Nawagai Mediacell

Nawagai Mediacell News , History , entertainment

02/08/2023
02/08/2023

سانحہ باجوڑ ۔ ایوان بالا میں سنیٹر ھدایت اللہ خان نے حکومت کا آپریشن کر ڈالا ۔
#30/7/23

02/08/2023

سانحہ باجوڑ ۔ ایوان بالا میں سنیٹر ھدایت اللہ خان نے حکومت کا آپریشن کر ڈالا ۔
سانحہ باجوڑ ۔ایوان بالا میں سنیٹر ہدایت اللہ خان نے حکومت کا اپریشن کر ڈالا ۔فاٹا کوپنجاب میں ضم کرنے کا مطالبہ ۔افغان سرزمین دہشت گردوں کی جنت ۔افغان حکومت ٹی ٹی پی سے لاتعلقی کا اعلان کیوں نہیں کرتی ؟80مرغیوں کی ہلاکت پر واویلا مگر باجوڑ کے 80شہداءپر خاموشی ؟
#30/7/23

آج ینگ یونین ڈوڈا کے نوجوانوں کا عظمت اللہ خان سے ناواگئی ہجررے میں ملاقات ۔ملاقات میں نوجوانوں کا ناواگئی خانان پر مکمل...
06/05/2023

آج ینگ یونین ڈوڈا کے نوجوانوں کا عظمت اللہ خان سے ناواگئی ہجررے میں ملاقات ۔ملاقات میں نوجوانوں کا ناواگئی خانان پر مکمل اعتماد،آئندہ کے لیے اتفاق، تعاون کا عزم اور مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کا عہد کیا۔

30/03/2023

مردم شماری پر ہمارے تحفظات دور کی جائیں ۔ سابقہ مردم شماری میں بھی قبائل کی آبادی کو کم شمار کیا گیا تھا جس کیوجہ سے ہمارے حلقے کم کئے گئے تھے ۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان کا سینیٹ اجلاس کے موقع پر خطاب

سینیٹر ہدایت اللہ خان نے سینیٹ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مردم شماری صحیح طریقے سے نہیں ہورہی ہے اور اس پر ہمارے اعتراضات ہیں ۔ سابقہ مردم شماری میں بھی ہمارے تعداد کو کم شمار کیا گیا تھا جس کیوجہ سے ضم اضلاع کے قومی و صوبائی حلقوں کو کم کیا گیا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے مردم شماری کو صحیح طریقے سے مکمل کرکے نئے حلقہ بندیاں کی جائیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کو درخواست دی کہ Committee of the whole house کا اجلاس بلایا جائے تاکہ ہمارے اعتراضات دور کئے جاسکے۔ جس پر چئیرمین سینیٹ نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔ اجلاس آئندہ چند دن میں متوقع ہے جس میں مردم شماری پر بحث ہوگی۔

15/03/2023

سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان

آج سابق گورنر (کے۔پی) شوکت اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر انوارالحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نصی...
07/03/2023

آج سابق گورنر (کے۔پی) شوکت اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر انوارالحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی اور ٹی۔ایم۔او قیصر خان بھی شامل تھے۔ ناواگئی بازار کے متعلق شوکت اللہ خان نے سب سے بڑا مسلہ بازار کی بجلی کے بارے میں کیا کہ 6 ماه سے بند ناواگئی بازار کی بجلی ٹرانسمشن لائن واپڈا کی طرف سے کاٹی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر انوارالحق اور شوکت اللہ خان نے اس مسلے کے بارے میں چیف ٹیسکو سے بات بھی ہوئی۔چیف ٹیسکو نے جلد بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرئی- Khyber Pakhtunkhwa Tribal Electric Supply Company-WAPDA House, Peshawar

آج نجیب اللہ خان اور چئیرمین منگورہ عظمت علی نے سیدوشریف سوات میں ریجنل پولیس آفیسر ناصر ستی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی...
06/03/2023

آج نجیب اللہ خان اور چئیرمین منگورہ عظمت علی نے سیدوشریف سوات میں ریجنل پولیس آفیسر ناصر ستی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سالم جان اور قاری احسان اللہ بھی شریک تھے۔انہیں نیا چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ضلع باجوڑ آنے کی دعوت بھی دی۔ جس پر انھوں نے دعوت قبول کی انشاء الله جلد باجوڑ کا دورہ کرینگے۔

آج نجیب اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر انوارالحق سے ملاقات کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ ...
06/03/2023

آج نجیب اللہ خان نے ڈپٹی کمشنر انوارالحق سے ملاقات کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار، دیگر انتظامی افسران، تاجر برادری کمیٹی ممبران اور تمام بازاروں کے صدور نے شرکت کی ۔ملاقات میں تمام بازاروں کے صدور نے اپنے اپنے بازاروں کے مسائل پیش کئے۔ ناواگئی بازار کے متعلق نجیب خان نے سب سے بڑا مسلہ بازار کی بجلی کے بارے میں کیا۔٦ ماه سے بند ناواگئی بازار کی بجلی کو اگر نا بحال کیا گیا ناواگئی کے عوام ضلع خیبر کے عوام کی طرح زبردست احتجاج کیا جائے گا جس میں باجوڑ و مہمند شہراہ بند کیا جائے گا۔ناواگئی بازار اور باجوڑ کے بازاروں میں پولیس سیکورٹی بڑھائی جائے۔ناواگئی بازار سٹریٹ لائٹ سولر سسٹم کو بحال کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ایف۔ڈبلئیو-او کو احکامات دئیے جائیں کہ ناواگئی بائی پاس پل جلد از جلد تعمیر کیا جائے اور بازار میں پانی کا مسلہ بھی حل کیا جائے۔جس پر ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے جلد ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دوبارہ ملازمت پر پابندی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ پاکستان کے ایوان بالا میں بل سینیٹر  #...
20/02/2023

