Royal News Bannu

Royal News Bannu News Information, News Updates, Breaking News, interviews , Press Confrance, V ,Logs

25/10/2024

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بنوں یونیورسٹی ملازمین کا مین کیمپس ٹاؤن شپ میں احتجاج یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ملازمین نے کام بھی روک دیا ہے

6 مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہے یونیورسٹی پر ہمارے 12 کروڑ روپے واجب الادا ہیں جو اب تک نہیں دیئے گئے یونیورسٹی کی سالانہ تنخواہ 66 کروڑ روپے بنتی ہے جس میں سے 30 کروڑ روپے صوبائی حکومت ادا کرتی ہے حالیہ بدامنی کی وجہ سے داخلے بھی کم ہوئے جن کیوجہ سے مالی مشکلات میں آضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت یونیورسٹی کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا تھا ایڈہاک ریلیف بمعہ بقایاجات فوری طوری پر آدائیگی کیلئے صوبائی حکومت گرانٹ جاری کرے۔

02/10/2024

بنوں سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ہمارے صحافی بھائی مشکل دور میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں،
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈاپور نے بنوں پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر پیر نیاز علی شاہ، سینئر نائب صدر محمد سہیل خان کو ایک کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیتے ہیں کیا وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے صحافت نا گزیر ہے میڈیا ہی کے ذریعے عوام کے مسائل اجاگر ہوتے ہیں اور انکے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی جانب سے مثبت تنقید کا خیر مقدم کرے گی اور تنقید کی روشنی میں اصلاح کی کوشش کی جائے گی اس موقع پر بنوں پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد وسیم بھی موجود تھے۔

19/09/2024

ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان کا دورہ بنوں پریس کلب

18/09/2024

بنوں 116 بریگیڈ کمانڈر برگیڈیئر نوید احمد نے بنوں تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کو انعام سے نوازا۔۔۔

07/09/2024

ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح آفراد نے پولیس اے ایس آئی کو اغواء کرلیا اے ایس آئی سخی زمان تھانہ بکاخیل میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اے ایس آئی رات کے وقت موٹر سائیکل پر جارہے تھے سرکلر روڈ پر مسلح آفراد نے موٹر سائیکل سے اتار کر اغواء کرلیا اغواء ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق علاقہ غوریوالہ سے ہے۔

08/04/2024

(رپورٹ آصف عمران)عید قریب آتے ہی ضلع بنوں میں مصالحہ جات کی مانگ میں آضافہ ہوتا ہے مصالحے کے دکانوں پر رش بڑھ جاتا ہے۔

23/03/2024

(رپورٹ آصف عمران)ضلع بنوں میں21 مارچ عالمی جنگلات کا دن منایا گیا اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا.

25/02/2024

(رپورٹ آصف عمران)ہوپ آرگنائزیشن اور سی آئی پی کی جانب مشترکہ الخدمت ہال میں باہم معذور آفراد کے لیے ضلعی کنوینشن کا انعقاد ہوا جس میں بنوں اور لکی مروت کے باہم معذور آفراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

23/02/2024

ضلع بنوں میں صحافیوں کے مابین 2017 سے جاری اختلافات ہمیشہ کیلئے ختم 7 نئے ممبران کو بنوں پریس کلب کی مستقل ممبر شپ دے دی گئی
کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، ریجنل انفارمیشن آفیسر سرور محمود خٹک کی کوششوں سے نیشنل پریس کلب کو ختم کرکے بنوں پریس کلب میں ضم کر کے 7 نئے ممبران کو مستقل ممبر شپ دے دی گئی اس موقع پر صدر پریس کلب نے کہا کہ ہم نے اس پہلے بھی 6 ممبران کو مستقل ممبر شپ دی گئی ہے پروگرام کے آخر میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے نئے ممبران سے حلف کیا

