City views

City views news and views

13/09/2024

‏عائشہ گلالئی بھی علی امین گنڈاپور کیخلاف میدان میں آ گئیں۔ کہا عمران خان کو کوئی معزز یا سنجیدہ شخص نہیں ملا تھا کہ جسے صوبے کا وزیر اعلی بناتے۔ علی امین کی تو پہچان ہی شہد کی بوتل ہے

13/09/2024

‏خواتین کی اس مُلک میں عزت رہی ہی نہیں، خواتین کے حقوق کی حفاظت کی جائے، 8 مہینے تک میں نے جیل کاٹی کیا وہ اسٹینڈ نہیں تھا؟ اسٹینڈ سیاسی مقصد کیلئے نہیں ایک پرنسپل پر لیا تھا، خدیجہ شاہ۔۔۔!!!

‏2 ہفتے میں عمران خان رہا نہ ہوا تو خدا کی قسم خود آزاد کروائیں گے۔ پہلی گولی میں کھاؤں گا۔ علی امین گنڈاپور‏اپنے جرنیل ...
08/09/2024

‏2 ہفتے میں عمران خان رہا نہ ہوا تو خدا کی قسم خود آزاد کروائیں گے۔ پہلی گولی میں کھاؤں گا۔ علی امین گنڈاپور‏

اپنے جرنیل ٹھیک کرو اپنا ادارہ ٹھیک کرو فیض حمید ہمیں جہیز میں تھوڑی ملا تھا تمہارا جرنیل ہے۔ علی امین گنڈاپور

06/09/2024

*_انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر 3 سے 10 سال قید کی سزا ہونے والا بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا...!!!_

علی امین گنڈا پور پر پارٹی رہنما تنقید کر رہے ہیں،علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی میں نے منتخب کیا اس کے ساتھ کھڑا ہوں علی ...
06/09/2024

علی امین گنڈا پور پر پارٹی رہنما تنقید کر رہے ہیں،علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی میں نے منتخب کیا اس کے ساتھ کھڑا ہوں علی امین گنڈا پور کو کمزور نہ کریں اس کے پیچھے کھڑا ہوں ، عمران خان

06/09/2024

بہاولنگر : شہداء کی یاد منانا نہ صرف ان کی عظیم خدمات کا اعتراف ہے بلکہ قوم کے عزم و حوصلے کو بھی تقویت دیتا ہے امیر حمزہ رافع

بہاولنگر : شہداء کی قربانیوں کی بدولت قومیں اپنی خود مختاری برقرار رکھتی ہیں امیر حمزہ رافع

بہاولنگر : زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں کیونکہ ان کی قربانیاں قوم کی ازادی اور سلامتی کی ضمانت ہوتی ہیں امیر حمزہ رافع

بہاولنگر : شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں امیر حمزہ رافع

بہاولنگر : شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں امیر حمزہ رافع

بہاولنگر : شہادت دراصل موت نہیں بلکہ ایک ایسی زندگی ہے جو ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتی ہے امیر حمزہ رافع

06/09/2024

*سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے درجنوں مہنگی ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ*

سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرنے لگی۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 4بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، جو کہ سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔

سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

06/09/2024

*سابق آرمی چیف باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا* سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بھائی ڈپٹی اسٹیشن منیجر پی آئی اے برمنگھم سے استعفیٰ لے لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر اقبال جاوید باجوہ کو مستعفی ہونے کو کہا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر اقبال جاوید باجوہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ کو 30 جولائی کو پی آئی اے کے فنانس منیجر برمنگھم کے ذریعے شوکاز دیا گیا تھا، انہوں نے 1977ء میں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت حاصل کی تھی۔ اقبال جاوید باجوہ نے 1980ء کی دہائی کے آخر میں برطانیہ کی شہریت لی، برطانیہ کی شہریت لیتے ہی پی آئی اے میں اپنی ملازمت برطانوی شہری کی حیثیت سے تبدیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق اقبال جاوید باجوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بھائی ہیں۔

05/09/2024

بورےوالا. نواحی گاؤں 40 کے بی میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا.*

*شہزاد کا اپنی بیوی اور سسرال کے ساتھ کئی ماہ سے تنازعہ تھا آج اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا*

*پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اصل حقائق پولیس کی تفتیش اور ورثاء کی تحریری اطلاع کے بعد ہی سامنے آ سکیں گے*

05/09/2024

ملک دیوالیہ، معیشت ڈوب رہی ہے لیکن حکومت شاہانہ اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں، قیصر بنگالی

حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے سابق رکن اور ماہر معیشت قیصر بنگالی نے کہا ہے ملک دیوالیہ اور معیشت ڈوب رہی ہے لیکن حکومت شاہانہ اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ ہائی پاورڈ کمیٹی سے استعفیٰ دینے پر کچھ باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں، 53 سرکاری اداروں کے 70 محکمے بند کرنے کی سفارش پر حکومت نے صرف ایک ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

