Pak Nation Tv Bhakkar

Pak Nation Tv Bhakkar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Nation Tv Bhakkar, Media/News Company, Bhakkar.
(2)

پورے پنجاب کا خیر جانبدار، حق سچ کی مکمل آواز، خبر تحقیق کے ساتھ شائع کرنے والا میڈیا گروپ
"خبر سے نشر تک"
پاک نیشن ٹی وی
یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوٹر پر خبریں شائع ہوتی ہیں

میں نے مریم بی بی پر کبھی تنقیدی پوسٹ نہیں کی کیونکہ نام نہاد نوازے ہوئے چند صحافی تنقید کو پی ٹی آئی وابستگی سے جوڑ دیت...
06/01/2025

میں نے مریم بی بی پر کبھی تنقیدی پوسٹ نہیں کی کیونکہ نام نہاد نوازے ہوئے چند صحافی تنقید کو پی ٹی آئی وابستگی سے جوڑ دیتے ہیں مگر یہ تصویر پورے میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے اور ایک نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے کہ دینی تعلیم اور عہدوں کی ڈگنٹی کتنی ضروری ہے کیونکہ مریم بی بی نامحرم کے حوالے سے بہت سے بیانات دے چکی ہیں ایسے میں یہ تصویر سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔۔۔
اس کو دیکھ کر ہر شخص کہہ رہا ہے کہ اس ملاقات میں باوقار انداز اختیار نہیں کیا گیا ۔ میاں شہباز شریف کا عجیب ترسی نظروں سے دیکھنا اور ایک خاتون مسلم ریاست کے صوبے کی وزیراعلی کا اس گرمجوشی سے مرد کا ہاتھ پکڑنا صریحاً غلط ہے اور شرفاء کے ہاں معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ویسے بھی کبھی کسی مہذب ملک بشمول پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور نہ کسی کو ایسے ویلکم کہا گیا ہے ۔مزید ہمارے ملک کی روایت رہی ہے کہ جب کوئی غیر ملکی عہدے دار آتا ہے تو خواتین اپنے ہاتھ باندھ کر دو قدم پیچھے کھڑی ہوتی تھیں مگر اب وہ روایت اور ڈگنٹی ختم کر دی گئی ہے۔۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نام کے مسلمان ہیں اور میرٹ دولت اور طاقت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ۔۔

گوجرانوالا میں میت کی دردناک وصیت۔۔۔۔دروغ بر گردن راوی گذشتہ روز اک فوتگی ہوئی، مرنے والا شخص بیمار اور بےروزگار تھا 3 چ...
04/01/2025

گوجرانوالا میں میت کی دردناک وصیت۔۔۔۔
دروغ بر گردن راوی
گذشتہ روز اک فوتگی ہوئی، مرنے والا شخص بیمار اور بےروزگار تھا 3 چھوٹے بچے تھے، میاں اور بیوی دونوں نے اپنے بہن بھائیوں اور عزیزوں سے یہ کہہ کر پیسے مانگنے کی کوشش کی بیماری سے نکلتے ہی پیسے لوٹا دینگے، مگر کسی نے کوئی تعاون نہ کیا، مرنے والے نے اپنے سگے بھائی کو اپنے اک مشترکہ دوست کے ذریعے بھی اپنی بیماری اور مجبوری کا پیغام بھجوایا (وہ بھائی ویل آف ہے) مگر اس بڑے بھائی نے اس مشترکہ دوست کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہر طرف سے مایوس ہو کر جب مرنے والے کا وقت آخرت قریب آیا تو اس نے اپنی بیوی کو وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد کسی سے کفن کے پیسے بھی نہ لینا اور میں جن کپڑوں میں ہوں مجھے انہی میں دفنا دینا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میں ان لوگوں کے پیسوں کا کفن پہنوں جو مجھے جیتے جی کچھ دینے کے روادار نہیں تھے گزشتہ روز اس شخص کی وفات پر رشتے دار کفن دفن اور روٹی دینے کے لئے لڑتے رہے مگر مرنے والے کی بیوی نے وصیت کے عین مطابق اپنے مرنے والے شوہر کا اک پرانا سفید سوٹ نکالا اور میت کو غسل دینے کے بعد وہ پہنا کر اس کی میت بڑے قبرستان میں تدفین کر دی گئی
یقیناً آپ اس واقعے سے حاصل ہونے والے سبق کو سمجھ گئے ہوں گے اور امید ہے کہ ہم سب اپنے آس پاس خود سے وابستہ زندہ لوگوں کے حالات پہ نظر رکھیں گے😒

ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلہ جام بھکر شاہراہ ، سنگل پل ، ٹریفک کے  مسائل اور ممکنہ حل تحریر :- ملک غلام یسین لنگرآ پنجاب اور س...
04/01/2025

ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلہ جام بھکر شاہراہ ، سنگل پل ، ٹریفک کے مسائل اور ممکنہ حل

تحریر :- ملک غلام یسین لنگرآ

پنجاب اور سرحد کو ملانے والی ڈیرہ اسماعیل خان ، کوٹلہ جام بھکر اہم شاہراہِ اور سنگل پل آئے روز کثیر ، بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے رات دن بند ہوتی رہتی ہے۔ کبھی کوئ کنٹینر پھنسا ہوا ہوتا ہے ۔ کبھی کوئ اورسپیڈنگ بس روڈ اور پل بلاک کر دیتی ہے ۔ حتی کہ گنے کی ٹرالیاں اور لانگ ، ہیوی وہیکلز عام روڈ استعمال کرنے والے مسافروں کیلئے سفر کرنے کی گنجائش ہی نہی چھوڑتے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ شوگر ملز ہیں ، ان میں سے دو انڈس ہائی وے پر میرن رمک کے پاس ہیں ۔ ایک چشمہ روڈ پر ہے ایک ڈی آئ خان سٹی سے ملحقہ گومل یونیورسٹی کے پاس ہے اور پانچویں شوگر مل تکمیل کے مراحل میں ہے وہ بھی ڈی آئ خان سٹی کے قریب ہے ۔ لیہ بھکر میں بھی ایک ایک شوگر مل ہے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سب شوگر ملز کیلئے پنجاب سے کاشتکار اپنا گنا اس اکلوتے سنگل پل سے گزار کر مطلوبہ مل میں پہنچانے کا ذمہ دار ہے ۔ ہر کاشتکار ملز تک گنا پہچانے کیلئے لمبا فاضلہ طے کرنے کے اضافی کرایہ و اخراجات بھی برداشت کرتا ہے جو آجکل ناقابل برداشت ہیں ۔
کراچی ، لاہور ، فیصل آباد اورملتان وغیرہ سے آنے والی تمام ٹریفک بھی اسی شاہراہ اور پل کو استعمال کرتے ہوئے بلوچستان ، کے پی اور اس سے آگے کیلئے یہاں سے ہی گزرتی ہے ۔
نزدیک ترین شمال میں چشمہ بیراج ہے وہاں سے ٹریفک کے پی اور پنجاب میں داخل ہوتی ہے اور جنوب میں کوٹ ادو سے ٹریفک کے پی ، بلوچستان اور پنجاب کو رواں دواں رہتی ہے ۔
لیہ اور تونسہ کے درمیان ایک پل سالوں سے مکمل ہو چکا ہے مگر ٹریفک کیلئے نہی کھولا گیا اور اسی طرح کلورکوٹ کے پاس بھی ایک پل بن چکا ہے اور وہ بھی ابھی تک ٹریفک کیلئے اوپن نہی ہوا ۔
کے پی ، پنجاب حکومتیں اور وفاقی حکومت فوری طور پر یہ دو نئے تعمیر شدہ پل ٹریفک کیلئے کھول دیں تاکہ لیہ ، بھکر ، دریا خان ، ڈی آئ خان ، پروآ ، رمک ، ٹانک ، پہاڑ پور وغیرہ کی عوام اور دور دراز کے مسافر کچھ سکھ کا سانس لیں ۔ ان مکمل شدہ پلوں کے اوپن ہونے سے گنے کی ٹرالیاں اور لانگ ، ہیوی وہیکلز کی پنجاب ، کے پی اور اس سے آگے کی امدورفت تقسیم ہو جائے گی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں انڈس ہائی وے پر رمک میرن کے پاس دو شوگر ملز ہیں ۔ انڈس ہائی وے پر پروآ ، رمک ، تونسہ اور اس سے آگے کیلئے گنے کی ٹرالیوں کی وجہ سے سفر کرنا بہت ہی تکلیف دہ ہے ۔ اسی طرح چشمہ روڈ پر شوگر مل کے لوڈ کی وجہ سے بھی سفر تکلیف دہ ہے ۔ پنجاب میں لیہ کروڑ لعل عیسن ، نوتک ، بہل بھکر ، دریا خان کلورکوٹ تک
سفر کرنا بھی مسلسل عذاب ہے ۔ ان روٹس پر آجکل رات کا سفر ٹریکٹر ٹرالیوں اور دوسری روٹین کی لانگ ہیوی وہیکلز کی وجہ سے عملاً ناممکن ہے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام شوگر ملز گنا پنجاب سے لیتی ہیں ۔ وفاقی یا صوبائی حکومتیں شوگر ملز کے قریب ترین جگہ پر کے پی میں رمک ، میرن اور پنجاب میں بہل نوتک کے درمیان دریائے سندھ پر پل تعمیر کرائیں تاکہ کسانوں ، کاشتکاروں ، بھکر ، ڈی آئ خان کے عوام اور لانگ روٹس کے مسافروں کو خواہ مخواہ کی تکلیف سے نجات مل سکے ۔ کے پی میں رمک میرن اور پنجاب میں بہل نوتک کے درمیان اس علاقے میں دریائے سندھ پر نئے پل کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔ دو شوگر ملز کے یہاں موجود ہونے کی وجہ سے ان ملز کا گنے کا لوڈ بھکر اور ڈی آئ خان کی طرف سفر کرنے والوں کو مسلسل عذاب سے نجات دلا ئے گا ۔ گنے کی ترسیل کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں ترقی اور کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ سی پیک ایم 14 کی انڈس ہائی وے ، لیہ بھکر شاہراہ اور میانوالی مظفرگڑھ ملتان روڈ سے رابطہ آسان ہوگا ۔
امید ہے ڈیرہ اسماعیل خان ، بھکر کے معزز منتخب لیڈرز صاحبان سیاستدان اور مجاز اتھارٹیز اس اہم اشو کا تجزیہ کریں گے اور متعلقہ فورمز پر مناسب اقدامات کیلئے رجوع کریں گے ۔ شکریہ

