Voice of Buleda

Voice of Buleda بلیدہ اور گرد و نواح کی تازہ ترین خبریں، رپورٹ اور تجزی?

بلیدہ بلوچستانءِ مغربی نیمگا ضلع کیچءَ اے تحصیلءِ۔ بلیدہ اے وشیں ذید او نااو کوٹک او گلّہ سک مشہور انت، او چہ درستاں گیش وت ماں وتی جنگ مشہور انت۔

10/12/2023

تردیدی بیان
گذشتہ روز بٹ بلیدہ سے جنہوں نے ظہور احمد بلیدی کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جن کو جمعیت کے کارکن ظاھر کیا گیا تھا حالانکہ وہ بلدیاتی الیکشن اسلم بلیدی کے ساتھ تھے اور ان ھی کے کارکن تھے جن کو جمعیت کا ظاہر کیا گیا تھا۔نہ وہ جمعیت کے کارکن تھے نہ جمعیت کی رکنیت انکو حاصل تھی لہذا ان کو جمعیت کے کھاتہ میں نہ ڈالا جائے۔ جے یو آئی بلیدہ

بلیدہ: نیشنل پارٹی بلیدہ کی اہم بھیٹک۔۔پارٹی رہنما، ورکرز، عہدیداراں، سپورٹرز شریک، 12 دسمبر کی شمولیتی پروگرام میں شرکت...
09/12/2023

بلیدہ:
نیشنل پارٹی بلیدہ کی اہم بھیٹک۔۔

پارٹی رہنما، ورکرز، عہدیداراں، سپورٹرز شریک، 12 دسمبر کی شمولیتی پروگرام میں شرکت کرنے کی تیاریوں اور روانگی کی پلان کو ختمی شکل دی گئی۔

نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن فیصل منشی نے الندور بلیدہ میں پارٹی رہنماوں، ورکرز اور سپورٹرز کی اجلاس منعقد کی۔

نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں بڑی سرپرائیز دینے کے لئے تیار ہے۔ حکمران طبقہ کی کارکردگی جھوٹے وعدے، خیالی ترقی کی خواب ، پسماندگی، ناخواندگی اور مفلسی تک محدود ہے۔ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کے غضب شدہ حقوق دلانے کی جدوجہد عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ شرکاء کا اجلاس سے اظہارِ خیال۔

نیشل پارٹی کے قیادت کی صلاحیتوں اور ورکرز کی مثبت سیاسی سوچ سے بلیدہ نیشنل پارٹی کا گڑھ بننے جارہا ہے۔۔ بطورِ سیاسی کارکن ہمارے لئے نہایت پُر امید اور پُرمسرت موقع ہے۔۔ پارٹی ورکرز کا اظہارِ خیال۔۔

اجلاس میں نیشنل پارٹی ورکنگ کمیٹی کے ممبر واجہ فدا جان بلیدی ، سلو بلیدہ سے میر خلیل رند ، حاجی امام باہڈ ،بٹ بلیدہ سے حاجی در محمد ، کوشک بلیدہ سے میر بشام بلیدی ، میر شاہ فیصل ،کوچگ گلی سے فدا حسیںن سید ، واجہ بلوچ اور پارٹی کے دیگر ورکرز نے شرکت کی۔

08/12/2023

جمعہ کے روز بلیدہ زامران باڈر کمیٹی کا سلو بلیدہ کے دفتر کے سامنے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بلیدہ زامران کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے سرحدی روزگار پر قدغن کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور باعزت روزگار کی ڈیمانڈ کی۔

اجلاس میں باڈر کمیٹی بلیدہ زامران کے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو روزگار سے دور رکھنے کی جو پالیسی اپنائی گئی ہے اسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، ویریفکیشن کے نام پر عوام کی مسلسل تزلیل کو مسترد کرتے ہیں، اور اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اسکا مقصد لوٹ مار کے علاوہ کچھ نھیں ہے۔ انہوں نے کہا بلیدہ زامران کی عوام پہلے سے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے اس مہنگائی میں دو وقت کی روٹی بمشکل غریب و محنت کش مزدروں کو نصیب ہوتی ہے، عوام کے پاس ماسوائے باڈر کے اور کوئی روزگار نھیں ہے۔

مقررین نے کہا بلیدہ زامران کے لسٹ سے 190 غریب مزدروں کے ناموں کو نکالنے کا مقصد یہاں کے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانا ہے۔ انہوں نے کہا اس اجلاس کے توسط سے ہم باڈر سے منسلک تمام زمہداراں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر بلیدہ زامران کے لسٹوں کو چھیڑ چھاڑ کیا گیا اور 190 نکالے گئے ناموں کو دوبارہ لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تو مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنائینگے۔

