Daily Quetta

Daily Quetta to the Quetta page

پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئئ،عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی...
18/05/2024

پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئئ،عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق پولیس کے نوٹیفکیشن ‘ ایف آئی آر ‘ملزمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کریں گے

وزیر اعلی سے اپیل 22 ہزار پوسٹ خالی پڑیں ہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اور پاس 4 سے 5 ھزار ہوے ہیں اس SBK ٹیسٹ میں۔ ہم بھی آ...
18/05/2024

وزیر اعلی سے اپیل

22 ہزار پوسٹ خالی پڑیں ہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اور پاس 4 سے 5 ھزار ہوے ہیں اس SBK ٹیسٹ میں۔ ہم بھی آپ لوگوں کے بھائی ہیں ہم کسی دوسرے صوبے سے نہیں آئے ہیں ہم نے نہ پیسہ دیا ھے اور نہ ہم دے سکتے ہیں ہم نے ٹیسٹ بھی پاس کیا ھے۔ہمارے گھروں میں ایک خوشی تھی کہ اب ھمارے آرڈر ھوں گے بچے بڑے سب خوش تھے لیکن ہمارے اپنوں سے ہی یہ خوشی ہضم نہیں ہو رہی افسوس سد افسوس۔ سالوں سال پرائیویٹ سکولوں کے دھکے کھا کھا کہ بی ایڈ کی ڈگری لی ٹیسٹ پاس کیا ایک امید جا گی کہ اب روزگار ملے گا خوش حال ہو گا پر نہیں ہمارے تو اپنے بھائی ہی نہیں چاہتے کہ ہمیں یہ خوشی نصیب ہو۔ بے بنیاد الزامات جو عدالتوں میں بھی ثابت نہ ہو سکے انہی بے بنیاد الزامات کو بنیاد بنا کر ہمارا حق ہم سے چھینا جا رہا ھے۔خدارا یہ ایک محکمہ ہی ھے جہاں غریب کا بچہ بھی اس امید سے پیسہ لگا کہ تعلیم مکمل کرتا ھے کہ کچھ نہ کچھ میرٹ ہو گی اور میں استاد بن کہ اپنی زندگی کے پیہ کو چلا سکوں گا اور گزر بسر اچھا ھو جائے گا۔ باقی محکمے تو غریب کی دسترس سے باہر ہیں جن میں 100٪ کرپشن ہوتی ہے اور سر عام نیلامی ہوتی ہے وہاں پے تو کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔
خدارا ہم تمام حکام بالا سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم سے ہمارا حق نہ چھینے ان پاس کینڈیڈیٹس میں 80٪ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ہم نے 7 تو کسی نے 8 تو کسی نے 10 سال انتظار کیا ہے اس وقت کا۔آج ہم نے ٹیسٹ پاس کیا ھے تو ہماری امیدوں پہ پانی مت پھیریں۔ کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا آگر پھر بھی آپ کو تسلی نہیں تو ان کے خلاف آپ اقدامات کریں جو اس میں ملوث ہیں پر ہم پاس کینڈیڈیٹس کو اس نہ کرتا گناہوں کی سزا نہ دیں۔🙏

*کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کے سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج کو گرفتار کرلیا گیا: اینٹی کرپشن بلوچستان کا اعلامیہ**کوئٹہ: تفصیلات...
16/05/2024

*کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج کے سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج کو گرفتار کرلیا گیا: اینٹی کرپشن بلوچستان کا اعلامیہ*

*کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کالج کے سابق اسٹیبلشمنٹ انچارج طارق جاوید کو بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں مالی بے ضابطگیوں اور بدانتظامیوں کے الزامات کے تحقیقات کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے*

*اعلامیہ کے مطابق یہ انکوائری بولان میڈیکل کالج میں طلبا وظائف کے فنڈز، غیر قانونی تقرریوں، ٹرانسپورٹ کے وسائل، تنخواہوں، غیر قانونی خریداری، کینٹین/کیفے ٹیریا اور سائیکل اسٹینڈ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے میگا کرپشن کی شکایت کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔*

*ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی جلد متوقع ہیں*

16/05/2024
*جن فیمیل امیدواراں نے ASI بلوچستان پولیس کے لئے اپلائی کی تھی انکا فزیکل ٹیسٹ درجہ زیل شیڈول کے مطابق BPSC آفس میں ہوگا...
16/05/2024

*جن فیمیل امیدواراں نے ASI بلوچستان پولیس کے لئے اپلائی کی تھی انکا فزیکل ٹیسٹ درجہ زیل شیڈول کے مطابق BPSC آفس میں ہوگا.