*بھکر پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ*وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی میرٹ پالیسی پر بھکر پولیس نے عمل کرتے...
01/01/2025

*بھکر پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ*

وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی میرٹ پالیسی پر بھکر پولیس نے عمل کرتے ہوئے کل 8895 مقدمات کا اندراج کیا جس میں 7827 مقدمات یکسو ہوئے ۔

بھکر پولیس نے 13 گینگز کے 37 ملزمان سمیت 8389 ملزمان کو گرفتار کیا ۔

بھکرپولیس نے سال 2024 کی کل برامدگی 17 کروڑ 35 لاکھ 500 روپے کی جسمیں ۔ 02 آئل ٹینکرز 03 کاریں ، 423 موٹر سائیکلز،08 رکشے،237 مویشی 40 تولے طلائی زیورات، 201 موبائل فونز، سولر موٹرز، سولر پلیٹس، پیٹر انجن ودیگر سامان برامد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

بھکر پولیس نے اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ کل 1327 ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔

بھکر پولیس نے قتل کے 49 مقدمات کو یکسو کیا اور 05 بلائنڈ مرڈر بھی ٹریس کیے.

بھکر پولیس نے اسلحہ ناجائز کے خلاف کامیابی کاروائی کرتے ہوۓ کل 509 مقدمات درج رجسٹر کیے ملزمان سے 397 پسٹل ,78 بندوقیں، 31 رائفل،13 کلاشنکوف اور 03 ریوالور برامد کیے۔

منشیات کا خاتمہ کرتے ہوئے بھکر پولیس نے سال 2024 میں کل 332 مقدمات کا اندراج کیا۔ منشیات کے ملزمان سے 174 کلوگرام چرس 4420 لیٹر شراب 925 لیٹر لہن اور 18 چالو بھٹیاں شراب پولیس تحویل میں لی گئیں۔

بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سال 2024 میں بھکر پولیس نے سات کروڑ 57 لاکھ روپے کی برامدگی کی جس میں ایک لاکھ 34 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ,3595 گٹو گندم،50 ہزار ڈبیاں سگریٹ، 70 گٹو گٹکا، 37 بورے غیر ملکی کپڑا،1250 گٹو خشک دودھ,31 گٹو چھالیہ وغیرہ

بھکر پولیس نے بچھڑۓ ہوؤں کو اپنوں سے ملوانے کا عمل جاری رکھتے ہوۓ 47 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے وراثان کے حوالے کیا۔

گورنمنٹ پنجاب کے احکامات پر جاری مہمات میں بجلی چوری کے ایک ہزار سے زائد مقدمات، سموگ کے 120 ،گاڑیوں کے ریفلیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے 350 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

بھکر پولیس نے عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 4200 سے زائد سرچ اپریشن کیے۔

پولیس خدمت مراکز بھکر پر 01لاکھ 26 ہزار343 شہریوں کو سہولیات پہنچائی گئی۔
تحفظ مرکز بھکر پر 2688 لوگوں کے مسائل حل کیے گیے۔

میثاق سنٹر بھکر پر اقلیتی برادری کے 200 لوگوں کی داد رسی کیگئ ۔
کھلی کچہریوں میں 07 ہزار شہریوں کے مسائل فی الفور حل کیے گیے۔

20/12/2024

بھکر چکن ریٹ 400 روپے کلو جبکہ چکن پیس 300 سے 350روپے کا

چکن کلو گوشت 400 روپے جبکہ سالم سجی 1000 روپے کی

29 کے 29 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سردیوں کی چھٹیوں پر چلے گئے: عوام کا اظہار خیال

جنہوں نے زندگی میں آگے نکلنا ہوتا ہے وہ وسائل کا رونا نہیں روتے
28/10/2024

جنہوں نے زندگی میں آگے نکلنا ہوتا ہے وہ وسائل کا رونا نہیں روتے

28/10/2024

🚨 *آئین پاکستان 1973 ترامیم*

1. `پہلی ترمیم 1974`
آئین پاکستان 1973 کی پہلی ترمییم میں پاکستان کے حدود اربعہ کا دوبارہ تعین کیا گیا

2. `دوسری ترمیم 1974`
قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا

3. `تیسری ترمیم 1975`
اس ترمیم میں Preventive Detention کی مدت کو بڑھایا گیا، Preventive Detection کا مطلب ہے کسی ایسے شخص کو نامعلوم مقام پر رکھنا جو ریاست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہو۔

4. `چوتھی ترمیم 1975`
اقلیتوں کو پارلیمنٹ میں اضافی سیٹیں دی گئیں۔

5. `پانچویں ترمیم 1976`
ہائ کورٹ کا اختیار سماعت وسیع کیا گیا

6. `چھٹی ترمیم 1976`
ہائ کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کی ریٹائرڈمنٹ کی مدت بالترتیب 62 اور 65 سال کی گئ۔

7. `ساتویں ترمیم 1977`
وزیر اعظم کو یہ پاور دی گئ کہ وہ کسی بھی وقت پاکستان کی عوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر سکتا ہے۔

8. `آٹھویں ترمیم 1985`
پارلیمانی نظام سے سیمی صدارتی نظام متعارف کروایا گیا اور صدر کو اضافی پاورز دی گئیں۔

9. `نویں ترمیم 1985`
شریعہ لاء کو لاء آف دی لینڈ کا درجہ دیا گیا۔

10. `دسویں ترمیم 1987`
پارلیمنٹ کے اجلاس کا دورانیہ مقرر کیا گیا کہ دو اجلاس کا درمیانی وقفہ 130 دن سے نہیں بڑھے گا.

