Daily AwazTimes badin

Daily AwazTimes badin بدین کی عوام کی آواز

گولارچی (رپورٹ) تعلقہ گولارچی میں ہر قسم کی منشیات فروخت ہو رہی ہے، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے...
15/02/2023

گولارچی (رپورٹ)
تعلقہ گولارچی میں ہر قسم کی منشیات فروخت ہو رہی ہے، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کے مطابق گولارچی، کاریو گھنور، ترائی، احمد راجو، کورواہ میں گولارچی سفینا گٹکا ماوا سمیت ہر قسم کی منشیات کی فروخت جاری ہے، گوٹکے کی فیکٹریاں اور وہسکی، کچی شراب چرس کی فروخت کا سلسلہ ہر وقت جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف خطرناک بیماریاں پھیلنے سمیت سماجی برائیوں میں اضافہ ہورہا ہے، سنگین صورتحال کے باوجود متعلقہ انتظامیہ تمام علاقوں میں تعلقہ میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے منشیات کا کاروبار ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔منشیات کے کاروبار میں ملوث بااثر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو کہ منشیات کا کاروبار کر کے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں۔

مغوی اسسٹنٹ کمشنر بازیاب
09/02/2023

مغوی اسسٹنٹ کمشنر بازیاب

بدین (.             ) ریجنل ڈائریکٹر محتصب اعلیٰ فصیح الدین خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بچیوں کی تعلیم کے متعلق اہم ...
09/02/2023

بدین (. ) ریجنل ڈائریکٹر محتصب اعلیٰ فصیح الدین خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بچیوں کی تعلیم کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا ریجنل ڈائریکٹر محتصب اعلیٰ نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور ان میں رکاوٹ بنے تمام مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی بچیوں کا مستقبل سنوار نا ہمارے لئے لازم ہے اس سلسلے میں 23 فروری جیم خانہ بدین میں سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شہر کے معزز شہری سماجی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر بچیوں کی تعلیم عام کرنے کے لیے جامع حل تلاش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق دینے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلیم بھی دی جائے گی اجلاس میں ڈی ای او سیکنڈری اللہ ڈنو ملاح ڈی ای او پرائمری محمد صالح کوریجو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ ڈسٹرکٹ افسر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سنی جبران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

بدین .ناصر احمد۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر بدین نجیب الرحمان جمالی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ رفام اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس دربار ہال...
03/02/2023

بدین .ناصر احمد۔

قائم مقام ڈپٹی کمشنر بدین نجیب الرحمان جمالی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ رفام اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس دربار ہال بدین میں منعقد کیا گیا اجلاس میں تعلیم کی بہتری اور بند اسکولز کھولنے کے لئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر بدین نجیب الرحمان جمالی نے ضلع بدین کے تمام تعلیمی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو بند اسکولز پر مقرر کر کے اسکولوں کو کھولا جائے اس کے ساتھ طلباء کی انرولمینٹ بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ ہر بچہ تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہو سکے اجلاس میں چیف مانیٹرنگ افسر سہیل انور نے بتایا کہ 2010 نئے پرائمری اور 567 جی ای ایس ٹی اساتذہ بھرتی کئے جا چکے ہیں اجلاس میں ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری اللہ ڈنو ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے

بدین ۔رپورٹ ناصر احمد۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گاؤں سید علی میر شاہ جونا تحصیل شہید فاضل راہو پہنچ کر پرانے سیا...
28/01/2023

بدین ۔رپورٹ ناصر احمد۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گاؤں سید علی میر شاہ جونا تحصیل شہید فاضل راہو پہنچ کر پرانے سیاستدان مرحوم سید علی میر شاہ کی وفات پر ان کے بڑے بیٹے سید سلمان علی شاہ سے تعزیت کی اس موقع پر مرحوم علی میر شاہ کی مغفرت، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعائیں کی گئیں اور اہل خانہ کے صبر جمیل کے لئے بھی دعائیں کی گئیں اس موقع پر گاؤں والوں کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والی بی ایچ یو جونا کو بی ایچ یو پلس کا درجہ دے کر 24 گنٹے سروس کرنے کا اعلان کیا اس کے علاوہ پرائمری اسکول جونا کو ھاءِ اسڪول کرنے کا بھی اعلان کیا تعزیت میں موجود کاشتکاروں نے سن فلاور کے بیج اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی شکایت کی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن اور ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلیک مارکیٹنگ کرنے والے فرٹیلائزر کے خلاف فوری طور کارروائی کی جائے اس موقع پر صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ سید ناصر حسین شاہ صوبائی وزیر سندھ جامعات بورڈ اور ماحولیات محمد اسماعیل راہو وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی مشیر برائے بحالی و رلیف حاجی رسول بخش چانڈیو ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن ڈی آئی جی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ اور دیگر سیاسی سماجی رہنما اور مختلف محکمات کے افسران بھی موجود تھے

27/01/2023

Share
راولپنڊي( ) ملڪ جا شهري پاڪستان جي شماريات واري اداري جي ويب سائيٽ جي پورٽل ذريعي آدمشماري ۾ پنهنجي ڪٽنب جي پاڻ داخلا ڪري سگهن ٿا.

