Chishti tax & audit law firm

Chishti tax & audit law firm PIR Shahid Ali Chishti Advocate Highcourt,
Chairman International Chishti Itthad-ICi, &
Astrologer/Palmist, &
founder Admin" History of Bahawalnagar".

زمانے بھر کو اداس کر کے خوشی کا ستیا ناس کر کے میرے رقیبوں کو خاص کر کے بہت ہی دوری سے پاس کر کے تمہیں یہ لگتا تھا جانے ...
21/12/2024

زمانے بھر کو اداس کر کے
خوشی کا ستیا ناس کر کے
میرے رقیبوں کو خاص کر کے
بہت ہی دوری سے پاس کر کے
تمہیں یہ لگتا تھا
جانے دیں گے ؟
سبھی کو جا کے ہماری باتیں
بتاؤ گے اور
بتانے دیں گے ؟
تم ہم سے ہٹ کر وصالِ ہجراں
مناؤ گے اور
منانے دیں گے ؟
میری نظم کو نیلام کر کے
کماؤ گے اور
کمانے دیں گے ؟

تو جاناں سن لو
اذیتوں کا ترانہ سن لو


کہ اب کوئی سا بھی حال دو تم
بھلے ہی دل سے نکال دو تم
کمال دو یا زوال دو تم
یا میری گندی مثال دو تم

میں پھر بھی جاناں ۔۔۔۔۔۔۔!
میں پھر بھی جاناں ۔۔۔
پڑا ہوا ہوں ، پڑا رہوں گا
گڑا ہوا ہوں ، گڑا رہوں گا
اب ہاتھ کاٹو یا پاؤں کاٹو
میں پھر بھی جاناں کھڑا رہوں گا

بتاؤں تم کو ؟
میں کیا کروں گا ؟

میں اب زخم کو زبان دوں گا
میں اب اذیت کو شان دوں گا
میں اب سنبھالوں گا ہجر والے
میں اب سبھی کو مکان دوں گا
میں اب بلاؤں گا سارے قاصد
میں اب جلاؤں گا سارے حاسد
میں اب تفرقے کو چیر کر پھر
میں اب مٹاؤں گا سارے فاسد
میں اب نکالوں گا سارا غصہ
میں اب اجاڑوں گا تیرا حصہ
میں اب اٹھاؤں گا سارے پردے
میں اب بتاؤں گا تیرا قصہ

مزید سُن لو۔۔۔
او نفرتوں کے یزید سن لو

میں اب نظم کا سہارا لوں گا
میں ہر ظلم کا کفارہ لوں گا
اگر تو جلتا ہے شاعری سے
تو یہ مزہ میں دوبارہ لوں گا

میں اتنی سختی سے کھو گیا ہوں
کہ اب سبھی کا میں ہو گیا ہوں
کوئی بھی مجھ سا نہی ملا جب
خود اپنے قدموں میں سو گیا ہوں

میں اب اذیت کا پیر ہوں جی
میں عاشقوں کا فقیر ہوں جی
کبھی میں حیدر کبھی علی ہوں
جو بھی ہوں اب اخیر ہوں جی...!

سید جون ایلیاء

21/12/2024
29/11/2024

بہاولنگر کی جغرافیائی اہمیّت ۔۔۔ہسٹری آف بہاولنگر گروپ

یہ جو ہم لوگ محبت کی زباں بولتے ہیںہم نہ بولیں تو پرندے بھی کہاں بولتے ہیںایک ہی دہلیـز سـے اٹھـے نہیں ہیں ہم لوگایک کوچ...
29/11/2024

یہ جو ہم لوگ محبت کی زباں بولتے ہیں
ہم نہ بولیں تو پرندے بھی کہاں بولتے ہیں

ایک ہی دہلیـز سـے اٹھـے نہیں ہیں ہم لوگ
ایک کوچہ ہـے جسے سارا جہاں بولتے ہیں

18/08/2024

مزاحیہ کالم ۔۔(دو نمبر باتیں)
عنوان ۔۔ماہ صفر کے تیرہ ایام یعنی تیرہ تیزی ؟
تحریر! پیر شاہد علی چشتی ایڈوکیٹ بہاولنگر (03007586420)

