بجھا کے رکھ دے یہ کوشش بہت ہوا کی تھی
مگر، چراغ میں کچھ روشنی انا کی تھی
مری شکست میں کیا کیا تھے مضمرات نہ پوچھ
عدو کا ہاتھ تھا، اور چال آشنا کی تھی
فقیہہِ شہر نے بے زار کر دیا، ورنہ
دلوں میں قدر بہت خانۂ خدا کی تھی
ابھی سے تم نے دھواں دھار کر دیا ماحول
ابھی تو سانس ہی لینے کی ابتدا کی تھی
شکست وہ تھی، کہ جب میری سربلندی کی
مرے عدو نے مرے واسطے دعا کی تھی
اب ہم غبارِ مہ و سال کے لپیٹ میں ہیں
ہمارے چہرے پہ رونق کبھی بلا کی تھی
محسن احسان
#silentwrites
ﺁﺝ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ____ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯽ•••
ﮨﻢ ﭘﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﺩ ﮐﺎ ______ ﺑﻮﺟﮫ ﻧﮧ ﮈﺍﻟﻮ•••
#silentwrites
" ۔ اندر سے مر چُکی ہوں مگر پھر بھی یار جب ،
ماں حال پُوچھتی ہے تو کہتی ہُوں ٹھیک ہُوں! ۔ "
#silentwrites
Urdu Sad Poetry
#viral #love #foryoupage #reel #followers #viralvideo #foryou #reels #kamranwrites #silentwrites #ptialipurofficial
تمہــــارا دیدار.....!!
اور وہ بھی.....
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
یہ کشش
قلم سے بیان کرنا
میرے بس کی بات نہیں...!❤
#silentwrites
- فـسـاد سـارا أسـی ســکوں کــا ہـے
جـو دل کـو مـلـتـا ہـے تـیری گـفتگـو کـے بـعد۔۔🙂🧸
#silentwrites 🌹
للہ نہ ہوش اُڑائیے زُلفوں کی خوشبو سے ،
بالوں کو باندھیے کہ کچھ اشعار باندھ لوں !
حمزہ عمران
#silentwrites
ہَم ایک ساتھ سَجتے ہیں ، 🥀
ہَم ایک تصویر بنوائیں گے ! ❤️
تُم تھام کے رکھنا میرا ہاتھ ، 🥀
ہَم ایک سَنگ مُسکرائیں گے ! ❤️
❤ #silentwrites
کسی پہ پورا کُھلے تُو تو پھر سوال بنے
گلاب دودھ میں گوندھے گئے تو گال بنے
تمہاری آنکھوں پہ لکھنے کو جی تو چاہتا ہے
حروف سوجھیں تو شاید کوئی خیال بنے
ترے لبوں کو ضرورت ہی کیا بہار کی ہے
تُو مسکرائی تو پھولوں کے کتنے تھال بنے
طلوع ہوتی سحر سے بنی حسیں آنکھیں
شبیں نچوڑی گئیں تو تمہارے بال بنے ❤
میثم علی آغا
#silentwrites
یعنی کـہ نیـن و نـقـش ہی تم کو پسنــــد ہیـں
جبــــ میں قبول ہوں تو میـرے خواب کیوں نہیں؟
اب تُو مجھــے سـکھائــے گا ؟؟ آدابِ دیـدِ یـار ؟
کیا تُـو مجھــے بتـائــے گا اب یوں ہـے یـوں نہیں؟؟
#silentwrites
کِس انجمن سے داد طَلب ہوں وہ کم نصیب
جو شامِ نارسی کے اندھیروں میں جَل گئے
اے جانِ نغمگی! اُنہیں اب یاد بھی نہ کر
وہ راگ آگ ہو گئے، وہ ہونٹ جَل گئے
لفظِ وفا سے اَب وہ تاثر نہ کر قبول
اِس عام فہم لفظ کے معنی بَدل گئے
جون ایلیا
#silentwrites
محبت ایک تہمت کے سوا کیا ہے مگر پھر بھی
بہ فیضِ زندگانی ، شادمانی دیکھتے جاؤ
کوئی حسرت نہیں باقی ، نہیں تم سے کوئی شکوہ
پر اتنا ہے زوالِ زندگانی دیکھتے جاؤ
#silentwrites
"رہیں گمنام تو بس تجھ سے ہی منسوب رہیں
جانے جائیں تو تیرے نام سے جانے جائیں " 💚🇵🇰
#ھیام
#14August
#IndependenceDay
#independenceday2023
#happyindependenceday2023
#14august2023
#silentwrites is
جھوٹے وعدوں کی لذتیں مت پوچھ
آنکھ در سے لگی ہی رہتی ہے
کچھ نئی بات تو نہیں قابلؔ
ہجر میں بےکلی ہی رہتی ہے
قابلؔ اجمیری
#silentwrites
اسے کہنا..!!
