DTV News HD- ڈی ٹی وی نیوز

DTV News HD- ڈی ٹی وی نیوز آزاد کشمیر کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں
(40)

15/12/2024

ڈھلی ناڑ شیر علی خان
سردار رشید خان الیکشن کے بات گفتگو الیکشن ہار جیت کا حصہ ہے تاجروں کے لیے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے

15/12/2024

ڈھلی انجمن تاجران انتخابات کل ووٹ 156
پول شدہ ووٹ 154
چنار تاجر پینل(سردار رشید خان) 66
راہ حق تاجر پینل(ڈاکٹر محمد صادق) 88

15/12/2024

انجمن تاجران ڈھلی گنتی شروع

ڈھلی انجمن تاجران کے انتخابات پولنگ کا عمل جاری
15/12/2024

ڈھلی انجمن تاجران کے انتخابات
پولنگ کا عمل جاری

14/12/2024
11/12/2024
پاکستان کے دارلکحومت اسلام آباد میں پلندری آزاد جموں کشمیر کا نواجوان قتل:آسلام آباد پی ڈبلیو ڈی کے ایریا میں سدھنوتی (ن...
09/12/2024

پاکستان کے دارلکحومت اسلام آباد میں پلندری آزاد جموں کشمیر کا نواجوان قتل:
آسلام آباد پی ڈبلیو ڈی کے ایریا میں سدھنوتی (نالیاں) سے تعلق رکھنے والا نوجوان ملک محمد عاطف کو آج شام قتل کر دیا گیا: وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
مقتول پی ڈبلیو ڈی میں ٹریول ایجنسی کا کام کرتے تھے۔

09/12/2024

بریکنگ نیوز
کوہالہ اور آزادپتن کے مقام پر پاکستانی پرچم اُتارنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر کیے گئے

09/12/2024

🚨اہم خبر🚨
آزادکشمیرجعلی ڈگری کےحامل سرکاری ملازمین کی فہرست مکمل،شکنجہ تیار،جلد کاروائی کاامکان

08/12/2024

تمام انٹری پوائنٹس بند کر دیے گئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ انٹری پوائنٹس پر جمع ہوچکے ہیں۔
مظفرآبادکے اسیران کی رہائی کے بعد حکومت اور کمیٹی کے مابین ڈیڈلاک قائم ہوا۔ اب حکومت نے باقی اسیران کو بھی رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت آرڈیننس منسوخی کے لیے منگل تک وقت لینا چاہتی تھی، ایکشن کمیٹی نے انکار کر دیا۔ اب ایکشن کمیٹی تمام چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرچکی ہے اور پیر کے روز اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


07/12/2024

*مظفرآباد، وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید کی وزارء حکومت چوہدری محمد رشید اور نثار انصر ابدالی کے ہمراہ پریس کانفرنس*

ایکشن کمیٹی کے دوستوں کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، وزیر اطلاعات آزادکشمیر

ریاست کے ہر مکتبہ فکر کے زعما سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، وزیر اطلاعات

اگر انٹری پوائنٹ کی طرف مارچ کرتے ہیں تو فائدہ کس کو ہوگا؟ وزیراطلاعات آزادکشمیر

مہذب قوم کی طرح احتجاج کے جمہوری حق کو ضرور استعمال کریں، پیر محمد مظہر سعید شاہ

خدارا راستے بند نہ کیجئے، ہم احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، وزیر اطلاعات

دھرنا دیں لیکن راستوں کو بند نہ کریں اسکا نقصان عام شہریوں کو ہوگا، وزیر اطلاعات

انٹری پوائنٹس بند ہونگے تو مریض، طلبہ، مسافروں سمیت ہر طبقہ متاثر ہوگا، وزیر اطلاعات

حکومت کی جانب سے احتجاجی دوستوں کی سہولت کیلئے ایمبولینسز موجود ہونگی، وزیر اطلاعات آزادکشمیر

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد صدارتی آرڈیننس کا کوئی وجود نہیں، وزیراطلاعات

صدارتی آرڈیننس کو وجہ بنا کر معاملات کو طول دیا جارہا ہے، وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید شاہ

جس چیز کا وجود نہیں ہے اس پر کیوں تنازعہ کیا جارہا ہے؟، وزیر اطلاعات آزادکشمیر

کسی مرحلے پر حکومت نے کوئی بدنیتی نہیں کی، وزیر اطلاعات آزادکشمیر

حکومت نےاحتجاجی دوستوں کا بھی تحفظ کیا،وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ

حکومت نے شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں کا کردار ادا کیا، وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ

ریاست کے وسیع تر مفاد میں مروجہ قوانین کے تحت تمام قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیر اطلاعات

