Asad Sadii

Asad Sadii I will try to upload news ,politics and any informative videos which really help all the people.

23/06/2023

ہمارے خالات کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہمارے سارے فیصلے ائئر کنڈیشنز اور اپنے مرضی کے مطابق کے ٹمپریچر کے بند کمروں میں ہوتی ہیں،

اسد خان:اقبال کی خودی ؟؟تصو ر خودی کو اقبال کے فلسفہ حیات و کائنات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اگر خودی کے تصور کو سمجھ لیا...
23/06/2023

اسد خان:

اقبال کی خودی ؟؟

تصو ر خودی کو اقبال کے فلسفہ حیات و کائنات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اگر خودی کے تصور کو سمجھ لیا جائے تو اقبال کی شاعری کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے اقبالیات کے ہر نقاد نے خودی پر کسی نہ کسی شکل میں اظہار خیال کیا ہے۔ ڈاکٹر سعید عبد اللہ اس سلسلے میں لکھتے ہیں۔

”خودی خود حیات کا دوسرا نام ہے۔ خودی عشق کے مترادف ہے۔ خودی ذوق تسخیر کا نام ہے۔ خودی سے مراد خود آگاہی ہے۔ خودی ذوق طلب ہے۔ خودی ایمان کے مترادف ہے۔ خودی سرچشمہ جدت و ندرت ہے۔ خودی یقین کی گہرائی ہے۔ خودی سوز حیات کا سرچشمہ ہے اور ذوق تخلیق کا ماخذ ہے۔“ خودی

خودی“ کا لفظ اقبال کے پیغا م یا فلسفہ حیات میں تکبر و غروریا اردو فارسی کے مروجہ معنوں میں استعمال نہیں ہوا۔ خودی اقبال کے نزدیک نا م ہے احساسِ غیرت مندی کا ،جذبہ خوداری کا اپنی ذات و صفات کا پاس و احساس کا، اپنی انا کو جراحت و شکست سے محفوظ رکھنے کا، حرکت و توانائی کو زندگی کا ضامن سمجھنے کا، مظاہراتِ فطرت سے بر سر پیکار رہنے کا اور دوسروں کا سہارا تلاش کرنے کی بجائے اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا۔ یوں سمجھ لیجئے کہ اقبال کے نقطہ نظر سے ”خودی“ زندگی کا آغاز، وسط اور انجام سبھی کچھ ہے فرد وملت کی ترقی و تنزل، خود ی کی ترقی و زوال پر منحصر ہے۔ خودی کا تحفظ، زندگی کا تحفظ اور خودی کا استحکام، زندگی کا استحکام ہے۔ ازل سے ابد تک خودی ہی کی کارفرمائی ہے۔ اس کی کامرانیاں اور کار کشائیاں بے شمار اور اس کی وسعتیں اور بلندیاں بے کنار ہیں۔

خودی کو کر اتنا ںلند کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

WATER JET CUTTINGاس دنیا کا تیز اور نوکیلا ہتھیار ہے پانی جب پانی کو 3540 کلومیٹر پر ہاور کی سپیڈ سے 0.05 ملی میٹر پتلے ...
14/06/2023

WATER JET CUTTING
اس دنیا کا تیز اور نوکیلا ہتھیار ہے پانی جب پانی کو 3540 کلومیٹر پر ہاور کی سپیڈ سے 0.05 ملی میٹر پتلے پائپ سے گزارا جاتا ہے تو پانی ایک لاکھ پی ایس آئی کا پریشر ڈالتا ہے یہ اتنا پریشر ہے کہ آپ کے ہاتھ کے انگوٹھے پر نو ہاتھی کھڑے کردیے جائیں جب اتنے پریشر سے کسی چیز پر جب یہ پانی گرتا ہے تو اسے ملائی کی طرح کاٹ دیتا ہے اور اسے
Water jet cutting
کہا جاتا ہے پھر چاہے وہ لوہا ہو یا پھر بلٹ پروف کانچ کی لیئر ہوں اور اسے اور زیادہ تیز بنانے کیلیے اس میں ریت کانچ کے چھوٹے ٹکڑے اور Garnet جیسی چیزیں ملا دی جاتی ہیں اور پھر یہ دنیا کے مضبوط مٹیریل ہیرے Diamond کو بھی کاٹ دیتا ہے