اگر دو، چار دن..!!
ہفتہ، مہینہ..!!
میرا کوئی لفظ..!!
میرا کوئی شعر..!!
نظر تم کو نہ آ پاۓ..!!
کوئی دکھ سکھ کا لمحہ..!!
کوئی شکوہ شکایت بھی..!!
آپ اپنی موت ہی مر جاۓ..!!
تو مجھ کو جان کر مردہ..!!
مجھے اک بات بتلاؤ..!!
خوشی کتنی مناؤ گے..!!
غم کتنا مناؤ گے..!! 🙂🖤
#silentwrites
یعنی جسے دیمک لگی جاتی تھی وہ میں تھا
اب آ کے میرا میری طرف دھیان گیا ہے
اب بات تیری کن پہ ہے کچھ کر میرے مولا
ایک شخص تیرے در سے پریشان گیا ہے
احمد عبداللہ
#silentwrites
جہان بھر میں کسی چیز کو دوام ہے کیا ؟
اگر نہیں ہے تو سب کچھ خیالِ خام ہے کیا ؟
اُداسیاں چلی آتی ہیں شام ڈھلتے ہی
ہمارا دل کوئی تفریح کا مقام ہے کیا ؟
#silentwrites
جیسے معذور کوئی ۔۔۔ عذر تراشے ہوئے ہو
میں نے اس طرح محبت کو سنبھالا ہوا ہے
ذوالقرنین حسنی
#silentwrites
چھوڑ کر جا نہ مجھے رنگِ مدارات سمجھ
میرے سائے کو میری طرح میری ذات سمجھ
میرے الفاظ کی ترتیب پہ برہم کیوں ہے
میرے الفاظ میں پوشیدہ ہے جو بات سمجھ
محتسب جھوٹے گواہوں کی گواہی پہ نہ جا
غور سے دیکھ مجھے صورتِ حالات سمجھ
اپنے شاداب حسیں چہرے پہ مغرور نہ ہو
زرد چہروں پہ جو لکھے ہیں سوالات سمجھ
شاخ سے ٹوٹے ہوئے پتے کا پیغام بھی سن
جھومتی گاتی بہاروں کی مکافات سمجھ
چھوڑ اب کوئے تمنا سے گزرنے کا خیال
کہہ رہی ہے تجھے کیا گردشِ حالات سمجھ
کوئی درویش، خدا مست ، قلندر، واصفؔ
آ گیا تیرے مقابل تو وہیں مات سمجھ
#silentwrites
آئینوں میں عکس نہ ہوں تو حیرت رہتی ہے
جیسے خالی آنکھوں میں بھی وحشت رہتی ہے
کرنی ہے تو کُھل کے کرو انکارِ وفا کی بات
بات ادھوری رہ جائے تو حسرت رہتی ہے
بنتے بنتے ڈھے جاتی ہے دل کی ہر تعمیر
خواہش کے بہروپ میں شاید قسمت رہتی ہے
امجد اسلام امجد
#silentwrites