مزید کہا گیا کہ انتظامیہ کے پشت پناہی سے باڈر کے راستوں پر جو بھتہ خوری کیا جارہا ہے انکو فوری طور پر ہٹایا جائے جوکہ روڈ بنانے کے نام پر عوام کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں جو کہ محنت کش گاڈی والے کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باڈر کمیٹی بلیدہ زامران وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کیچ سے انکے دفتر میں پیر کے دن ملاقات کرکے تمام تر مسائل پیش کرینگے، اگر مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو بہت جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائیگی۔

اجلاس میں علاقے کے سرکردہ رہنما ، حافظ صلاح الدین سلفی ، راشد بلیدئی ، حاجی نیاز احمد ، مولانا قمرالدین ، ماسٹر عبدالسلام ،خالد بلوچ، عبدالرازق ، صدام آدم ، عبدالقدیر ،حاجی مولا بخش سمیت علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے مولانا سلیم احمد ،حاجی معین الدین ، ندیم شمبے زئی ،مولوی عبدلمالک ،حاجی واجداد ، ڈاکٹر اسماعیل بلیدئی ،ظفر رند ، پزیر بشیر ، ماسٹر لیاقت نے خطاب کیا جبکہ تلاوت پاک مولانا اکرم اللّٰہ نے پڑھ کر اجلاس کا آغاز کیا۔

08/12/2023

گزشتہ رات نامعلوم افراد نے میناز بلیدہ میں علم ولد خدا بخش کو گولی مار کر قتل کر دیا

07/12/2023

( بلیدہ و زامران گاڈی مالکان اور کاروباری خضرات سے اپیل ۔ )
چونکہ آپ سبھی خضرات اور گاڈی مالکان کو بارڈری معاملات کے بارے میں بخوبی معلوم ہیکہ ھم کن کن مشکلات و پیچدگیون سے دوچار ہیں ۔ اور ھمیں اس طرح الجھایا جارہا ہیکہ ھم اب تک اپنے برادران کے بچے ہوٸے نٸے گاڈیون کو لسٹون میں شامل کرانے سے قاصر ہیں جبکہ دوسری طرف انتظامیہ اپنی طرف سے نامیں نکال کر اپنے من پسند شفارشی لوگون کی نامیں ڈال رہی ہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں کہ وہ گاڈی والے ہیں بھی کہ نہیں ۔ اور دوسری طرف ھمیں تصدیقی عمل کیلٸے بلایا جا رہا ھے ۔ لھذا انہی مساٸل و مشکلات کے بارے میں بروز جمعہ 8 . 12 . 23 کو ساڈھے تین بجے ( 30 . 3 ) بجے سلو دفتر راشد کے دکان کے قریب ایک عمومی میٹنگ منعقد کی جارہی ہے بلیدہ و زامران کے عوام کو بڑھ چڑھ کر اپنی شرکت یقینی اور راٸے دہی کی التجاء ھے ۔
امید ہیکہ ہر ایک فرد ان مساٸل کو اپنا زاتی نفع و نقصان سمجھ کر اپنی شرکت یقینی بناٸی گی ۔ خصوصا پرانے کمیٹی والے اور تھتری 73 ممبر کمیٹی والے خضرات ۔ کیونکہ ھم بہت سے قابل قدر ساتھیون کو آجکل ہر میٹنگ میں غاٸب دیکھتے آ رہے ہین لھذا اب انہی کو بھی اپنے کو عوام کے سامنے ظاھر کرنے کی ضرورت ہے اگر وہ واقعتا عوامی نماٸندہ تھے۔۔۔ شکریہ

06/12/2023

ایک طرف بِنا تصدیق 200 گاڑیوں کے نام بلیدہ سے نکالےگئے ہیں دوسری جانب ویری فکیشن کےلئے فارم بانٹے جارہے ہیں۔ یہ کیا ناٹک ہے؟؟؟

بی این پی بلیدہ زامران۔بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل بلیدہ زامران کا کونسل اجلاس بنام شہید شئے بشیر احمد زیر صدارت تحصیل آر...
03/12/2023

بی این پی بلیدہ زامران۔

بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل بلیدہ زامران کا کونسل اجلاس بنام شہید شئے بشیر احمد زیر صدارت تحصیل آرگنائزر حاجی عبدالرحمن شمبے زئی کے میناز بلیدہ میں شمبے زئی ہاؤس میں منعقد ہوا۔

کونسل اجلاس کے مہمان خاص سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ جبکہ اعزازی مہمانان بی این پی ضلع کیچ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سید تیمور شاہ، بی این پی ضلع پنجگور کے صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی تھے۔

کونسل اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت واجہ حاجی محمد جان نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر رحیم جان نے سرانجام دیئے۔

کونسل اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ ماسٹر امید نے پیش کیا۔