ویسے تو ہمارے ہاں بجٹ محض اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہوتا ہے،ایسی ایسی بقراطی جھاڑی جاتی ہے کہ کسی کو کم ہی سمجھ  آتی ہ...
09/06/2023

ویسے تو ہمارے ہاں بجٹ محض اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہوتا ہے،ایسی ایسی بقراطی جھاڑی جاتی ہے کہ کسی کو کم ہی سمجھ آتی ہے۔بس جو بات سمجھ آتی ہے وہ یہ ہے کہ تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوا ہے اور کن کن اشیاء پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ اخبارات بھی اُسی کی شہ سرخیاں نکالتے ہیں۔ اضافہ شدہ قیمتیں تو بجٹ کے پیش کرنے سے ہی بڑھ جاتی ہیں البتہ تنخواہوں میں اضافے کا آغاز یکم جولائی سے ہوتا ہے جو یکم اگست کی تنخواہ میں ملتا ہے

اب معلوم نہیں وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کی جو ہدایت کی ہے اُس کا مطلب وزارت خزانہ نے کیا لیا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر مہنگائی فوری طور پر50فیصد کم نہ ہوئی تو عوام کی زندگی بجٹ کے بعد بھی اجیرن ہی رہے گی۔ڈالر ہی حکومت کے قابو نہیں آ رہا، باقی کس کی بات کریں۔اس ڈالر ناہنجار کی وجہ سے ہر شے مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو نہیں رہا جبکہ حکومت نے آئندہ چند ماہ میں اربوں ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں،لگتا ہے کہ یہ ڈالر اوپن مارکیٹ سے خرید کر پورے کیے جائیں گے اس لئے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔حکومت کا خزانہ خالی ہے یہ تو ہمیشہ کہا جاتا ہے مگر اس بار تو عوام کی جیب بھی خالی ہے۔اُن کے لئے صبح سے شام کرنا ایک مشکل امر بن کر رہ گیا ہے۔

ایک مکالمہ ( ایک شہری اور میں),میں ایک شہری سے ۔۔یار یہ شریف خاندان سیاست کے ماہر ہیں،۔۔۔یہ تجربہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ سیاس...
04/06/2023

ایک مکالمہ ( ایک شہری اور میں),

میں ایک شہری سے ۔۔یار یہ شریف خاندان سیاست کے ماہر ہیں،۔۔۔یہ تجربہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ سیاسی گر جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ ہمیشہ ملک کو بلندیوں پر لے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سیاست کے ایکسپرٹ لوگ ہیں،،،،،،،۔۔۔۔۔سیاست کرکٹ والوں کا کھیل نہیں۔۔۔۔۔۔
یہ عالمی رشتے میں بہت مقبول ہیں۔ انکے ساتھ معاشی پالیسیاں ہیں جو ازمودہ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکر ہیں ،،اس نے میری بات بڑی دھیان سے سنی ۔۔۔۔۔۔

اہ بھری سانس لینے کے بعد بڑے ہی پر اثر ،تلخ اور ادابی لہجے میں اس نے مجھے کہا کہ میں زیادہ دماغ خراب نہیں کرنا چاہتا آپ صرف مجھے یہ بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔کہ ۔۔۔۔۔۔

میں دن میں 20مرتبہ نیوز سنتا ہو ،ہر بار پانچ پانچ مرتبہ میرے کانوں پے صادر ہوتے ہیں کہ عمران خان چیخیں نکال رہا ہوتا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے کہ الیکشن ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔ہم عوام کے درمیان جائیں۔۔۔۔۔۔آئںیں میدان میں اترے ۔۔۔۔۔۔عوام کو فیصلہ کرنے دیں ۔۔۔۔۔۔۔ مقابلہ ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔میدان سج جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اصلیت معلوم ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دم ہیں تو مقابلہ کرکے دکھاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔

اب یہ لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں؟؟؟۔۔۔۔۔۔کیوں عوام کو منہ نہیں دکھا سکتے؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام میں جانے کا دم نہیں رکھتے؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں خوف میں گیھرے ہوئے ہیں؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