16/05/2024

عوامی حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف

پٹرول کی قیمت میں 15.39 روپے
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
15/05/2024

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

15/05/2024

تمام حضرات سے گزارش ہے کہ کوئٹہ میں آج کل موٹر سائیکل پے لفٹ مانگ کر جیب سے موبائل اور پیسے چوری کرتے ہیں. ایک شہری نے تو موقع پے پکڑلیا اپ لوگ محتاط رہیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا،،پراسکیوشن الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی،اسلام آباد ہائی...
15/05/2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا،،پراسکیوشن الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

ُبلوچستان ہاہی کورٹ کے فیصلہ  کے باوجود مکران میڈیکل کالج کے  کنٹریک ملازمین کو ابھی تک مکران میڈیکل کالج سے فارغ نہیں ک...
15/05/2024

ُبلوچستان ہاہی کورٹ کے فیصلہ کے باوجود مکران میڈیکل کالج کے کنٹریک ملازمین کو ابھی تک مکران میڈیکل کالج سے فارغ نہیں کیا گیا ہے اور نو منتخب ملازمین کو ان کی جگہ پہ جواہننگ نہیں دیا گیا ہے جو توہین عدالت ہے۔ نو منتخب ملازمین آپ جناب وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی صاحب بلوچستان ، چیف جسٹس آف بلوچستان ہاہی کورٹ ہاشم کاکڑ صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ جناب کنٹریکٹ ملازمین کو بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کے روشنی میں فارغ کریں اور نو منتخب ملازمین کو جواہننگ کی اجازت دے دیں تانکہ نو منتخب ملازمین اپنا ڈیوٹی سرانجام دیں۔

احتیاط احتیاط  احتیاط ۔کچھ ایسے گداگر بہکاریوں ۔کے وجہ سے کوئیٹہ۔اور خاص کر بلوچستان کے مختلف شہروں میں۔ایسے لوگوں اور ع...
15/05/2024

احتیاط احتیاط احتیاط ۔کچھ ایسے گداگر بہکاریوں ۔کے وجہ سے کوئیٹہ۔اور خاص کر بلوچستان کے مختلف شہروں میں۔ایسے لوگوں اور عورتوں پر نظر رکھیں ۔جس پر بھی شک ہوا۔تو آس پاس چوکی یا تھانے کو اطلاع دے۔

نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے.
14/05/2024

نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے.

  ۔  #شاباش  #ویلڈن  #کوئٹہ  #پولیس ۔کوئٹہ میں معصوم بچوں کی اغواء میں ملوث اغواء کار گرفتار, دیکھو بدبخت نے اپنے آپ کو ...
14/05/2024

۔ #شاباش #ویلڈن #کوئٹہ #پولیس ۔
کوئٹہ میں معصوم بچوں کی اغواء میں ملوث اغواء کار گرفتار, دیکھو بدبخت نے اپنے آپ کو کیسا معزز بنا کر رکھا ہے ۔
ملوث اغواء کار کی جیب سے نشے کی ٹافیاں اور مدرسے کی دو نمبر کافیاں بر آمد,,,
کوئٹہ کے شہری ایسے اغواء کاروں پر کھڑی نظر رکھیں
یہ اغواء کار کچے ڈاکووں کے سہولت کار ھے جو نشہ اور چوکلیٹ دے کر مدرسے کے دو نمبر فیڈ بناکر اور مدرسے کے نام پر بچوں کو اغوا کرتے ھیں لہزا علاقے کے باشعور عوام سے گزارش کرتے ھیں کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں
کیونکہ ہم جس دیس میں ریتے ھیں یہاں کچے اور پکے دونوں ڈاکووں کا مقابلہ کرنا ھے۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے تاکہ عوام باخبر ہوسکے شکریہ..

