بھلوال ۔۔۔۔۔۔صدیق کالونی کےرہائشی خاندان کے خلاف پولیس کی جانب سے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج اور بے گناہ خواتین اور افراد کی گرفتاری کے خلاف وزیر اعلی پنجاب شکائت سیل کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی کھلی کچہری میں سینکڑوں خواتین افراد نے شدید احتجاج کرتے ھوئے پولیس گردی کی مزمت کے نعرے لگاتے ہوئے جھوٹا مقدمہ خارج کرنے اور بے گناہ افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی خواتین وافراد جو پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ھوئے تھے کا کہنا تھا کہ پولیس نے صدیق کالونی کے رہائشی عبدالرحمن کے گھر میں داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ گھر کے افراد نے اس پر احتجاج کیا تو پولیس نے انکے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گھر کے مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا۔جو افسوسناک اور تشویشناک ھے۔مقدمہ میں جو بھی الزامات پولیس کی جانب سے لگائے گئے ہیں وہ پولیس گردی کے سوا کچھ نہیں۔مزکورہ مقدمہ کی تفتیش کیسی ایماندار آفیسر سے کرواتے ھوئے مقدمہ کو خارج اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے ۔چیئرمین وزیر اعلی شکائت سیل حسن انعام پراچہ نے احتجاجی خواتین وافراد کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ھوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی سربراہی میں معاملات کی چھابین کے لئے کمیٹی ت