Yasir Agro Chemicals

Yasir Agro Chemicals A Leading Agro Chemical company in Pakistan ( YASIR AGRO CHEMICALS Pvt Ltd). We are offers fertilizer
(2)

Eid Mubarak to all who are celebrating Eid al-Adha! May this special holiday be filled with joy, peace, and countless bl...
17/06/2024

Eid Mubarak to all who are celebrating Eid al-Adha! May this special holiday be filled with joy, peace, and countless blessings.

الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهمُ الرَّحمنُ، ارحَمُوا أهلَ الأرضِ يَرْحْمْكُم مَن في السّماء».عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ...
16/06/2024

الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهمُ الرَّحمنُ، ارحَمُوا أهلَ الأرضِ يَرْحْمْكُم مَن في السّماء».
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
”رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے۔ تم زمین والوں پر رحم کرو، آسمان والا تم پر رحم کرے گا“۔
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ جو لوگ دوسروں پر رحم کرتے ہیں، ان پر نہایت رحم والا اللہ رحم کرتا ہے، جس کی رحمت نے ساری چیزوں کو اپنے دائرے میں لے رکھا ہے۔
پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے روئے زمین کے اوپر رہنے والی تمام چیزوں، جیسے انسانوں، جانوروں اور پرندوں وغیرہ پر رحم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کا بدلہ یہ ہے کہ اللہ آپ پر آسمانوں کے اوپر سے رحم کرے گا۔

15/06/2024

میکلوڈ گنج کی سبز منڈی میں پانچ کلو سبز مرچ 675 روپے فروخت ہوئی

16/05/2024

تل کا آنے والے دنوں میں کیا ریٹ ہو گا

عظیم محنت کش کسان کو بھی سلام جو گندم سرمایہ داروں کو سستے داموں سے لٹا رہا ہے
01/05/2024

عظیم محنت کش کسان کو بھی سلام جو گندم سرمایہ داروں کو سستے داموں سے لٹا رہا ہے

We always Stand with  کسان کا معاشی قتل بند کرو ۔ گندم کی امدادی قیمت 3900  نا منظور نا منظور نا منظور
22/04/2024

We always Stand with
کسان کا معاشی قتل بند کرو ۔ گندم کی امدادی قیمت 3900 نا منظور نا منظور نا منظور

تمام اہل اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو ، الله تعالیٰ تمام مسلمانوں کی زندگی میں خوشویوں کے رنگ بھر دے۔ اور کسانوں کے رزق می...
10/04/2024

تمام اہل اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو ، الله تعالیٰ تمام مسلمانوں کی زندگی میں خوشویوں کے رنگ بھر دے۔ اور کسانوں کے رزق میں برکت عطا فرمائے آمین

Unbeatable Pest Control Launching SoonIN SHA ALLAH..!
09/04/2024

Unbeatable Pest Control Launching Soon
IN SHA ALLAH..!

https://youtu.be/humLYARLqCo
05/04/2024

https://youtu.be/humLYARLqCo

Those of tillers of Rice crop bear panicle which are developed within a period of 40 to 45 days after transplanting. No doubt, some of the varieties have mor...

23/03/2024

کسان جنریٹر سے تین انچ پانی کا پائپ بھر کر نکال رہا ہے

21/03/2024

پنجاب میں گندم کا ریٹ 4000 روپے فی من مقرر 20 اپریل سے خریداری کا
آغاز ہو گا۔ 60 روپے ڈیلیوری چارجز ہونگے ۔۔

تمام مسلمانوں کو رمضان الکریم کی بہت بہت مبارک ہو۔*اللہ تعالی ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں دنیا و آخرت میں ...
11/03/2024

تمام مسلمانوں کو رمضان الکریم کی بہت بہت مبارک ہو۔
*اللہ تعالی ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے* آمین

Easier said than done.لیکن جس نے تقسیم در تقسیم ہوتے زرعی رقبہ سے منافع کمانا ہے اور زراعت میں رہنا ہے وہ ریلے کراپنگ Re...
03/03/2024

