ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ساتھ دوکان میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی دی
ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ کے ساتھ نیچے گر گیا
پھولنگر/ ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ کے ساتھ نیچے گر گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پھولنگر لنگڑے والی ڈھاڑی
پھولنگر لنگڑے والی ڈھاڑی
جلیکی روڈ محلہ حمید نگر، پرانا نام صدیق نگر اور سب سے پرانا اور مشہور نام لنگڑے والی ڈھاری کی حالت زار
4 سالہ حکومتی دور میں پورے شہر اور پرناواں روڈ کی طرح یہاں کا بھی سیوریج سسٹم اور روڈ ٹھیک نہیں ہوسکا
موجودہ حکومت، سے گزارش ہے کہ وہ اس بستی کو اس عذاب سے نکالنے کیلئے فوری کام کروائیں، یہاں کے لوگ گزشتہ کئی برسوں سے اسی حالت میں رہ رہے ہیں
رانا محمد حیات خان صاحب کی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی و دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پھولنگر میں میٹنگ
رانا محمد حیات خان صاحب کی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی و دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ میونسپل کمیٹی پھولنگر میں میٹنگ۔ شہریوں کی شرکت
پھولنگر پرناواں سے ملتان روڈ و سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے فوری کام شروع کیا جاۓ۔۔
پھولنگر پورے شہر میں سیوریج سسٹم کے مسلے کے حل کیلئے ضلع کونسل کے تعاون سے فوری کام شروع کئے جا رہے ہیں ۔۔۔
ہائی سکول نمبر 2 جہاں سے ٹف ٹائل اکھاڑ دی گئی تھی اس کو 2 دن میں مکمل ٹھیک کیا جاۓ گا۔۔
لنگڑے والی ڈھاری پھولنگر میں نالہ اور روڈ کچھ دنوں میں تعمیر کیا جاۓ گا۔۔
محلہ ٹینکی والا میں مین ہول، انور ٹاؤن میں 600 فٹ نالہ، محمود کونسلر والی گلی 400 فٹ نالہ، بشیر پہلوان والی گلی 800 فٹ پائپ ، میانکے موڑ درس والا نالہ اور لنگڑے والی ڈھاری میں 1000 فٹ نالہ فوری بنوایا جاۓ گا
پھولنگر ٹراما سینٹر میں رانا محمد حیات خان صاحب کا ایم ایس پتوکی کے ہمراہ دورہ
پھولنگر ٹراما سینٹر میں رانا محمد حیات خان صاحب کا ایم ایس پتوکی کے ہمراہ دورہ
ٹراما سینٹر پھولنگر میں 2 ہفتوں کے اندر اندر ایکسرے مشین ،وینٹی لیٹر، سٹی سکین مشین، کاٹن کرافٹ کی چیزیں ، گائنی زچہ و بچہ کی سہولیات ، ادویات کی فراہمی ، ڈائیلسز کی مشین، ہیماٹولوجی مشین لیب سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔۔۔
اور اسکے ساتھ ساتھ ایک ماہ کے اندر ہی پرناواں سے لیکر بونگہ بلوچاں گاؤں تک نہر کے ساتھ ساتھ کارپیٹ روڈ بھی بنایا جاۓ گا جس سے درجنوں گاؤں کے لوگ جنہیں روڈ خراب ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹراما سینٹر بآسانی پہنچ سکیں گے۔۔۔
رانا محمد حیات خان صاحب کی کاوش پر CO ہیلتھ نے 10 دنوں میں ہی یہ سب سہولیات ٹراما سینٹر پھولنگر میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
سرائے مغل ظلم کی انتہا
سرائے مغل ظلم کی انتہا
سرائے مغل میں 5 دن سے بجلی بند ایس ڈی او سرائے مغل کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
تفصیلات کے مطابق
لوگوں کا کہنا پچھلے 5 دن سے ٹرانسفارمر خراب ہے جب ہم ایس ڈی او سرائے مغل کے پاس جاتے ہیں تو ایس ڈی او سرائے مغل آگے سے ہمیں کہتے ہیں اپنی مدد اپنے تحت ٹرانسفارمر ٹھیک کروائے
لوگوں نے سرائے مغل ایس ڈی او کے خلاف روڑ پر ٹائر جلا کر احتجاج شروع کر دیا مزید لوگوں کا کہنا تھا پچھلے 5 دن سے ہمارے گھروں میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے پینے کو پانی نہیں موجود اوپر سے گرمی بھی بہت شدید ہیں/اور یہ کہا کا قانون ہے ہمیں ٹرانسفارمر دیا جائے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو اس ذمہدار ایس ڈی او سرائے مغل خود ہوگئے
پھولنگر کے نواح گلشن اڈا جمبر پر ماسٹر موبائل شاپ پر ڈاکوں کی ڈکیتی کی کوشش ناکام
پھولنگر کے نواح گلشن اڈا جمبر پر ماسٹر موبائل شاپ پر ڈاکوں کی ڈکیتی کی ناکام کوشش مقامی لوگوں نے اور تھانہ صدر پھول نگرچوکی جمبر پولیس نے ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ
سمیت 3 ڈاکو گرفتار کر لیا
On a flight from Medinah Sharif. ماشاء الله
On a flight from Medinah Sharif.
