Irshad Bhatt Journalist

Irshad Bhatt Journalist ہر خبر سے آپکو باخبر رکھیں گے؛ہمارے اس آفیشل پیج کو فالو کریں. شکریہ

باغ ۵ فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا  متعفقہ اجلاس زیر صدارت حافظ طارق صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژ...
01/02/2024

باغ ۵ فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا
متعفقہ اجلاس زیر صدارت حافظ طارق صدر انجمن تاجران پونچھ ڈویژن جاری
اجلاس میں تاجران سول سوسائٹی علمائے کرام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی بھرپور شرکت ۔۔۔
پانچ فروری دن دس بجے ہائ سکول گراونڈ سے ریلی کا انعقاد کیا جائے گا دوران جلوس تمام دکانیں بند رہیں گی اور صبح 11 بجے سے ایک بجے تک تاجران اظہار یکجتی کے لیے دوکانیں بند رکھیں گے۔۔۔
عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے علمائے کرام کی زیر صدارت 6 رکنی کمیٹی قائم ۔۔۔
کل بعد از نماز جمعہ 6 رکنی کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرے گی ۔۔۔

مظفرآباد( ) چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن ممتاز ماہر  تعلیم و سماجی کارکن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ...
12/12/2023

مظفرآباد( ) چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن ممتاز ماہر تعلیم و سماجی کارکن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق متعصبانہ فیصلہ دے کر ثابت کیا ہے کہ ہندؤ سوچ بھارت کے ہر ادارے میں رچ بس چکی ہے۔ 5اگست کی طرح حالیہ فیصلہ بھی کشمیریوں کی تحریک کو کمزور کرسکتا ہے نہ ختم۔نریندر مودی چاہے جنتا زور لگا لے تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہینگے۔ ان خیالات کااظہار محترمہ نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیریوں کی رٹ ہاء پر دفعہ 370اور35اے سے متعلق سنائے جانے والے انتہائی متعصبانہ اور جانبدارانہ فیصلہ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ محترمہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 74سال سے ظلم کی رات جاری ہے۔خواتین اور بچیوں سمیت نوجوانوں،بزرگوں کاقتل عام اور ان کی عصمتیں لوٹنے کے واقعات دنیا سے مخفی نہیں ہیں مگر اقوام عالم اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر خاموش تماشائی ہونے کے ساتھ ان کی مذمت بھی نہیں کررہا مگر یاد رکھیں کشمیری اور فلسطینی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں کل دنیا بھی گزرے گی اور پھر اس وقت ان کا کوئی حامی ومدد نظر نہیں آئے گا۔ محترمہ نے کہا کہ کشمیریوں نے مودی کی پارلیمنٹ اور بھارتی صدر کے فیصلے پہلے بھی نہیں مانے آج بھی سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانتے۔ کشمیری بھارت سے نفرت کرتے ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

06/09/2023

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی اپنے باغ میں لگے انواع و اقسام کے پھلوں،گھریلو باغبانی، اسکی اہمیت ،ہندوستان میں آم کے origin اور خطہ کشمیر میں آم سمیت دیگر پھلدار درختوں کی پیداوار کے لیے موزوں علاقوں کے حوالہ سے گفتگو

01/09/2023

اسلام آباد:
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے آئی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں راولاکوٹ اور دھیرکوٹ سے آئے سپیشل پرسن (معذور افراد) کے وفد کی ملاقات

وفد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ ریاستی عوام کی طرح خصوصی افراد کا فخر ہیں،انکی امید اور آس ہیں۔آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی ہماری نہ صرف مالی مدد کی بلکہ ہمارے دیگر مسائل بھی حل کیے۔ موجودہ حکومت نے ہمارے ماہانہ وضائف بند کر دیے ہیں۔ریاست کے دیگر طبقات کی طرح ہم سپیشل پرسنز کی امیدیں بھی آپ سے وابستہ ہیں۔
دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر وفد کو خصوصی پک اینڈ ڈراپ دیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

