Bahawalpur Ky Piary Log

Bahawalpur Ky Piary Log Discussion and Information with each other

08/02/2023

زلزلے کی تباہ کاریوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم ترکیہ، شام اور لبنان کے اپنے بھائیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان بھائیوں کیلئے درکار ہرقسم کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں۔ چیئرمین عمران خان

08/02/2023

موسمی انتباہ...

خیبر پختونخوا میں جمعرات سے بارشوں اوربالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان۔محکمہ موسمیات

۔ بارشوں/برفباری کےپیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

۔بالائی اضلاع میں برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سےرابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیداہوسکتی ہے۔ مراسلہ

۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان۔ مراسلہ

۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے

08/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا، عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ گھریلو صارفین کو 500 یونٹس تک سبسڈی دی جائے

08/02/2023

#حقيقة
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت پورے ملک میں ہے، تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی مقبولیت پورے پاکستان میں ہے، طالب علم ہوں یا کسی اور شعبے سے وابستہ افراد سب کا فیصلہ عمران خان ہے۔

08/02/2023

آج 7 فروری ہے اور دنیا کی پہلی ریاست جس نے قادیانیوں کو مرتد قرار دیا بہاولپور ہے اور اس ریاست کے نواب سر صادق محمد خان ...
07/02/2023

آج 7 فروری ہے اور دنیا کی پہلی ریاست جس نے قادیانیوں کو مرتد قرار دیا بہاولپور ہے اور اس ریاست کے نواب سر صادق محمد خان عباسی رحمۃ اللہ علیہ نے تمام علماء کرام کا بورڈ بنایا جس کی سربراہی علامہ غلام محمد گھوٹوی رحمت اللہ علیہ نے کی اور کیس لگایا گیا بہاولپور سپریم کورٹ میں جس کے جج محمد اکبر رحمت اللہ علیہ تھے جج محمد اکبر کی قبر مبارک آج بھی محلہ چشتیاں والی کیپٹن نعیم پاۓ والے گلی میں مسجد اکبر کے احاطے میں موجود ہے تمام دوستوں سے التجاء ہے کہ مرحومین کیلئے فاتحہ کی جاۓ
کروڑوں رحمتیں اور برکتیں ہوں نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان عباسی اور انکے خاندان پر پر جنہوں نے 7فروری1935کو دنیا میں سب سے پہلے قادیانیوں کوغیر مسلم۔ کافر قرار دیا
#اکبر #بہاولپور #بہاولنگر #رحیمیارخان

07/02/2023

*دنیا کا سب سے زیادہ خوشحال آدمی بننا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں اور ان باتوں پر عمل کریں*

*1-* اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں۔

*2-* برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے۔

*3-* دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نجات رات کا راستہ ہے۔

*4-* یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں۔

*5-* ہمیشہ اچھی امید رکھیں اگرچہ آپ کتنے ہی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔

*6-* انگلیوں کی خوبصورتی اس کے ذریعے تسبیح کرنے میں ہے۔

*7-* جب غموں کا ہجوم ہو اور مشکلات کی آمد ہو تو لا الہ الا اللہ پڑھیں ۔

*8-* غریبوں اور مسکینوں پر خرچ کرکے ان سے دعائیں اور محبتیں حاصل کریں۔

*9-* کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کیونکہ الفاظ بھی قاتل ہوتے ہیں۔

*10-* مظلوم کی بددعا اور محروم کے آنسو سے بچو۔

*11-* اخبار و جرائد کا مطالعہ کرنے سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔

*12-* آپ خود اپنے گھر والوں کو صحیح راستے پر رکھنے کا ذریعہ بنیں۔

*13-* اپنے نفس کو نیکی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نفس انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتا ہے۔

*14-* اپنے والدین کو عزت و احترام دے کر رب کی خوشنودی حاصل کریں۔

*15-* آپ کے پرانے کپڑے غریبوں کے لئے نئے ہیں۔

*16-* غصہ نہ کریں زندگی بہت مختصر ہے۔

*17-* یاد رکھو تمہارے ساتھ وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ غنی اور طاقتور ہے۔

*18-* گناہ کی وجہ سے دعا کرنا بند مت کرو۔
*19-* مشکلات و مصائب میں نماز بہترین معاون و مددگار ہوتی ہے۔

