Abaseen Kohistan FM 88

Abaseen Kohistan FM 88 Information, education and entertainment Radio Abaseen Kohistan FM 88 is the first and only radio station in Kohistan KPK.

Radio Abaseen FM 88 is a very popular entertainment and informative destination, playing a number of regional , Pashto and Urdu music, in addition to hosting a number of infomercials addressing social issues. It also provide regular news and weather updates for its listeners, extending its credibility as a main source of information.

بٹگرام:کوزہ بانڈہ میں پولیس اہلکار کا ڈرائیور پر تشدد کرنے کے بعد ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین کی جانب سے ب...
31/10/2021

بٹگرام:کوزہ بانڈہ میں پولیس اہلکار کا ڈرائیور پر تشدد کرنے کے بعد ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین کی جانب سے بٹگرام اوگی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کی جانب سے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی
بی ایم آر نیوز

21/10/2021
اپر کوہستان میں بس پر حملہبس میں 30 چائنیز انجینئر اور پاکستان آرمی کے جوان سوار تھے جو داسو ڈیم کی سائیٹ پر جا رہے تھے۔...
14/07/2021

اپر کوہستان میں بس پر حملہ

بس میں 30 چائنیز انجینئر اور پاکستان آرمی کے جوان سوار تھے جو داسو ڈیم کی سائیٹ پر جا رہے تھے۔ حملے کے بعد بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 چائینیز انجینئرز اور 2 فوجی جوانوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو داسو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے پہلے جون میں ایک مسافر وین کے بے قابو ہونے کی بعد حادثے میں 17 افراد جانبحق ہوئے تھے۔

آج اسسٹنٹ کمشنر بشام کااچانک بشام بازار کادورہ۔مختلف شاپس،نانبائی،ہوٹلز،قصاب شاپس چیک کئے،کم وزن پرنانبائی کو،ناقص صفائی...
10/06/2021

آج اسسٹنٹ کمشنر بشام کااچانک بشام بازار کادورہ۔مختلف شاپس،نانبائی،ہوٹلز،قصاب شاپس چیک کئے،کم وزن پرنانبائی کو،ناقص صفائی پر کباب والے کواورنرخنامہ سے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے پر قصاب کو جرمانہ کیا ۔کباب میں ناقص زائدالمعیادتیل کوتلف کیا۔

اپر کوہستان: انٹری پوائنٹ زید کھاڑ چیک پوسٹ  پر سیاحتی مقامات سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے سخت ن...
19/05/2021

اپر کوہستان: انٹری پوائنٹ زید کھاڑ چیک پوسٹ پر سیاحتی مقامات سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے سخت ناکہ بندی

کوہستان پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینیر آفسران بھی دوران ناکہ بندی موجود رہے اس دوران ملک کے مختلف اضلاع سے سیاحت کی غرض سے گلگت،سکردو،ہنزہ اور گلگت بلتستان کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی تمام گاڑیاں چیک کی گئیں

دوران چیکنگ سیاحوں کو ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے درجنوں گاڑیاں واپس بھیج دی گئی۔

حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والی متعدد گاڑیوں کو چالان جبکہ کئی افراد کے خلاف 33NDMA کے تحت مقدمات درج کئے گئے

پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرکے ایک ذمہ دار اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
میڈیا سیل اپر کوہستان پولیس

Lockdown (8-16 May 2021)بازاروں میں رش بنانے پر اور ماسک نہ پہننے پر اکیس افراد گرفتار، تھانہ بشام میں ایف آئی آر درج ۔ ...
11/05/2021

Lockdown (8-16 May 2021)

بازاروں میں رش بنانے پر اور ماسک نہ پہننے پر اکیس افراد گرفتار، تھانہ بشام میں ایف آئی آر درج ۔

08/05/2021

  ,
23/04/2021

,

رمضان المبارک ۔۔۔ #رمضان2021    #رمضان
13/04/2021

رمضان المبارک ۔۔۔
#رمضان2021 #رمضان

28/03/2021

Listen program: Hum se Muashra...
1pm to 2pm only on Kohistan FM 88.