اسلام آباد:صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے آئی...
01/09/2023

اسلام آباد:
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے آئی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں راولاکوٹ اور دھیرکوٹ سے آئے سپیشل پرسن (معذور افراد) کے وفد کی ملاقات

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے وفد میں شامل افراد سے انکی خیریت دریافت کی اور تفصیلاً انکے جملہ مسائل سنے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث عزت اور باعث برکت ہے۔ ہم سب اس دنیا میں ایک مقررہ وقت کے لیے آتے ہیں اور مقررہ زندگی گزارتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب انسان کو دنیا کی آسائشیں مل جاتی ہیں تو اس میں غرور و تکبر آ جاتا ہے جو رب کائنات کو بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ابلیس نے بہت عبادات کیں تھیں مگر وہ اپنے غرور کی وجہ سے روز قیامت تک نشان عبرت بن گیا۔ دنیا کی تمام مخلوقات اپنے رب کا شکر بجا لاتی ہیں۔ الله رب العزت اپنے بندوں کو آزمائش میں ڈال کر انکے ایمان کا امتحان لیتا ہے۔ الله تعالٰی کا قرب حاصل کرنے کے لیے نیت اور اخلاص کا ہونا ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مجھ سمیت صاحب استطاعت لوگوں کو اپنے معاشرے میں موجود معذور افراد سمیت دیگر مستحقین کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ الله تعالٰی نے دنیا اور آخرت میں اسکا اجر دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ معذور اَفراد انسانی معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو عام افراد کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ معذوروں کو نظر انداز کرنے یا انہیں معاشرے میں قابلِ احترام مقام سے محروم رکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اسلام تکریم انسانیت کا علمبردار دین ہے۔ چونکہ معذور افراد معاشرے میں اپنی شناخت اور وقار کے لیے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں، بدقسمتی سے چند نوسربازوں کی وجہ سے حقدار لوگ بھی امداد سے محروم ہوتے ہیں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں خصوصی افراد کو انکے حقوق دینے کی بھرپور کوشش کی۔ مظفرآباد میں خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح کیا۔ ہسپتالوں اور دفاتر میں ریمپ لگانے کا آغاز کروایا۔معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا۔ موجودہ وزیراعظم کو بھی معذور افراد کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایک اکاونٹ بنائیں گے جس میں پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی سے فنڈز کی اپیل کی جائے گی اور حاصل ہونے والی رقم کو آزاد کشمیر میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کے گھروں کی تعمیر میں خرچ کیا جائے گا اور مستحق افراد کی مدد بھی کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ چند دنوں بعد انکے بیٹے کی شادی ہے، شادی پر آنے والے اخراجات میں سے ایک کروڑ روپے وہ ریاست بھر کے معذور افراد کو عطیہ کریں گے۔ اسکے علاوہ بہم اپنی جماعت میں بھی معذور افراد کی مدد کرنے کی غرض سے ایک فورم بنائیں گے جس میں جملہ خصوصی افراد کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ بحیثیت معاشرہ ہمیں اپنے سپیشل پرسن کی مدد کرنے کیساتھ ساتھ انکا پورا احترام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار امتیاز شاہین، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز، سابق معاون خصوصی سردار یاسر مشتاق،میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان، کوآرڈینیٹر برائے عوامی رابطہ سردار عمران یاسین خان،ارشد گردیزی،کوآرڈینیٹر برائے خواتین جویریہ ظفر کیانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وفد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔ آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی ہماری نہ صرف مالی مدد کی بلکہ ہمارے دیگر مسائل بھی حل کیے۔ موجودہ حکومت نے ہمارے ماہانہ وضائف بند کر دیے ہیں۔ریاست کے دیگر طبقات کی طرح ہم سپیشل پرسنز کی امیدیں بھی آپ سے وابستہ ہیں۔دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر وفد کو خصوصی پک اینڈ ڈراپ دیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر، سابق وزیر حکومت، رہ...
30/08/2023