07/02/2024

جنرل الیکشن 2024 سامان کی ترسیل بنوں سپورٹس کمپلیکس میں جاری۔۔

13/01/2024

بنوں(آصف عمران سے)بنوں دوا غوڑہ پل کے نزدیک قائم خانہ بدوشوں کی خیمہ بستی میں آگ بھڑک اُٹھی، 20 خیمے سامان سمیت جل کر خاکستر ہو گئیں، سامان کا تخمینہ چالیس لاکھ روپے تک لگایا گیا ہے خواتین اور بچوں کو نکالنے کے دوران ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا، تھانہ بسیہ خیل پولیس اسٹیشن کے پیچھے خانہ بدوشوں کی عرصہ سے خیمہ بستی قائم ہے گزشتہ شب آدھی رات کو نامعلوم وجوہات کی بناء پرآگ بھڑک اُٹھی جنہوں نے پوری بستی کو لپیٹ میں لیا، آگ اتنی شدید تھی کہ سامان باہر نکالنے سے بہتر تھا کہ سوئے ہوئے بچے، خواتین اور بوڑھوں کو بچایا جائے، خیمہ بستی کے ایک شخص نے جان پر کھیل کر بچوں اور خواتین کو آگ سے بچا لیا جبکہ خیمے سامان سمیت جل کر راکھ کا ڈھیربن گئے، خیموں کی تعداد 20 تک بتائی گئی ہے خیموں میں قیمتی سامان سے بھرے صندوقیں، گھریلواشیاء، الیکٹرک سامان پنکھے، الیکٹرک بیٹریاں، موبائل فونز، بچوں کے کھلونے کیساتھ ساتھ بیچنے کیلئے رکھاگیا لوہے کا سامان، نقدی اورکھانے پینے کا سامان آٹے چینی وغیرہ بھی جل کر دیکھتے دیکھتے ہی خاکستر ہو گئیں،ان خیموں میں پڑے قرآن مجید کے نسخے بھی شہید ہو گئے متاثرہ مرد خواتین نے انتظامیہ اور مخیرحضرات سے امداد کی اپیل کی ہے اُنہوں نے کہا کہ سخت سردی میں ہم اور ہمارے بچے و بوڑھے کھولے آسمان تلے رہ گئے، کپڑے،کمبل ہر چیز جل گیا اب ہم جائیں تو کہاں جائیں ہمارے لئے پہلی فرصت میں خیموں کا بندوبست کیا جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو محفوظ کر سکیں ہماری دنیا جل گئی اُمیدیں خاک ہو گئیں ہمارا چالیس لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا شاید اس سے زیادہ ہے لہذا ہم پائی پائی کیلئے مجبور ہو گئے ہمارے ساتھ حکومت، غیر سرکاری تنظیمیں اور بنوں کے لوگ ہر ممکن امداد کریں پاک آرمی سے بھی امداد کی اپیل کرتے ہیں اس پر انجمن غلامان حسین شہید کربلاء کے چیئرمین نوروز علی کربلائی اور سماجی کارکن فرمان خان نے متاثرہ خیمہ بستی کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا۔

06/12/2023

(رپورٹ آصف عمران)ضلع بنوں میں خصوصی آفراد کے لئے بنوں کی تاریخ میں پہلی بار بنوں سپورٹس کمپلیکس میں الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں خصوصی آفراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

05/12/2023

(رپورٹ آصف عمران)ضلع بنوں میں خصوصی آفراد کے لئے بنوں کی تاریخ میں پہلی بار بنوں سپورٹس کمپلیکس میں الخدمت فاونڈیشن کے زہراہتمام کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں خصوصی آفراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

18/11/2023

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو قومی انتخابات کیلئے بنوں ضلعی الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں بنوں میں کل چار صوبائی اور ایک قومی اسمبلی نشست پر انتخابات ہونگے ضلعی الیکشن کمشنر سعید آختر نے کہا کہ جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں انتظامات بھی فائنل مرحلے میں داخل ہورہے۔

09/11/2023

تحصیل بکاخیل ٹی ایم اے ملازمین 4 ماہ تنخواہ کی عدم عدائیگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ تحصیل بکاخیل ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر تین دن میں ہماری تنخواہیں ریلیز نہ کی گئی تو پورے بنوں کے 6 تحصیلوں کے دفاتر بند کرکے بنوں پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے دینگے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید قاسم شاہ، محمد ظاہر شاہ، احمد ضمیر خان، قسمت خان، شاکر اللہ نے کہا کہ ہماری تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہے ہم فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں ہم غریب ملازمین کیلئے صوبائی حکومت کے پاس رقم نہیں لیکن ٹی ایم اے کے بڑے آفسران ودیگر محکموں کی تنخواہیں ہیں لہذا ہم صوبائی نگران وزیر اعلی، صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری 4 ماہ کی تنخواہیں فوری ریلیز کیا جائے اگر تین دن میں ریلیز نہ کیا گیا تو ضلع بنوں کے 6 تحصیلوں کو بند کرکے تمام ٹی ایم ایز کو تالے لگا دینگے اس موقع پر بنوں تحصیل کے ٹی ایم اے کے ملازمین حافظ کریم داد، عمر حیات خان نے بھی شرکت کی اور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Royal News Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share