا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔کہ عوام میں جانے کے لئے وقت بہت نزدیک ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کسی کی دلآزاری ہوئی ہو تو معزرت خواہ ہوں

10/06/2020

بھیرہ میں گیس اور بجلی کا بل جمع کرنے کیساتھ پانچ اور دس روپے اضافی وصول کیے جانے لگے ۔۔ذرائع

26/03/2020

بھیرہ۔۔
جہلم دریا کے کنارے کوئ عوام نہیں سب اپنے گھروں میں ہیں ویلڈن عوام۔۔

29/02/2020

بھیرہ۔۔۔سکول جانے والے 13 سالہ طالب علم کو آوارہ کتوں نے بھنھبوڑ ڈالا

بھیرہ۔۔۔۔ 13 سالہ طالب علم صائم علی کو اوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر چبا ڈالا۔پولیس ذرائع

بھیرہ۔۔۔۔ قصبہ رتوکالا کا13سالہ صائم علی صبح سکول جا رہا تھا کہ کتوں نے اسے راستہ میں گھیر لیا۔ پولیس ذرائع

بھیرہ۔۔۔۔۔کتوں کے نوچنے سے طالب علم کی لاش ناقابل شناخت ہو گئی۔ ھسپتال ذرائع

بھیرہ۔۔۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

بھیرہ کی گاڑیوں کی صورتحال بہت نازک ہے سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے آئے روز حادثے ہوتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو چاہیے اس پر ن...
29/02/2020

بھیرہ کی گاڑیوں کی صورتحال بہت نازک ہے سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے آئے روز حادثے ہوتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو چاہیے اس پر نوٹس لے

بھلوال:پھلروان کے قریب کار لکڑی سے لدھی ٹرالی سے ٹکراگئی،3افراد جاں بحق :کار سوار منڈی بہاؤالدین سے بھلوال آرہے تھے :قمر...
19/01/2020

بھلوال:پھلروان کے قریب کار لکڑی سے لدھی ٹرالی سے ٹکراگئی،3افراد جاں بحق :کار سوار منڈی بہاؤالدین سے بھلوال آرہے تھے :قمرعباس اور جنید عباس موقع جاں بحق جبکہ شاویز ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا :حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولیگ پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے :زخمی کو ہسپتال منتقل کرکے، ٹریفک بحال کردادی گئی ہے امیر عباس ڈی ایس پی پٹرولنگ

سرگودھا پھلروان حادثہ تین افراد جانبحق
19/01/2020

سرگودھا پھلروان حادثہ تین افراد جانبحق

10/01/2020
بھیرہ۔۔چک والا دروازہ بارش کے باعث کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنہ۔۔
06/01/2020

بھیرہ۔۔چک والا دروازہ بارش کے باعث کیچڑ کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنہ۔۔

کل ان بچوں کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تھی۔ان کے ماں باپ میں طلاق ہوئی۔دونوں نے نئی شادیاں کرلیں۔بچوں کو باپ رکھنے کو تیار ...
27/11/2019