ائیں الیکشن لڑے ،،مردانگی دکھا کر مرد کی طرح میدان پے اترے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

""جس پر میں انکا منہ تکتا رہ گیا""

02/06/2023

تحریر:اسد خان"

میں ایک ہندو آدمی سے "(مکالمہ)،

میں ہندو آدمی کو پاک چین دوستی کی لازوال قربانیوں کا ذکر کر رہا تھا۔۔۔میں نے کہا، "ہماری دوستی کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی،،برے وقتوں ہم ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتے۔۔۔کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں اپنی دوستی پہ فخر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔کسی طاقت کا کوئی پرواہ نہیں کرتے۔۔۔ہم اپنی مثال آپ ہے۔۔۔۔۔۔

ہندو بھائی بڑے تعجب سے بولا (جبکہ میں فخر سے ملامال تھا)،

"کہا ۔۔ساری دنیا جانتی ہیں۔۔کہ پاکستان پانچ،چھ مہینوں سے ایک ارب ڈالرز کا قرض لینے کیلئے آئ ایم ایف کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔
"نیوز میں کوئی دوسری بات نہیں ہوتی،
"تمام شرائط پر اترنے کے باوجود بھی کچکول لیے پھر رہے ہو،۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تک تاہال کوئی اچھی خبر نہیں ملا ۔۔۔۔۔۔اور نا ایک ڈالر۔۔۔
کیوں اپ کا مسیح 'چین' آپ کو دوستی میں ایک ارب ڈالرز نہیں دیتے ,اگر چہ ان کے لیے مچھر کے برابر بھی نہیں تاکہ پاکستان کو ہمیشہ کیلئے ائ ایم ایف کی ہتھکنڈوں سے آزاد کرے؟؟؟
""یہ کیا وجہ ہے اور کیوں نہیں دیتے؟؟؟

جس پر میں ہندو بھائی کا منہ تکتا رہ گیا!

31/05/2023

ایک فرق :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر اسد خان۔

میں سری لنکن آدمی سے :یار آپ لوگوں کے پاس نا ایٹم بم ہے اور نا طاقتور فوج ہے نا زرخیز زمین ہے،۔۔۔۔۔۔یہ کوئی زندگی ہے۔۔۔۔یہ سب کچھ ہمارے پاس موجود ہیں ماشاءاللہ۔🤪

سری لنکن آدمی :بلکل بیٹا،لیکن ہم نے پارلیمنٹ پر خملہ کرکے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور آپ لوگوں نے فوج پر خملہ کرکے ریاست کو اپنے پاؤں تلے روندا ۔

جس پر میں ان کا منہ تکتا رہ گیا۔🤔🧐🙄

30/05/2023

یہ بھی ایک سچ ہے انسان کو خدا تب ہی یاد آتا ہے جب وہ درد کا مارا ہو غرض کا مارا ہو پھر مرض کا مارا ہو

27/05/2023

شوگر کی بیماری (ذیابیطس)کیا ہے؟//اور نیچر کے کنٹرولنگ نظام کے باوجود کیسے؟؟ مکمل تفصیل اور بنیادی باتیں سادہ اور آسان لفظوں میں۔

25/05/2023

ملک کیلئے عمران خان سے زیادہ فوج کی ضرورت ہے۔۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کے دوران گفتگو۔

اہل علم ،ماہر اور عقل والے روشنی ڈالیں.

17/05/2023

ترکی کے طاقتور صدر رجب طیب اردوغان اپوزیش کے صدارتی امیدوار کا رن آف یا دوسرے مرحلے میں مقابلہ کریں گے۔ یہ اعلان پیر کے روز ترکی کی سپریم الیکشن کونسل نے کیا۔

اتوار کو ہونے والے پہلے مرحلے میں اردوغان 49.51 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے رہے۔

اگرچہ انھیں اپنے بڑے حریف کمال قلیچداراوغلو پر واضح برتری حاصل ہے، جنھوں نے 44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے، مگر فتح کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کا 50 فیصد سے زیادہ حاصل کرنا لازمی تھا۔

دوسرا راؤنڈ 28 مئی کو ہوگا جس کے لیے صدر اردوغان زیادہ فیورٹ ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری سے چند منٹ کی پہلے کی تصویر ۔۔
09/05/2023

