ایبٹ آباد سے افسوسناک خبر
تیز رفتار کار خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری،بینک آفیسر خاتون جان بحق ہو گئی۔
ایس اینڈ ایس پٹرولیم نزد مانسہرہ ٹول پلازہ۔
Kaghan Development Authority #
Kaghan valley #
Mansehra News #
استور بس حادثہ نعشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری،14 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئیں،استور تھلیچ حادثے میں جابحق افراد کی لاشوں کو نکالنے کا سرچ آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔
حویلیاں سے افسوسناک خبر
ایبٹ آبادکی تحصیل حویلیاں ملکاں کے مقام پر گھریلو جھگڑے پر سنگ دل بیٹے نے دو دوستوں کے ساتھ مل کر ماں باپ کو کنویں میں پھینک دیا ،دو ماہ بعد والدین کی نعشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں،بتایا جاتا ہے کہ دو ماہ قبل سنگ دل بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر اپنے دو دوستوں کی مدد سے ماں باپ کو کنویں میں پھینک دیا تھا جن کی لاشیں کنویں سے برآمد کر لی گئ ہیں لاشوں کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے بدبخت ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے دو دوستوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں..😭😭😭😭😭😭😭
وادی کاغان۔۔۔تھانہ پارس کی حدود میں پولیس کے ساتھ جھڑپ اور پتھرائو کے نتیجے میں 14افراد کو تھری ایم پی او تحت گرفتار کرلیا گیا،واقعہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،آمدہ اطلاعات کے مطابق و ڈی ایس پی پارس تنویر احمد کی جانب سے میڈیا کو دی جانیوالی اطلاعات مطابق بیلہ پارس شڑاں کےلئے پل کےپلرز کی کھدائی کا کام جاری تھا کہ اس دوران مقامی افراد نے انتظامی معاملات میں۔مداخلت کی کوشش کی اور زبردستی کام بند کروانے کیلئے پتھرائو شروع کر لیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ،بتایا جارہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 افراد کو 3MPO کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے,دوسری جانب مقامی ویلج کونسل کے چیئرمین نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ مقامی متاثرہ افراد کو معاوضہ جات کی عدم ادائیگی،قبرستان، گھر اور سکول کی منتقلی کا وقت نہ دیے جانے پر جھگڑا ہوا،دوسری جانب ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور حالات کو کشیدہ ہونے سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یتیم بچوں کے سر پہ احساس کی چھائوں۔۔ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد.
کیا آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ موصوف کون سی جماعت سے وابسطہ ہوسکتے ہیں۔
غزالی پبلک اسکول بسیاں ایک معیاری تعلیمی ادارہ جہاں بچیوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں منفرد اندا میں نکھار لایا جاتا ہے،آج سکول میں بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا،رنگوں کی بہار میں ڈوبی ہوئی ان کی ڈرائنگز نے دل موہ لیے۔
اگر آپ بچوں کی ان صلاحیتوں سے متاثر ہوئے ہیں تو پھر انہیں داد تحسین دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے کمنٹ ضرور کریں۔۔
بالاکوٹ۔۔۔رپورٹ۔۔۔راشد علی راشد اعوان سے۔۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زیب خان بالاکوٹ سے لکی مروت تبدیل ہوگئے اس سلسلے میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ سعدیہ ارشد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حافظ نسیم ،ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈووکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر سید عدیل حسین شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری عزیرخان ایڈووکیٹ،دلدار خان لغمانی ایڈووکیٹ،خرم شہزاد خان جہانگیری ایڈووکیٹ،سمیت دیگروکلاء نے شرکت کی, تحصیل صدر سید عدیل شاہ اور عزیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی و تبادلے نوکری کا حصہ ہیں اپنے دور میں غریب سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا انھوں نے مسلسل جہدوجہد کا نام ہے اس موقع پر ایم پی اے منیر حسین لغمانی ایڈوکیٹ ضلعی صدر بار حافظ نسیم دلدار خان شبیر احمد گورسی ودیگر نے بھی خطاب کیا
غزالی پبلک اسکول ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں بچوں کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کر کے انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کیلئے بھرپور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے،آج غزالی پبلک سکول بسیاں میں اپنی نوعیت کی ایک منفردتقریب کا انعقاد ہوا،تقریب میں بچوں نے حلف اٹھایا اور عہد کیا کہ وہ محنت، ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی تعلیم حاصل کریں گے اور اپنے والدین، اساتذہ اور ملک کا نام روشن کریں گے۔۔🌹🌹❤️❤️🌹
ایبٹ آباد۔۔۔انجمن پٹواریان وقانونگویان کا کمشنر ہزارہ دفتر کے سامنے مراثیوں اور ڈھولک کی تھاپ کیساتھ دھرنے دینے اور سرکاری افسران کو جوتوں کے ہار پہنانے کا اعلان،سرپرست اعلی حنیف خان جدون کی جانب سے تحصیلدار،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز پر الزامات،ان کے خلاف بھی FIR کے اندراج کا مطالبہ۔
بالاکوٹ کے گائوں نڑاہ ڈھیری کے مقام پر سردیوں کی ٹھٹرتی اور خون جما دینے والی سردیوں کی آمد سے قبل انتہائی مستحق خاندان مدد کا طلبگار ہے،اس خاندان کا واحد کفیل ایک 14 سالہ بچہ ہے،ایک روز قبل میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی درخواست کی تھی،جن بھائیوں نے تعاون کیا اللہ کریم ان کی جان مال اور ایمان میں برکت عطا فرمائے۔۔مزید بھی تعاون کی درخواست ہے۔