‏آزاد کشمیر کی عوام نے اپنا حق چھین لیا۔‏بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر‏آٹے کی قیمت 2000 روپے فی من مقرر ‏سرکاری نوٹیف...
14/05/2024

‏آزاد کشمیر کی عوام نے اپنا حق چھین لیا۔
‏بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر

‏آٹے کی قیمت 2000 روپے فی من مقرر
‏سرکاری نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ ،سرکی روڈ رحمت کالونی میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 4 نوعمر بچے گرفتارڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ، ایس ا...
14/05/2024

کوئٹہ ،سرکی روڈ رحمت کالونی میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 4 نوعمر بچے گرفتار

ڈی ائی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ، ایس ایس پی آپریشنز محمد جواد طارق کی ہدایت پر ایس پی قائد آباد ڈویژن کوئٹہ شفیق الرحمن شاہوانی، ڈی ایس پی اسحاق علی چنگیزی ایس ایچ او محمد کامران بھٹی، اے ایس آئی بابر خان نے کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 75 24 بجرم 302 ق د 34 ت پ بر خلاف نا معلوم الاسم ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چاروں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جاکر مزید تفتیش کے حولے sciw کیا گیا، تفتیش جاری ہے

ملزمان کے نام
1سمیع اللہ ولد لال محمد 2 امیر محمد ولد شیر محمد 3 محمد آنس ولد مختار احمد 4 غلام الدین اقوام خلجی ساکنان رحمت کالونی سرکی روڈ کوئٹہ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما غفور احمد بزنجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت میڈیکل کالج، جس میں اسامیاں خالی تھ...
14/05/2024

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما غفور احمد بزنجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت میڈیکل کالج، جس میں اسامیاں خالی تھیں اور کالج کو مکمل فنکشنل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے باقاعدہ تمام قانونی کاروائی سے بھرتی کا عمل مکمل کیا اور کیچ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کیا۔ لیکن انتہائی تکلیف اور افسوس کا مقام ہے کہ ان اہل اور قابل نوجوانوں سے مختلف بہانوں سے جواننگ نہیں لی جا رہی ہے۔ روزگار نوجوانوں کا حق ہے۔ کیچ میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ اگر ان بھرتی شدہ نوجوانوں میں سے کسی نے خدانخواستہ خودکشی کر لی تو اس کا خون کس کے سر ہو گا؟ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان ملازمین کے حقوق کی حفاظت کے لئے کسی سیاسی یا انتظامی ظالم کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ ہم ہرطرح کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ان سیاسی بورژوا کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ کیچ میں ان کی سیاسی انتقامی حرکتوں کو موافقت نہیں دیں گے۔ ملازمین کی آئینی حقوق کو استعمال کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ میں اپیل کرتا ہوں کہ سیکریٹری صحت بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان، اور وزیر اعلیٰ بلوچستان واجہ سرفراز بگٹی صاحب سے کہ اس اہم مسئلے کا فوری حل نکالیں اور ان نوجوانوں کو ان کا حق ے روزگار عطا فرمائیں۔ بلوچستان پہلے سے جل رہا ہے اور مفاہمت کا عمل ہی حق روزگار کے ذریعے ممکن ہے۔ نوجوانوں کو حق روزگار دے کر اضطراب اور بے چینی کے عمل کو روکا جائے۔ تربت میڈیکل کالج کے بھرتی شدہ ملازمین کو فوری طور پر جواننگ لے کر ان کی تنخواہ جاری کیے جائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو اور وہ میڈیکل کالج سمیت سی پیک روڑ بند نہ کردیں۔ وزیر اعلیٰ صاحب فوری طور پر نوٹس لیں اور ان نوجوانوں کو ان کا حق دیں۔

14/05/2024

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی صاحب کے نام پیغام

چمن /کوئٹہ  شاہراہ گزشتہ 10 دن سے آل  پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے ٹریفک کیلئے بند ہے اور شہر میں تمام سرکاری اور  ...
14/05/2024