احتجاجی دوستوں کی جانب سے کیوں انا کا مظاہرہ کیا جارہا ہے؟ وزیر اطلاعات

مذاکرات ناکام نہیں ہوئے بلکہ پہلا مذاکراتی سیشن بے نتیجہ رہا، وزیر اطلاعات

حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس جلد بازی میں لایا گیا، وزیر اطلاعات

صدارتی آرڈیننس کو اس لیے لایا تھا کہ احتجاج کا حق بھی برقرار رہے لیکن دیگر طبقات زندگی متاثر نہ ہوں، وزیر اطلاعات

صدارتی آرڈیننس کے تحت معطلی کے بعد کوئی گرفتاری نہیں ہو رہی، وزیر اطلاعات آزادکشمیر

حکومت نے ہر مرحلے پر فراخدلی کا مظاہرہ کیا، وزیر اطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ

سستا آٹا اور سستی بجلی وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا بیانیہ تھا، وزیر اطلاعات

سستے آٹا اور سستی بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیراطلاعات

جب تک موجودہ حکومت ہے گڈ گورننس اور کفایت شعاری کے ذریعے آٹے و بجلی پر ریلیف کو برقرار رکھا جائیگا، وزیر اطلاعات

سنجیدگی کے ساتھ آئیں حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، وزیر اطلاعات

باغ کے تاجروں نے سمجھداری سے فیصلہ کیا، وزیر اطلاعات

06/12/2024

حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کو مروجہ قوانین کے تحت رہا کرنے کیلئے تیار ہے،اور صدارتی آرڈیننس کے معاملے کو یکسو کرنے کے لئیے تیار ہے۔
وزیر اطلاعات …

*تھانہ پولیس تھوتھال نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے 02ملزمان گرفتار کرلئے* ترجمان پولیس کے مطابق مورخہ 25نومبر...
06/12/2024

*تھانہ پولیس تھوتھال نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے 02ملزمان گرفتار کرلئے*
ترجمان پولیس کے مطابق مورخہ 25نومبر 2024کو سیکٹر ایف ون میرپور سے ایک خاتون عظمت بی بی بعمر 60/65سال کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔جس پر ایس ایس پی صاحب ضلع میرپورخاور علی شوکت،چوہدری عنصر علی ڈی ایس پی سٹی میرپور ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال پولیس نفری موقع پر پہنچ کر کاروئی عمل میں لاتے ہوئے م مقدمہ درج رجسٹرکیا گیا۔ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے چوہدری عمران احمد افسر مہتمم تھانہ پولیس تھوتھال کی سربراہی میں ہمراہ محمد نوید سراج ASI، ابرار کیانی IHC، عامر راجہ DFC، ذوالفقار علی DfC محمد اشرف FC اور میسر علی،زبیر حسین شاہ ٹیکنیکل سٹاف کو اندھے قتل کےلئے ٹیم تشکیل دی۔ جس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے وقوعہ کے چند دنوں کے اندر اندر اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کیا اور وقوعہ میں شامل 2 ملزمان محمد فریاد چوہدری ولد عبدالکریم چوہدری قوم گجر سکنہ کھجورلہ ڈاکخانہ خاص تحصیل کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی کو علاقہ پاکستان راولپنڈی سے جبکہ محمد اشفاق ولد عبدالمجید قوم کمیانہ آرائیں سکنہ نور شاہ تحصیل و ضلع ساہیوال کولاہور سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی وقوعہ کے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے جبکہ مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بھی ملزمان سے برآمد کرلیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے افسر مہتمم تھانہ پولیس تھوتھال اور تفتیشی ٹیم کو کامیاب تفتیش پر شاباش دی اور اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس بہترین تفتیش اور مقدمہ کی پیروی کرتے ہوئے اس وقوعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا جائیگا عوام کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

06/12/2024

* #جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گے، لانگ مارچ یا انٹری پوائنٹ بند ہوں گے فیصلہ کچھ دیر بعد ہو گا....

*تمام لوگ تیار رہیں شوکت نواز میر*

06/12/2024

میرپور آزادکشمیر:چیئرمین تعلیمی بورڈ چوھدری نذرحسین کوتوہین عدالت کیس میں عہدے سے ہٹا کراحاطہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا,15 دن قید کی سزا,چیئرمین چوھدری نذر حسین کو فوری عہدے سے فوری ہٹانے 15 روز قید کی سزا سمیت آئیندہ کسی انتظامی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم, شریک ملزم ڈی پی آئی کالجز آزادکشمیر ڈاکٹر عبدالرحمن کو بھی احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے 7 روز قید کی سزا کا حکم سنائی گئی۔

06/12/2024

ہماری ڈیڈ لائن آج 12 بجے تک ہے اُسکے بعد 2:30 پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
شوکت نواز میر

Address

Bagh
12570

Website

http://Www.dhullinews.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DTV News HD- ڈی ٹی وی نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby media companies