11. `گیارھویں ترمیم 1989`
دونوں اسمبلیوں میں سیٹوں کی Revision کی گئ۔

12. `بارھویں ترمیم 1991`
سنگین جرائم کے تیز ترین ٹرائل کے لئے خصوصی عدالتیں عرصہ 3 سال کے لئے قائم کی گئیں

13. `تیرھویں ترمیم 1997`
صدر کی نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے اور وزیر اعظم ہٹانے کی پاورز کو ختم کیا گیا۔

14. `چودھویں ترمیم 1997`
ممبران پارلیمنٹ میں Defect پائے جانے کی صورت میں ان کو عہدوں سے ہٹانے کا قانون وضح کیا گیا۔

15. `پندرھویں ترمیم 1998`
شریعہ لاء کو لاگو کرنے کے بل کو پاس نا کیا گیا۔

16. `سولہویں ترمیم 1999`
کوٹہ سسٹم کی مدت 20 سے بڑھا کر 40 سال کی گئ

17. `سترھویں ترمیم 2003`
صدر کی پاورز میں اضافہ کیا گیا

18. `اٹھارویں ترمیم 2010`
اس ترمیم میں
NWFP
کا نام تبدیل کیا گیا اور آرٹیکل 6 متعارف کروایا گیا،اور اس کے علاوہ صدر کی نیشنل اسمبلی تحلیل کرنے کی پاور کو ختم کیا گیا۔

19. `انیسویں ترمیم 2010`
اسلام آباد ہائ کورٹ قائم کی گئ،اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے قانون وضح کیا گیا۔

20. `بیسویں ترمیم 2012`
صاف شفاف انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تبدیل کیا گیا۔

21. `اکیسویں ترمیم 2015`
سانحہ APS کے بعد ملٹری کورٹس متعارف کروائ گئیں۔

22. `بائیسویں ترمیم 2016`
چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اہلیت کا دائرہ کار تبدیل کیا گیا کہ بیورو کریٹس اور ٹیکنو کریٹس بھی ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان بن سکیں گے۔

23. `تئیسویں ترمیم 2017`
سال 2015 میں قومی اسمبلی نے اکیسویں ترمیم میں 2 سال کے لئے ملٹری کورٹس قائم کیں۔ یہ دوسال کا دورانیہ 6 جنوری 2017 کو ختم ہو گیا،اس تئیسویں ترمیم میں ملٹری کورٹس کے دورانیے کو مزید 2 سال کے لئے 6 جنوری 2019 تک بڑھایا گیا۔

24. `چوبیسویں ترمیم 2017`
مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کو دوبارہ تشکیل دیا گیا۔

25 `پچیسویں ترمیم 2018`
فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ملانے کے لئے صدر نے 31 مئ 2018 کو دستخط کئے.

26. `چھبیسویں ترمیم 2024`
یہ آئینی ترمیم 20 اکتوبر 2024 کو ایوان سے منظور ہوئی جب کہ پارلیمنٹ سے اسکی منظوری کا اجلاس اس کے بعد شروع ہوا جو 21 اکتوبر تک جاری رہا، اس مسودہ کو 18 اکتوبر 2024 کو ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے حتمی شکل دی جس میں 11 صفحات اور 26 ترامیم شامل ہیں، یہ ترمیم عدالتی عمل کی مختلف پہلوؤں کو تبدیل کرنے اور عدالتی اختیارات کی وضاحت کرنے اور قانونی طریقہ کار میں ردوبدل کرنے کی کوشش کرتی ہے.

ایک سینیئر صحافی نے آخر کار چپ کو توڑ ڈالا۔۔۔ اب دیکھتے ہیں کہ حکام اس سلسلے میں کیا کردار ادا کرتے ہیں
24/10/2024

ایک سینیئر صحافی نے آخر کار چپ کو توڑ ڈالا۔۔۔ اب دیکھتے ہیں کہ حکام اس سلسلے میں کیا کردار ادا کرتے ہیں

16/10/2024

*❁بِسْــــــــــــــــــمِ اﷲِالرَّحْمَنِ اارَّحِيم❁۔*

*❁اللَّهُمَّ صَــّلِ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيْمَ ❁ إنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ ❁*

*❁ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ ❁ كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيْمَ ❁ إنَّكَ حَمِيْدٌ مَجِيْدٌ ❁*

اسرائیل نے لبنان کے علاقے بیروت میں حملہ کر کے *حضرت یونس علیہ السلام* کا مزار تباہ کر دیا
06/10/2024

اسرائیل نے لبنان کے علاقے بیروت میں حملہ کر کے *حضرت یونس علیہ السلام* کا مزار تباہ کر دیا