Easier said than done.
لیکن جس نے تقسیم در تقسیم ہوتے زرعی رقبہ سے منافع کمانا ہے اور زراعت میں رہنا ہے وہ ریلے کراپنگ Relay Cropping پر شفٹ ہو جائے، چاہے ایک کنال پر ہی سہی لیکن ریلے کراپنگ کا تجربہ کرنا شروع کر دیں

اس کے لیے فصلات کا انتخاب Crop Selection ، کاشت اور برداشت کے شیڈول Sowing & Harvest Calendar, Sowing & Harvesting Methods ، اوزار Tools، لیبر، کراپنگ پیٹرن Cropping Patterns یعنی لائنوں اور پودوں کا فاصلہ، پیسٹ کنٹرول وغیرہ پر کام کرلیں

ریلے کراپنگ کاشتکاری کا وہ طریقہ ہے جس میں ایک فصل کی برداشت سے پہلے اگلی فصل کاشت کی جائے، ریلے کراپنگ اختیار کرنے سے
1 زمین کا آرگینک میٹر اور زرخیزی ناقابل یقین سطح تک بڑھ سکتی ہے
2 ایک ہی زمین سے سال میں تین چار فصلات حتی کہ پانچ فصلیں حاصل کرنا بھی فزیبل ہو سکتا ہے
3 زرعی مداخل کی ضروریات اور فصل کے اخراجات کم ہو جائیں گے
4 خود رو پودوں یعنی ویڈز کا تناسب کم ہوتا جائے گا

اللہ ہمارا ہادی و ناصر ہو

16/02/2024

سولر پینل چیک کرنے کا کیا طریقہ ہے ، کیسے پتہ چلے گا کہ وہ اے گریڈ ہے یا بی گریڈ

تل کی کاشت تل 2024 کا مکمل پیداواری پلان تل ایک تیلدار فصل ہے جو کہ منافع بخش اور کم خرچ کیش کراپ ہے اس مضمون میں تل کی ...
13/02/2024

