IUB KI DUNIA

IUB KI DUNIA Be updated with all happening in IUB

Important note:MC POINT PLACE change krdi g*i ha. Ab points MC ki bjaiy agriculture say mila krain gy.
12/02/2024

Important note:

MC POINT PLACE change krdi g*i ha.

Ab points MC ki bjaiy agriculture say mila krain gy.

02/02/2024

Maham Tahir ❤️

15/01/2024

Good luck IUBIANS for your finals ❤️

06/01/2024

بڑی خبر۔۔۔

یونیورسٹی سکینڈل، بھانڈا پھوٹ گیا۔۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جنسی سکینڈل کی بازگشت ابھی تھمی نہیں ہے، آپ کو یاد ہوگ...
29/12/2023

یونیورسٹی سکینڈل، بھانڈا پھوٹ گیا۔۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جنسی سکینڈل کی بازگشت ابھی تھمی نہیں ہے، آپ کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل ہی اس یونیورسٹی کے اہم عہدے داروں سے منشیات اور طالبات کی جنسی ویڈیوز برآمد ہونے کی باقاعدہ ایف آئی آرز درج ہوئی تھیں اور ملک بھر کے میڈیا پر اس کی خبریں نشر ہوئیں، پروگرام کیے گئے اور ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا۔ ظاہری بات ہے کہ باقاعدہ مقدمات درج ہونے اور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کی خبر اتنی مصدقہ ہوتی ہے کہ ہر ذی شعور شخص اس پر پریشان ہوگیا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں یہ کیسا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

سرکاری جامعات میں اساتذہ اور عہدے داروں کی سرپرستی میں ہونے والے ایسے گھناؤنے کام کی خبر نے جہاں ہنگامہ برپا کر دیا وہیں جانے کتنی طالبات کو اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنا پڑی، کئی بچیوں کے رشتے ٹوٹ گئے اور کتنی ہی بچیاں اپنے گھر والوں کو وضاحتیں دیتے دیتے ہلکان ہوتی رہیں۔ یہ سکینڈل صرف چند افراد کا نہیں تھا بلکہ پانچ ہزار سے زائد طالبات کے جنسی سکینڈل کی خبر نے کئی گھروں کا چین چھین لیا تھا۔

اب اس کہانی کا ڈراپ سین ہوا چاہتا ہے۔ بااثر مافیا نے ایک شخص کو راستے سے ہٹانے کے لیے تاریخی یونیورسٹی کی ساکھ اور سیکڑوں اساتذہ سمیت ہزاروں طلبا کی عزت بھی برباد کر دی تھی۔ اس پر جوڈیشل انکوائری شروع ہوئی۔ اس انکوائری میں کئی بڑے انکشاف ہوئے۔ پولیس نے جو مقدمات درج کیے تھے ان کے مطابق پکڑے جانے والے عہدے داروں سے منشیات برآمد ہوئی اور ان کے ساتھ خواتین بھی تھیں۔ انکوائری میں معلوم ہوا کہ ایسا کچھ نہیں تھا، منشیات نکلی اور نہ ہی خواتین کا ہونا ثابت ہوا، یہاں تک کہ جس موبائل کا کہا جا رہا تھا کہ اس میں ہزاروں طالبات کی ویڈیوز تھیں اس موبائل سے کوئی ویڈیو بھی برآمد نہیں ہوئی۔ انکوائری میں کہا گیا کہ یہ جنسی ہراسمنٹ اور منشیات کا معاملہ نہیں تھا۔
ٹربیونل جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اس معاملے کو اچھالنے والے ایک بڑے چینل کے مشہور اینکر اور ایک یوٹیوبر سے بھی تفتیش کی سفارش کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے غیر ذمہ دارانہ طور پر ویڈیوز بنا کر وائرل کیں۔ اسی طرح ٹربیونل نے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس، ڈی ایس پی سی آئی اے بہاولپور جمشید اور سب انسپکٹر ایس ایچ او پولیس سٹیشن دراوڑ بہاولپور رمضان سے بھی تفتیش کی سفارش کی ہے۔ اب نگران کابینہ نے اس سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش ہونے کے بعد تین وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔

