Bahawal News

Bahawal News Bahawal news is a channel of pakistan.

For news updates Like our page & subscribe our youtube channel ...��Bahawal News��Bahawalnews�

https://youtube.com/channel/UCRDEHFjyT_CMDsDqjRyVxYQ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جار...
01/02/2025

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

بہاولپور: ملک محمد اقبال چنڑ شدید علالت کے باعث لاہور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اللہ پاک انہیں صحت عطا فرمائے ۔آمین سردار ...
31/01/2025

بہاولپور: ملک محمد اقبال چنڑ شدید علالت کے باعث لاہور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اللہ پاک انہیں صحت عطا فرمائے ۔آمین
سردار نجیب اللہ خان ، اختر لنگاہ
Sardar Najeeb Ullah Khan

بہاولپور مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک صلاح الدین کی قیادت میں اڈہ تیرہ سولنگ، لال سوہانرا تاجران کے وفد کی اسسٹنٹ ...
30/01/2025

بہاولپور مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک صلاح الدین کی قیادت میں اڈہ تیرہ سولنگ، لال سوہانرا تاجران کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر سے ملاقات ہوئی
Assistant Commissioner Bahawalpur Saddar

29/01/2025

بہاولپور شہری ایوب کی درخواست پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر ملک اکرم ذکی کی دفعہ 30 کے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ،پٹواری عبدالرزاق جوتا 20 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج،بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کوکیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔ملک محمد اکرم ذکی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر
Bahawalpur Police

29/01/2025

معصوم کسانوں کا معاشی قتل کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ ، زراعت آفیسر جمشید ارشد پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ بہاولپور کی کاروائی ، مجرموں کو سخت سزا دلوانے کےلیے عدالت میں چلنے والے کیسز کی پیروی ، محمد زاہد نامی ڈیلر کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ
Agriculture Department Punjab

28/01/2025

بہاولپور: تھانہ اوچ شریف پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی و سرقہ باالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار
Bahawalpur Police

بہاولپور: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کے احکامات ، ایس پی پٹرولنگ بہاولپور ملک مزمل حسین اور سب انسپک...
28/01/2025

بہاولپور: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کے احکامات ، ایس پی پٹرولنگ بہاولپور ملک مزمل حسین اور سب انسپکٹر آفتاب حمید کی زیر قیادت کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے لال سوہانرا پٹرولنگ چیک پوسٹ پر میٹنگ کا انعقاد

We need working journalists from all over Pakistan for our channel Bahawal News. Come and be a part of our team and shar...
25/01/2025

We need working journalists from all over Pakistan for our channel Bahawal News. Come and be a part of our team and share people's problems, pop culture of the city to the whole world through Bahawal News.
پاکستان بھر سے نمائندگان کی ضرورت ہے۔

25/01/2025

Opening of Public Transport Service in DHA Bahawalpur

DHA Bahawalpur

17/01/2025

لال سوہانرا ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن ، پختہ تھڑے قائم مہلت دے دی گئی ۔مزید جانیئے بہاول نیوز کی اس رپورٹ میں

آج کا دن کیسا رہے گا؟ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیےحمل:21 مارچ تا 21 اپریلکچھ پریشانیاں آپ کی ...
15/01/2025

آج کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیے

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

کچھ پریشانیاں آپ کی اپنی پیدا کردہ ہیں اور آپ بلاوجہ ہی انھیں اہمیت دے رہے ہیں۔ معاملات اتنے بھی خراب نہیں جتنے آپ سوچ رہے ہیں۔ سب بہتر ہوجائے گا۔ صدقہ دیجیے اور عبادات میں دل لگایئے۔ صبح کی شروعات اچھی نہیں بھی ہوئی تو دن بہتر ہی ہوگا۔



ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

سخت حالات جلد ختم ہوجائیں گے، جو کام رکے ہوئے ہیں وہ بھی پورے ہوں گے۔ بند راستے کھلنے کی توقع ہے۔ توکل کیجئے اور فضول سوچوں کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ اپنوں کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں۔



جوزا:

21 مئی تا 21 جون

آپ کی کوششیں بار آور ثابت ہوں گی۔ روزگار اور تعلیم کے حوالے سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ فکرمند نہ ہوں، کچھ باتیں وقت وقت پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ صرتحال جلد بہتر ہوگی۔

سرطان:

22 جون تا 23 جولائی

وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجھا کیجئے اور اسی کے مطابق فیصلہ کرنے کی عادت اپنائیے۔ آپ کے خود کے گرد ایک حصار قائم کیا ہوا ہے، اس حصار سے باہر کی دنیا سے بے خبری اچھی ثابت نہیں ہوگی۔ وقت بدل چکا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی لاتعلقی بہت سے خاص رشتوں کو آپ سے دور کردے۔ اس لیے بہتر ہے ان کی قدر کیجئے جو آپ سے محبت کرنے کے داعی ہیں۔

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

اپنے مخالف ہورہے ہیں لیکن اس میں غلطیاں آپ کی بھی شامل ہیں۔ زبردستی کا بندھن خود کو تکلیف دیتا ہے۔ جو اپنے راستے الگ کرچکا ہو اس کے پیچھے بھاگنا درست طرز عمل نہیں۔ اچھی طرح سوچ سمجھ کر قدم بڑھایئے تاکہ بعد میں پچھتاوے کا سامنا نہ ہو۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

دماغ کو پرسکون رکھیں گے تب ہی معاملات کو درست انداز سے سمجھ سکیں گے۔ بلاوجہ کی ٹینشن کیوں لیتے ہیں، ہر معاملے میں پڑنا مناسب نہیں۔ اپنی زندگی پر فوکس رکھیے۔ جب آپ خود مطمئن ہوں گے تب ہی دوسروں کو خوش رکھ سکیں گے۔ اس لیے اس وقت آپ کا اپنا ذہنی سکون زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

صورتحال آپ کے حق میں بہتر ہورہی ہے، اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس بدلتے وقت سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ محنت تو بہرحال کرنی ہوگی لیکن اچھی طرح سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے تو کامیابی ضرور ملے گی۔ فیملی اور دوستوں کو بھی اپنے ساتھ رکھیے۔ مشکل حالات مزید آسان ہوجائیں گے۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

جو مسائل آپ نے خود پیدا کیے ہیں انھیں آپ کو ہی درست کرنا ہے۔ کسی اور کی جانب دیکھنے سے بہتر ہے پہلا قدم خود بڑھایئے۔ معاملات کا حل آپ کی اپنی صوابدید پر ہے، لیکن ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ گھریلو ماحول پر بھی توجہ مرکوز کیجئے۔ ٹھیک ہے دوستوں کا ساتھ آپ کو زیادہ پسند ہے لیکن گھر کی طرف سے لاپرواہی مناسب نہیں۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

انجان راہوں پر چلنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ اجنبیوں پر بھروسہ مشکلات میں ڈال دے گا۔ حالات آپ کو بار بار وارننگ دے رہے ہیں لیکن آپ سمجھ نہیں پا رہے۔ اپنے راز کی باتیں قریبی لوگوں کر بتانا خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اندھا اعتماد تو کسی صورت مناسب نہیں۔ مالی حالات تھوڑے خراب ہیں لیکن اس پر پریشان نہ ہوں، بہت جلد سب معاملات سنبھل جائیں گے۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

مشکلات کا حل قریب ہے، بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے۔ جو کام کرنے کی ٹھان لی ہے اسے کر گزریئے۔ زیادہ سوچ بچار کا اب وقت نہیں رہا۔ چند دن میں بہت بہتر صورتحال سامنے آنے والی ہے، لیکن ابھی وقت پریشانی سے پیچھے نہیں ہٹنا۔ ثابت قدم رہ کر آگے بڑھتے رہیں۔ انشا اللہ کامیابی ملے گی۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

آپ نے جو سوچا ہے کسی حد تک بہتر ہے لیکن عمل کی ضرورت ہے، صرف سوچنے سے منزل نہیں ملتی، سفر کی ابتدا کبھی تو کرنی ہی ہے تو پھر آج ہی یہ کام کیوں نہ شروع کیا جائے۔ صدقہ خیرات لازمی دیں۔ بہت جلد خوشخبری کا سامنا ہوگا۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