تل کی کاشت

تل 2024 کا مکمل پیداواری پلان

تل ایک تیلدار فصل ہے جو کہ منافع بخش اور کم خرچ کیش کراپ ہے اس مضمون میں تل کی کاشت سے لے کر گہائی تک پلان شئیر کیا جائے گا تا کہ پہلی بار جو کسان بھائی فصل لگانا چاہتے ہیں ان کی بہترین طریقے سے مختصر طور پر رہنمائی کی جا سکے اکثر لوگ تل کی فصل کو فصل ہی نہیں سمجھتے اور اس کو لاوارثوں کی طرح لگاتے ہیں تب پھر نقصان اٹھاتے ہیں
اگر تل کی فصل کو فصل سمجھ کر کاشت کیا جائے تو یقیناً یہ پرافٹ والی فصل ہے تل 10 من سے لے کر 25 من تک فی ایکڑ پیداوار لے سکتے ہیں
year2024
بیج اورطریقہ کاشت
تل کی کئی اقسام ہیں لیکن یہاں چار اقسام کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا جائے گا جو کہ کم دورانیہ کی ہیں
Th 06 سنگل سٹک ورائٹی
Ts 05 شاخدار ورائٹی
نیاب 16
ملینیم
ٹی ایچ 06 ورائٹی 90 سے 100 دن کی فصل ہے اس کو عرف عام میں تلی بولتے ہیں اسکا بیج فی ایکڑ میں دو کلو استعمال ہو گا اس ورائٹی پر سبز تیلا اور میرڈبگ بہت زیادہ اٹیک کرتا ہے اگر بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو بٹور بن جاتا ہے
دوسری ورائٹی Ts05 شاخدار ورائٹی ہے یہ بھی 90 تا 100 دن میں کٹائی ہو جاتی ہے اسکا بیج فی ایکڑ میں سوا کلو تا ڈیڑہ کلو استعمال ہو گا اسکی پیداواری صلاحیت زیادہ ہے اس ورائٹی پر سنکنگ پیسٹ کا بہت کم اٹیک ہوتا ہے لیکن یہ ورائٹی پانی زیادہ لیتی ہے یہ ورائٹی 25 دن کے بعد پھول لینا شروع کر دیتی ہے جب پھل شروع کر دے تو اسکو ضرورت کے مطابق پانی ضرور دیں جب اسکے پودے کملائیں تو اسکو ضرور پانی دیں تل کی فصل کو پانی ہمیشہ خاص کر پہلا پانی شام کو لگائیں نہیں تو تل کے پودے مرجھا جاتے ہیں
نیاب 16 یہ ورائٹی شاخدار ورائٹی ہے ٹی ایس 05 ورائٹی کی طرح اس کا سٹریکچر بھی اسی ورائٹی سے ملتا جلتا ہے
لیکن یہ دس دن زیادہ لیتی ہے پکائی میں ts 05 سے یہ بھی بہت اچھی ورائٹی ہے اسکا پھل کم کیرا کرتا ہے سکنگ پیسٹ کا اٹیک بھی کم ہوتا ہے
ملینیم تل
یہ نئی ورائٹی ہے نیاب ادارے کی اس کا قد بہت زیادہ ہوتا ہے اس کے پتے اور پھلی ٹی ایچ 06 کی طرح ہوتے ہیں یہ پھل لیٹ اٹھاتی ہے 55 دن کے بعد پھول لینا شروع کرتی ہے تین چار فٹ کے بعد شاخیں بناتی ہے یہ 110 سے 120 دن کی ورائٹی ہے اس کا فی ایکڑ بیج ایک کلو لگانا چاہیے
طریقہ کاشت
تل کی کاشت 15 مارچ تا 15 جولائی تک ہوتی رہتی ہے
تل کی فصل مختلف زمینوں میں مختلف طریقوں سے کاشت کی جاتی ہے
پکے وٹ رقبہ میں کھالیوں پر اور نرم اور اچھے نکاس والے رقبہ میں سہاگہ کے زریعہ کاشت کی جاتی ہے
1 سہاگہ والا طریقہ
یہ طریقہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن صرف نرم اور اچھے نکاس والی زمین پر اس طریقہ سے کاشت کی جاتی ہے زمین کو ہل چلا کر یا بغیر وھائی کے بھر کر پانی لگا دیں جب تیسرے چوتھے دن وتر آ جائے تو ایک روٹاویٹر اور ایک یا دو ہل لگا کر زمین کی تیاری کریں پھر بیج کا چھٹہ کریں اور اورہلکہ سا ہل لگا کر سہاگہ کر دیں سہاگہ دیتے وقت ہل گہرا نہ چلائیں تا کہ بیج گہرا نہ چلا جائے یہ یاد رکھیں بجائی کے وقت وتر خشک نہ ہو تر وتر ہو اس سے جرمینشن بہترین ہو گی
2 سنگل کھالیوں پر کاشت
اس طریقہ سے زمین کو وتر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے زمین کو دوہر ڈسک چلائیں اوپر ہل سہاگہ یا روٹاویٹر ایک بار لگائیں پھر کھاد اور بیج کا چھٹہ کر دیں الگ الگ پھر کپاس والے ریجر سے کھالیاں نکال دیں پر لگا کر پھر ناکو نکال کر پانی لگا دیں پانی اس طرح لگائیں کہ ایک بار جب پانی پھر جائے پورے کھیت میں تو بند کر دیں پھر دوبارہ تین چار گھنٹے کے بعد پانی چھوڑیں جس سے ریج کھالی کے سر تک پہنچ جائے گی اگر ریج نمی سر تک نہ پہنچی تو جرمینشن کم ہو گی اگلے دن پری ایمرجنس سپرے لازمی کریں ایس میٹولا کلور (ڈوال گولڈ) 100 مل فی ٹینکی ساتھ پینڈی میتھالین 100 مل فی ٹینکی تا کہ
جڑی بوٹیاں کا کنٹرول ہو سکے
3 پلانٹر کیساتھ کاشت
اس طریقے میں جیسے سہاگہ والی زمین تیار کی جاتی ہے وتر کر کے زمین کی تیاری کر کے وتر حالت میں بیج اور کھاد کا چھٹہ کر دیں اس طریقہ میں سنگل سٹک اڑھائی کلو بیج اور شاخدار دو کلو بیج چھٹہ کر کے ایک ہل یا روٹا ویٹر چلائیں اور پلانٹر کیساتھ 18 انچ بیڈ والی کھیلیاں بنا دیں اور ناکو نکال دیں اس کو پانی نہیں لگانا پہلا پانی بیس پچیس دن بعد لگانا ہے اسکو سہاگہ والے طریقے سے پانی دینا دو تا چار پانی دینے پڑتے ہیں
اگر زمین میں جڑی بوٹیاں زیادہ اگتی ہیں تو کھالیاں نکالنے کے بعد پانی بھی لگا سکتے ہیں ڈبل پانی لگا کر ریج سر تک پہنچائیں پھر چوبیس گھنٹوں کے دوران پری ایمرجنس سپرے کریں
4 پلانٹر کیساتھ چوپا یا کیرا
اس طریقے سے آپ مکئ والے پلانٹر سے تل کاشت کر سکتے ہیں زمین تیار کر کے ٹک ٹک والا پلانٹر کی سمال سیڈر والی ڈائی لگائیں جس سے باریک بیج کا کیرا ہوتا ہے اس سے آدھا کلو بیج فی ایکڑ استعمال ہو گا پودے سے پودے کا فاصلہ 6 انچ رکھیں کھالی لائن ٹو لائن 18 انچ فاصلہ رکھیں
5 چوپا لگانے کا طریقہ
زمین کی تیاری کر کے مکئ والے پلانٹر کیساتھ بیڈز بنا کر پانی لگا دیں پھر لیبرز سے چوپا لگوا لیں بیج میں ریت یا زیرو سائز بجری شامل کریں اس حد تک کے فی چونڈی دو تا تین لگیں جب تل اگ آئے تو اسکی ضرورت کے مطابق چھدرائی بھی لازم کریں پھر چوبیس گھنٹوں کے بعد پری ایمرجنس سپرے کریں
وقت کاشت
تل کو دس مارچ سے 15 مئی تک
پھر 15 جون سے 31 جولائی تک کاشت کر سکتے ہیں
کھاد اور پانی

