13/01/2024
جب جوان ہُوا ہو گا تو پہلے غریب ماں کے لیے جان مارتا رہا ہوگا.پھربہن بھائیوں کے لئے درد برداشت کرتا رہا ہوگا.پھر جوانی بھر بیوی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زمانے کے ستم برداشت کرتا رہا ہوگا اور اب بچوں کے لیے اپنی ہڈیاں گال رہا ہے!
بہن بھائی اب کہتے ھوں گے اس نے ہمارے لئے کیا ہی کیا ہے؟
بیوی کہتی ہوگی میری تو قسمت ہی خراب تھی جو تجھ سے شادی ہوگئی!
اور بچے کہتے ہوں گے ابا جی آپ کوئی ڈھنگ کا کام کر لیتے تو آج ہم بھی مزے میں ہوتے💔