اب سوال یہ ہے کہ ایسا کیا ہوا تھا کہ اس حد تک پراپیگنڈا کیا گیا۔ اس کا جواب جاننے کے لیے ہمیں صورت حال کا جائزہ لینا پڑے گا۔ جب یہ سکینڈل بنا کر اسے منظم انداز میں پھیلایا گیا تب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تھے۔ ان کی وائس چانسلر کی مدت پوری ہو رہی تھی اور ایک مخصوص مافیا کو ڈر تھا کہ ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی جائے گی۔ اس توسیع کو روکنے کے لیے یہ ساری منصوبہ بندی کی گئی۔

یہ منصوبہ اس حد تک کامیاب رہا کہ اس وقت کے وی سی اطہر محبوب اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد گھر چلے گئے۔ جب اطہر محبوب وی سی بنے تب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فیکلٹی مبران کی تعداد 400 سے 600 کے درمیان تھی۔ اس شخص کے دور میں یہ تعداد 1800 سے بھی زیادہ ہوگئی جن میں 700 سے 800 کے درمیان پروفیسرز پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر بھی ہیں۔ اسی طرح پہلے یونیورسٹی میں 7 شعبے تھے جنہیں 16 تک بڑھا دیا گیا اور 16 ڈین تعینات کیے گئے۔

فیکلٹی اور سہولیات کو بہتر بنانے کا نتیجہ یہ نکلا کہ یونیورسٹی میں طلبا کی تعداد 60 ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ وہ کام تھا جس کی وجہ سے نجی کالجز کو نقصان ہوا اور وہ پورا مافیا اس وی سی کے خلاف ہوگیا۔ اسی طرح ایک مافیا یونیورسٹی کے اندر بھی تھا جسے یہ سب قبول نہیں تھا۔ اس اندرونی و بیرونی مافیا نے وی سی کی مدت میں توسیع کے خوف سے آپس میں مل کر ایسی گھناؤنی سازش تیار کی کہ پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے نہ تو یہ دیکھا کہ اس کام سے ان کے اپنے ادارے کی ساکھ پر کیا اثر پڑے گا اور نہ ہی ملازمین اور طلبا کے ساتھ ساتھ ہزاروں گھرانوں کی عزت کا خیال رکھا۔
یہ سازش اتنی خوفناک تھی کہ ایک معروف سیاست دان کے بیٹے کا سیاسی کیریئر بھی بُری طرح متاثر ہوا۔ سازشی اس حد تک تو کامیاب رہے کہ اطہر محبوب اپنی مدت پوری ہونے کے بعد یونیورسٹی سے رخصت ہو گئے لیکن جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ جوڈیشل انکوائری میں حقائق سامنے آ گئے۔ ڈی پی او سمیت پولیس افسران بھی مشکوک ہو گئے اور سینئر اینکر پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔

المیہ یہ ہے کہ جس طرح بہاولپور یونیورسٹی کے سابق وی سی اطہر محبوب کو سازشیوں کا سامنا کرنا پڑا ایسے ہی ہر ادارے میں کام کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ کام چور، نااہل اور مافیا کی سرپرستی حاصل کرنے والے یہی ایک کام دل لگا کر کرتے ہیں۔ اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ ایسے لوگ کامیاب بھی ہو جاتے ہیں اور عموماً کام کرنے والوں کو ہی اداروں سے جانا پڑتا ہے۔

پاکستان کی تباہی میں ایک بڑا ہاتھ ایسے مافیاز اور سازشی ذہنیت کے حامل افراد کا بھی ہے۔ جوڈیشل انکوائری اور ٹربیونل رپورٹ کے بعد ضروری ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے جنسی سکینڈل کے مرکزی ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں سزا دی جائے اور سرکاری سطح پر باقاعدہ میڈیا کمپین لانچ کرکے اس داغ کو دھویا جائے جو مفاد پرستوں کی وجہ سے یونیورسٹی کے ماتھے پر لگا ہے۔ یہ معاملہ صرف یونیورسٹی کا ہی نہیں بلکہ ان سیکڑوں بچیوں کا بھی ہے جنہوں نے وہاں تعلیم حاصل کی یا اس دور میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ ان طالبات کے بوڑھے والدین اور غیرت مند بھائیوں کو بھی انصاف درکار ہے کیونکہ جو کیچڑ اچھالا گیا اس نے براہ راست انہیں متاثر کیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا ریاست ان سب کو انصاف مہیا کر سکے گی جو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا مقدمہ بھی درج نہ کرا پائے۔
مجھے نہیں معلوم کہ سابق وی سی اطہر محبوب کی مدت ملازمت میں توسیع ہونا تھی یا نہیں لیکن ان حالات اور انکوائری رپورٹ کے بعد ضروری ہے کہ انہیں دوبارہ عزت و احترام کے ساتھ اسی یونیورسٹی کا وی سی بنا کر مافیا کو بھرپور جواب دیا جائے۔۔۔۔۔۔