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دوبارہ ملازمت پر پابندی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

پاکستان کے ایوان بالا میں بل سینیٹر #ہدایت اللہ خان نے پیش کیا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو وفاقی حکومت دوبارہ ملازمت پر بھرتی نہیں کرے گی، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ملازمت میں توسیع، دوبارہ ملازمت دینے، کنٹریکٹ پر ملازمت نہیں دی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ہنگامی بنیاد پر عارضی ملازمت، کنسلٹینسی، ایڈ ہاک یا عارضی طور پر دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو پروجیکٹ، خصوصی ایم پی اسکیل نوکری پر دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے گا، اس کو کارپوریشن، کمپنیز ، اتھارٹی، میں دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ طے شدہ یا بغیر طے شدہ طریقہ کار پر بھی دوبارہ ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا۔

بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹ کی دوبارہ بھرتی قانون نہیں بننا چاہیے، حاضر سروس سول سرونٹ کی اعلیٰ گریڈ پر ترقی کی خواہش ہوتی ہے، ریٹائرڈ ملازم کی دوبارہ بھرتی کے باعث حاضر سروس ترقی سے محروم ہو جاتا ہے۔

بل کے متن کے مطابق ریٹائرڈ ملازم محکمے کے امور میں بے قاعدگی پیدا کرتا ہے، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی دوبارہ بھرتی سے سیاسی مداخلت ہوتی ہے اور اکثر کیسز میں سیاسی تعلقات کی بنیاد پر دوبارہ ملازمت دی جاتی ہے، ان کیلئے سیاسی دباؤ کی مزاحمت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں سابقہ گورنر انجینئر شوکت اللہ، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، چیرم...
19/02/2023

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں سابقہ گورنر انجینئر شوکت اللہ، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، چیرمین تحریک اصلاحات پاکستان حاجی شاہ جی گل، نگران وزیر فضل الٰہی، میئر پشاور حاجی زبیر علی، سابقہ کمشنر پشاور ریاض محسود اور سابقہ وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئی و چیرمین بی ایم پی کے پی قیصر خان داودزئی کی ملاقات۔

باجوڑ۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین کا انجنیئر شوکت اللہ خان سے ملاقاتیں۔
16/02/2023

باجوڑ۔ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین کا انجنیئر شوکت اللہ خان سے ملاقاتیں۔

Senator hidayat Ullah Khan
16/02/2023

Senator hidayat Ullah Khan

سینیٹر ہدایت اللہ خان نے ائیر پورٹ پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ پی اۤئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی اف...
16/02/2023

سینیٹر ہدایت اللہ خان نے ائیر پورٹ پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ پی اۤئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی افراد کیخلاف بھی کاروائی ہوگی

سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوابازی کا ایک اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے پی اۤئی اے میں جعلی ڈگریوں کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جن افراد کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی ہے اور بنیادی کام کیلئے جو ڈگری درکارہوتی ہے وہ بھی جعلی ہے تو ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری ہمیشہ جعلی ہوتی ہے۔ انہوں نے ایف اۤئی اے حکام کو اس سلسلے میں اب تک ہونیوالے کاروائی پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ایف اۤئی اے حکام کو پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی بتایا ہے کہ جعلی ڈگریوں والوں کےخلاف کریمنل پروسیجر کرلیں۔ اور ان کےخلاف اب تک کتنی کاروائی کی گئی ہے ان کو پیش کیا جائے۔ ہم انہیں کسی صورت بحال نہیں کرینگے کیونکہ یہ سیاسی لوگوں کے چہروں پر بدنما داغ بن جائیگا۔ اس کے علاوہ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے ائیر پورٹ پر بیرون ممالک سے واپس انیوالے مسافروں کو تنگ کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ باہر ممالک میں اسطرح نہیں ہوتا کہ کئی ادارے مسافروں سے پوچھ گچھ کریں اور ان کیساتھ بدتمیزی کیساتھ پیش اۤئیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں اور ایف اۤئی اے کو اگلے اجلاس میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  قومی اسمبلی  کے مزید 31 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جس میں الیکشن 19 مارچ 2023 ک...
03/02/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 31 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جس میں الیکشن 19 مارچ 2023 کو ہوگی۔۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام بلدیاتی عہدیداران کو suspend کر دیاہے. الیکشن کمیشن نے یہ ہدایات آئین کے آرٹیکل (3)218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 3اور8 کے تحت جاری کیں۔

سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ خان، س...
05/01/2023

سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر وسیم سجاد، سینیٹر زرقاء،سینیٹر پلوشہ اور سینیٹر عمرفاروق نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا ء کو ملکی امن وامان کے صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات، ضم شدہ اضلاع کے موجودہ خراب صورتحال اور بنوں سی ٹی ڈی حملہ سمیت دیگر ایشوز پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دورا ن سینیٹر ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ افغان حکومت کیساتھ دوحہ میں جو مزاکرات ہوئے تھے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کی جائیگی لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے مشران، علمائے کرام، سکیورٹی فورسز اور دیگر لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہاہے اور گزشتہ دنوں باجوڑ کے صدر مقام خار میں دن دیہاڑے ایک عالم دین کو شہید کیاگیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں افغان حکومت سے بات کی جائے کیونکہ امن وامان کی صورتحال ایک بارپھر خراب ہورہی ہے۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع (سابقہ فاٹا) میں امن وامان کی بحالی کیلئے تعلیم اور کاروبار کو فروغ دینا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ناواپاس بارڈر کو بھی فوری طورپر کھول دیا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکے۔

Address

St#1
Bajauri Koruna
25000

Telephone

+923459073557

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawagai Mediacell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share