*20-* پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بدگمانیوں سے بچو۔

*21-* ہر مصیبت اور بلا کی جڑ اللہ سے منہ موڑنا ہے اس لیے اللہ کی طرف رجوع کرو۔

*22-* ایسی نماز پڑھو جو تمہیں تمہارے قبر میں کام آئے۔

*23-* جب تم کسی کو غیبت کرتے ہوئے سنو تو اس سے کہو کہ اللہ سے ڈرو۔

*24-* سورت تبارک الذی پابندی سے پڑھو کیونکہ یہ نجات دینے والی سورۃ ہے۔

*25-* محروم وہ ہے جو خشوع و خضوع والی نماز اور آنسو بہانے والی آنکھ سے محروم ہو۔

*26-* بھولے بھالے ایمان والوں کو تکلیف مت دو۔

*27-* ساری محبت اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرو۔

*28-* جو تمہاری غیبت کرے اسے معاف کردو کیونکہ اس نے تمہیں مفت میں اپنی نیکیاں دے دی ہیں ۔

*29-* نماز تلاوت اور ذکر و اذکار گلے کا خوبصورت ہار ہیں۔

*30-* اگر رات کی تاریکی ختم ہوگی تو تکلیف بھی عنقریب دور ہوگی، بحران بھی ختم ہوگا اور پریشانی بھی گزر جائے گی۔

*31-* قیل و قال اور فضول باتوں سے اپنے آپ کو دور رکھو کیونکہ آپ کے پاس اس سے بھی بڑے بڑے کرنے کے کام ہیں۔

*32-* خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھو کیونکہ نماز کے علاوہ جو بھی چیزیں آپ کی منتظر ہیں ہیں وہ اس سے کم درجہ کی ہیں۔

*33-* قرآن پاک اپنے سر ہانے رکھو کیونکہ ایک آیت کا پڑھنا دنیا مافیہا سے بہتر ہے۔

*34-* دنیا خوبصورت ہیں مگر تم اپنے ایمان کے ساتھ اس سے زیادہ خوبصورت ہو۔

*35۔* جو دوزخ کی آگ کو یاد رکھے گا وہ برائی سے دور رہے گا۔

*36-* خشوع و خضوع کے ساتھ کیا گیا ایک لمبا سجدہ بہت سے محلوں سے بہتر ہے۔
ان سب باتوں کو بار بار پڑھیں جن باتوں پر ممکن ہو عمل کریں۔

*نوٹ* اس پیغام کو آگاہی کی نیت سے دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے۔
منقول
#اکبر

07/02/2023

پٹرولیم مصنوعات
قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
سمری تیار
اطلاق 29 فروری سے ہوگا


#اکبر

07/02/2023

تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو چیئرمین عمران خان کی دعوت ہے کہ وہ انصاف ڈاکٹرز فورم کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت اور پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسد عمر

07/02/2023

افسوسناک صورتحال
پٹرول کا ریٹ بڑھانے والے خود مفت کا پٹرول استعمال کرتے ہیں ۔ ایسے ظالم لوگوں کو غریب اور سفید پوش لوگوں کا کیسے احساس ھو گا

07/02/2023

یہ حکومت اپنے شہریوں پر تاریخ کا بدترین ظلم کر رہی ہے تشدد کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے لیکن اس کے ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے تو سوال یہ ہے کہ کس منہ سے یہ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں حالانکہ اپنے ملک میں انھوں کی آزادی اظہار رائے پر پابندی لگائی ہوئی ہے سیاسی لیڈروں اور کارکنوں پر بدترین تشدد ہو رہا ہے۔
صحافی صدیق جان

07/02/2023

انشاء اللہ چیئرمین عمران خان جس دن بھی جیل بھرو تحریک کی تاریخ دیں گے عوام کی بڑی تعداد خود کو چیئرمین عمران خان کے کہنے پر رضاکارانہ طور پر گرفتاری کے لیے پیش کردے گی۔

07/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ٹیرف کی انڈسٹریل سے کمرشل میں تبدیلی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور عدالت نے نیپرا کو ہدایت کی کہ گھریلو صارفین کی سکت سے زیادہ ٹیرف وصول نہ کیے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف درخواستوں پر 81 صفحات کا فیصلہ دیا۔