عمران خان کی گرفتاری سے چند منٹ کی پہلے کی تصویر ۔۔

09/05/2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا

07/05/2023

{ (پاکستان میں قانون پر عمل کرنے کا حال احوال)}

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ہمیں اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہم ان کی سپورٹ کے لیے موجود ہیں اور دوسری صورت میں ہمارا فیصلہ موجود ہے۔‘

لاہور میں منعقد ایک تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ ’آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے اور سیاسی جماعتوں کو احساس ہے کہ آئین کی پاسداری کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’عدالتوں کے فیصلوں کی اخلاقی حیثیت ہوتی ہے۔عدالتیں ایگزیکٹیو آرڈر پاس نہیں کر سکتیں۔ عدالتی فیصلہ چیلینج نہیں کیا جاتا تو یہ حتمی فیصلہ ہوتا ہے۔‘

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا ’آئین کے مطابق چلنے کی ضرورت ہے اوراس کے لیے کسی کو بہانے بنانے کی ضرورت نہیں۔‘

07/05/2023

یہ حقیقت بھی سب کو ماننا پڑے گا کہ منشیات کے جتنے کیسز کالج اور یونیورسٹی کے میل اور فیمیل میں ہو رہے ہیں اور اس کے عادی ںن جاتے ہیں،
اس کے برعکس دینی مدارس میں اس طرح کے ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا اور نا کسی نے سنا ہوگا ۔۔۔

06/05/2023

پاکستان کے سارے سیاسی جماعتیں نفرت،گالم گلوچ ،دشمنی ،الزام تراشی اور بد نیتی والے سیاست سے باز آ جائیں اور ملک و عوام کے بہتری کیلئے کام کریں
چینی وزیر خارجہ کا پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے کا مشورہ۔
شرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم کو ۔۔۔۔۔۔۔مگر ۔۔۔۔۔آتی نہیں

29/04/2023

اگر امریکہ آج اپنا ویزا پاکستانیوں کے لیے کھول دے تو کیا آپ وہاں مستقبل بنانے جائیں گے یا لعنت بھیجیں گے ویزا پر؟

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والا انتہائی ھنس مک شریف انسان جینک اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں...
27/04/2023

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والا انتہائی ھنس مک شریف انسان جینک اس دنیا فانی سے کوچ کرگئے اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین

27/04/2023

الیکشن کب ہونگے۔؟. . . . ایک ساتھ یا جدا جدا. . . /بندیال صاحب اپنے فیصلے پر قائم ہے کہ نہیں . . . . چند منٹوں میں بڑے فیصلے ہونے والے ہیں ۔

27/04/2023

ڈنمارک کے پاس دس ہزار دماغ محفوظ کیسے.

تخریر:اسد خان

ڈنمارک کی سب سے بڑی یونیورسٹیوں میں شمار یونیورسٹی آف ساؤتھ ڈنمارک کے ایک ویران تہہ خانے میں ہزاروں کی تعداد میں سفید بالٹیاں شیلفوں میں قطار در قطار رکھی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک میں بے رنگ گیس فارمل ڈیہائیڈ میں انسانی دماغ رکھے ہوئے ہیں۔ اور ان کی کل تعداد 9479 ہے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران اس ذخیرے نے ڈیمنشیا اور ڈپریشن سمیت کئی بیماریوں کے مطالعہ میں سہولت فراہم کی ہے۔ لیکن اس کا وجود اس بات کو بھی سامنے لاتا ہے کہ پہلے دماغی بیماری کو کس طرح بدنما داغ سمجھا جاتا تھا گزرے ہوئے زمانے میں مریضوں کے حقوق کی کمی تھی۔

سوچنا اور سمجھنا. . .  تخریر :اسد خانکہاوت ہے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اور 80 سالہ بوڑھے جو بائیڈن کے لیے یہ ایک م...
27/04/2023

سوچنا اور سمجھنا. . .