چمن /کوئٹہ شاہراہ گزشتہ 10 دن سے آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے ٹریفک کیلئے بند ہے اور شہر میں تمام سرکاری اور نجی بینک پاسپورٹ آفس سمیت بند ہے مختلف پارٹیز تاجر لغڑی کے ہزارو لوگ احتجاج پر موجود ہیں اور پاک افغان بارڈر پر شناختی کارڈ اور تزکرہ پر امد رفت بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں

13/05/2024

پنجگور میں فی لیٹر پٹرول 100روپے تک پہنچ گیا.

13/05/2024

خوشخبری!! ایس بی کے ریزلٹ 16مئ بروز جمعرات کو اپلوڈ ہوگا ذرائع

*سیکیورٹی فورسز کی جانب سے `کچے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ ہونے سے` *ڈاکو اور انکے سہولت کار بھیس بدل کر* شہری علاقوں *نسبتاً ٹ...
13/05/2024

*سیکیورٹی فورسز کی جانب سے `کچے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ ہونے سے` *ڈاکو اور انکے سہولت کار بھیس بدل کر*
شہری علاقوں
*نسبتاً ٹھنڈے علاقوں* کا رُخ کرلیا ھے۔۔۔
ان کے سہولت کار
کئی علاقوں خانہ بدوش کے بھیس میں خیمے لگاکر گلی کوچوں میں بھیک مانگتے پھرتے ہیں ۔۔۔
جبکہ ڈاکو خیمہ بستیوں میں چُھپے بیٹھے ہوتے ہیں...
اور موقع ملتے ہی بچوں کو اغواء اُٹھا لے جاتے ہیں ۔۔۔
لِہٰذا حالات اور موقع کی نزاکتوں کو سمجھنے کی باہر سے آئے ہوئے تمام لوگوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ھے...
انتظامیہ سے گزارش ھے کہ وہ اپنے کارندے چہاروں سمت پھیلا دے،
کہ وہ تمام خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر لوگوں کے نقل وحمل پر خفیہ نظر رکھیں ۔۔۔
اور مناسب طریقے سے سب کی چھان بین کرکے تھانے میں اندراج بھی کرلیں...
کیونکہ
*`پہلے کا احتیاط بعد کے پچھتاوے سے لاکھ درجے بہتر ھے...`
Daily Quetta

12/05/2024

کوئٹہ دھماکہ: ہزارگنجی لنک روڈ پر فرنٹیئر کور FC پوسٹ پر دھماکا ابتدائی تفصیلات کے مطابق ایک جوان شہید اور دو جوان زخمی ہیں .زخمیوں کو ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

12/05/2024

کوئٹہ /یہ اطلاع آئی ھے کہ سندھ سے آئے خیرات مانگنے والے کچے کے ڈاکوں کے سہولت کار کے طور پر کوئٹہ میں بچوں کے اغواء میں ملوث نکلے ہے لہذا اپنے گھر اور محلے میں ان کو نہ چھوڑیں

12/05/2024

چمن میں حالات کشیدہ ۔ فورسز اور عوام آمنے سامنے ۔
ایف سی نے عوام پر سامنے سامنے فائر کئے گئے

ممتاز عالم مولانا نورالدین آغا کے والد سید حاجی داد محمد آغا کاکازئی انتقال کر گئے
12/05/2024

ممتاز عالم مولانا نورالدین آغا کے والد سید حاجی داد محمد آغا کاکازئی انتقال کر گئے

بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد مکران میڈیکل کالج کا انتظامیہ کنٹریکٹ ملازمین کی پشت پناہی بند کرے۔۔۔!!!
12/05/2024

بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد مکران میڈیکل کالج کا انتظامیہ کنٹریکٹ ملازمین کی پشت پناہی بند کرے۔۔۔!!!

لو جی ۔۔۔۔۔۔ یہ صرف ہمارے ملک میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے-
12/05/2024

لو جی ۔۔۔۔۔۔ یہ صرف ہمارے ملک میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے-

Address

Quetta Cantonment
Balochistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Balochistan

Show All