اليڪشن ڪميشن طرفان جاري بيان موجب ويب سائيٽ www.self.pbs.gov.pk تي داخلا ڪرڻ کانپوءِ ويب سائيٽ طرفان ڏنل يوٽي اين ڪوڊ ۽ گهر جي سمورن مردن ۽ عورتن جو تعداد ڌار ڌار ڪاغذ تي لکي گهر ۾ رکي ڇڏيو.

آدمشماري ڪندڙ سرڪاري اهلڪار جي دروازي تي اچڻ تي اهو ڪاغذ ان کي ڏئي ڇڏيو، اوهان کي دروازي تي 20 منٽ بيهي داخلا ڪرائڻ جي تڪليف نه ڪرڻي پوندي

27/01/2023

بدین (رپورٹ ناصر احمد ) ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت اسپیشل ایم اینڈ آر کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں 1706 کی انرولمینٹ رکھنے والے نندو ہائی اسکول کی مرمت کے لیے ہدایات دی گئی اس کے علاوہ گرلز ہائی سکول ولی محمد ملکانی کی مرمت کے لیے بھی رپورٹ طلب کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے اے ای این مختیار جونیجو اور ایکسین رحان میمن کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نئے تعمیر اور مرمت ہونے والی اسکولز بلڈنگس میں معیاری مٹریل استعمال کیا جائے عوام کی فلاح کے لئے ہونے والے تمام کام وقت سر مکمل کئے جائیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی اے ڈی سی ٹو وقار احمد کلوڑ ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر جاوید اقبال شیخ ڈی ای او ممتاز حسین نوتکانی اور دیگر متعلقہ افسر نے بھی شرکت کی

بدین (رپورٹ ناصر احمد  ) انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت کیمپ آفیس میں اہ...
27/01/2023

بدین (رپورٹ ناصر احمد ) انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کی زیر صدارت کیمپ آفیس میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر بدین نے محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران اچانک دورے کر کے پولیو ٹیمز کے کاموں کی جانچ کی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ہے اس میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ ہر سیاسی و سماجی رہنما کو بھی انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ ہمارے ضلع میں ایک بھی ریفیوزل کیس باقی نہ رہے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے بتایا کہ کچھ رفیوزل کیس ہیں لیکن وہ تمام کیس روینیو اور شہر کے سیاسی سماجی رہنماؤں کے تعاون سے مکمل کر لیں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اجلاس میں اے ڈی سی ون نجیب الرحمان جمالی ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر محمد نوھڑیو اے ڈی سی ٹو وقار احمد کلوڑ اسسٹنٹ کمشنر بدین ماجد الطاف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

فرعون آیا وہ بھی گیا۔ابوجہل آیا وہ بھی گیا۔نمرود آیا وہ بھی گیا۔اسلام تب بھی تھا۔اب بھی ہے اور قیامت تک رہے گاان شاءاللہ...
23/01/2023

فرعون آیا وہ بھی گیا۔ابوجہل آیا وہ بھی گیا۔نمرود آیا وہ بھی گیا۔اسلام تب بھی تھا۔اب بھی ہے اور قیامت تک رہے گا
ان شاءاللہ ♥️

23/01/2023

وہ لوگ کبھی کسی کے محتاج نہ ہوں جن کے ہاتھوں 💕سے ایک بار پھر 💝اللّٰہﷻ 💘لکھا جائے ❤️

23/01/2023

وَاللّٰهُ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ
اور اللّٰہ ہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

23/01/2023

گھر کا خراب بستر ہسپتال کے بیڈ سے بہتر ہے
اور رزق کی تنگی
سانس کی تنگی سے بہتر ہے
لہذا ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں

23/01/2023

جس نے سانپ کا ڈسنا برادشت کیا مگر آقا کریم ﷺ کو نہیں جگایا، اُنھیں خلیفہ اول ابوبکرصدیقؓ" کہتے ہیں

20/01/2023

جامشورو: حیدرآباد میں فائرنگ سے قتل ہونے والے پوائنٹ بس ڈرائیور کی لاش جامعہ سندھ جامشورو پہنچادی گئی،

جامشورو: ملازمین کا لاش اے سی ٹو بلڈنگ کے سامنے رکھ کر احتجاج

جامشورو: علام علی کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے، مطالبہ

