خطیب بالاکوٹ حضرت مولانا انعام اللّٰہ صاحب اور خطیب بھنگیاں مولانا نعمان صاحب جبہ بھنگیاں میں غلام محمد لالہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں
بالاکوٹ: ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللّٰہ خان گنڈاپور نے کہا ھیکہ ڈی آر سی کے ذریعے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں، 2017 میں ڈی آر سی کو پولیس ایکٹ کا حصہ بنایا گیا، ڈی آر سی رضاکارانہ طور پر کام کرکے لوگوں کے مسائل حل کرتی ہے جو داد کی مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز بالاکوٹ میں ڈی آر سی کے چیئرمین اور ممبران کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے جائزہ کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ مانسہرہ خوبصورت وادی ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں اس لئے یہاں پر جرم کی کوئی گنجائش نہیں ہے یہاں کی عوام انتہائی مہمان نواز اور سلجھے ہوئے لوگ ہیں جو دوسروں کو عزت اور قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں، ڈی آر سی کی طرف سے جاری سمن پر عملدرآمد ہونا ضروری ہے، اگر کوئی ڈی آر سی کے بلانے پر نہیں آتا تو اس کو بذریعہ پولیس بلاکر ڈی آر سی میں پیش کیا جائے، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈا پور نے مزید کہا کہ چیئرمین ڈی آر سی شمس خان اور ممبران ڈی آر سی بالاکوٹ کی کارکردگی بہترین ہے جس پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے جتنے بھی فیصلے ڈی آر سی نے کئے ہیں اس کے ذریعے خاندانوں کو سستا انصاف ملا ہے، جرم آہستہ آہستہ بڑھتا ہے جو معمولی تنازعہ سے شروع ہوکربڑے جرم تک پہنچ جاتا ہے؛ڈی آر سی کو قانونی حیثیت حاصل ہے جو شخص ڈی آر سی کا حکم نہ
چیئرمین ڈی آر سی بالاکوٹ شمس خان لغمانی ڈی پی او مانسہرہ کو ڈی آر سی تھانہ بالاکوٹ کی مجموعی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر رھے ہیں جسمیں ڈی آر سی بالاکوٹ نے بیشتر درخواستیں موصول ہونے پر درپیش مسائل حل کئیے جس پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللّٰہ گنڈا پور نے ڈی آر سی تھانہ بالاکوٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر چیئرمین ڈی آر سی شمس خان لغمانی اور ممبران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی
مانسہرہ گاؤں پوٹھ میرا ؛ ریٹائیرڈ ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات نثار احمد اعوان مرحوم کے جسد خاکی کو تھائی فارسٹ سکول ایبٹ آباد کا چاک وچوبند دستہ سلامی پیش کر رھا ھے؛
بالاکوٹ الیکٹراک سٹور اکبر بازارِ بالاکوٹ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن بالاکوٹ کے صدر انور خان لالہ اور جنرل سیکرٹری دانش اقبال کے علاؤہ تاجران بالاکوٹ بازار شریک ہیں مولانا ولی جان امام مسجد غزالی بیان کر رھے ہیں
مشہور سیاحتی مقام شوگراں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے
بالاکوٹ فارسٹ ڈویژن میں بحثیت ایس ڈی ایف او بہترین باعزت ٹینور گزار کر تبدیل ہونے والے ہر دلعزیز ایس ڈی ایف او بالاکوٹ جنید میر کاغان فارسٹ ڈویژن کے ملازمین کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں؛ جنید میر اون سکیل میں ڈی ایف او ریڈ ایبٹ آباد تعینات ہوئے ہیں
ڈی ایف او کاغان فارسٹ ڈویژن عقیل عباسی بالاکوٹ فارسٹ آفس سے تبدیل ہونے والے ہر دلعزیز ایس ڈی ایف او جنید میر کی الوداعی تقریب اور نئے تعینات ہونے والے رینج آفیسر محمد ریاض خان کی فیئر ویل تقریب میں کاغان فارسٹ ڈویژن کے ملازمین اور سماجی شخصیات سے خطاب کر رہے ہیں
علی شاپنگ سنٹر اینڈ گفٹ شاپ کاسمیٹکس؛ جیولری؛ اور دیدہ زیب گفٹس کی منفرد ورائٹی نیز شادی بیاہ کی تقریبات میں دولہا گاڑی؛ مہندی سٹیج؛ اور سیج کرایہ پر تیاری کیلئے تشریف لائیں سید احمد شہید پلازہ کاغان روڈ بالاکوٹ پروپرائٹر بشارت علی 03129148574
03478972816
علی شاپنگ سنٹر اینڈ گفٹ شاپ سید احمد شہید پلازہ مین کاغان روڈ بالاکوٹ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں شرکاء سے خطیب بالاکوٹ حضرت مولانا انعام اللّٰہ صاحب خطاب کر رہے ہیں افتتاحی تقریب میں حاجی محمد سلیم خان؛ محمد شفقت خان؛ اور حاجی طاہر خان؛ کے علاؤہ آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن بالاکوٹ کے عہدیداران تاجر نمائیندوں سماجی شخصیات نے شرکت کی دوکان کے اونر بشارت علی کے کاروبار میں برکت کی دعا کی
24 نومبر کے حوالے سے سٹی چیئرمین بالاکوٹ و پی ٹی آئی کے راہنما حیدر علی خان کا ورکرز کے نام پیغام