17/09/2023
پاکستان کرکٹ ٹیم اور ایشیاء کپ2023
ایک جائزہ
پاکستان کرکٹ ٹیم حالیہ دنوں ائی سی سی کرکٹ رینکنگ میں نمبر ا ٹیم بن چکی تھی لیکن موجودہ ایشیاء کپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے فائنل تک رسائی نہ کر سکی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم جب بھی کسی بڑی ایونٹ میں شرکت کرتی ہیں تو ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور ہمیشہ پاکستان کی بیٹنگ فلاپ ہو جاتی ہیں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بولنگ کو دنیا کی خطرناک باؤلنگ سمجھی جاتی ہے لیکن بولنگ میں بھی پاکستان کی کارکردگی ناقص ہوتی ہیں اس کے بہت سے وجوہات ہیں سب سے پہلے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن جس کی مثال موجودہ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین یعنی ذکاء اشرف جس کا کرکٹ کی دنیا سے کوئی واسطہ نہیں ہے اس کے لئے کرکٹ بورڈ کا بندہ ہونا چاہیے جیسے کہ پاکستان میں کئ لیجنڈز موجود ہے وسیم اکرم، شعیب اختر جیسے پلیئر کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہونا چاہیے
دوسرا یہ کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن ہمیشہ غلط ہوتی ہے جس کی زندہ مثالیں محمد عامر جیسے عظیم پلیئر کو ٹیم سے نکالنا ہے جس چمپئن ٹرافی میں بھارت جیسے حریف ٹیم کو ہرا کر پاکستان کو چمپئن بنا دیا اس کے باوجود محمد عامر کو ٹیم سے باہر نکال دیا ایماد وسیم پاکستان کے پاس ایک بہترین ال راونڈر ہے کارکردگی کے باوجود اج ایماد ٹیم سے باہر ہے
حارث سہیل ایک بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ہے کارکردگی کے باوجود اج وہ ٹیم میں نہیں ہے اب انڈیا میں ورلڈ کپ ہونے جارہا ہے اور ان پلیرز کو ٹیم میں لانا ہو گا اور پاکستان کو اپنے بیٹنگ میں جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی اس کے ساتھ ساتھ بولنگ اور فیلڈنگ میں دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے اوپننگ میں شرجیل خان جیسے دلیر اور جارحانہ پلیئر کو ٹیم کا حصہ بنانا ہوگا اور ورلڈ کپ 2023 کا چمپئن بننا ہے
تحریر زاھد اللہ