ماہ صفر کا آغاز ہوتے ہی ہم غیر ضروری کام بند کر دیتے ہیں جن کا کرنا عام حالات میں زیادہ لازم اور مجبوری نہیں ہو تا۔چنانچہ پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے تیرہ تیزی کے سبب ایوان گنج شکر آفس میں کام بند ہے اور غلام رسول انجم اپنے کام کاج میں مگن ہے۔آج 🌙 ماہ صفر کی 12 تاریخ ہے تو ہم نے جائزہ لینے اور بارشِوں کی نمی دور کرنے کے لئے آفس کا دروازہ کھولا کہ اگلے دو روز اسے ہوا لگنے دیں ،تاکہ پرسوں ہر چیز فٹ فاٹ ملے ۔۔۔۔
کمپیوٹر کو آن کیا تو وہ بھی بندش اور بارشوں کی نمی باعث غصہ میں چلنے سے انکاری تھا ۔خیر ابھی آج اور کل چھٹی ہے تو پرسوں انشاء اللہ کام دوبارہ شروع کریں گے ۔۔۔
آجکل بہت سے لوگ خصوصاً ہماری نئی نسل ان چیزوں کو توہمات اور فرضی سمجھتے یقین نہیں کرتی لیکن ہم ذرا کنزرویٹو مسلمان ہیں تو بزرگوں اور مشائخ کی ارشادات و ملفوظات پر یقین رکھتے ہیں اور تیرہ تیزی یعنی ماہ صفر کے پہلے تیرہ روز کام کاج اور معاملات کی انجام دہی سے گریز کرتے ہیں ۔ آپ اسے ہماری توہم پرستی سمجھیں یا پھر کام سے لاغرضی اور لاپروائی ۔۔۔بہر حال ہم کوشش کرتے ہیں کہ بلاوجہ تیرہ تیزی میں کوئی کام انجام نہ دیا جائے؟
۔۔۔پہلے وقتوں میں ہمارے گھروں میں ماہ صفر کے ان تیرہ ایام یعنی تیرہ تیزی کے اختتام پر گندم کی گھگھنیاں پکا کرتی تھیں اور امیر غریب سب لوگ اپنے گاؤں اور محلہ میں سب عزیزوں دوستوں کے گھر یہ گھگھنیاں دیتے اور گلی میں بچوں بڑوں میں تقسیم کرتے تھے کہ شکر ہے اللہ تعالیٰ نے ان تیزی اور سختی کے ایام بخیر و عافیت گذار دیے ۔ ان 13ایام کو انتہائی سخت اور نحس دن خیال کیا جاتا تھا اور اس کے اختتام پر گھگھنیاں پکا کر اللہ کی راہ میں تقسیم کیا جانا ایک اعلیٰ اور خوبصورت راویت بن گئ۔مجھے زیادہ تو علم نہیں کہ قرآن وحدیث میں اس کے بارے میں کیا ارشادات و احکامات ہیں ؟ لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان ایام میں ہمارے آقا و مولیٰ رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار پڑ گئے تھے اور ان دنوں کے اختتام پر آپ کی طبع مبارک بہتر ہوئی تو اسی باعث محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اس خیر خیرات کا آغاز ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صحت عطا فرمائی تو شکرانے کے طور پر یہ گھگھنیاں پکا نے اور انہیں فی سبیل اللہ تقسیم کرنے کا رواج شروع ہوا ۔۔مگر اب علم و ٹیکنالوجی کا دورہ دورہ ہے اور ہر کام اور ہر بات پر کے پر فوراً قرآن وحدیث سے اس کا ثبوت اور حوالہ مانگا جاتا ہے اور اوپر سے کہیں پر کسی فاسٹ فوڈ سٹور اور فوڈ سٹریٹ میں سے یہ پکی پکائی گھگھنیاں بھی نہیں ملتیں تو ہمیں محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خیال اور دھیان کہاں سے آئے ۔ہم نے تو ہر اس چیز کو شرک اور بدعات کے خانے میں ڈال کر مکروہ اور ناپسندیدہ عمل کردینا ہے جسکی ہمیں سمجھ نہیں آتی اور اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کے احکامات اور فرائض کی بجائے محبت الٰہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وابستہ ہے۔ خیر خیرات کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی کسوٹی بھلا کیسے پرکھ سکتی ہیں اور اسے اللہ کی قدرت کیسے سمجھا اور تسلیم کیا جاسکتا ہے ۔ہر چیز پر قدرت الٰہی کے اختیار اور قوت کو تسلیم کرنے کی بجائے اس چیز کے عوامل اور محرک پر توجہ اور مرکوز ہے کہ اگر ایسا ہوتا تو یہ ویسا ہوجاتا اور اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ ویسا ہوجاتا ۔۔۔۔
پرانے دور کے لوگ پڑھے لکھے نہ تھے اور تب بحریہ ٹاؤن ،میکڈونلڈ اور فارچونر گاڑیوں اور ڈارون ٹیکنالوجی بھی نہیں آئی تھی تو عام و خاص لوگ ہر چیز کو اللہ کی ذات اور مشائخ کرام سے منسوب کرکے قبول کر لیتے اور اس پر عمل پیرا ہو جاتے تھے کہ اللہ دیاں اللہ ہی جانے اور وہی ذات ہر شئے پر قادر و طاقت رکھتی ہے تو ہمارا اس کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی مطلب نہیں ۔آج کی طرح قرآن وحدیث کے حوالے اور پھر ان کی تفسیر و تاویل اور راوی و ضعف کو نہیں دیکھا جاتا تھا ۔چنانچہ وہ لوگ ماہ صفر کو محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے نحس خیال کرتے تھے اور اس کے پہلے تیرہ ایام کو نحس سمجھتے تیرہ تیزی کے نام سے یاد کرتے تھے اور اس میں فرلو اور فالتو کام کی انجام دہی سے گریزکرتے تھے ۔۔۔سو ہم بھی اپنے بزرگوں اور مشائخ کی پیروی میں ماہ صفر کے ان تیرہ ایام کو نحس خیال کرتے ،سکون سے چھٹیاں گزارتے ہیں ۔اوپر سے آجکل ماہ صفر اور ماہ اگست اکھٹے چل رہے ہیں تو عدالت میں بھی جوڈیشل چھٹیاں ہیں تو سونے پر سہاگہ ہے ۔۔۔
آج کے لئے دونمبر باتیں می یہی کچھ ۔ہاں اگر آپ بھی ماہ صفر کی تیرہ تیزی کے قائل ہیں تو اس کے اختتام پر گھگھنیاں پکاتے ہوں تو مجھے ضرور انوائیٹ کیجئے گا کیونکہ گھر کی گھگھنیاں بھی گھر کی مرغی 🐓 دال برابر کی طرح اچھی نہیں لگتی ۔۔۔۔۔شکریہ

My beloved Abu Jan *Haji PIR Niaz Ahmed Chishti Ra*... Allah 💖 blessed on his shrine.aameen.
01/08/2024

My beloved Abu Jan *Haji PIR Niaz Ahmed Chishti Ra*... Allah 💖 blessed on his shrine.aameen.

I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏...
01/08/2024

I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each one of you. 🙏🤗🎉

Address

Aiwan Ganj Shakar Chishtian Road
Bahawalnagar
62300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chishti tax & audit law firm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share