اسلام آباد:
راولپنڈی و اسلام آباد میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر، سابق وزیر حکومت، رہنما استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی کی غیر قانونی، بلا جواز تصحیک آمیز انداز میں گرفتاری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈینشیا میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے شرکاء جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری علی شان سونی سماہنی سے تین بار ذاتی حیثیت میں اور ایک بار پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔انہوں نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ساؤتھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس نکالا۔سماہنی کے لوگ ہمیشہ اپنی افواج کے ساتھ صف اول میں رہے۔ چوہدری علی شان سونی کے حوالہ سے راولپنڈی تھانے کو مس گائیڈ کر کے انہیں جعلی ایف آئی آر میں گرفتار کروایا گیا جس پر ریاست بھر کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ انوار الحق جھوٹی ایف آئی آر سے بھی کچھ نہ حاصل کر سکا جبکہ پورا کشمیر علی شان سونی کیساتھ کھڑا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان مشیت الہی ہے، کشمیر اسکی دفاعی فصیل ہے۔ الله تعالٰی نے آزاد کشمیر کو جغرافیائی اعتبار سے منفرد بنایا ہے۔ آزاد کشمیر کی بہادر عوام نے ہمیشہ اپنی بہادر افواج کیساتھ صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ بھارت سرجیکل سٹرائیک کے نام پر شوشے چھوڑتا رہتا مگر ہماری بہادر افواج اور عوام کے ہوتے ہوئے دشمن کا پرندہ پر نہیں مار سکتا۔ بھارت نے ہزارہ کے علاقہ میں ہمارے چند درختوں کو گرایا، جواباً ہمارے شاہینوں نے نہ صرف بھارت کا مگ جہاز مار گرایا بلکہ انکا پائلٹ ابھینندن کو بھی پکڑا۔ ہماری افواج نے دشمن کے جنگی قیدی کو واپس کیا جسے اسکے اپنے ملک نے ذلت کیساتھ استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سونے اور جاگنے کے پروپیگنڈے کیے گئے مگر رب کائنات کا ایسا نظام ہے کہ وہ ہر شخص کی حقیقت دنیا کو دکھاتا ہے۔ آج پوری ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔ آج پونچھ اور ہجیرہ کی عوام کے لیے اداروں سے پی سی مانگنے کی باتیں کی جا رہی ہیں مگر یہ شاید بھول گیا کہ پونچھ کی عوام نے اس ریاست کو اپنے خون سے سینچا ہے۔ پونچھ کی عوام نے کبھی غداری نہیں کی اور نہ ہی جان دینے سے انکار کیا۔ ہمارے اسلاف اور آباواجداد کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ پونچھ سے ہی ہمیشہ تحریکوں کا آغاز ہوا ہے۔ ہندوستان بھی اپنے زیر قبضہ پونچھ کی عوام کو زبردستی نہیں نکال سکا ہے۔

