Riaz joyia pubg

Riaz joyia pubg let's play together

11/06/2024
10/06/2024

مریم نواز کہتی ہے کہ ہم نے کسانوں سے گندم نہ خرید کر پیسے بچائے ہیں یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی بچہ کلاس میں فیل ہو جائے اور گھر آ کر کہے ابا ہم نئی کلاس کی کتابیں لینے سے بچ گئے! انجم سرویا

https://www.siasat.pk/threads/897708

28/05/2024

رفح کے مہاجرین کیمپ پر ازرائیل کی بمباری/گولہ باری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیموں میں رہنے والے 75 افراد قتل کر دیئے گئے۔ بی بی سی کے مطابق ان کو زندہ جلا دیا گیا۔ اس ظلم دہشتگردی، انسانیت کے خلاف جرائم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ خیموں میں رہنے والے بے گھر افراد ازرائیلی دہشتگردوں کے محاصرے میں ہیں اور بھوک، بارود سے مر رہے ہیں۔ 6 لاکھ بچے بھوک سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ کیا اب کوئی حجت باقی ہے عالم اسلام کے حکمرانوں اور جرنیلوں کے لیے؟
کیا عالمی انسانیت دہشتگرد ازرائیل کا ہاتھ نہیں روکے گی؟
اس درندگی کی مذمت اور رفح آپریشن بند کروانے، غ زہ کو بچانے کے لیے، حکمرانوں پر دباؤ بڑھانے کی خاطر ڈی چوک پہنچیں۔

25/05/2024

کاش اسلام آباد پولیس کو یہ غصہ اس بااثر،باوردی قاتل پر ہوتا؟؟؟
آج ڈی چوک اسلام آباد میں سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے غ زہ بچاو دھرنا میں۔

24/05/2024
24/05/2024
24/05/2024
وڑنا اسے کہتے ہیں😂
23/05/2024

وڑنا اسے کہتے ہیں😂

22/05/2024

آئرلینڈ ,اسپین اور ناروے کافلس طین کو ایک خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب مغربی ممالک نے ہمت غیرت اور انسانیت کا مظاہرہ کرکے فلس طین کو بطور ریاست تسلیم کیا تو اب تو پاکستان رفح آپریشن رکوانے، غ زہ کو بچانے اور مستقل جنگ بندی کے لیے عملی نظر آنے والے فیصلہ کن اقدامات اُٹھائے۔یہی سیو غ زہ کمپین کے تحت ڈی چوک اسلام آباد میں جاری رفح آپریشن رکواؤ ، غ زہ بچاؤ دھرنے کا بنیادی مطالبہ ہے

17/05/2024

ضرور پڑھیں اور اپنے بچوں کو بھی پڑھائیں

جنگ یمامہ
مسیلمہ کذاب کے دعویٰ نبوت کے نتیجے میں لڑی گئی جہاں 1200 صحابہ کرامؓ کی شہادت ہوئی
اور اس فتنے کو مکمل مٹا ڈالا۔

خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ خطبہ دے رہے تھے: لوگو! مدینہ میں کوئی مرد نہ رہے، اہل بدر ہوں
یا اہل احد سب یمامہ کا رخ کریں"
بھیگتی آنکھوں سے وہ دوبارہ بولے:
مدینہ میں کوئی نہ رہے حتٰی کہ جنگل کے
درندے آئیں اور ابوبکرؓ کو گھسیٹ کر لے جائیں"

صحابہ کرامؓ کہتے ہیں کہ اگر علی المرتضیؓ
سیدنا صدیق اکبرؓ کو نہ روکتے تو وہ
خود تلوار اٹھا کر یمامہ کا رخ کرتے۔

13 ہزار اہل ایمان کے مقابل بنوحنفیہ کے 70000 جنگجو
اسلحہ سے لیس کھڑے تھے۔
یہ وہی جنگ تھی جس کے متعلق اہل مدینہ کہتے تھے: "بخدا ہم نے ایسی جنگ نہ کبھی پہلے لڑی
نہ کبھی بعد میں لڑی"
اس سے پہلے دور نبوت میں ٹوٹل جتنی جنگیں وغزوے ہوئے
بدر احد، خندق، خیبر، موتہ، حنین، یرموک وغیرہ ان سب میں مجموعی طور پہ 259 صحابہ کرام شہید ھوئے تھے۔ صرف اس ایک جنگ میں جو یمامہ کے مقام پہ مسیلمہ کذاب کے خلاف لڑی گئی، صرف اس جنگ میں ختم نبوت ﷺ کے دفاع کی خاطر 1200صحابہؓ کٹے جسموں کے
ساتھ مقتل میں پڑے تھے۔

اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم_نبوتﷺ کی
اہمیت معلوم نہ ہوئی۔

انصار کا وہ سردار ثابت بن قیس ہاں وہی
جس کی بہادری کے قصے عرب و عجم
میں مشہور تھے
اس کی زبان سے جملہ ادا ہوا:
اےالله ! جس کی یہ عبادت کرتے ہیں میں
اس سے برأت کا اظہار کرتا ہوں"
چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا جب
وہ اکیلا ہزاروں کے لشکر میں گھس گیا اور اس وقت تک لڑتا رہا جب تک اس کے جسم
پر کوئی ایسی جگہ نہ بچی جہاں شمشیر
و سناں کا زخم نہ لگا ہو۔

عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کا لاڈلا بھائی۔۔۔۔ ہاں وہی زید بن خطابؓ جو اسلام لانے میں
صف اول میں شامل تھے انہوں نے مسلمانوں
میں آخری خطبہ دیا:
والله ! میں آج کے دن اس وقت تک کسی سے
بات نہ کرونگا جب تک کہ انہیں شکست
نہ دے دوں یا شہید نہ کر دیا جاؤں"

اے قوم! تمہیں پھر بھی ختم نبوتﷺ کی
اہمیت معلوم نہ ہوئی۔

وہ بنو حنفیہ کا باغ "حدیقۃ الرحمان" تھا جس میں اتنا خون بہا کہ اسے "حدیقۃ الموت" کہا جانے لگا۔ وہ ایسا باغ تھا جس کی
دیواریں مثل قلعہ کے تھیں
کیا عقل یہ سوچ سکتی ہے کہ ہزاروں کا
لشکر ہو اور براء بن مالکؓ کہے:
*"لوگو! اب ایک ہی راستہ ہے تم مجھے
اٹھا کر اس قلعے میں پھینک دو میں
تمہارے لئے دروازہ کھولونگا"*
اس نے قلعہ کی دیوار پر کھڑے ہو کر
منکرین ختم نبوت کے اس لشکر جرار
کو دیکھا اور پھر تن تنہا اس قلعے میں
چھلانگ لگا دی
قیامت تک جو بھی بہادری کا دعوی کرے گا
یہاں وہ بھی سر پکڑ لے گا!!!
ایک اکیلا شخص ہزاروں سے لڑ رہا تھا
ہاں اس نے دروازہ بھی کھول دیا اور
پھر مسلمانوں نے منکرین ختم نبوتؐ
کو کاٹ کر رکھ دیا
*اے قوم! کاش کہ تم جان لیتے کہ
تمہارے اسلاف نے اپنی جانیں دے کر
رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی
ختم نبوت کا دفاع کیا ہے۔۔۔۔

کاش تمہیں رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم
کے ان صحابہؓ کے جذبوں کا علم ہوتا جو ایک
مٹھی بھر جماعت کے ساتھ حد نگاہ تک
پھیلے لشکر سے ٹکرا گئے۔۔۔۔

قاد۔یا۔نیت ایک بہت بڑے فتنے کی صورت میں نمودار ہے
پس ہر صاحب ایمان کے ذمے ہے کہ وہ
اس کے سدباب کی کوششوں میں شریک ہو.
اے مسلمانوں ! تحفظ ختم نبوتؓ کے جہاد میں
اپنا اپنا کردار ادا کرو تا کہ قیامت کے دن خاتم النبیین صلى الله عليه وسلم کی شفاعت نصیب ہو.
آخر میں آپ سب سے التماس کرتا ہوں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اس داستان عشق وقربانی کو تمام مسلمانوں کے سامنے رکھنے کی غرض سے اس تحریر کو
آگے منتقل کرنے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیجئے۔
انشااللہ تعالی
حضور ﷺ خاتم النبین
کی عزت حرمت اور آبرو کی خاطر جاگتے رھیں
کیونکہ
اسی میں نجات ھے

کی محمدﷺ سے وفا تونے تو ھم تیرے ھیں
یہ جہاں چیز ھے کیا لوح و قلم تیرے ھیں. فرما گئے ھادی لانبی بعدی اللہ تعالیٰ ہم سبکو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسنہ پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین 🌹


وہ ہاشمی مکّی مدنیُ العربی ھے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ھے۔

احمد ہے محمد ہے وہی ختم ِ رُسل ھے


وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ھے۔

Address

Bahawalnagar
Bahawalnagar
62300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riaz joyia pubg posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Riaz joyia pubg:

Videos

Share


Other Gaming Video Creators in Bahawalnagar

Show All