AMK Knolege TV

AMK Knolege TV This is update News page

11/12/2022
11/12/2022

10/12/2022

Urdu Story | Islamic urdu story | islamic stories in urdu

30/11/2022

30/11/2022
بھارتی ویب سائٹ نے عامر جمال کے لیے کیا لکھا؟انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان...
29/09/2022

بھارتی ویب سائٹ نے عامر جمال کے لیے کیا لکھا؟

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی حوالے سے بھارتی نیوز چینل کی ویب سائٹ پر عامر جمال کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ (این ڈی ٹی وی) نے انگلینڈ کے خلاف عامر جمال کے آخری اوور کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھئے پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے نے آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا‘۔

بھارتی ویب سائٹ نے عامر جمال کے لیے کیا لکھا؟
واضح رہے کہ عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری اوور کرایا تھا۔ اس وقت انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔

رضوان کوروکنا بہت مشکل، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، انگلش کپتانرضوان ایک بہترین پلیئر ہیں وہ مشکل صورتحال میں بھی باؤنڈری ل...
29/09/2022

رضوان کوروکنا بہت مشکل، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، انگلش کپتان

رضوان ایک بہترین پلیئر ہیں وہ مشکل صورتحال میں بھی باؤنڈری لگانا جانتے ہیں: معین علی رضوان کی صلاحیتوں
کے معترف

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محسوس کیا ہے ہماری ٹیم رضوان کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلش کپتان معین علی نے محمد رضوان سمیت آل راؤنڈر عامر جمال کی بھی تعریف کی۔

معین علی کے مطابق رضوان ایک ایسا کھلاڑی ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، رضوان نے آج وکٹ کو دیکھتے ہوئے خود کو اس کے مطابق ڈھالا، اگرچہ رضوان نے اسی انداز میں کھیلا جیسے وہ کھیلتے ہیں لیکن جہاں ضرورت محسوس ہوئی رضوان نے خطرہ مول لیا اور کنڈیشن کے مطابق کھیل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں
دوران گفتگو معین علی نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے سیریز کے دوران محمد رضوان کو روکنا خاصا مشکل رہا، رضوان ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ مشکل صورتحال میں بھی باؤنڈری لگانا جانتے ہیں۔

دوسری جانب عامر جمال سے متعلق کیے گئے سوال پر انگلش کپتان کا کہنا تھا عامر جمال نے آخری اوور میں اچھی بالز کیں، وائٹ بال اور ایک چھکے کے باوجود میں ٹیم کو دیا گیا ہدف پورا نہ کر سکا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھی محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے تھے اور پاکستانی بولرز نے لاج رکھتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

دورۂ پاکستان کے بعد انجلینا جولی کی دنیا کو وارننگخاص رپورٹعالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی س...
29/09/2022

دورۂ پاکستان کے بعد انجلینا جولی کی دنیا کو وارننگ
خاص رپورٹ

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 6 ملین سے زائد سیلاب متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔

انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے مناظر کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’گزشتہ ہفتے میں پاکستان میں تھی، جہاں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں نے ملک کی ایک تہائی اراضی کو تباہ کردیا ہے، میں نے اس تباہی کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ وہاں کا دورہ کیا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ملک میں سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور 6 ملین سے زائد کو ہنگامی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان اب بھی دس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے جوکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے بحفاظت وہاں سے واپس نہیں جا سکتے‘۔

انجلینا جولی نے لکھا کہ’جن افغان مہاجرین تک میں پہنچ سکی وہ ابھی تک طالبان کے ملک پر برسرِ اقتدار آنے پر صدمے میں ہیں، اب جاننا یہ ہے کہ وہ اس ہنگامی صارتحال میں کس ملک میں جائیں گے‘۔

اُنہوں نے اقوامِ عالم سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ’اس طرح ایک کے بعد ایک صدمے ملنا بہت تکلیف دہ ہے۔ براہ کرم جوکچھ ہورہا ہے اس سے کچھ سیکھیں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’موسمیاتی تباہی سے آگاہ رہیں جوکہ اب ہم باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’اپنی حکومتوں پر یہ سمجھنے کے لیے دباؤ ڈالیں کہ منصفانہ تجارت کا فقدان، دنیا زہریلی گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج اور اس سے متعلق تنازعات کو حل کرنے میں ناکامی دنیا بھر میں لاکھوں خاندانوں کی موت اور تکلیف کا باعث بن رہی ہے‘۔

03/09/2022
19/08/2022
17/08/2022

‏جب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو ریلف دیا جا سکتا تھا تو حکومت نے ڈیلر مارجن بڑھا کر مزید بوجھ عوام پر ڈال دیا جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور کہا یہ جا رہا کہ یہ قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ہیں۔

لگتا ہے موجودہ حکومت عالمی منڈی کی بجائے گوالمنڈی سے تیل لے رہی ہے

پرویز الٰہی کی چھٹی۔۔۔؟ حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلی بننے کو تیار ۔ سپریم کورٹ سے بڑی خبر اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنج...
12/08/2022

پرویز الٰہی کی چھٹی۔۔۔؟ حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلی بننے کو تیار ۔ سپریم کورٹ سے بڑی خبر

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کےخلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے، نظر ثانی درخواست پر آئینی نقطہ کی تشریح اور آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ہی شہباز گل کے موبائل فون ڈیٹا سے خوفناک انکشاف: پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے موبائل فون ڈیٹا سے ایسے ...
11/08/2022

ابتدائی تفتیش میں ہی شہباز گل کے موبائل فون ڈیٹا سے خوفناک انکشاف:
پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے موبائل فون ڈیٹا سے ایسے خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں جو ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے کافی ہیں۔ جب کہ اس مسئلے پر تحریک انصاف میں پھوٹ بھی پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق

ابتدائی تفتیش میں پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف لکھا گیا سارا سکرپٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔ملکی ایجنسیوں کو موبائل فون ڈیٹا سے ملنے والی معلومات کے مطابق عمران خان کے احکامات،پارٹی رہنماؤں کو ہدایات اور ایک چینل کے مالکان سے رابطے کی تفصیل مل گئی ہے جبکہ پیمرا کے شوکاز نوٹس میں بھی بغاوت کے مقدمے کے لیے کافی مواد موجود ہیاور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اس کا ذکر بھی کر چکے ہیں۔ اگرچہ پولیس کی چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے لیکن ابتداء میں ملنے والی معلومات ظاہر کر رہی ہیں کہ شہباز گل نے ریڈ لائن کراس کی۔ان کی کھلی گفتگو بھی ایک ایف آئی آر کا درجہ رکھتی ہے علاوہ ازیں شہباز گل سے ایک امریکی گرین کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جس میں ان کا نام شہباز کی بجائے شبیر درج ہے اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کو گالیاں دینے والے کی حقیقت کیا ہے۔دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان شہباز گل کے بیانیے سے متفق نہیں اور اسی لیے اسد قیصر،شاہ محمود اور فیصل واڈا سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آئے۔جبکہ وزیر اعلی پرویز الہیٰ نے تو کھل کر کہہ دیا ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور تحریک انصاف شہباز گل سے سے لاتعلقی کا اعلان کرے۔

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMK Knolege TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share



You may also like