22/12/2023

اطہر محبوب کی متوقع واپسی پر اسلامیہ یونیورسٹی کی لابی متحرک۔۔۔تنخواہوں کے نام پر احتجاج کا سلسلہ شروع ۔۔!!

27/11/2023
    😃😀
24/11/2023

😃😀

اب یہ کیا سین ہے؟؟ کوئی کنفرم کرے گا IUB بھی بند ہورہی ہے کیا؟؟؟
23/11/2023

اب یہ کیا سین ہے؟؟ کوئی کنفرم کرے گا IUB بھی بند ہورہی ہے کیا؟؟؟

22/11/2023

جامعات کی کم و بیش ہر سوسائٹی اور کچھ کرے نا کرے لیکن اپنے کیبنٹ ممبرز کو برتھ ڈے وش ضرور کرتی ہے!🥳

20/11/2023

دو لفظ اس ہستی کے لئے؟؟

یونیورسٹی نے کس وجہ سے اس کو اعزازی ڈگری دی ہے؟؟؟
16/11/2023

یونیورسٹی نے کس وجہ سے اس کو اعزازی ڈگری دی ہے؟؟؟

دل پہ ہاتھ رکھ کے بتاؤ یہ بندہ کہیں سے وی سی لگتا ہے،؟؟؟ 😷🤐🤦🏻‍♂️🤦🏻‍♀️
15/11/2023

دل پہ ہاتھ رکھ کے بتاؤ یہ بندہ کہیں سے وی سی لگتا ہے،؟؟؟ 😷🤐🤦🏻‍♂️🤦🏻‍♀️

Never reject your “phupo ka beta” because of his look 🤣
03/11/2023

Never reject your “phupo ka beta” because of his look 🤣

23/10/2023

آئی یو بی کی ٹھرکی عوام سن لو۔۔۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق اگلے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب ہونگے۔۔
30/09/2023

ذرائع کے مطابق اگلے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب ہونگے۔۔

17/09/2023

داخلے جاری ہیں۔۔۔

ہماری مادر علمی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ اگر حالات میں بہتری چاہتی ہے تو انہیں سخت فیصلے کرن...
17/09/2023

ہماری مادر علمی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ اگر حالات میں بہتری چاہتی ہے تو انہیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

06/09/2023

اولڈ انجینئرنگ/ کیمپیوٹنگ فیکلٹی میں آگ لگ گئی۔۔۔۔!!!

06/09/2023

کمشنر کے کہنے پر آج مین آڈیٹوریم میں منی مارشل لاء لگا ہوا ہے۔۔۔ 6 ستمبر کی تقریب میں آپ اندر تو آسکتے ہیں لیکن واپسی کے راستے بند ہیں جب تک تقریب ختم نہیں ہوتی۔۔۔ سکولوں کے بچے پانی پینے سے محروم ہیں۔۔۔۔!!

06/09/2023

Watch Live
Defence & Martyrs Day Ceremony at IUB

05/09/2023

چیف سیکیورٹی آفیسر میجر اعجاز شاہ کی ضمانت منظور۔۔۔۔

03/09/2023

اسلامیہ یورنیورسٹی بہاولپور ویڈیوز سکینڈل بے بنیاد قرار
تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل۔۔۔ پروپیگنڈہ اور یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں پہ لعنت بھیج کر شیئر کریں۔۔

لودھراں کا گھٹیا ویلاگر اپنے باپ کی بیماری کا بہانہ بنا کر ٹربیونل سے رفو چکر ہوگیا ہے تاہم کسی قسم کی کوئی بھی ویڈیو ثب...
02/09/2023