جامشورو: یونیورسٹی انتظامیہ بھی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، ملازم رہنما
جامشورو: وی سی جامعہ سندھ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب،

جامشورو: مقتول کے بیٹے کو سرکاری نوکری، رہائش کے لئے سرکاری کوارٹر دئے جائے گے، وی سی سندھ یونیورسٹی صدیق کلھوڑو

جامشورو: مطالبات تسلیم ہونے کے بعد لاش تدفين کے لئے آبائی گاؤں میہڑ روانہ

District Badin ہر پولنگ اسٹیشن پر پانی واش روم فیومیگیشن اسپرے اور صفائی ستھرائی رکھنا متعلقہ میونسپل کمیٹی ٹاؤن کمیٹیز ...
14/01/2023

District Badin

ہر پولنگ اسٹیشن پر پانی واش روم فیومیگیشن اسپرے اور صفائی ستھرائی رکھنا متعلقہ میونسپل کمیٹی ٹاؤن کمیٹیز اور یوسی سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کمیٹی روم میں لوکل گورنمنٹ کے تمام افسران سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کو سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز گاڑیوں سمیت اپنے عملے کو دن رات الرٹ رکھیں انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ آپ کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اظہر حسین ٹانوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ممتاز نوتکانی اے ڈی سی ٹو وقار احمد کلوڑ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار انفارمیشن آفیسر سرفراز سمون اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

13/01/2023
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے ۔اگر گورنر نے اسمبلی تحلیل نہ بھی...
12/01/2023

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے ۔
اگر گورنر نے اسمبلی تحلیل نہ بھی کی تو 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود بہ خود تحلیل ہو جائے گی ۔
اب کیا ہوگا؟
نگران سیٹ اپ بنے گا اور 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات ہونگے۔
لیکن۔۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکنے کیلئے 12 جنوری کو ن لیگ یہ فیصلہ نہ کرسکی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے یا نہیں ؟ فیصلہ نہ کرنے کا سبب یہ تھا کہ ن لیگ کے اندر کافی تقسیم پیدا ہوچکی ہے ، اسی بات نے تحریک انصاف کو فائدہ دیا۔
پنجاب کے بعد پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں دو صوبوں میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان کی صوبائی حکومتیں بننے کے واضح امکانات ہیں ، کیونکہ ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور عوامی غصے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے حکومت کچھ نہیں کرسکی۔ عمران خان کی جماعت کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور نہ بھی ہوں تو بھی اس کا پی ٹی آئی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اگر اکتوبر میں عام انتخابات ہوئے تو عمران خان پنجاب اور پختونخوا کے وسائل استعمال کرکے باقی دو صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات میں بہتر مقابلہ کرسکے گا۔
سندھ میں پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو جبری متحد تو کیا گیا ہے ، لیکن اس کا کوئی بڑا نقصان پی ٹی آئی کو نہیں ہوگا۔ اس لیئے نظر آتا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل نہ رکی تو موجودہ حکمرانوں کو بہت نقصان ہوگا۔

شاهين فلور مل بدين کے سامنے مفت میں نہیں بلکہ پیسوں پر آٹا خریدنے کے لیئے عوام کا رش ۔
12/01/2023

شاهين فلور مل بدين کے سامنے مفت میں نہیں بلکہ پیسوں پر آٹا خریدنے کے لیئے عوام کا رش ۔

بیٹیاں شہزادیاں ہوتی ہیں مگر حکمرانوں کی۔💔
12/01/2023

بیٹیاں شہزادیاں ہوتی ہیں مگر حکمرانوں کی۔
💔

بلدیاتی انتخابات کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام تبادلے اور تقرری کے احکامات 15...
12/01/2023

بلدیاتی انتخابات کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام تبادلے اور تقرری کے احکامات 15 جنوری 2023 تک معطل ہیں، تمام افسران و اہلکاروں کو 10 جنوری کو اپنی پرانی ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے، سندھ حکومت کے ایس اینڈ جی اے کا نوٹیفکیشن انتخابات کے دوسرے مرحلے تک تمام تبادلے اور تعیناتیاں معطل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹنگ آفیسرز، آر اوز اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور متعدد ملازمین کو ترقیوں سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر تبادلے اور تعینات کر دئیے گئے جب کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں انتخابات کرائے گئے، تمام احکامات عارضی طور پر معطل ہیں۔ جن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی پرانی جگہ پر شامل ہوں۔ تمام محکموں کو ہدایات پر عمل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

بدین (.ناصر احمد   ) ہینڈس ، ڈبلیو ایچ او  اور  محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے خواتین اور بچوں کے تحفظ کی خاطر ریفرل میک...
12/01/2023