کل ان بچوں کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تھی۔ان کے ماں باپ میں طلاق ہوئی۔دونوں نے نئی شادیاں کرلیں۔بچوں کو باپ رکھنے کو تیار ہے نہ ماں۔بچوں کو پھپھو سنبھال رہی ہے۔عدالت نے پولیس کو اج ان کے والد کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت کے حکم پر اج والد کو گرفتار کرکے پیش کیا گیا۔ تینوں بچے،ان کی پھپھو اور دادی بھی عدالت میں موجود تھے۔ جج صاحب نے والد سے پوچھا ہاں بھئی، تم انہیں اپنے پاس کیوں نہیں رکھتے۔ باپ نے دعوی کیا کہ اس کی بہن نے اسکے بچوں کو اغوا کرکے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ وہ تو خود ان کی تلاش میں تھا۔ یہ سن کر تو کورٹ میں سب پر سکتہ طاری ہوگیا۔کہ یہ تو کہانی ہی کچھ اور نکلی۔ ظالم دکھائی دینے والا باپ مظلوم لگنا شروع ہوگیا۔لیکن یہ تاثر زیادہ دیر قائم نہیں رہا۔اس سے پہلے کہ پھپھو اپنے دفاع میں کچھ کہتی،تقریبا تینوں بچے ہی بول پڑے۔نہیں سر،ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ہمارے ابو ہمیں اپنے ساتھ نہیں رکھتے۔امی بھی نہیں بلاتی۔ہم ابو کے پاس جاتے ہیں تو یہ ہمیں مارتے ہیں۔ ہمیں سکول بھی نہیں بھیجتے۔ پھپھو بولی میں کافی عرصے سے دو نوکریاں کرکے ان بچوں کو پال رہی ہوں۔ میں اخراجات اٹھانے سے قاصر ہوں۔
معاملہ بگڑتا دیکھ کر والد نے پینترا بدلا۔ جناب! میں تو خود ان بچوں کو ڈھونڈ رہا تھا۔میں انہیں اپنے پاس رکھنے کو تیار ہوں۔ انہیں میرے حوالے کیا جائے۔
جج صاحب نے وکلا سے مشورہ کیا۔ ایسا کوئی قانون موجود نہیں تھا کہ باپ،دادی اور ماں کی موجودگی میں بچوں کو ان کی پھپھو کی کسٹڈی میں رکھا جائے اور باپ کو ان کے خرچے کا پابند کیا جائے۔ عدالت نے باپ کی سرزنش کی۔ کہا تم ان پر تشدد نہیں کرو گے،اسکول میں داخل کراو گے۔ اچھی طرح خیال رکھو گے۔ تم ہمیں یہاں ان سب چیزوں کی تحریری شورٹی دے کر جاو۔
شورٹی کے ذکر پر جسٹس انوار الحق پنوں نے مشہور شورٹی بانڈز کا بھی ذکر کیا۔کہ یہ وہ والا شورٹی باند نہیں ہے۔سب کے چہرے پر مسکراہٹ دوڑ گئی۔
والد سے بیان حلفی لکھوایا گیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تو تم پر توہین عدالت کا کیس بنا کر جیل بھیجیں گے۔ ڈرے سہمے بچے والد کے ساتھ چلے گئے۔
پھپھو کمرہ عدالت سے باہر نہیں نکل رہی تھی۔کہ غصے سے بپھرا بھائی کہیں اسے کوئی نقصان نہ پہنچائے۔

11/11/2019

اندر کی خبر یہ ہے کہ مریم نواز چاہتی ہے کہ وہ کنٹینر پہ جا کے تقریر کرے لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی اسی وجہ سے تو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا رہا

جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام آزادی مارچ کیلئے، بم پروف کنٹینر تیار ، کنٹینر پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تصاویر ...
27/10/2019

جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام آزادی مارچ کیلئے، بم پروف کنٹینر تیار ، کنٹینر پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تصاویر آویزاں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ پر معاہدہ طے پاگیامعاہدہ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورسیکرٹری جنرل جے یو آئی ف مفی...
27/10/2019

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ پر معاہدہ طے پاگیا

معاہدہ پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اورسیکرٹری جنرل جے یو آئی ف مفی عبداللہ کے دستخط ہیں

سات نکاتی معاہدہ طے پایا گیا

آزادی مارچ ایچ نائن اتوار بازار میٹرو ڈپو پر منعقد ہوگا

حکومت ریلی کے شرکا کے راستے سمیت کھانے پینے کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی

آزادی مارچ کے شرکا شہریوں کے بنیادی حقوق سلب نہیں کرینگے

جلسہ کے شرکا مختص کردہ جگہ سے غیر قانونی طور پہ باہر نہیں جائیں گے

اندرونی سکیورٹی جلسہ منتظمین کی ذمہ داری ہوگی

معاہدہ پر من و عن عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کو بیان حلفی دینگے

این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہوگی

خلاف ورزی کی صورت میں یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا
سرکاری، غیر سرکاری املاک، انسانی زندگی کو نقصان پہنچانے کی صورت میں کاروائی ہوگی

معاہدہ کے بعد جمعیت علمائے اسلام کو این اوسی جاری کردیا گیا

16/10/2019

پنڈی بھٹياں موٹر وے ايم ٹو پر کيری ڈبہ اور ڈمپر ميں تصادم کے دوران خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے....

سیاسی بصیرت رکھنے والے مولانا فضل الرحمان مشکل سفر کے آغاز  سے پہلے قلندر کی نگری جا پہنچے۔۔۔مولانا فضل الرحمان کی سہیون...
15/10/2019

سیاسی بصیرت رکھنے والے مولانا فضل الرحمان مشکل سفر کے آغاز سے پہلے قلندر کی نگری جا پہنچے۔۔۔
مولانا فضل الرحمان کی سہیون حضرت لعل شہباز
قلندر کے در پر حاضری !!