کونسل اجلاس میں ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، حاجی عبدالغفار شمبے زئی، سید تیمور شاہ، شئے ریاض احمد، حافظ صلاح الدین سلفی،خان محمد جان گچکی، میران حیات، عبدالغفور کٹور، نزیر عبید اور کرم خان بلوچ نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی سازش کیا جا رہی ہے نام نہاد نمائندوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کئے، بے روزگاری، بد امنی، لاپتہ افراد کا مسئلہ جیسے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا یہاں کے نمائندوں نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے بجائے کراچی اور کوئٹہ میں بیٹھ کر سرینا ہوٹل کے نرم و گرم صوفون اور لاڑکانہ کے یاترا کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پیرو مریدی کے پھونکوں سے نہیں کی جاتی بلکہ عوام میں رہ کر انکے مسائل سننے کے بعد سیاسی و جمہوری جدوجہد سے کی جاتی ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی قومی بقاء ننگ و ناموس کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو یکجاہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے بلوچ و بلوچستان کے عوام کو پیغام دیتی ہے کہ آئیں اپنی قومی و اجتماعی مسائل کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں

انہوں نے کہا کہ آج تربت شہید فدا چوک پر بیٹھے دھرنے میں جانے سے خوف کھانے والے عوامی نمائندے نہیں کہلائے جاسکتے آج بلوچ مائیں، بہنیں سراپا احتجاج ہیں انصاف کے طلبگار ہیں ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سنے اور انکے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

کونسل اجلاس میں بی این پی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ندیم شمبے زئی، چیئرمین عبدالغفور کٹور، میران حیات، چیئرمین عبدالوہاب، سابق ضلعی انفارمیشن سکریٹری حافظ صلاح الدین سلفی، خان محمد جان گچکی، حاجی عبدالعزیز، خالد عبدالرحمن، کامریڈ برکت بلیدئی، پزیر بشیر، حاجی نیاز شمبے زئی، شئے نصرت، ڈاکٹر محمد عارف، ماسٹر امید، تیمور گچکی کونسلران،یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز سمیت پارٹی رہنماؤں کی کثیر تعداد شریک تھے۔

کونسل اجلاس کے اہتمام پر تحصیل بلیدہ زامران کے کابینہ کا چناؤ ہوا جس کے مطابق تحصیل صدر حاجی عبدالرحمن شمبے زئی، سنئیر نائب صدر امین جان گچکی،نائب صدر چیئرمین ندیم پسند جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رحیم جان، ڈپٹی سیکرٹری جمیل حسن،جوائنٹ سیکرٹری عبدالسلام بلیدئی،انفارمیشن سکریڑی شئے صغیر احمد،فنانس سیکرٹری ماسٹر براہیم، کسان سیکرٹری قادر بخش بلوچ، ہیومن رائٹس سیکرٹری ظفر فتح،لیبر سیکرٹری،جنید بلوچ،پروفیشنل سیکرٹری شفیق لعل، ماہی گیر سیکرٹری لیاقت درازئی،پبلیکیشن سیکرٹری ریاض امین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بلیدہ زامران کے معتبر سیاسی رہنماء میر انور مزار ا...
03/12/2023

نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بلیدہ زامران کے معتبر سیاسی رہنماء میر انور مزار اور میر خلیل رند کی خصوصی ملاقات، علاقائی امور اور سیاسی تناظر پر گفت و شنید کی گئی۔ حلقے کی وسیع تر مفاد میں ملکر قومی سیاسی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بلیدہ زامران متحد ہ پینل کے سربراہ میر انور مزار اور میر خلیل رند سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدئی ...
01/12/2023

بلیدہ زامران متحد ہ پینل کے سربراہ میر انور مزار اور میر خلیل رند سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدئی کی تربت میں اہم ملاقات، ملاقات میں بلیدہ زامران کی سیاست اور حلقے کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیکر حلقے کی مستقبل کے حوالے سے بہترین فیصلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

29/11/2023
28/11/2023

ڈپٹی کمشنر حسین جان اور اسکے دلالوں نے اس غریب و نادار کے گھر کا چولہا بجھا دیا۔۔ دیکھئیے ویڈیو میں 👇

آج بروز منگل بلیدہ زامران  باڈر کمیٹی کا بلیدہ لیوز تھانہ کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ  باڈر کمیٹی بلیدہ زامران کے عوام نے ک...
28/11/2023

آج بروز منگل بلیدہ زامران باڈر کمیٹی کا بلیدہ لیوز تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