تخریر :اسد خان

کہاوت ہے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اور 80 سالہ بوڑھے جو بائیڈن کے لیے یہ ایک مسئلہ ہو سکتا ہے۔ کیا امریکی صدر ووٹروں کو قائل کر سکتے ہیں کہ ان کی زیادہ عمر کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

منگل کو انھوں نے اعلان کیا کہ وہ مزید چار سال وائٹ ہاؤس میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ این بی سی کےحاالیہ سروے کے مطابق امریکی اس بارے میں اتنے پُراعتماد نظر نہیں آتے۔

سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 70 فیصد امریکی اور 51 فیصد ڈیموکریٹس سمجھتے ہیں کہ انھیں دوبارہ انتخاب نہیں لڑانا چاہیے۔ اور جو چاہتے ہے کہ وہ انتخاب نہ لڑیں ان لوگوں میں سے تقریباً نصف کے لیے سب سے بڑی تشویش ان کی عمر ہے۔

بائیڈن پہلے ہی امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں۔ اگر وہ دوبارہ انتخاب جیتے تو وہ 82 سال کی عمر میں صدر بنیں گے اور 86 سال کی عمر میں اپنی دوسری چار سالہ مدت پوری کریں گے۔

26/04/2023

فرشتے مسلسل اللہ کی مخالفت کر رہے تھے . . . . . . /
فرشتے اپنی منفی سوچ پر ثابت قدم تھے /. . . . . . .
ایسا کیوں ؟؟؟؟؟؟. . . . . . . قران بھی اس پر گواہ ہے.

23/04/2023

ہماری عید کو کس کی نظر لگ گئ. .
تخریر :اسد خان

یہاں ہر طبقہ عید کی خوشیوں میں اپنے تئیں شریک ہونے کی کوشش کرتا ہے… لیکن ابتر ملکی حالات، غربت، مہنگائی، بے روزگاری، منفی سماجی رویے، بگڑتے خاندانی نظام اور جدید دور کی ایجادات (موبائل فون اور کمپیوٹر وغیرہ) کے غیرضروری استعمال کے باعث آج عید کی خوشیوں میں روایتی جوش، ولولہ، امنگ، خلوص، محبت اور پیار ناپید ہوتا جا رہا ہے۔
پہلے روزے سے ایک ایک گھنٹہ گننے کا مزہ کس نے چینا . . . . . . . . چاند رات پر خوشی کی وجہ سے نیند نہ آنا کس نے چینا. . . . .
عید کے روز بنا کسی کام کے بھی نا سونا کس نے چینا . . .

بس ہماری عید صرف نماز عید اور گھر گھر جا کر چاول کھانے تک رہ گیا ہی. . . . . اس پر بھی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمارے بڑوں کے اس ایک روایت کو زندہ رکھنے میں تو کامیاب ہیں باقی سب تو ہم نے زندہ دفن کۓ ہیں . . جس پر ہم سب مجرم ہے اور آئندہ نسل کو جوابدہ ہیں. . . . .

عید کا انتظار اور اسے منانے کے ساتھ منسلک جوش و خروش اب کہیں دکھائی نہیں دیتا، آج عید بہت مکینکل ہو گئی ہے، اس کی خوشی میں وہ خلوص اور فطری پن نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا۔ عید کی حقیقی خوشی وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑتی جا رہی ہے اور یوں لگتا ہے کہ عید کے چاند کو غربت، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، بد امنی، عدم تحفظ، ناانصافی اور دیگر مسائل کا گہن لگتا جا رہا ہے۔ متعدد مسائل میں گھرے عوام کے لئے ماہ صیام کے روزوں کے بعد سب سے زیادہ خوشی دینے والا تہوار اب واجبی سا رہ گیا ہے۔

اب عید کے روز شہری مصنوعی خوشیوں کی تلاش میں حقیقی عزیز و اقارب سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ آج سے تین، چار دہائی قبل عید کے رنگ ہی نرالے تھے۔ صبح صبح نماز عید کے بعد رشتے داروں کا ایک دوسرے کے گھروں کا چکر لگانا، بچوں کی عیدی کے لئے ضد، تحائف کا تبادلہ بھی اب کہیں کہیں ہی دیکھنے میں آتا ہے، جس کی بڑی وجہ تو مہنگائی کو قرار دیا جا سکتا ہے لیکن سماجی رویوں نے بھی ہمارے اطوار پر بڑا اثر ڈالا ہے۔

21/04/2023

May this joyous occasion bring you and your loved ones happiness, prosperity, and peace. May your heart be filled with love, your mind with wisdom, and your soul with serenity. May Allah bless you with His mercy and grace, and may all your prayers and wishes be fulfilled. Let's celebrate this special day with gratitude, kindness, and generosity towards all, and let's pray for a world full of compassion, harmony, and unity.