لودھراں کا گھٹیا ویلاگر اپنے باپ کی بیماری کا بہانہ بنا کر ٹربیونل سے رفو چکر ہوگیا ہے تاہم کسی قسم کی کوئی بھی ویڈیو ثبوت ٹربیونل کو پیش نہیں کرسکا اور کس کے کہنے پر یہ سارا ویڈیوز کا الزام یونیورسٹی پر لگایا یہ تمام باتیں ٹربیونل کو بتا چکا ہے سوشل میڈیا پر اس گھٹیا ویلاگر کی جھوٹ بولنے اور یونیورسٹی کو بدنام کرنے پر اچھی درگت بنائی جارہی ہے۔۔

01/09/2023

یونیورسٹی کھلتے ہی ٹک ٹاکر بلوں سے باہر آگئے،،،، فاریو پر رونکیں بحال ہونا شروع۔۔۔ہائے مزے😍🫣😃😋

01/09/2023

حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) نے بروئے نوٹیفیکیشن نمبر SO(Judicial-III)0-4/2023 مورخہ24-8-2023 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خواتین طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی ٹربیونل جناب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، فاضل جج لاہور ہائی کورٹ لاہور کو مقرر کیا ہے۔ ٹربیونل ہذا کی جانب سے مذکورہ بالا الزامات کی تحقیقات امروز28-8-2023 بمقام وائس چانسلر سیکرٹریٹ بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری ہیں۔ایک مرتبہ پھرہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر مذکورہ بالا تحقیقات کی بابت کسی شخص کے پاس کوئی اطلاع، شواہد ہوں یا کوئی شخص مذکورہ بالا جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کا متاثرہ فریق ہو، وہ بلا ڈر وخوف فاضل ٹربیونل کے روبروکل بروز ہفتہ2ستمبر2023 صبح9:00 بجے سے شام5:00 بجے تک بمقام مذکورہ بالا سٹاف آفیسر ٹربیونل مقصود احمد سے ذاتی طور پر پیش ہو کر یا واٹس ایپ نمبر03440003331 یا ای میل ایڈریس [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔تاہم کسی مجبوری کے باعث نہ آسکنے کی صورت میں مذکورہ وقت کے بعد بھی دئیے گئے نمبروں پر شکایت درج کر ائی جا سکتی ہے۔مزید براں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ ٹربیونل بطور جوڈیشل ٹربیونل آزادانہ کام کر رہا ہے اور یونیورسٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور قطعی طور پر یونیورسٹی کے زیر اثر نہیں ہے۔لہٰذا کسی بھی شخص کو ٹربیونل کےحوالے سے کوئی شک وشبہ اور ڈر وخوف نہیں ہونا چاہیئے ۔ ٹربیونل سے رابطہ کرنے والے تمام اشخاص کو یونیورسٹی یا کسی اور اِدارے بشمول پولیس وغیرہ سے مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔
بحکم ٹربیونل
مقصود احمد ، سٹاف آفیسر
برائےآنرایبل مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر
فاضل جج لاہور ہائی کورٹ لاہور
بمقام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی کو اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز انکوائری کے لیے بلوایا اور گرفتار کر لیا تاحال کسی مقدمے میں انکی...
22/08/2023

رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی کو اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز انکوائری کے لیے بلوایا اور گرفتار کر لیا تاحال کسی مقدمے میں انکی گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔۔!!!

آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کی ایک خوش لحن آواز عائشہ منیر کا ایک اور اعزاز۔عائشہ منیر آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائ...
15/08/2023

آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کی ایک خوش لحن آواز عائشہ منیر کا ایک اور اعزاز۔
عائشہ منیر آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کی ایک خوش گلو فنکارہ ہیں جو کئی مقابلوں میں شرکت کر کے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا نام روشن کر چکی ہیں ۔ ریڈیو پاکستان کے کل پاکستان مقابلہ گائیکی میں پاکستان بھر سے انٹریز آئیں اور پاکستان بھر سے دس منتخب نوجوانوں کی فہرست میں عائشہ منیر کا نام بھی شامل ہے ۔ عائشہ منیر کا تعلق ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سانئس اینڈ ٹیکنالوجی سے ہے۔ بہاول پور ڈویثرن سے 22 فنکاروں میں سے عائشہ منیر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ گائیکی کا فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جس میں عائشہ شرکت کریں گی ۔ آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عائشہ کو پہلے راؤنڈ کی کامیابی پر مبارکباد اور اگلے مرحلے کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہے ۔

Address

Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IUB KI DUNIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IUB KI DUNIA:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Video Creators in Bahawalpur

Show All

You may also like