باڈر کمیٹی بلیدہ زامران کے عوام نے کثیر تعداد میں بلیدہ لیوز تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روزگار دشمن پالیسی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بلیدہ زمران کے لسٹوں کو چھیڑ چھاڈ نا کیا جائے اور غریب و محنت کش عوام کے روزگار پر قدغن نھیں لگایا جائے۔ انہوں نے کہا جن ناموں کو گزشتہ تین نوبتوں میں سے نکالے گئے ہیں انکو اگلی نوبت میں باقاعدہ طور پر لسٹوں میں شامل کیا جائے تاکہ غریب و محنت کش گاڈی مالکان کے نقصانات کا ازالہ ہو۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلیدہ زامران کے لسٹوں سے اب تک 70 ناموں کو لسٹوں سے نکالا گیا ہے اور باخبر زرائع سے ہمیں معلوم ہوا ہیکہ مزید 200 ناموں کو نکالے گئے ہیں۔ بلیدہ زامران کی عوام پہلے سے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے اگر مزید عوام کے روزگار پر قدغن لگایا گیا تو مجبوراً بلیدہ زامران کی عوام تربت کے چوک اور چاراہوں پر احتجاج کرنے کا راستہ اپنائیگی۔
آج کے احتجاجی مظاہرے میں علاقے کے سرکردہ رہنما حافظ صلاح الدین سلفی ، دین جان ، حاجی خالد عبدالرحمن ، حاجی خالد مراد ، حاجی ابراھیم ، اختر علی ، شبیر احمد سمیت علاقے کے معزین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرین سے مولانا سلیم احمد ، حاجی واجداد ، حاجی نیاز ،راشد عبدالرحمان ، بلوچ میاں، عبدالحکیم ، نوید احمد ،ظریف احمد ،حاجی واجداد کریم بخش ، ظفر رند خطاب کیا جبکہ تلاوت پاک مولانا ابراہیم نے پڑھ کر احتجاج کا آغاز کیا
احتجاجی مظاہرین نے آخر میں بلیدہ لیوز تھانہ کے انچارج کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، اور کہا اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نھیں کیا گیا تو اہلیان بلیدہ زامران مجبوراً تربت کے مین چوک اور چاراہوں پر احتجاج کرےگی جو اس ملک کے قوانیں اور آئین ہمیں یہ حق دیتی ہے۔

چارٹر آف ڈیمانڈ
بلیدہ زامران تمپ مند چونکہ باڈری علاقے ہیں ان علاقوں کے لیے ایسے میکنیزم بنایا جائے جو باڈری قوانین کے مطابق ہمارا حق ہے۔

بلیدہ زامران کے لسٹوں کو چھیڑ چھاڈ نا کیا جائے اور جو نام لسٹوں سے نکالے گئے ہیں انکو اگلی نوبت میں شامل کیا جائے تاکہ غریب گاڈی مالکان کے نقصانات کا ازالہ ہو۔
ٹائمنگ 24 گھنٹے سے بڑھا کر 48 گھنٹہ کیا جائے اور واپسی میں 48 گھنٹہ سسٹم کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔
بلیدہ زامران کو الگ کراسنگ پوائنٹ دیا جائے جسکا بہت کئی بار وعدہ کیا جا چکا ہے۔
غریب ڈرائیور جو باڈر میں شھید کیا گیا ہے اسکے قتل کا باقاعدہ طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیا جائے اور اسکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

27/11/2023

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں روزگار دشمن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ضلع بھر سے لوگ شامل ہیں جو گاڑی مالکان کے نام نکال رہے ہیں

24/11/2023

ڈی سی کیچ بلیدہ زامران کے ڈرائیوروں کی روزی روٹی پر پاؤں رکھ کر مالِ حرام جمع کرنے کا خواہشمند ہے۔ انکے کالے کرتوت بےنقاب کرینگے

*بلیدہ زعمران گاڈی مالکان* بلیدہ زعمران کے ناموں کو لسٹوں سے نکالنا گاڈی والوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے سیول انتظامیہ پ...
24/11/2023

*بلیدہ زعمران گاڈی مالکان*
بلیدہ زعمران کے ناموں کو لسٹوں سے نکالنا گاڈی والوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے
سیول انتظامیہ پچھلے دو نوبتوں سےگاڈیوں کی ناموں کو لسٹوں سے نکال رہا ہے غریبوں کے روزگار کو چھین رہا ہے یہ انتہائی ظلم وکرب کا مقام ہے بلیدہ زعمران کے عوام کیلئے
بلیدہ زعمران کے
21/11/2023 نوبت کے لسٹ میں سے 10 نامیں نکال دیئے گئے ہیں۔
آج پھر بلیدہ زعمران کے 24/11/2023 نوبت کے لسٹ سے 8 نامیں نکال دئیے گئے ہیں۔
غریبوں کے ساتھ یہ سراسر انصافی ہے
کچھ مخصوص گرو نے سیول انتظامیہ کو ایک PDF list دیا گیا ہے تاکہ غریبوں کے ناموں کو لسٹوں سے نکال دیجیۓ ۔
یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے پچھلے دو نوبتوں سے 18 گاڑیوں کے نامیں سیول انتظامیہ اب تک نکال چکھا ہے
بلیدہ زعمران کے عوام اپیل کرتی ہے اپنے *نمائندوں* سے بلیدہ زعمران کے لسٹوں کو سیول انتظامیہ چھیڑ چھاڑ کررہا ہے آپ لوگوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔

بلیدہ زعمران کے عوام ایک بار پھر سیول انتظامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ غریبوں کو اتنا مجبور مت کریئے کہ وہ روڑ بلاک اور احتجاج پر اتر آئے ۔

بلیدہ زعمران یہ اپیل کرتی ہے کہ ان 18گاڈیوں کی ناموں کو بلیدہ زعمران کے اگلی لسٹ میں شامل کر دو تاکہ ان کے گاڈیاں بارڈر پر جاسکیں شکریہ
*اہلیان بلیدہ زعمران گاڈی مالکان*

24/11/2023

عبدوئی باڈر پہ علاقائی مکینوں کا احتجاج

22/11/2023

اعلان نمازے جنازہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افتخار ولد حاجی جمعہ ءِ مکھیں مات وفات بوتگ شپءِ 30;8 الندورے قبریستان ءَ نماز ءِ جنازہ ءِ وانگ بیت۔
اِنا للہ واِنا الہ راجعون

آج بمورخہ 20 نومبر 2023 کو مکران ڈرگ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ مکران ڈرگ سنٹر کا مقصد کیچ کے عوام کے لیے ایک ایسے اسپتال ک...
20/11/2023

آج بمورخہ 20 نومبر 2023 کو مکران ڈرگ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ مکران ڈرگ سنٹر کا مقصد کیچ کے عوام کے لیے ایک ایسے اسپتال کا بنیاد رکھنا جہاں کیچ میں منشیات کے مریضضون کے لیے ساری سہولیات دستیاب ہوں اور کیچ کی عوام دور کے شہروں میں جانے کی جھنجھٹ سے بچیں۔ اس افتتاحی پروگرام میں مختلف شخصیات، اور عام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہمیں عزت بخشی۔

ہمارے آج کے پروگرام میں مولانا ھدایت الرحمان بلوچ، واجہ مولانا صلاح الدین، ڈاکٹر غفور بلوچ، حاجی نصیر احمد،
ڈاکٹر علی جان، شاجی صبغت الللہ، یعقوب جوسکی، شبیر بلوچ، بہرام موسی، نوید بلوچ، لیاقت واحد، طاہر شمبےزئی اور دیگر لوگون نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں واجہ صلاح الدین، مولانا ھدایت الرحمان، ڈاکٹر غفور بلوچ، یعقوب جوسکی، عیسی بلوچ، ڈاکٹر علی جان، بہرام موسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے واجہ ضیا کریم کے کام کو سراہا جنہون نے اس معاشرے میں ایک وبا کے خلاف جو یہ جہد شروع کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔
آج کے پروگرام میں ثنا الللہ عبدالرحمان بلوچ نے اسٹیج سکریٹری کے فرائض انجان دیں۔

آخر میں واجہ ضیا کریم نے خطاب کرتے ہوئے اپنے مقاصد کا اظہار خیال کیا اور سبھی مہمانون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ ان نام نہاد لوگوں کے نام جو الیکشن کے وقت گھر گھر جاکر ووٹ کی بھیک مانگتے ہیں مگر جب یہی لوگ الیکشن جیت کر کوہٹہ کراچ...
20/11/2023

یہ ان نام نہاد لوگوں کے نام جو الیکشن کے وقت گھر گھر جاکر ووٹ کی بھیک مانگتے ہیں مگر جب یہی لوگ الیکشن جیت کر کوہٹہ کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑ ے شھروں میں جاکر اپنے باقی وقت وہاں آرام اور سکون کی زندگی گزرتے ہیں۔۔۔
اب میں اپنے اصل موضوع کی طرف پہ آتا ہوں
#بلیدہ جو میرا آبائی علاقہ ہے وہاں تو مسائل اتنے ہیں کہ میں جتنا بیان کروں تو شاید بہت کم ہوگا میں صرف ایک چھوٹے سے مسئلے کی ایک بار پھر نشاندہی کروں گا مسئلہ یہ ہھے کہ # بلیدہ بٹ کورے پشت (ڈمبانی) بازار میں گزشتہ تین دن پہلے بازار کی ٹرانسفارمر جل گیا ھے تو ٹرانسفارمر بنانا وہاں کے لوگوں گنجائش سے باہر ہے صرف ایک ٹرانسفارمر جلنے سے وہاں کے لوگ پینے کیلئے پانی کو ترس رہے ہیں پانی جو کہ انسان ہو یا جانور پانی انکی بنیاد ضرورت ھے تو میں ان نام نہاد علاقے کے معتبریں اور لیڈروں یہ کہنا چاہتا ہو ں الیکشن سے پھلے آپ لوگون نے تو بڑے وعدے کئے لیکن آپ لوگوں کی وعدے تو وعدے رہ گئے ہیں ہم نمائندگان سے ایک بار پھر پرزور سے اپیل کرتا ہوں کے خدارا اس مئسلے کو کم ازکم انسانیت کے ناطے سے حل کر یں جوآپ لوگوں کے ہاتھ میں یہ مسئلہ حل کرنا صرف چند گھنٹوں کی بات ھے مخض آپ لوگوں کی عدم دلچپس کی ضرورت ہے۔۔۔
#کس نے ایک انسان کی جان بچائی
#گوائے اسنے پورے انسانیت کو بچالیا