تل کو کھاد اور پانی دونوں ہی متوازن دینے ہیں کھالیوں پر کاشت تل کو تقریباً چار تا سات پانی لگیں گے اور سہاگہ اور پلانٹر کاشت پر دو تا پانچ پانی لگیں گے
تل کو کھاد آدھی تا ایک بوری ڈی اے پی اور بیس کلو ایم او پی زمین کی تیاری میں ضرور ڈالیں پہلے پانی پر آدھی یوریا اور دو کلو سلفر ساتھ زنک ڈالیں
جب تل ڈیڑھ تا دو فٹ کے ہو جائیں جب پھلی بن رہی ہو تو پھر پونی یا ایک بوری یوریا اور دو کلو سلفر ڈالیں کھاد کھادیں پہلے پچاس دن میں مکمل کر لیں
سپرے
تل کا اگاؤ جب مکمل ہو جائے تو اسکو ایمامیکٹن اور لیوفینوران کا سپرے ضرور کریں نہیں تو سنڈی چٹ کر جائے گی دس دن بعد ریپیٹ سپرے کریں
جب پھول لگنا شروع ہو جائیں تو ایمامیکٹن اور لیمبڈا ساتھ بوران کے دوسپرے ضرور کریں نہیں تو پھلی نہیں لگے گی سنڈی نقصان کر جائے گی
اگر پھول کیرا کر رہے ہوں تو میگنوکال کا سپرے کریں جس سے پھول کا کیرا رک جائے گا
اگر میرڈ بگ کا اٹیک ہو تو کلو تھیانڈان 200 مل سپرے کریں سفید مکھی ہو تو پائری پراکسی فین اور اسیٹامپرڈ کا سپرے کریں
اگر تیلا ہو تو نائٹین پائریم یا تھایا میتھاکسم 48 گرام یا اولالا کا سپرے ضرور کریں
کٹائی اور گہائی
جب پھلیاں پک جائیں ہلکا پہلا رنگ کر لیں تو اسکی کٹائی کروا لیں اتنی زیادہ پکائی نہیں کروانی کہ پھلیوں کے منہ کھل جائیں گے کٹائی کے فوری بعد ان کی پلاسٹک گوٹے کیساتھ ان کی چھوٹی چھوٹی گٹھلیاں باندھ لیں اگر کھیت میں فوری دوسری فصل کاشت کرنی ہے تو گٹھلیوں کو ٹرالی کے زریعہ آٹھا خالی جگہ ان کے سر جوڑ کر کھڑے کروا دیں کھڑے اس طرح کرنے ہیں کہ زیادہ گٹھلیاں جمع نہیں کرنی صرف اتنی کہ وہ خشک بھی ہو جائے اور ہوا کا گزر بھی ہو
آٹھ دن بعد لیبر سے ہاتھ سے چھڑائی کروا لیں پھر چار دن بعد تھریشر کے زریعہ ہلکی ریس پر برسیم کی طرح تھریشر کر لیں
پھر تلوں کو رایا والے چھاننے سے صاف کروا لیں پھر پنکھا لگوا کر صاف کر لیں