11/10/2019



بھیرہ ریسکیو 1122 وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے NA88 کی حالت اس ٹائم کارکردگی کے معاملے میں صفر سمجھ لیں

جو کام زیادہ ضروری تھے ان میں تحصیل بھیرہ کے اندر رہسکیو 1122 تھا لیکن جس نے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ایم پی اے کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں کئی بار آواز اٹھائی گئی لیکن لگتا ہے جیسے چند لوگ روڑے اٹکائے ہوئے ہیں

جو شاید اس انتظار میں ہیں کہ ان کے نام کی تختی لگ جائے اس وقت رہسکیو ٹیم علاقے کی پہلی ضرورت ہے
آئے روز دریائے جہلم میں لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن کی ڈیڈ باڈی ڈھونڈنے کیلئے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کاروائی کر کے ڈیڈ باڈی ڈھونڈتے ہیں یا پھر بھیرہ تھانہ پولیس کی مدد لی جاتی ہے۔

دریا سےڈیڈ باڈی ڈھونڈنے کیلئے سپیشل ٹیم ہوتی ہے جس کو وقت پر اطلاع دی جائے تو ڈیڈ باڈی آسانی سے مل جاتی ہے۔

بھیرہ اور اس کے اردگرد اگر کسی روڈ پر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو مریض کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشہ یا کسی گاڑی پر پہنچایا جاتا ہے اور مریض وقت پر طبی امداد نا ملنے پر جان کی بازی ہار جاتا ہے۔

خدا کیلئے حلقے کی عوام پر رحم کرو اور ریسکیو 1122 سروس کو جلد از جلد شروع کروائیں۔

میری تحصیل بھیرہ کے لوگوں سے گزارش ہے اس پوسٹ کو سیاسی اختلافات کو بھلا کر زیادہ سے زیادہ شئیر کیا جائے۔

چوہدری ندیم افضل چن صاحب نے بھیرہ شہر میں گیس کے کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے کچھ عرصہ پہلا محکمہ سوئی گیس کو ہدایت کی تھی...
09/10/2019

چوہدری ندیم افضل چن صاحب نے بھیرہ شہر میں گیس کے کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے کچھ عرصہ پہلا محکمہ سوئی گیس کو ہدایت کی تھی کہ بھیرہ شہر میں گیس کے کم پریشر کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جاۓ چن صاحب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے بھیرہ شہر میں سروے کیا تھا اس سروے کے تحت چودھری ندیم چن صاحب نے لاہور ہیڈ آفس سے بھیرہ شہر کے لئے ایک نیو ٹی.بی.ایس منظور کروا دیا ہے.جس سے بھیرہ شہر کا گیس کے کم پریشر کا مسلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جاۓ گا.
چوہدری میڈیکل سٹور سے لے کر چٹی پلی والا دروازہ تک ایک نئی لائن چھ 6 انچ کی ڈالی جائے گی اور چٹی پلی دروازہ میں ایک نیا ٹی.بی. ایس بنایا جائے گا جس سے بھیرہ شہر میں گیس کا پریشر مستقل طور پر حل ہوجائےگا اور بھیرہ شہر کا گیس کے کم پریشر کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا یہاں پہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کسی بھی سیاستدان نے اس شہر کے لئے دلچسپی نہیں لی اور ندیم افضل چن صاحب نے انتہائی کم عرصہ میں بھیرہ کے لیے کروڑوں کا سوئی گیس منصوبہ منظور کروا دیا ہے.

14/08/2019

بھیرہ..
موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ہونے والی 14 اگست کی تقریب..

بھیرہ،موٹروے سروس ایریا میں موٹروے پولیس کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکول کے طلباء نے شرکت کی بچوں نے ملی نغمے پیش کئے موٹروے پولیس کی جانب سے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے چیف گیسٹ ٹی وی اداکار،کالم نویس کارٹونسٹ فاروق قیصر نے کشمیر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا بچوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلیے بنیادی اصول سمجھائے ایس ایس پی موٹروے سلیمان علی و فاروق قیصر بچوں نے جشن آزادی کا کیک کاٹا مہمان خصوصی نے انعامی شیلڈز بھی تقسیم کیں..

14/08/2019

بھیرہ سروس ایریا میکڈونلز میں 14 اگست کی تقریب کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا..

Address

Bhera
40540

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channel 24 BHERA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category