حق دو تحریک بلیدہ کے رہنما نسیم بلوچ کی سربراہی میں سوراپ ڈن بلیدہ لیویز تھانہ کے سامنے منشیات کے خلاف احتجاج ریلی ہوئی،...
20/11/2023

حق دو تحریک بلیدہ کے رہنما نسیم بلوچ کی سربراہی میں سوراپ ڈن بلیدہ لیویز تھانہ کے سامنے منشیات کے خلاف احتجاج ریلی ہوئی، مظاہرین نے چارٹ اٹھائے ہوئے تھے جن میں منشیات کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے کہا کہ بلیدہ میں اس وقت منشیات کا ناسور گھر گھر پھیل چکا ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں ہورہی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے منشیات جیسے تیزی سے پھیلنے والے ناسور کے خلاف کاروائی کریں، بلیدہ کے علاقے میں منشیات کا تیزی سے پھیلاؤ باعث تشویش ہے، حکومتی متعلقہ ادارے اپنا کام کرنے میں ناکام ہیں

20/11/2023

جو عوام 5سال سے غائب نمائندہ کی اس بات پر راضی ہوجائےکہ وہ میرے وٹس اپ گروپ میں شامل ہوگیاہے تو ایسے عوام کی تقدیر کبھی نہیں بدلتی

20/11/2023

گزشتہ پانچ سال سے غائب موسمی لیڈر اچانک نمودار ہوچکے ہیں۔ وٹس اپ گروپوں میں صفائیاں دے رہے ہیں کہ انہوں نے بڑا تیر مارا ہے۔۔

19/11/2023

ای واجہ سلو کور بند انت کہ1998 ہار بورتگ روچ ءِ مروچی تک ایشی سر ءَ ہچ وڈیں کار کنگ نہ بوتگ ، ایشیاں چہ تیوگیں سلو ءُ چپ بگر داں کوشک برو درستیں زمین دار متاثر انت آہانی زمینانی توکاں کسانی ءِ کہ ھور بیت آپ تچیت ،
واجہ گُشیت من انصاف کُتگ ، وتی ھاصیں مردمانی لوگ ءِ چپ ءُ چاگرد حفاظتی بند چوش دیوال ءِ پیم مک کُتگ انت تاکہ وتی مردم ءُ زمیندار پائدگ برسیت اُو واجہ وتی پرسنٹیج بلئے لس مہلوک بدحال ءُ بزگ انت ایشی زمہدار کہ انت ؟
آیاں مردم بچار انت علاقہ ترقی گپ کنوک ہمیش ترقی گُش انت ، ہمیں بند ءَ چہ واجہ وتی خاصیں مردمانی زمیں متاثر انت بلئے ہبر کنوک نیست چیاکہ واجہ ناراض کنگی نہ انت
ایشی ءَ چہ ابید دگہ بازیں انچیں چیز است انت کہ مہلوک نقصان رسگ ءَ انت

چوری شدہ موٹر تاروں کا چور اور خریدار سامنے آگئے۔۔۔ علی جان سکنہ چھب نے کورے پشت میں موٹروں کے تار چوری کرکے پھر جلاکر ا...
18/11/2023

چوری شدہ موٹر تاروں کا چور اور خریدار سامنے آگئے۔۔۔
علی جان سکنہ چھب نے کورے پشت میں موٹروں کے تار چوری کرکے پھر جلاکر اسکریپ بنا کر مری خریداروں کو بیچا ھے۔ اکثر یہ اسکر یپ والے چوری شدہ مال خریدتے ھیں جس کی وجہ چوری کی وارداتوں میں اضافہ ھوا ھے لوگوں کی قیمتی سامان سستے داموں خریدتے ھیں