قیصر بنگالی نے کہا کہ مجھ سے پہلے حفیظ پاشا اور ڈاکٹر عشرت حسین کی حکومتی اخراجات کم کرنے کی کمیٹی کی سفارشات پر بھی عمل نہیں ہوا اور اب ہماری سفارشات بھی نہیں سنی جارہی تھیں، ہمیں صرف یہ کہا جاتا تھا کہ آپ کی بات نوٹ کرلی ہے۔

05/09/2024

*سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ کل سنائے گی*

05/09/2024

مسکراتے ہوئے... مجھے سبق سکھایا جارہا ہے کہ طاقتوروں کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے، میں ساری زندگی جیل میں گزار لوں گا لیکن ان کی غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خان

05/09/2024

*وزیر اعلٰی پنجاب کا دورہ ڈیرہ غازی خان*
صحت اچھی ………… تعلیم اچھی

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ڈیرہ غازی خان آمد ، گورنمنٹ پرائمری سکول ایم سی ون/تلسی داس پہنچ گئیں

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ملک کے پہلے اور سب سے بڑے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کر دیا

ڈیرہ غازی خان:وزیراعلی مریم نواز نے گورنمنٹ پرائمری تلسی داس سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی نشستوں پر جاکر دودھ کے ڈبے پیش کئے

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو دودھ کے پیکٹ خود کھول کر دیئے اور نگرانی میں ختم کرایا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے ان کے نام پوچھے اور تعریف کی

وزیراعلی مریم نواز سکول کے طلبہ کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں، طلبہ کا اظہار مسرت

وزیراعلی مریم نواز نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا

وزیراعلی مریم نواز نے بچوں سے پڑھائی میں درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دریافت کرنے پر اداس بیٹھے طالب علم نے والد کی بے روزگاری کے بارے میں بتایا

وزیر اعلیٰ مرہم نواز کی ننھے طالب علم کے والد کو روزگار کی فراہمی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز کو صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بریفننگ دی

”چیف منسٹر سکول نیوٹریشن پروگرام“کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سے آغاز

ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے پرائمری سکول نیوٹریشن پائلٹ پراجیکٹ میں شامل

غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا

ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا

بچے دودھ کا خالی پیک سکول میں جمع کرائیں گے

خالی رئیپز کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدن متعلقہ سکول پر ہی خرچ کی جائے گی

وزیراعلی مریم نوازشریف نے طلبہ کے ہمراہ فوٹو بنوایا اور آٹو گراف دئیے

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی تقریب سے خطاب کیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو کمشنر آفس پہنچنے پر باڈر ملٹری پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق، نوشین عدنان ،شیر علی گورچانی ،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے

04/09/2024

‏چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اڑھائی ماہ سے نیب ترامیم اپیل کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، انتظار کیا جا رہا ہے کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ہو تو وہ نیب ترامیم کا فیصلہ سنائیں

عمران خان بانی تحریک انصاف

04/09/2024

‏نیب نے القادر یونیورسٹی کا اتنا بڑا ڈونیشن بند کر دیا ہے تاکہ یہ یونیورسٹی بند ہو جائے، اگر القادر یونیورسٹی بند ہو گئی تو میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا، اگر شوکت خانم اسپتال بند ہو گیا تو مریضوں کو 10 گنا زائد خرچ کر کے علاج کرانا پڑے گا، نمل یونیورسٹی میں 90 فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں
عمران خان بانی تحریک انصاف

04/09/2024

*ربیع الاوّل کاچاند نظر آگیا*
*تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو بہت بہت مبارک ہو*

04/09/2024

چیئرمین وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب بہاولنگر پہنچ گئیں

بہاولنگر۔ حنا پرویز بٹ نے دارالامان کا دورہ کیا

بہاولنگر۔ حنا پرویز بٹ 9 سالہ بچی سے بھی ملیں جس کی شادی وٹہ سٹہ میں کی گئی

بہاولنگر۔ کم عمر 9 سالہ بچی کی شادی اسکے باپ نے وٹہ سٹہ کے طور پر 45 سالہ شخص سے کی

بہاولنگر۔ بیٹی کی کم عمری میں شادی کے عوض باپ جہانگیر نے وٹہ سٹہ کے طور پر شادی کی تھی

بہاولنگر۔ خاوند کے تشدد سے تنگ نابالغ لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا

بہاولنگر۔ پولیس نے والد سمیت 4 افراد کے خلاف کم عمری میں زبردستی شادی کا مقدمہ درج کرلیا

بہاولنگر۔ 9 سالہ آمنہ کو خاوند 8 ماہ تک تشدد کا نشانہ بناتا رہا، ایف آئی آر کا متن

بہاولنگر۔ زبردستی شادی کا شکار 9 سالہ آمنہ شوہر کے مارپیٹ کرنے پر گھر چھوڑ آئی تھی

بہاولنگر ۔ چیئرمین وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی 9 سالہ بچی کو تحفظ کی یقین دہانی

بہاولنگر۔ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، حنا پرویز بٹ

بہاولنگر۔ بچی کی زبردستی شادی اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی

بہاولنگر۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مظلوم طبقات کی آواز ہیں، حنا پرویز بٹ