پیارے کسانو آپ اس موسم بہار میں شجرکاری کے سیزن میں آئیں درخت لگا کر اپنی سانسوں کا صدقہ نکالیں اور اپنے بچوں کے مستقبل ...
12/02/2024

پیارے کسانو آپ اس موسم بہار میں شجرکاری کے سیزن میں آئیں درخت لگا کر اپنی سانسوں کا صدقہ نکالیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کو ساف ستھرا کریں ۔ شکریہ۔🍀💚

11/02/2024

‏اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ.

چنے کی بہترین نگہداشت کیلئے سفارشات
11/02/2024

چنے کی بہترین نگہداشت کیلئے سفارشات

11/02/2024
موسمِ گرما کی سبزیاں جیسا کہ بینگن، بھنڈی، کھیرا، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، کدو، کریلا، گھیا توری وغیرہ کی کاشت کا وقت ف...
11/02/2024

موسمِ گرما کی سبزیاں جیسا کہ بینگن، بھنڈی، کھیرا، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، کدو، کریلا، گھیا توری وغیرہ کی کاشت کا وقت فروری تا مارچ ہے۔ ان سبزیوں کی کاشت کے لئے بہتر نکاس اور نامیاتی مادہ والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔

11/02/2024

پنجاب منڈیوں میں مکئی🌽 کی قیمتوں میں تیزی🆙 کا رجحان

مکئی کی کاشت کیلئے سفارشات
11/02/2024

مکئی کی کاشت کیلئے سفارشات

کھیرا کی کاشت کیلئے سفارشات
11/02/2024

کھیرا کی کاشت کیلئے سفارشات

11/02/2024

پنجاب منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی🔥کارجحان

09/02/2024

اسلام و علیکم
کسان بھائیو آپ کے علاقہ میں کون امیدوار جیتا ہے اور کس پارٹی کا ہے ۔؟
برائے مہربانی علاقہ اور رزلٹ تو بتائیں شکریہ

Address

Bussiness Office: Industrial Estate Area Phase 2 Multan, Regional Office: Bahawalnagr
Bahawalnagar
63350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir Agro Chemicals posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasir Agro Chemicals:

Videos

Share


Other Digital creator in Bahawalnagar

Show All