ھاں با بلیدئی آں ھال کنے شما پرومی آنی ایمبولینس وارتگ؟
18/11/2023

ھاں با بلیدئی آں ھال کنے شما پرومی آنی ایمبولینس وارتگ؟

بلیدہ زامران کے معزز بااثر سیاسی شخصیات کی اہم ملاقات میں حلقے کی سیاست اور آئیندہ انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔...
18/11/2023

بلیدہ زامران کے معزز بااثر سیاسی شخصیات کی اہم ملاقات میں حلقے کی سیاست اور آئیندہ انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔۔۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حاجی عبدالعزیز آسکانی سے نیشنل پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن واجہ فیصل منشی اور متحدہ پینل کے سرکردہ رہنماء میر خلیل رند نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور زیربحث رہے

18/11/2023

ہیڈ ماسٹرانی لوگاں بُرو بگِند گشے سرکاری دفتر انت۔۔ بزاں اسکولانی فرنیچر دزّتگ وتی لوگ سمبئینتگ انت۔
واش رومانی لوٹا برتگ انت گوں

18/11/2023

بلیدہ میں لٹیرے ٹھیکیداروں کی بےچینی بڑھتی جارہی ہے۔۔۔
ابھی تو شروعات ہے صاحب
حوصلہ رکھو۔۔۔ٹھیک ٹھاک خاطر تواضع ہوگی

17/11/2023

ریاست عوام کو تحفظ دیتی ہے یا عوام ریاست کو؟
امن تو آج بھی نہیں ہے پھر بدامنی کو بہانہ بنانے والوں کو ووٹ دینا پھر ضائع ہے

17/11/2023

سڑک، صحت، تعلیم، پانی بجلی وغیرہ چاہیئے تو پہلے ریاست کو سیکیورٹی دے دو۔۔ بلیدہ زامران کیلئے ظھور بلیدئی کا منطق

17/11/2023

جب تک بلیدہ زامران کے لوگ ریاست کو سیکیورٹی نہیں دیتے۔۔ بلیدہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرینگے۔ سابق وزیر ظھور بلیدئی کا فرمان

17/11/2023

کل رات میناز ندی میں ڈاکوؤں نے نسیم ولد محمد امین رہائشی ریکو کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی۔ ان پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا

تُربَت!تحصیل بلیدہ کے سْیاسی و سماجی شخصیت  حاجی عبدالکریم زعمرانی ، ڈاکٹر محمد عمر زعمرانی ، حاجی عبدالرشیدزعمرانی، حاج...
17/11/2023

تُربَت!

تحصیل بلیدہ کے سْیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالکریم زعمرانی ، ڈاکٹر محمد عمر زعمرانی ، حاجی عبدالرشیدزعمرانی، حاجی نیک محمد زعمرانی اور عابد زعمرانی نے جمعہرات کے روز باپ پارٹی کے کور کمیٹی رکن سابق صوبائی امیدوار حاجی عبدالعزیز آسکانی سے انکے رہاہش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں تحصیل بلیدہ/زعمران حلقہ کے سْیاسی صورتحال اور دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل میں باہمی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ حاجی عبدالعزیز آسکانی نے گھر آمد پر حاجی کریم زعمرانی اور خاندان کے دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت بہروز خان دُرّازئی، حاجی دادشاہ، زاکر یلانزئی، حاجی بشیر، قہدہ اقبال، صغیرزعمرانی، جہانزیب ریئس، اصغرزعمرانی، سمی زعمرانی, میر انور، عباس زعمرانی، ماسٹر اکبر، حاجی عبدالحمید، یوسف دُرّازئی، عاقب زعمرانی موجود تھے -

16/11/2023

کیا ایک ایسے حلقے کو ملک کا حصہ تصور کیا جا سکتا ہے جہاں ریاست اپنی وجود کے قریب آٹھ دہائیوں تک پہنچ نہیں سکی ہو؟
ریاست اور شہریوں کے درمیان معاہدہ 'آئین' کا ہوتا ہے جسکی بنیادی شرائط میں صحت، تعلیم، چھت، روزگار، اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی شامل ہیں۔ مگر بدقسمتی سے ضلع کیچ کا سب تحصیل زامران تاہنوز ان تمام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے۔
اسے ریاست کی عدم دلچسپی کہہ دیں یا حلقہ نمائندوں کی نااہلی و بدعنوانی ؟

#زامران #کیچ #مکران #بلوچستان

https://www.facebook.com/100091323872656/posts/258595340527927/?sfnsn=mo

زامران کی حالت زار 👇
16/11/2023

زامران کی حالت زار 👇

زامران: ملک کی وجود کے پچھتر سال بعد بھی تحصیل زامران کو ملک سے جوڑا نہ جاسکا۔ ضلع کیچ کی مرکزی شہر تربت سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع زامران کو ایک بھی پکی...