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے کہا کہ بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی رحمہ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔ چھ ستمبر یوم دفاع کو ملک بھر کی طرح ریاست آزاد کشمیر میں بھی بھرپور منایا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف مقیم کشمیری ماؤں بہنوں کی ہم سے بڑی امید ہے۔ مودی نے میرے حوالہ سے کہا تھا کہ میں اسکے خوابوں میں رکاوٹ ہوں، ہم اسکے ناپاک عزائم کے خلاف آگے بھی رکاوٹ بنیں گے۔ تحریکوں اور جنگوں میں ہمارے اکابرین کی قربانیاں ہیں۔ ریاست میں آج یوم شہدائے دو تھان منایا گیا ہمیں اپنے شہداء پر ہمیں فخر ہے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے 32 سال بعد پرامن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جو ہماری نیت اور لوگوں کے ساتھ اخلاص تھا۔ پاکستان میں مسائل کی وجہ سے ہمیں درکار سیکیورٹی تو نہ مل سکی مگر ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے کامیاب الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا۔ ہم الیکشن کے بعد منتخب بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز دینے کا ورک مکمل کر چکے تھے ۔ آج بلدیاتی نمائندوں کی تذلیل کی جا رہی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہم نے مختصر دور اقتدار میں ریاستی عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے۔ مظفرآباد میں کارڈیک ہسپتال کو پانچ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کروایا۔ ڈاکٹروں کے جملہ مسائل یکسو کیے۔ صحافیوں کے لیے گھر تعمیر کرنے اور انہیں علاج معالجہ کی سہولیات دینے کا آغاز کیا۔ دنیا کی مہنگی فصل زعفران ہے، ہم نے اٹھارہ ہزار ایکڑ زمین اس کے لیے مختص کی۔ زکوٰۃ میں تین ہزار سالانہ کے بجائے ماہانہ تین ہزار دینے کا آغاز کیا۔ مدارس کے بچوں کے لیے کھانے کے فنڈز میں بائیس سے بڑھا کر پینسٹھ روپے اضافہ کیا ، جہیز فنڈ کو گیارہ ہزار سے بڑھا کر ساٹھ ہزار کیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے چار سب ڈویژن دیے، دو نئی نیابت دیں۔ ریاست میں پہلی بار رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی قائم کی جس کا چیف قاری نامور عالم دین کو لگایا۔ یہ کام دنیا و آخرت میں اجر کا باعث بنے گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے میرٹ کو فروغ دیا۔ سرکاری افسران و ملازمین کو میرٹ پر نہ صرف بھرتی کیا بلکہ انکی پوسٹنگ بھی میرٹ پر کی۔ برادری ازم کا قائل نہیں رہا۔ ہم نے لوگوں کی دلجوئی کرنی ہوتی ہے۔ مظفرآباد میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر سترہ طلباء مجھے ملی انہوں نے بھارتی درندہ فوج کے ظلم کا ذکر کیا، انکی تکلیف برداشت نہ کر سکا۔

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سپیشل چلڈرن کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا۔ خواتین کو باعزت روزگار کیساتھ باعزت ٹرانسپورٹ کے لیے پنک بس سروس شروع کی۔ 2005 کے زلزلے کے دوران معذور ہونے والی آزاد کشمیر کی خواتین اور مردوں کی داد رسی کی۔اسلام آباد کے بحالی مرکز میں موجود معذور نوجوان کو حکومت نے نوکری سے نکالا ہوا تھا اسے شایان شان طریقہ سے واپس ملازمت دلوائی۔ سرکاری ملازمین کو یہ باور کروایا کہ وہ شہریوں کے خادم ہیں۔ بزرگ پنشنرز کو لائنوں میں کھڑا کرنے کے بجائے انکے اکاؤنٹس میں بھیجنے کا آغاز کروایا۔ مرکزی شاہراہوں اور شہروں میں پبلک ٹوائلٹ تعمیر کروائے۔