شکریہ کوہستان
28/03/2021

شکریہ کوہستان

27/03/2021

Listen program: Taleemi Dunya.
12 noon to 2 pm only on Kohistan FM 88

23/03/2021

افسوسناک خبرمالاکنڈ: مین شاہراہ پر ویگوگاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔ لیویزذرائعمالاکنڈ: حادثہ میں دو افراد جانبحق،تین افرا...
23/03/2021

افسوسناک خبر
مالاکنڈ: مین شاہراہ پر ویگوگاڑی گہری کھائی میں جاگری ۔ لیویزذرائع

مالاکنڈ: حادثہ میں دو افراد جانبحق،تین افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویزذرائع

مالاکنڈ: زخمیوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ لیویزذرائع

مالاکنڈ: حادثہ میں ایک بچی معجزانہ طور پر بچ گئی ۔ لیویزذرائع

19/03/2021

بٹگرام :کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے سدباب ,حفاظت اقدامات کو موثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک۔حکومتی اقدا...
19/03/2021

بٹگرام :کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کے سدباب ,حفاظت اقدامات کو موثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک۔
حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام طہماس ایوب کا شہر میں گشت
کرونا SOP پر عملدرآمد پر زور۔۔
خلاف ورزی پر جرمانے اور وارننگ دی گئی ۔
لاوڈ سپیکر کے زریعے لوگوں کو ماکس پہننے اور کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی تلقین۔
کوروناوائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا وائرس ہے۔
اس وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط ہی بہترین حل ہے ۔
شہری خود اور اپنی فیملی عزیزوں اقارب کو بچانے کے لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرے ۔

Banna Allai valley
19/03/2021

Banna Allai valley

عوام کے بہتر مفاد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان کے دفتر میں وہاب خیل کوٹکے کے متنازعہ چئیر لفٹ مالکان کے درمیان...
15/03/2021

عوام کے بہتر مفاد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان کے دفتر میں وہاب خیل کوٹکے کے متنازعہ چئیر لفٹ مالکان کے درمیان ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے معززین نے شرکت کی دونوں فریقین کے باہمی رضامندی سے مسئلے کو حل کرکے ایک تحریری معاہدہ عمل میں لایا گیا جو کہ دونوں فریقین اسکے پابند رہینگے۔ جس پر اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر الپوری کا شکریہ ادا کیا۔

PMRU

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب حامد الرحمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان نے آج  مختلف بازاروں اور اڈوں میں SOPs ...
13/03/2021

ڈپٹی کمشنر شانگلہ جناب حامد الرحمن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر الپوری واجد علی خان نے آج مختلف بازاروں اور اڈوں میں SOPs کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے پر کئ کو موقع پر جرمانہ کیا۔ اور عوام کو کورونا SOPs پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی.

گندگی کی وجہ سے بشام بازار کے 8 ہوٹلوں کے 36 کمرے سیل کر دیئے گئے تین پر جرمانہ عائد ۔
12/03/2021

گندگی کی وجہ سے بشام بازار کے 8 ہوٹلوں کے 36 کمرے سیل کر دیئے گئے تین پر جرمانہ عائد ۔

Beautiful ❤️ Awesome Natural ❣️ view Banna & Karg  Allai Battagram kpk pakistan 🇵🇰🇵🇰***                                 ...
10/03/2021

Beautiful ❤️ Awesome Natural ❣️ view Banna & Karg Allai Battagram kpk pakistan
🇵🇰
🇵🇰*
*
*

09/03/2021

لوئر کوہستان ()ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سید سیف الاسلام شاہ کا زیراہتمام استحکام پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021ء کا شاندار ا...
09/03/2021

لوئر کوہستان ()ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سید سیف الاسلام شاہ کا زیراہتمام استحکام پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021ء کا شاندار افتتاح...
فیسٹیول کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سیف الاسلام شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان ذوالفقار خان جدون,معزز مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کی خاص بات سابقہ ادوار میں کھیلوں میں نمایاں مقام رکھنے والے لوئر کوہستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت تھی۔
زیراہتمام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے سپورٹس فیسٹیول2021ء کی افتتاحی تقریب مقامی گراؤنڈ دلدار احمد اسٹیڈیم لوئر کوہستان پٹن میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاک فوج ،پولیس کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوئر کوہستان اور اس کے قریبی علاقوں کے شہریوں کیلئے ضلعی انتظامیہ تفریح و کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک فوج، انتظامیہ اور پولیس سمیت سول سوسائٹی ہم سب آپس میں ایک ہیں اور مل جل کر دہشگردی کے خاتمے، قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔ اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان تھے۔ معزز مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کی خاص بات مختلف اداروں میں کھیلوں میں نمایاں مقام رکھنے والے لوئر کوہستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی شرکت تھی۔
تقریب میں لوئر کوہستان کے تمام آفیسران نے شرکت کی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کے مارچ فرسٹ کے علاوہ مختلف سکولوں کے بچوں کے نمائشی مقابلوں کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جس میں لوئر کوہستان کے تمام علاقوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لوئرکوہستان کے نوجوان باصلاحیت اور ملک سے محبت کرنے والے ہیں، قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے
ترجمان لوئر کوہستان پولیس