خود کی طرف دھیان دینے سے زیادہ دوسروں کے معاملات میں پڑنا پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کی لاپرواہی کی یہ عادت خود آپ کےلیے پریشان کن ثابت ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے اس عادت سے چھٹکارا پایئے۔ وقت کا زیاں اچھی بات نہیں۔ اپنے کاروبار اور تعلیمی مقاصد کی جانب توجہ مرکوز رکھیں۔ اس وقت صرف اپنی ذات پر فوکس رکھیں، دوسروں سے پریشانی مل سکتی ہے۔

بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا کون سا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیری...
15/01/2025

بابراعظم لیجنڈری عمران خان کا کون سا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا، اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے پاس لیجنڈری عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے

عمران خان بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انکے کالی آندھی کیخلاف 1 ہزار 977 رنز ہیں جبکہ بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1 ہزار 676 رنز بناکر رکھے ہیں، انہیں لیجنڈ کرکٹر کو پیچھے چھوڑنے کیلئے محض 301 رنز درکار ہیں۔

اسلام آباد: سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمج...
15/01/2025

اسلام آباد: سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمجھی جانے والی القادر یونیورسٹی میں 4 سال کے دوران صرف 200 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا۔

اس پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور شاید آنے والے دنوں میں اس پروجیکٹ کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کیسز کا سامنا ہے کیونکہ اس کیس میں اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔

اسلام آباد: کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔زرائعتفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات (16 جنوری 2025) سے...
15/01/2025

اسلام آباد: کل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔زرائع

تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات (16 جنوری 2025) سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی پابندیوں کے تناظر میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جو کہ امریکی جہاز رانی کی پابندیوں کے روسی تیل کی سپلائی پر اثر انداز ہونے کے خدشے کے باعث ہے۔

صنعتی اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافے پر کام کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں فیصلہ سازوں پر منحصر ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں 🤔🤔 کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کوچ کون ہے اس بار ؟؟؟؟تفصیل 👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇🤔🤔🤔🤔🏏🏏👇🏏🏏👇🏏🏏👇🏏سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈ ایٹرز ک...
14/01/2025

کیا آپ جانتے ہیں 🤔🤔 کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کوچ کون ہے اس بار ؟؟؟؟

تفصیل 👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇🤔🤔🤔🤔🏏🏏👇🏏🏏👇🏏🏏👇🏏

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے کوچ مقرر
سرفراز احمد پی ایس ایل میں 2016 کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے لیکن کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔

تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا ہے۔

وہ کھلاڑی جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے  سرفراز احمد، ٹم ساؤتھی، احسان اللہ، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، ایشٹن ای...
14/01/2025

وہ کھلاڑی جو کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

سرفراز احمد، ٹم ساؤتھی، احسان اللہ، جیسن روئے، ایلکس ہیلز، مجیب الرحمان، ایشٹن ایگر، کرس لین، کوپر کانوولی، ڈینیل سیمز، جیسن بہرینڈروف، مارک اسٹیکیٹے، موئیسز ہینریکس، عثمان خواجہ، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، جو کلارک، لوری ایونز،تیمال ملز، جمی نیشم، عمران طاہر، ریضا
ہینڈرکس، تبریز شمسی، چرِتھ اسالنکا، ایون لیوس۔

🏏🏏🏏🏏

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں  سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگیا، 6  فرنچائزز نے بہترین کرکٹرز کو اپنی ...
14/01/2025

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کا پلیئرز ڈرافٹ مکمل ہوگیا، 6 فرنچائزز نے بہترین کرکٹرز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنی اپنی ٹیم تشکیل دی۔

آسٹریلیا کے 🏏🏏 ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن، ڈیرل مچل اور فن ایلن سمیت دنیا کے بڑے کرکٹرز مخلتف ٹیموں میں شامل ہوگئے۔

جہاں کئی کرکٹرز کو ٹیموں میں جگہ ملی وہیں دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جنہیں پی ایس ایل 10 میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

Address

Near Shadra Park , Din News Office Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:30
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bahawal News:

Videos

Share

Category