عدالت نے 500 یونٹ تک استعال کرنے والے گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انڈسٹریل سے کمرشل صارفین کے لیے ٹیرف کی تبدیلی نیپرا ایکٹ کی دفعہ 3 کے مطابق نہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے چارجز سے متعلق صارف کو ماہانہ بنیادوں پر آگاہ کیا جائے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 یوم سے آگے نہیں جانی چاہیے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بھی دی گئی مدت سے آگے نہیں جانی چاہیے۔

عدالت نے نیپرا کو حکم دیا کہ انڈسٹریل سے کمرشل بننے والے صارفین کا مؤقف سنے بغیر ٹیرف میں یکطرفہ اضافہ نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ غیر معمولی ٹیکس نہ مانگیں جائیں جن کا بجلی کے استعمال سے کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت سولر، ہائیڈل،نیوکلیئر اور ہوا سے بجلی بنانے کے طریقے تلاش کرے اور دوسرے ممالک سے سستی بجلی خریدنے کا انتظام کیا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا کہ منافع میں اضافہ قیمت کی بجائے پرفارمنس بڑھا کر بھی کیا جا سکتا ہے، مختلف ٹیکسوں کا نفاذ صارف کا معاشی گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

07/02/2023

زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4300 سے بڑھ گئی، ترک صدر کا 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان


07/02/2023

عمران خان پر چاروں طرف سے گولیاں چلا کر اسے چھلنی کر دیا لیکن اسے اللّه نے بچا لیا اور وہ پاکستان کیلئے ڈٹا رہا۔اب یہ میرا اور آپ کا کام ہے کہ ملک کیلئے اپنے حصے کا کام کریں۔ملیحہ ہاشمی

07/02/2023

اپریل سے پہلے کا پاکستان اور اپریل کے بعد کا پاکستان بلکل مختلف ہے، اب پاکستان کی ساری سیاست عمران خان کے اردگرد گھوم رہی ہے۔ اوریا مقبول جان

شام اور ترکی کے جنوبی علاقے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھے 😢😢😢پورے شام اور ترکی میں سوگ کا سماں، کہرامان مرعش اور غازی انتپ عل...
07/02/2023

شام اور ترکی کے جنوبی علاقے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھے 😢😢😢پورے شام اور ترکی میں سوگ کا سماں، کہرامان مرعش اور غازی انتپ علاقے میں آنے والے زلزلے سے تقریباً ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے دس ہزار تک ممکنہ اموات ہوسکتی ہیں دکھ کی اس گھڑی میں اہل پاکستان اپنے ترک بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللّٰہ تعالیٰ اپنا خصوصی رحم اہل ترکیہ پر نازل فرمائے اس مصیبت کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے، جو فوت ہوگئے ہیں ان کی مغفرت فرمائے، آمین.

07/02/2023

کوئٹہ میں گیس دھماکوں دم گھٹنے سے 2ماہ میں 24افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

شہریوں نے واقعات کی زمہ داری گیس پریشر میں کمی و لوڈشیڈنگ قرار دیتے ہوئے سوئی سدرن کمپنی حکام زمہ دار ٹھہرادیا

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکوں اور گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے باعث دو مہینوں میں 24افراد موت کے گھاٹ اتر گئے ، مرنے والے افراد میں 14موقع پر جاں بحق ، 10مریض دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، 20خوش قسمت مریض صحتیاب جبکہ ایک مریض کو مزید علاج کے لئے کراچی شفٹ کیاگیا ہے۔ یہ اعدادوشمار سول ہسپتال کے برن یونٹ کے حکام نےصحافی حسن اچکزئی سے بات چیت کرتے ہوئے بتائے ۔ سول ہسپتال میڈیکو لیگل سیکشن اور برن وارڈ انتظامیہ کے مطابق یہ حادثات دسمبر سے یکم جنوری کے دوسرے ہفتے سے یکم فروری کے دوران پیش آئے اس دوران لائے گئے اکثر مریض بری طرح جھلس گئے تھے جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی برن وارڈ انتظامیہ کے مطابق سال بارہ مہینے حادثات وواقعات میں جھلسنے والے مریضوں کو برن وارڈ لایا جاتا ہے تاہم سردیوں کے سیزن میں مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کا اندازہ اس سے لگایاجاسکتا ہے کہ یکم جنوری سے تین فروری تک میڈیکولیگل اور برن وارڈ میں مجموعی طو رپر31مریض لائے گئے جن میں20خوش قسمت مریض صحتیاب جبکہ ایک مریض کو مزید علاج کے لئے کراچی شفٹ کیاگیاتاہم10مریض جو بہت زیادہ جھلس گئے تھے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے محض ایک مہینے کے دوران کوئٹہ شہر کے وسطی او رمضافاتی علاقوں میں مجموعی طورپر 24افراد جاں بحق ہوگئے جس واحد مریض کو مزید علاج کے لئے کراچی شفٹ کیاگیا اسے بھی اہلخانہ کے کہنے پر کراچی ریفر کیاگیا