ماشاء الله
پتوکی میڈیا نمائندگان کی نشاندھی پر رانا سکندر حیات کا ایکشن۔۔۔ معصوم بچوں کا رانا سکندر حیات سے والہانہ محبت کا اظہار
پتوکی میڈیا نمائندگان کی نشاندھی پر رانا سکندر حیات کا ایکشن۔۔۔ معصوم بچوں کا رانا سکندر حیات سے والہانہ محبت کا اظہار، انکل ہماری گلی میں پی سی بھی ڈلوا دیں تاکہ ہم کھیل سکیں۔۔
تفصیلات کے مطابق:
ہلہ روڑ پر واقع رشید کالونی کی سیوریج لائن تقریبا پچھلے کئی ماہ سے بند تھی، جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، میڈیا نمائندگان کی نشاندھی پر رانا سکندر حیات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم کو بھیج کر سیوریج لائین کی بلاکیج کا مسلئہ حل کروا دیا، جس پر ننھے بچوں اور اہل علاقہ نے رانا سکندر حیات کا اپنے انداز میں شکریہ ادا کیا
وزیرخزانہ کا پٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان
وزیرخزانہ کا پٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان
پتوکی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے لگا ہے، شہر بھر کی متعدد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے
پتوکی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے لگا ہے، شہر بھر کی متعدد گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں
گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے رنگا رنگ ذائقے دار مشروبات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے جہاں یہ مزے مزے کے مشروبات گرمی سے بچاؤ کا توڑ ہیں
گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے رنگا رنگ ذائقے دار مشروبات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے جہاں یہ مزے مزے کے مشروبات گرمی سے بچاؤ کا توڑ ہیں تو دوسری طرف سڑک کنارے لگے مشروبات کے اسٹالز پر صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مخلتف قسم کی بیماریاں بھی پیدا ہو رہی ہیں
قصورRPO شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ اور DPO قصور صہیب اشرف کی زیرنگرانی قصور پولیس بچوں کے اغوا، جنسی تشدد اور قتل کے واقعات کی روک تھام
قصور۔ RPO شیخوپورہ ریجن مرزا فاران بیگ اور DPO قصور صہیب اشرف کی زیرنگرانی قصور پولیس بچوں کے اغوا، جنسی تشدد اور قتل کے واقعات کی روک تھام کی مہم جاری..
تھانہ کنگن پور کے علاقہ میں 6سالہ معصوم بچی اقصیٰ کے اغواء ، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا، مزید جانتے ہیں *ندیم سندھو* کی اس رپورٹ میں
#نیشنل_پریس_کلب_پھولنگر
وزیراعظم کو لندن میں بڑے بھائی کی تھپکی
وزیراعظم کو لندن میں بڑے بھائی کی تھپکی
تھانہ الہ آباد ایس ایچ او تھانہ الہ آباد چوہدری عاطف نذیرکو بزرگ دیہاتی بابا ممل خاں کی دعائیں
تھانہ الہ آباد
ایس ایچ او تھانہ الہ آباد چوہدری عاطف نذیرکو بزرگ دیہاتی بابا ممل خاں کی دعائیں
سات ماہ قبل بابا جی ممل خاں کی قیمتی تین بھینسیں چوری ہوئی جس پر آج فرض شناس محنتی پولیس افیسر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد چوہدری عاطف نذیر کی انتھک محنت کے بعد بابا ممل خاں کی چوری شدہ بھینسوں کی ریکوری کروا دی
پتوکی توحید ٹاؤن بے حسی کی انتہا جنازہ لے کر گزرنا محال۔ پتوکی کے علاقہ توحید ٹاون میں کھڑے سیوریج کے گندے پانی پر انیٹیں رکھ کر میت کو گزارا
پتوکی توحید ٹاؤن
بے حسی کی انتہا جنازہ لے کر گزرنا محال۔
پتوکی کے علاقہ توحید ٹاون میں کھڑے سیوریج کے گندے پانی پر انیٹیں رکھ کر میت کو گزارے جانے کی ویڈیو وائرل, جس پر علاقہ کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے, اسی طرح شہر میں اور بھی دیگر جگہوں پر سیوریج کا کھڑا گندہ پانی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے لیکن انتظامیہ اور نعرے لگوانے والے سیاستدان کو اسکی پرواہ ہی نہیں جو لمحہ فکریہ ہے
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں چاہوں تو عمران خان 20 افراد بھی اسلام آباد نہیں لاسکے گا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں چاہوں تو عمران خان 20 افراد بھی اسلام آباد نہیں لاسکے گا تاہم لانگ مارچ کو کیسے ہینڈل کرنا ہے وفاقی کابینہ فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان 20لاکھ تو دور کی بات 20ہزار لوگ بھی نہیں لاسکتا، اگر میں نے چاہا تو 20لوگ بھی نہیں آئیں گے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سےمتعلق پالیسی حکومت نے دینی ہے ، میں نے بطور وزیرداخلہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے، میں اپنے طور پر سختی یا نرمی نہیں کرسکتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ کو کیسے ہینڈل کرنا ہےوفاقی کابینہ فیصلہ کرےگی ، وفاق نے فیصلہ کیاکہ لانگ مارچ روکناہےتویہ 20لوگ بھی نہیں لاسکتے۔
واضح رہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں قوم کو اسلام آباد میں جمع ہونے کی کال دیں گے۔اس سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلہم جلسے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد میں 20 لاکھ کی بجائے 25 لاکھ افراد کو جمع کریں گے۔