اگر آپ اپنے چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں کامیابی چاہتے ہیں اور کامیاب بزنس مین بننا چاہتے ہیں تو یہ چند عادات ضرور اپنائی...
08/03/2021

اگر آپ اپنے چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں کامیابی چاہتے ہیں اور کامیاب بزنس مین بننا چاہتے ہیں تو یہ چند عادات ضرور اپنائیں:

1 😴 عشاء کے بعد جلدی سوئیں، کم از کم آٹھ گھنٹے، اور فجر سے پہلے اٹھیں.

2 📝 سونے سے پہلے اپنے آیندہ دن کے بزنس پلان کو روزانہ کی بنیاد پر لکھیں.

3 ➡️ اپنے بزنس پلان کو فالو کریں

4 ⚒️ اپنی پروڈکٹس یا سروسز میں روزانہ کچھ نہ کچھ بہتری لانے کی کوشش کریں.

5 💭 نا صرف خواب دیکھیں بلکہ اپنے خوابوں اور آئیڈیاز پر عمل درآمد بھی کریں.

6👌👍 چھوٹے چھوٹے کاموں کی انجام دہی پر بھی لوگوں خصوصاً اپنے ملازمین کا شکریہ ادا کریں، انکے کام کو سراہتے رہیے.

7 🤝 اپنی بزنس ٹیم کو موٹیویٹ رکھیے.

8 🖐️ اپنے گاہکوں اور اپنے سٹاف کی شکایات ا کو لازمی سنیں، ازالہ کریں.

9 🙋‍♂️ یہاں کہیں مدد کی ضرورت ہو تو اپنی ٹیم سے مدد ضرور حاصل کریں.

10 💪 روزانہ ورزش کریں، اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں.

11 💡ہر روز کچھ نہ کچھ نیا ضرور سیکھیں.

12 💵 اپنی کمائی کا کچھ فیصد حصہ ( ڈھائی سے دس فیصد) صدقہ کےلیے مختص رکھیں.

#کامیابی #کاروبار

01/03/2021

Tune FM 88 in Battgaram, Besham, Thakot Shangla Dasu Chattar plain Uper and Lower Kohistan... 9am to 10pm

بشام سٹی کے خوبصورت منظر۔۔۔https://youtu.be/Ef86ERCbSWE
23/02/2021

بشام سٹی کے خوبصورت منظر۔۔۔

https://youtu.be/Ef86ERCbSWE

Beautiful View of Besham City Kohistan District... FM radio station tower maintenance on the highest mountain.

23/02/2021

ضلع بٹگرام میں کرونا ویکسینیشن کا باقعدہ افتتاح.آج مورخہ 23/02/2021 کو ای پی آی سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں کرونا ...
23/02/2021

ضلع بٹگرام میں کرونا ویکسینیشن کا باقعدہ افتتاح.
آج مورخہ 23/02/2021 کو ای پی آی سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں کرونا ویکسینیشن کا باقاعدہ افتتاح بدست ڈی سی بٹگرام جناب عبد الحمید صاحب کیا گیا.
اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو بٹگرام ,ڈی ایچ او بٹگرام ڈاکٹر وسیم صاحب کے علاوہ ,ڈاکٹر ,پیرامیڈکس ,نرسنگ سٹاف اور سٹپورٹنگ سٹاف موجود تھیں.اس موقع پر کرونا وباء کے دوران فرنٹ لاین ورکر کو کرونا ویکسین لگایا گیا.اور تمام امتہ مسلمہ کی وباء سے حفاظت کے لیے دعا کی گئ.
ڈاکٹر اختر حسین صاحب اور ڈاکٹر رحیم صاحب

23/02/2021

Besham City Bazaar Kohistan.....