ایم بی بی ایس ڈاکٹر جاببھکر کے ایک گاؤں میں کلینک کے لئے ایم بی بی ایس کی ضرورت ہے ڈیوٹی صبح 10 سے 4 سہہ پہر تکتنخواہ 50...
04/10/2024

ایم بی بی ایس ڈاکٹر جاب
بھکر کے ایک گاؤں میں کلینک کے لئے ایم بی بی ایس کی ضرورت ہے
ڈیوٹی صبح 10 سے 4 سہہ پہر تک
تنخواہ 50 ہزار پلس ہوگی
پارٹنر شپ بھی ہوسکتی ہے۔

رہائش کھانا مفت
رابطہ 03344019640

امت مسلمہ کے عظیم محبوب فرزند کی شہادت پر مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کا پیغام۔
29/09/2024

امت مسلمہ کے عظیم محبوب فرزند کی شہادت پر مرجع تقلید آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کا پیغام۔

29/09/2024

لیہ بھکر روڈ کا کام شروع ہو گیا
سپر بند ، سوئی گیس اور بھکر سیوریج سسٹم کی طرح آدھا نا رک جائے۔۔۔
خان صاحبان برائے مہربانی ٹھیکیدار نا مرے ہنر

‏حزب اللہ کے نئے سربراہ ھاشم صفی الدین
29/09/2024

‏حزب اللہ کے نئے سربراہ ھاشم صفی الدین

27/09/2024

صحافی کے کتنے دشمن

(1)=کسی بھی ادارے کے بارے میں سچ لکھو تو ادارہ دشمن۔

(2)=عوام کو اپنی زمہ داریاں سمجھاؤ تو عوام دشمن۔

(3)=پولیس کا اچھا لکھو تو ٹاؤٹ انکے بارے میں سچ لکھو تو پولیس دشمن۔

(4)=حکومت کی اچھائی لکھو تو لفافہ صحافی حکومت کی کوتاہی لکھو تو حکومت دشمن۔

(5)=مافیا کو بے نقاب کرو تو سرمایہ دار دشمن.

(6)=مافیا پر آنکھیں بند کر لو بھتہ خور صحافی۔
(7)=جرم بے نقاب کرو تو جرائم پیشہ دشمن۔

(8)=جراٸم پر آنکھیں بند کرو تو عوام دشمن۔

(9)=صرف عوام کو سچ اور سچاٸی پر مبنی خبر پہنچانے کی خاطر اپنے ہزاروں دشمن پیدا کرنے والا صحافی آخر کرے بھی تو کیا کرے؟

(10)=ریاست کی اس چوتھے ستون کو جتنے کلہاڑے ہر طرف سے پڑتے ہیں اگر کسی اور کو پڑ جاۓ تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاۓ۔

(11)=آپکے لٸے دن رات بھاگ کر آپ تک بر وقت خبر پہنچاتا ہے۔

(12)=آپکے لٸے سب کو اپنا دشمن بناتا ہے۔

(13)=صحافی آپکے لٸے اور آپکے حقوق کے لٸے قلم کی لڑائی لڑتا ہے۔

(14)=صحافی کو عزت نہیں دوگے تو آپکی آواز ایوان اقتدار میں بیٹھے حکومتی نمائندوں تک کون پہنچاۓ گا۔

اس لئے صحافی اور صحافت کو عزت دو

27/09/2024

ضرورت نمائندگان
ضلع بھکر، میانوالی، لیہ اور جھنگ سے پاک نیشن ٹی وی کو نمائندگان کی ضرورت ہے
رابطہ وٹس ایپ 03157225561

Last and final chance for students Admissions are open now .سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کے بعد داخلے کا شاندار موقع ۔First come F...
19/09/2024

Last and final chance for students
Admissions are open now .
سیکنڈ ائیر کے رزلٹ کے بعد داخلے کا شاندار موقع ۔
First come First serve basis.
Those who are willing to get admission in any program must reach "Admission Office / IT Department"
From Monday 10 AM onwards till Friday.

Admission Office
THAL University Bhakkar
For inquiries, contact at:
1. THAL University Bhakkar
2. [email protected]
3. 0453-220072

Address

Bhakkar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Nation Tv Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Nation Tv Bhakkar:

Videos

Share