ہم بہت عرصے سے میناز بلیدہ میں رہ رہے ہیں ہمارا تمام خاندان کے لوگ بلیدہ بِٹ سے لے کر میناز ، الندور ، ریکو میں رہ رہے ہ...
15/11/2023

ہم بہت عرصے سے میناز بلیدہ میں رہ رہے ہیں ہمارا تمام خاندان کے لوگ بلیدہ بِٹ سے لے کر میناز ، الندور ، ریکو میں رہ رہے ہیں۔ ہمارے تمام لوگ کرنٹ ایم پی اے میر ظہور بلیدی صاحب کے لوگ رہے ہیں اور ہمیشہ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وقت گزرتا گیا اور ہمیں اُن کے طرف سے کوئی بھی رسپونس نہیں ملا ، ہمیں ہر وقت نظرانداز کیا گیا ہے ،البتہ ہمارا خاندان بہت بڑا خاندان ہے اور ہمارے بہت سارے ووٹ ہیں ، اور ہم نے آنکھ بند کر اُن کو ووٹ دیا ہے اور ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ، ہم ان کے ساتھ بہت عرصے سے چَل کر آ رہے ہیں یہ ایک فطری بات ہے کہ ہمیں بھی ان سے بہت سی امیدیں تھی جو کھبی پورا نہیں ہوے ، اور ہمیں مایوسی ہوئی۔ لیکن دوسری طرف باقی لوگوں کو توجہ دے رہے ہیں ۔ہم نے بھی ان لوگوں سے گزارشات کیا ہے لیکن ہمیں مسلسل نظر انداز کیا گیا ، اسی وجہ سے ہمارے تمام بزرگ لوگوں اکھٹے بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ آئندہ الیکشن میں ان کی طرف سے حصہ نہیں لین گے، اور ہم فلحال کسی بھی پاٹی میں نہیں جا رہے ہیں ، اور ہم نے کسی کو بھی زبان نہیں دیا ہے ، اور کوئی بھی ہمارے پاس نہیں آئے کہ ہمارے ساتھ آئیں ، لیکن ہم خود دیکھیں گے کہ کس پارٹیکو جوان کریں، اور ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ کون ہمارے کام آئے گا اور ہمیں support کرے گا ،جب بھی الیکشن نزدیک ہونگے تو ہم اس پارٹی کو join کرینگے ، فلحال ہم شہید ایوب بلیدی کے خاندان کا ساتھ چھوڑنے کا علان کرتے ہیں ، اور زاہر سی بات ہے وہ ہمارے علاقے کے متہبرین ہیں ہم ان کے ہر درد و غم میں شریک ہونگے ، لیکن ہم آئندہ الیکشن کے لیے ان کے ساتھ نہیں ہیں ، اور ہم اِن کو آئندہ سے ووٹ نہیں کرینگے

15/11/2023

الیکشن کا سیزن شروع ہوتے ہی بلیدہ زامران سے حکمران ٹولے کے داشتہ لوگوں کو اخلاقیات اتحاد و اتفاق کا درس دیتے ہوئے۔۔۔۔

بلیدہنیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن فیصل منشی کی میر بشام بلیدی  اور حاجی دُر محمد  سے ملاقات، مختلف سیاسی  ام...
14/11/2023

بلیدہ
نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن فیصل منشی کی میر بشام بلیدی اور حاجی دُر محمد سے ملاقات، مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

بلیدہ : نیشنل پارٹی کے رہنما فیصل منشی نے میر بشام بلیدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلیدہ کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ کی باہمی سیاسی حکمت عملی اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میر بشام بلیدی نے فیصل منشی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا۔ ملاقات میں حاجی در محمد، میر شاہ بیگ، میر آزاد، حاجی امام ، ابوالحسن ، عبدالسلام ،ظفر رند، قدیر بلوچ اور دیگر علاقائی عمائدیں موجود تھے۔

محکمہ حیوانات کی جانب سے بیجھے گئے ٹیم نے بلیدہ میں جانوروں کی ویکسینیشن کی اور اسپرے بھی کیا۔ کمشنر مکران سے بلیدہ کی و...
12/11/2023

محکمہ حیوانات کی جانب سے بیجھے گئے ٹیم نے بلیدہ میں جانوروں کی ویکسینیشن کی اور اسپرے بھی کیا۔ کمشنر مکران سے بلیدہ کی وفد نے اپنے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں لحاظہ انکی علاج کیلئے ادویات بھیجے جائیں جس پر کمشنر مکران نے محکمہ حیوانات کو حکم دیا تھا کہ وہ جلد ٹیم بھیج دیں۔ حیوانات کی ٹیم نے کوشک تا الندور جانوروں کو ویکسین لگائے اور اسپرے کیا۔ آئیندہ کوچگ گلی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے مہم کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Address

Buleda
Balochistan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Buleda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other News & Media Websites in Balochistan

Show All