03/09/2024

شوہر نے بیوی اور کزن پر تیزاب پھنک دیا، تیزاب گردی کے واقعہ میں دو خواتین بری طرح جھلس گئیں.تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے مُحلہ عزیزآباد میں اِرشاد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر بیوی شازہ اور اِسکی کزن پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا۔جس اسکی بیوی شازیہ کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا جبکہ اسکی کزن کے جسم کے مختلف حصے تیزاب گردی کا شکار ہو کر جھلس گئے۔۔ تیزاب گردی کا شکار خواتین کو نازک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن مُنتقل کردیا گیا۔جہاں انکی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے۔۔۔ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا۔۔۔

03/09/2024

پیرمحل:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم میں حائل ہو گیا

پیرمحل: گورنمنٹ پائی سکول نمبر 1حصہ پرائمری بچوں کے کلاس رومز میں رقم تقسیم کی جانے لگی

پیرمحل:ننھے بچوں کو کمروں سے نکال کر تعلیم سے محروم کر دیا گیا

پیرمحل:ننھے بچے سکول میں آنے کے باوجود تعلیم سے محروم ہو گئے

پیرمحل:ننھے بچوں کے کمروں میں چھوٹے بچوں کے بنچوں پر خواتین کو بٹھا دیا گیا

پیرمحل:ننھے بچوں کے بنچ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے

پیرمحل:بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم حاصل کرنے والی خواتین کو بچے حسرت سے تکنے لگے

پیرمحل: بچوں کے والدین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیرمحل:بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کو فوری سکول سے منتقل کیا جائے۔

03/09/2024

پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا

پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار

پتنگ کیساتھ ساتھ دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن جرم قرار

پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے

پتنگ اڑانے والے کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی

پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے

پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی

پتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ، دوسری بار پکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا

پتنگ باز بچے کو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ جرمانہ ہوگا

بچہ جرمانہ ادا نہ کر سکے تو اسکے والدین یا سرپرست سے وصول کیا جائے گا

چوتھی خلاف ورزی پر بچے کو جوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ء کے تحت سزا اور جیل جانا پڑے گا

03/09/2024

چیچہ وطنی پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا

چیچہ وطنی تھانہ کسوال کی حدود 118 بارہ ایل میں دوہرے قتل کی واردات,میاں بیوی قتل

چیچہ وطنی منیر نامی شخص نے فخیرا نامی خاتون سے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی,پولیس

چیچہ وطنی خاتون کے بھانجوں عاقب اور سیف اللہ نے اسی رنجش میں دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا,ملزم موقع سے فرار,پولیس

چیچہ وطنی خاتون نے پانچ سال قبل پہلے خاوند سے طلاق لے کر منیر سے پسند کی شادی کی تھی,پولیس

چیچہ وطنی تھانہ کسوال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے ٹی ایچ کیو منتقل کرکے کاروائی کا آغاذ کردیا

چیچہ وطنی ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے جاری جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا,ایس ایچ او کسووال

03/09/2024

موٹر سائیکل سوار ڈاکو کریانہ سٹور سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ کر فرار

پاکپتن میں کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں کی فائرنگ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو کریانہ سٹور سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقہ 20 ایس پی میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کریانہ سٹور لوٹ لیا، نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عِلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی اِطلاع مِلتے ہی تھانہ صدر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیاہے

02/09/2024

:فورٹ عباس
فورٹ عباس کے بازار میں گیس کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے پوری دکان سمیت ملحقہ بیوٹی پارلر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسرتفصیل کے مطابق ملک زبیر گیس شاپ پر گیس سلنڈر پھٹ گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بغیر کسی جانی نقصان کے آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے ایک شخص زخمی ٹی ایج کیو فورٹ عباس شفٹ کر دیا

02/09/2024

مظفرگڑھ/ تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ

مظفرگڑھ۔ روہیلانوالی میں معمولی تنازعہ پر ایک بچی اور دو خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ ریسکیو

مظفرگڑھ۔ ہمسائے عمران نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچی پر پھینک کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو

مظفرگڑھ۔ تیزاب کے متاثرہ دونوں خواتین اور بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو

مظفرگڑھ۔ تیزاب گردی کے واقعہ میں 50سالہ کلثوم، 20سالہ سویرا اور 6سالہ ثانیہ متاثر ہوئی ہیں۔ ریسکیو

مظفرگڑھ۔ گھریلو تنازعات پر واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس

بہاولنگر / ایف آئی اے کاروائی.انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔۔۔بہاولنگر : ایف آئی اے بہاولپور ٹیم کی محلہ نظام ...
24/08/2024

بہاولنگر / ایف آئی اے کاروائی.انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔۔۔

بہاولنگر : ایف آئی اے بہاولپور ٹیم کی محلہ نظام پورہ میں بڑی کاروائی انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ مرکزی ملزم خالد عمر فاروق گرفتار ۔

Address

Multab Streer
Bahawalnagar
63200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Bahawalnagar

Show All