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر نے کہا کہ سیاحوں کی سہولیات کےلیے ٹورازم پولیس کو پرمننٹ کیا۔ بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے اربنائزیشن پر کوئی توجہ نہ دی تھی ہم نے مظفرآباد شہر میں دو پارکنگ پلازوں کےلیے زمین مختص کی۔ شہر میں تعمیرات کو نقشوں کے عین مطابق کرنے کے احکامات دیے۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس میں افسران کی نئی آسامیوں کی تخلیق کی۔ محکمہ شاہرات میں ایک سال میں 14 ارب سے زائد کی بچت کی۔ اساتذہ کرام اور معلمین قرآن کے سکیل اپگریڈیشن سمیت ایم این سی ایچ کے ملازمین کو مستقل کیا۔ میرپور بورڈ کے علاوہ دوسرے تعلیمی بورڈ کے قیام کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا تھا۔ مسلم ہینڈز کے تعاون سے خواتین کے لیے باعزت روزگار کے پروگرام شروع کیے۔ آزاد کشمیر کے دو ائیرپورٹ دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ شروع کیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے۔ اس وقت آزاد کشمیر میں بجلی کا معاملہ ہے۔ ہم سینتالیس سو میگا واٹ پیدا کر رہےہیں جبکہ ساڑھے چار سو ریاست کی ضرورت ہے۔ہم نے ایک سال بجلی بلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ بجلی کو انڈر گراونڈ سے بچت ہو سکتی ہے۔ہم نے مظفرآباد شہر میں اس منصوبہ کا آغاز کیا۔ ہم نے چند ماہ میں جو عوام کی تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس شروع کیے اسکی گواہی عوام دے رہی۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے سابق وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے کی فوری شفاف تحقیقات کی جائیں۔ سردار تنویر الیاس خان کے وفادار دوست کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ریاستی عوام اپنی خودداری پر مر مٹنے کو تیار ہے۔ سردار تنویر الیاس خان آزاد کشمیر کے مصائب میں گہری عوام کے لیے ایک مسیحا اور نجات دہندہ بن کر آئے مگر بدقسمتی سے پہلے دن سے ہی انکی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی۔رول آف لا پر یقین رکھنے والے شخص کے خلاف سازش رچائی گئی۔ ریاستی عوام عدلیہ سمیت دیگر اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمیں عدالت العالیہ سے یقین ہے کہ وہ عجلت میں کیے گئے فیصلے پر انصاف قائم کریں گے۔ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ریاست کا وزیراعظم کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ ریاست میں سول نافرمانی کی تحریک چل پڑی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے۔

دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائکلوں پر مشتمل ریلی کی صورت میں آئی پی پی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے تاج ریزیڈنشیا لایا گیا جہاں ہزاروں افراد نے اپنے محبوب قائد کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا

احتجاجی جلسہ تقریب میں سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیر اعظم سردار امتیاز شاہین، سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی، چئیرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر محمد آصف،سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید،سابق چئیرمین پی ڈی اے نوجوان رہنما سردار عامر جمیل خان،سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز،سابق امیدوار اسمبلی سردار اسامہ زاہد،پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر،میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ قمر الزمان، کوآرڈینیٹر برائے عوامی رابطہ سردار عمران یاسین خان،کوآرڈینیٹر برائے خواتین جویریہ ظفر کیانی، سابق پی آر او صدام انقلابی ، ارشد گردیزی سمیت کشمیر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر، سابق وزیر حکومت، رہ...
29/08/2023

اسلام آباد:
راولپنڈی و اسلام آباد میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر، سابق وزیر حکومت، رہنما استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر چوہدری علی شان سونی کی غیر قانونی، بلا جواز تصحیک آمیز انداز میں گرفتاری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی تاج ریزیڈینشیا میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائکلوں پر مشتمل ایک بڑی ریلی کی صورت میں آئی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے تاج ریزیڈینشیا میں منعقدہ احتجاجی جلسہ میں لایا گیا۔

صدر آئی پی پی آزاد کشمیر کا جلسہ گاہ آمد پر عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے جلسہ گاہ تک لایا گیا۔ جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر "تیری آس میری آس تنویر الیاس" "ریاست کی مجبوری ہے تنویر الیاس ضروری ہے "کے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا

اس موقع پر سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیر اعظم سردار امتیاز شاہین، سابق چئیرمین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید،سابق چئیرمین پی ڈی اے نوجوان رہنما سردار عامر جمیل خان،سابق امیدوار اسمبلی سردار سابق معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم سردار افنان نواز، چئیرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر محمد آصف، پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر،میڈیا کوآرڈینیٹر ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ قمر الزمان،کوآرڈینیٹر برائے عوامی رابطہ سردار عمران یاسین خان، جویریہ ظفر کیانی سمیت دیگر مرکزی رہنما موجود ہیں

15/08/2023

انشاءاللہ بہت جلد آزادکشمیر بھر میں استحکام پارٹی کے جھنڈے نظر آئیں گے۔
ہماری ٹیم تجربہ لوگوں پر مشتمل ہے۔
میں پارٹی کے لیے 24 نہیں بلکہ 27 گھنٹے کام کروں گا۔

یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعظم آزادکشمیر کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر نامزد،  نوٹیفکی...
13/08/2023

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر نامزد، نوٹیفکیشن جاری۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی ہوں گے

09/08/2023

باغ موٹر سائیکل حادثہ سی سی ٹی وی فوٹیج
زمان ہوٹل کے سامنے دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے دونوں کو باغ اسپتال منتقل کیا گیا حالت تشوشناک۔۔۔

07/08/2023

مہاجرین کا گزارہ الاوٴنس تین ماہ سے بند مہاجرین فاقہ کشی پر مجبور ۔۔

نئے منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سب سے زیادہ مہاجرین جموں و کشمیر کو زیر کرنا شروع کر دیا

آباد کاری سمیت دیگر مسائل کھو کھاتے میں پڑھ گئے

مہاجرین کا چیف سیکرٹری وزیر امور کشمیر اور چیف آف آرمی سٹاف سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ

مہاجرین قربانیوں کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم کیوں ۔۔

اگر مطالبات حل۔نہ کئے گئے گزارہ الاونس جلد جاری نہ کیا گیا بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کریں

مظاہرے کے تمام منفی سمرات کا زمہ دار وزیر اعظم۔آزاد کشمیر ہوگا

چوہدری عبدالواحد کی مہاجرین ہمراہ میڈیا سے گفتگو ۔۔

03/08/2023
02/08/2023

اسلام آباد:
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا آزاد کشمیر میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں ممکنہ اضافے ، بجلی بلات میں اضافے سمیت دیگر مسائل پر ہونے والے پرامن عوامی احتجاج، ہڑتالوں کی مکمل حمایت کا اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاستی عوام کے نام اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ شہری قانون کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کریں۔ حکومت عوام الناس اور سرکاری ملازمین کے جملہ جائز مطالبات فوری حل کرے۔

23/07/2023

باغ ۔۔
گزشتہ چند روز قبل باغ شہر اقبال کالونی میں گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین لائن کے ساتھ دو بچیاں ٹکرانے سے بری طرح جلھس کر زخمی ہوگئی تھی
دو نوں ننھی بچیوں کو باغ ڈسٹرک ہسپتال میں ابتدائ طبی امداد کے بعد روالپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا
خاندانی زرائع کے مطابق ایک بچی جس کا نام انایا سرفراز ہے اس کا کا بازو اور ٹانگ مکمل متاثر ہونے کے باعث کاٹ دی گئی ہے جب کہ دوسری بیٹی کی حالت بھی تشویشناک بتائ جارہی ہے ۔۔۔
بچی کے متاثرہ والد کی سوشل میڈیا پر انصاف کی اپیل کی ویڈیو وائرل ۔۔

وقت اچھا بھی آئے گا ناصر                                  غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی ہم ہجرت زدہ لوگ۔۔۔۔زمیں زاد نہ ہوتے...
22/07/2023

وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی
ہم ہجرت زدہ لوگ۔۔۔۔
زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے ۔۔۔۔

پیارے بھائ انتہائ متحرک نظریاتی ساتھی  راجہ عدنان اور راجہ عبدالمتین کو کاروبار میں اضافے پر دلی مبارکباد اللہ پاک رزق ح...
21/07/2023

پیارے بھائ انتہائ متحرک نظریاتی ساتھی راجہ عدنان اور راجہ عبدالمتین کو کاروبار میں اضافے پر دلی مبارکباد اللہ پاک رزق حال میں برکت عطا فرمائے ۔۔آمین

21/07/2023

رولاکوٹ ۔۔۔

19 جولائی یوم قرارداد الحاق پاکستان کے موقع پر صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ جلسے میں شرکت کر کے اسے ایک بہت بڑا اور تاریخی جلسہ بنانے کے لیے اہلیان پونچھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم۔۔۔

