22/06/2024
𝐈𝐦𝐩𝐨𝐫𝐭𝐚𝐧𝐭 𝐏𝐨𝐢𝐧𝐭𝐬 𝐑𝐞𝐠𝐚𝐫𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐃𝐢𝐫𝐞𝐜𝐭 𝐂𝐥𝐢𝐞𝐧𝐭 𝐇𝐮𝐧𝐭𝐢𝐧𝐠:
چند ہی دنوں بعد آپ کا کورس ختم ہوجا ئےگا۔ اسکے بعد آپ لوگ مارکیٹ میں کلائنٹس لینے جائنگے۔لیکن اس سے پہلے کے آپ کلائنٹ ہنٹنگ شروع کریں 3 چیزیں میں آپکو بتاتاہوں جو آپکی بہت مدد کریں گی۔ یاد رکھیں جب بھی آپ کا اور کلائنٹ کا آمنہ سامنہ ہوگا کلائنٹ سب سے پہلے یہ تین چیزیں دیکھے گا پھر وہ آپکو پروجیکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریگا۔
𝟏.𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐏𝐨𝐫𝐭𝐟𝐨𝐥𝐢𝐨:
پورٹ فولیو دکھانے کا پروفیشنل طریقہ ذاتی ویب سائیٹ ہے۔
جب بھی آپ مارکیٹ میں جائیں آپکے پاس آپکی اپنی ذاتی ویب سائیٹ لازمی ہونی چاہیے۔ ذاتی ویب سائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں ذاتی گھر کی مانند ہے۔ ہر کوئ وہ سائٹ وزٹ کر کے آپکے بارے میں معلومات لے سکتا ہے۔ جیسے یہ میری ویب سائیٹ ہے۔👇
https://irfankhursheed.com
کچھ چیزیں ذاتی سائٹ کی حوالے سے جنکا آپ لوگ خیال رکھیں:
--𝑽𝒊𝒔𝒖𝒂𝒍𝒍𝒚 𝑨𝒑𝒑𝒆𝒂𝒍𝒊𝒏𝒈 𝑫𝒆𝒔𝒊𝒈𝒏
آپکی سائٹ دکھنے میں اچھی ہونی چا ہیے تا کہ کلائنٹ جب بھی آپکی سائٹ پر وزٹ کرے تو اسے کسی قسم کی الجھن نہ ہو۔
--𝑪𝒐𝒎𝒑𝒆𝒍𝒍𝒊𝒏𝒈 𝑨𝒃𝒐𝒖𝒕 𝑴𝒆 𝑺𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏
اپنی سائٹ پر اپنے بارے میں تمام متعلقہ معالومات دیں جو آپکو لگتا ہے کہ کلائنٹ دیکھ سکتا ہے۔ کلائنٹ کی مدد کریں تا کہ وہ آپ پر اعتماد کرسکے۔
--𝑷𝒓𝒐𝒋𝒆𝒄𝒕 𝑺𝒉𝒐𝒘𝒄𝒂𝒔𝒆
ویب سائٹ کا بنیادی مقصد ہی یہیں ہے کے ایسی جگہ جہاں کلائنٹ آسانی سے آپکا کام دیکھ سکے۔ اسی لیے اپنی ویب سائٹ پر اپنی سکل کا اظہار کرنے کے لیے پروجکٹ لازمی لگائے۔ ابتدائی دور میں چاہے آپکے پاس ابھی کلائنٹ نہیں تو آپ اپنے پریکٹس پروجیکٹ لگا سکتے ہیں۔
ایک سب سے بنیادی بات جسکہ فری لانسرز خیال نہیں رکھتے پھر بعد میں روتے پھرتے ہیں۔ آپکی کوئی بھی سوشل میڈیا پروفائل مکمل طور پر آپکی ملکیت نہیں ہوتی، کسی بھی جانے انجانے میں کی ہوئی غلطی کی وجہ سے وہ بند ہوسکتی ہے اور اسے ریکور کرنے میں کافی وقت اور محنت خرچ ہوتی ہے جبکہ آپکی ویب سائٹ مکمل طور پر آپکی ملکیت ہے جسے آپ کے سوا کوئی بند نہیں کر سکتا۔
𝟐.𝐋𝐢𝐧𝐤𝐞𝐝𝐈𝐧 𝐏𝐫𝐨𝐟𝐢𝐥𝐞
دوسری سب سے اہم چیز ہے آپکی لنکڈ اِن پروفائل ہے۔ گیری وی انٹرنیٹ مارکیٹنگ کی دنیا کا جانا مانا نام ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ ''لنکڈاِن آنے والے وقت کی فیس بک ہے یعنی کچھ سالوں میں یہ فیس بک جتنا وسیع پلٹ فارم ہوگا۔جو آج اس پر نہیں وہ بہت بڑی غلطی کرہا ہے''۔ یہ کلائنٹ ہنٹنگ کی گولڈ مائن ہے۔ فری لانسرز فائور، اپورک کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن آج تک اسکو کسی نے نہیں چھوڑا۔
𝟑.𝐅𝐚𝐜𝐞𝐛𝐨𝐨𝐤 𝐏𝐫𝐨𝐟𝐢𝐥𝐞/𝐏𝐚𝐠𝐞
حالانکہ انٹرنیٹ پر موجودگی کی پہلی کڑی فیس بک پروفائل ہے لیکن میں نے اسے آخر میں اس لیے رکھا کے آجکل شناختی کارڈ بعد میں بنتا ہے بندہ اپنی فیس بک پروفائل پہلے بنا لیتا ہے۔
لیکن کلائنٹ ہنٹنگ میں آپکی پروفائل کو پوری طرح اوپٹیمائز ہونا چاہیے۔
میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ سکل سیکھیں ۔ اس میں قابلیت حاصل کریں۔ مختلف گروپس میں اپنی کا میابی شیئر کریں۔ جب آپ کسی حد تک قابل بن جائیں تو آپ اپنا فیس بک پیج بنا کر دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں۔ دیکھیں اگر آپ کسی بھی محفل میں قابلِ اعتماد شخص کے طور پر نمایاں ہونگیں تو کلا ئنٹس بھی آپ پر اعتماد کرینگے۔
نوٹ:
اگر آپ پریشان ہیں کہ یہ تینوں چیزیں آپ کیسے کرینگے تو پریشان نہ ہوں میں آپکو ایک طریقہ بتاتا ہوں۔ آپ اپنی انڈسٹری میں جسے ایک کامیاب شخصیت سمجھتے ہیں آپ اسکی ویب سائٹ ، اسکی فیس بک پروفائل یا پیج ، اکسے لنکڈاِن پروفائل دیکھیں اور اپنی پروفائل کو بھی اسی طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں۔
شکریہ