Asad khan.

21/04/2023

خون میں سرخ خلیے RBC موجود ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ سرخ خلیوں میں ایک آئرن رکھنے والی پروٹین موجود ہوتی ہے اس کا نام ہیموگلوبن ہے۔ یہ پروٹین خون کے سرخ خلیوں کو سرخ رنگ دیتی ہے۔

21/04/2023

. . . . . جن سے یہ امید نہ تھی آخر انہوں نے کر کے دکھایا.

ایک ہی ملک میں ایک عید کو مختلف جگہوں پر منانا اور پھر ایک ہی ضلع میں ایک عید کو کئ دنوں میں تقسیم کرنا یقینا غم ،دکھ درد ،شرم ،جہالت ،لاعلمی ،بےوقوفی ،بے اتفاقی ،فرقہ واریت ،علاقہ پرستی اور بے ننگی جیسے مسائل کو دعوت دینا ہے ۔
اس فیصلے سے بے شمار مسائل اور نقصانات جنم لے سکتے اور جنم لینگے جن میں سب سے نمایاں اور واضح جو ہے وہ ہے قومی اتفاق ،وخدت اور بھائی چارہ جس کو خقیقی معنوں میں اج ایک بہت بڑا ٹھیس پہنچا ہے ۔

مختصر یہ کہ ہمارے معاشرے کے ایک بہت معزز طبقے نے ہمارے معاشرے کے اتفاق و اتحاد کو پارہ پارہ کر رکھ دیا اور کھل کر اس کا اظہار کیا۔۔

میژ تا مسالے کئ زون تا تسالے کئ

20/04/2023

تقریباً سارے بنوں میں کل تیسواں روزہ ہوگا ،عیدالفطر ہفتے کو منایا جائے گا،
بنوں میں کمیٹی کا ختمی فیصلہ

19/04/2023

مولانا محمد الیاس گھمن: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ رمضان میں میری امت کو پانچ ایسے انعامات عطافرماتا ہے جو پہلے کسی امت کو نہیں دیے۔ پہلا یہ کہ اللہ کے ہاں روزہ دار کے منہ سے آنے والی بُو مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔دوسرا یہ کہ روزہ داروں کی بخشش کے لیے دریا کی مچھلیاں افطار کے وقت تک اللہ سے دعا مانگتی رہتی ہیں۔

تیسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ روزہ داروں کے لیے روزانہ جنت کو سجاتے ہیں اور اسے فرماتے ہیں کہ عنقریب میرے نیک بندے خود سے مشقتوں اور تکالیف کو دور کر کے تیرے اندر آنے والے ہیں۔چوتھا یہ کہ اس میں سرکش شیاطین کو باندھ دیا جاتا ہے وہ رمضان میں ان برائیوں تک نہیں پہنچ سکتے جن برائیوں میں رمضان کے علاوہ میں پہنچ سکتے ہیںاور پانچواں یہ کہ رمضان کی آخری رات میں روزہ داروں کی مغفرت کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ یہ مغفرت والی رات شب قدر ہی ہے ناں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ دستور دنیا یہی ہے کہ مزدور کو کام ختم ہونے کے وقت مزدوری دے دی جاتی ہے۔

19/04/2023

ڈیفالٹ کیا ہے، اس کی سادہ ترین تعریف یہ ہے کہ کوئی بھی انسان، ادارہ یا ملک اپنے لیے گئے ملکی اور بیرونی قرضوں کی اقساط بروقت ادا کرنے سے قاصر ہو اور مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرسکے، اس کو ڈیفالٹ یا نادہندگی کہتے ہیں۔

19/04/2023

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا بروز جمعرات 20 اپریل کو چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شہادتوں کی بنیاد پر عیدالفطر کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا، اگر سعودی عرب اور پاکستان میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر دونوں ممالک میں عیدایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔

Address

Kotka Khanak Abad Bannu
Bannu
28500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad Sadii posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Bannu

Show All