موسم کی خرابی اور بارش کے باوجود جس بڑی تعداد میں شرکت کر کے آپ لوگوں نے مجھے عزت، محبت اور اخلاص سے نوازا، وعدہ کرتا ہوں آپ لوگوں کی آس، امیدوں پر پورا اتروں گا۔۔سابق وزیر اعظم کا رولاکوٹ میں خطاب
#

20/07/2023

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا جنڈالہ کے مقام پر سابق کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم ارشاد بٹ کی قیادت میں مہاجرین جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے "تیری آس میری آس تنویر الیاس کے نعرے لگاتے ہوئے استقبال کیا۔۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بہترین استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مہاجرین جموں و کشمیر سے مختصر خطاب بھی کیا۔۔ #

20/07/2023

رولاکوٹ۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا آزاد کشمیر میں ممبر اسمبلی کی وازار توں کے حوالہ سے میڈیا سے اہم گفتگو ۔۔۔
رولاکوٹ میں آٹے کی قلت اور مہنگائی کے خلاف پرامن مظاہرین کو مبارکباد
ایسا کیوں ہو رہآ ہے ۔۔مذید جانیے اس ویڈیو میں۔۔

امریکا واشنگٹن میں مقیم کشمیری رہنماء  سردار ظریف خان صدر ریاست آزاد حکومت جموں و کشمیر کے  ایڈوائزر تعینات صدارتی ایڈوا...
18/07/2023

امریکا واشنگٹن میں مقیم کشمیری رہنماء سردار ظریف خان صدر ریاست آزاد حکومت جموں و کشمیر کے ایڈوائزر تعینات
صدارتی ایڈوائزر بننے پر سردار ظریف خان کو ڈھیروں مبارک ہو ۔یاد رہے کہ موصوف کا بنیادی تعلق ضلع باغ کے صحت افزاء مقام سدھن گلی سے ہیں ۔

17/07/2023

دہیرکوٹ ۔۔۔
باغ کی نواحی تحصیل دہیرکوٹ ننھی پریوں نے مخصوص انداز میں رقص کرکے باہر سے آنے والے سیاحوں کے دل۔جیت لیے ۔سیاحوں نے موسم کو خوب انجوائے کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر واقعی جنت ہے جو سکون ان بلند و بالا چوٹیوں پر میسر ہے وہ دنیا کے کسی کونے میں نہیں ۔۔۔کشمیری خدا کا شکر ادا کریں کہ یہ جنت نصیب ہوئ ۔۔

جہاں خبر وہاں ہم ۔۔میرے اس پیج کو لائک کریں تاکہ میں اور آپ ملکی و غیر ملکی صورتحال سمیت تازہ ترین خبروں تبصروں  کے ساتھ...
17/07/2023

جہاں خبر وہاں ہم ۔۔
میرے اس پیج کو لائک کریں تاکہ میں اور آپ ملکی و غیر ملکی صورتحال سمیت تازہ ترین خبروں تبصروں کے ساتھ مکمل باخبر رہ سکیں ۔۔شکریہ

سابق ایڈمنسٹریٹر ارجہ راجہ یاسر صدیق کا بیٹا آج دن 02 بجے گھر سے لا پتہ ہے۔سفید ٹی شرٹ گرین پنٹ پہنی ہے۔جس کسی کو بھی کہ...
16/07/2023

سابق ایڈمنسٹریٹر ارجہ راجہ یاسر صدیق کا بیٹا آج دن 02 بجے گھر سے لا پتہ ہے۔سفید ٹی شرٹ گرین پنٹ پہنی ہے۔جس کسی کو بھی کہیں نظر آئے درج ذیل نمبروں پر اطلاع دیں۔
0346.5229649
0345.5561710
0313.5793783
0315.1515386‎‎

15/07/2023

لسڈنہ موسم سرما اور ہم ۔۔
یاد گار ویڈیو۔۔

14/07/2023

گنگا چوٹی کے خوبصورت مناظر کی سیر ۔۔

Address

Bagh
12500

Telephone

+923469615898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irshad Bhatt Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share