07/02/2023

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔

دبئی سے میت لے کر آنے والی پرواز ایم ایل ایم 567 میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ، صاحبزادی اور دیگر بھی کراچی پہنچے ہیں

پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 12 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

خصوصی پرواز MLM-567 نے رات 9:51 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

طیارے کو کراچی کے اولڈ ٹرمینل کے قریب پارک کیا گیا تھا۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت اور اہل خانہ کو اولڈ ٹرمینل سے سخت سیکیورٹی میں ان کی منزل پر پہنچایا گیا۔

پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت لے کر آنے والا طیارہ ایئر بس اے 319 کمپلیکس ایسوی ایشن مالٹا کی ملکیت ہے جو لگ بھگ 14 سال پرانا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

پرویز مشرف اعضاء کی خرابی کی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) میں مبتلا اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

07/02/2023

شہباز شریف کشمیری عوام کے حقوق کی بات کیسے کر سکتا ہیں؟
جب کہ ان دور حکومت میں اپنی ہی عوام پر ریاست کی جانب سے ظلم و جبر کی نئی مثالیں قائم ہورہی ہے، تحریک انصاف کے لیڈران کو جس طرح آئے روز اٹھا کر جیل میں ڈالا جارہا ہے اس فسطائیت کی مثال نہیں ملتی۔

07/02/2023

پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں جو عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کےلیے ایک بڑی نعمت تھی۔ چیئرمین عمران خان

05/02/2023

ن لیگ کے رہنما جب گرفتار ہوئے تو ان پر کوئی ظلم نہیں ہوا نہ ٹارچر کیا گیا نہ الٹا لٹکایا گیا حالانکہ وہ سب کرپشن کے ملزم تھے جب کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں پر بدترین ظلم وتشدد کیا گیا اور ان کا جرم صرف حق کے لیے لڑنا تھا اور آواز بلند کرنی تھی۔
صحافی واینکرپرسن عمران ریاض

*انا للہ واناالیہ راجعون*سابق صدر و آرمی چیف جنرل *سید پرویز مشرف* انتقال کر گئے۔ انا للہ واناالیہ راجعونہر انسان کو ایک...
05/02/2023

*انا للہ واناالیہ راجعون*

سابق صدر و آرمی چیف جنرل *سید پرویز مشرف* انتقال کر گئے۔
انا للہ واناالیہ راجعون

ہر انسان کو ایک دن موت کا ذائقہ چھکنا ہے۔
اللہ پاک مرد مجاہد محب وطن جرنیل *سید پرویز مشرف* کے درجات بلند فرمائے. آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء فرمائے۔۔ اس کی کامل مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔۔ آمین۔۔ ثمہ آمین یا رب العالمین

۔تمام *محب وطن* پاکستانیوں سے گزارش ہے کے محب وطن جرنیل کے لیئے بخشش کی دعائیں فرمائے .. آمین ثمہ آمین
#اکبر

05/02/2023

#یوم

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
05/02/2023

پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران ریاض کو ایف آئی اے کی ٹیم سائبر کرائم کے آفس لے کر پہنچ گئی
02/02/2023

عمران ریاض کو ایف آئی اے کی ٹیم سائبر کرائم کے آفس لے کر پہنچ گئی

Address

Bahawalpur

Telephone

+923027422415

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalpur Ky Piary Log posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bahawalpur Ky Piary Log:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Bahawalpur

Show All