22/02/2021

Restarting FM 88 Transmission Very 🔜 InshAllah

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراونڈ میں افتتاحی میچ ...
19/02/2021

دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراونڈ میں افتتاحی میچ میں پہلا ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا، سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیان پہلے دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے۔

کالے شیشوں،بغیر ہیلمٹ,بغیر کاغذات,غیر نمونہ نمبر پلیٹ،غیر قانونی رکشوں سمیت کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن...
18/02/2021

کالے شیشوں،بغیر ہیلمٹ,بغیر کاغذات,غیر نمونہ نمبر پلیٹ،غیر قانونی رکشوں سمیت کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ جاری۔
🖋 پریس ریلیز
DATED:-18.02.2021
🚔🚔BATTAGRAM POLICE🚔🚔
____________________________________________________
ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سراج خان کی سربراہی میں اسسٹنٹ انچارج ٹریفک وارڈن بٹگرام محمود علی شاہ بمعہ ٹریفک سٹاف نے کالے شیشوں،بغیر ہلمیٹ،بغیر لائسنس،غلط ڈرائیونگ،غیر قانونی رکشوں اور کمسن موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مختلف پوائنٹس پر کاروائیاں کی۔
سینکڑوں کمسن بچوں سے موٹرسائیکلز اور غیر قانونی رکشے بند احاطہ پولیس لائن بٹگرام کیئے۔

اسی طرح انچارج تھاکوٹ محمد امتیاز نے کالے شیشوں،غیر نمونہ نمبر پلیٹ،بغیر ہیلمٹ،کمسن موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی موٹرسائیکل بند احاطہ چوکی تھاکوٹ کیئے جبکہ کالے شیشوں والے گاڑیوں سے کالے پیپر اُتار کر بھاری جرمانے عائد کیئے۔
____________________________________________________
تیز رفتاری،بغیر ہلمیٹ اور کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث درجنوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔

جبکہ کمسن بچوں کو گاڑی,موٹر سائیکل دینا اپنے بچوں کو موت کا پروانہ دینے کے مترادف ہے۔

لہذا والدین سے گزارش ہیکہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی,موٹر سائیکل دینے سے اجتناب کریں۔
____________________________________________________
ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے کہا کہ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کریں،مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
____________________________________________________
اس کے علاوہ ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے انچارج ٹریفک وارڈن بٹگرام انسپکٹر ارشد خان کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو ہمارے لیئے سب برابر ہیں اور یہ آپریشن مسلسل جاری رہیگا۔


نیلو فر شیرازی جن کا تعلق بٹگرام سے بتایا جا رہا ہیں ۔اس نے 1000 ہزار اینٹی تھوڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
18/02/2021

نیلو فر شیرازی جن کا تعلق بٹگرام سے بتایا جا رہا ہیں ۔
اس نے 1000 ہزار اینٹی تھوڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ماہرہ خان پشاور زلمی ایمبیسڈر مقررپاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ب...
16/02/2021

ماہرہ خان پشاور زلمی ایمبیسڈر مقرر
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
پی ایس ایل تھری اور پی ایس ایل سیزن فور کے بعد ماہرہ خان خان تیسری مرتبہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر
میڈیا اور فرینڈ ویلیو کے لحاظ سے سے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کی سب سے بڑی شوبز سپر اسٹار ماہرہ خان کو پی ایس ایل سیزن چھ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ماہرہ خان کو کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان اور پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔
ماہرہ خان اس سے قبل پی ایس ایل سیزن تھری اور سیزن فور میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر رہ چکی ہیں ۔ پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی مائرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

Today Galai Meadows & Chamber peak view   valley District
14/02/2021

Today Galai Meadows & Chamber peak view valley District

محمد رضوان دس اوورز کے بعد پانی کے وقفے میں محمد رضوان نے نماز ادا کی اللہ پاک مزید کامیابیاں دیں آمین
14/02/2021

محمد رضوان
دس اوورز کے بعد پانی کے وقفے میں محمد رضوان نے نماز ادا کی اللہ پاک مزید کامیابیاں دیں آمین

World radio 📻 day...
13/02/2021

World radio 📻 day...

خیبر پختون خوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے  محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ...
11/02/2021

خیبر پختون خوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شاندار سنچری بنائی۔ان کے اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے انہوں نے 104 ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی.
vs

عرش والا دل اور اعمال دیکھتا ہے۔۔۔۔
11/02/2021

عرش والا دل اور اعمال دیکھتا ہے۔۔۔۔

Address

Besham City Kohistan Distrct KPK
Besham Qala

Telephone

+923152206269

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abaseen Kohistan FM 88 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abaseen Kohistan FM 88:

Videos

Share