بدین (.ناصر احمد ) ہینڈس ، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے خواتین اور بچوں کے تحفظ کی خاطر ریفرل میکنزم تشکیل دینے کے لیئے ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں سرکاری ارو غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائلڈ پروٹکشن آفیسر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے تحفظ کی خاطر حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں ضلع سطح پر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ، سیف ہاؤس ، پولیس کی جانب سے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے سیل اس سلسلے کی اہم کڑیاں ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں غیر سرکاری تنظیمیں سرگرمیاں قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریفرل ڈائریکٹر ی کے جڑنے سے کوآرڈینیشن بہتر ہوگی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ این جی اوز عوام میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے متعلق آگاہی دیں اور سروسز کی فراہمی کے لیئے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت سماج کے پسماندہ طبقات کے حقوق کے متعلق بھی جاگرتا مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ ورکشاپ کو خطاب کرتے ہوئے ہینڈس کے ڈسٹرکٹ مینیجر حیدر پنھور نے کہا کہ صنفی تفریق اور صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لیئے جمع کوششیں کرنی چاہئے اور جس میں ان کا ادارہ حکومت اور سول سوسائٹی سے اس سلسلہ میں بھرپور تعان کرتا رہا ہے ورکشاپ میں محکمہ پولیس ،صحت ،تعلیم کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی

بدین (.ناصر احمد         ) ہر پولنگ اسٹیشن پر پانی واش روم فیومیگیشن اسپرے اور صفائی ستھرائی رکھنا متعلقہ میونسپل کمیٹی ...
12/01/2023

بدین (.ناصر احمد ) ہر پولنگ اسٹیشن پر پانی واش روم فیومیگیشن اسپرے اور صفائی ستھرائی رکھنا متعلقہ میونسپل کمیٹی ٹاؤن کمیٹیز اور یوسی سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کمیٹی روم میں لوکل گورنمنٹ کے تمام افسران سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کو سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز گاڑیوں سمیت اپنے عملے کو دن رات الرٹ رکھیں انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ آپ کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اظہر حسین ٹانوری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ممتاز نوتکانی اے ڈی سی ٹو وقار احمد کلوڑ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار انفارمیشن آفیسر سرفراز سمون اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

10/01/2023

گولاڑچی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹرانچ آنے کے بعد عورتوں کا شھر کی طرف آنا اور دن بھر دربدر ہوکر واپس لوٹ جانا دو دن سے یے معاملہ چل رہا ہے ایک تو مہنگائی کی ماری عوام کروائے بھرکر شھر آنا اور خالی ہاتھ واپس لوٹ جانا ان غریب عورتوں کا ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاھنواز اور ہمارے پیارے ایس ایس پی بدین شاھنواز چاچڑ صاحب سے مطالبہ ہے کہ ایچ بی ایل کنیکٹ کا نوٹس لیا جائے اور انہیں دربدر اور پریشانی سے بچایا جائے اور کچھ ڈیوائیسس جو آوٹ لوکیشن چلرہی ہے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے مستحق عورتے۔

07/01/2023

میں نے اپنی اوقات بہت قریب سے دیکھی ہے چند سانسیں وہ بھی خدا کی محتاج

05/01/2023
05/01/2023

بدین: اندھیر نگری چربٹ راجہ
سورج مکھی کے بیج 39 کی قیمت 75 ہزار روپے ہے لیکن ضلع بدین کے تاجر ان بیجوں کو بلیک مارکیٹ میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد میں فروخت کر رہے ہےبدین کے سیلاب متاثرہ کسانوں کا ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاھنواز سے نوٹس لینے کی اپیل

گولارچی (رپورٹ، ناصر احمد )گولارچی بائی پاس روڈ پر گھونی ریگولیٹر پل گرنے کے بعد گولارچی شہر کے وسط میں جانے والے راستے ...
05/01/2023

گولارچی (رپورٹ، ناصر احمد )
گولارچی بائی پاس روڈ پر گھونی ریگولیٹر پل گرنے کے بعد گولارچی شہر کے وسط میں جانے والے راستے کو استعمال کرتے ہوئے بھاری ٹریفک کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال سنگین ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گولارچی بائی پاس روڈ پر گھونی ریگولیٹر پل خستہ حالی کا شکار یے کراچی سے تھرکول کو ہیوی ٹرانسپورٹ کا گزر بھی اس پول سے ہوتا ہے ملٹی نیشنل کمنیز uep.shuluberjur کی ہیوی ٹرالر کا گزر بھی اس پول سے ہوتا تھا اب یے ساری ہیوی ٹرانسپورٹ اور ہیوی مشینری کا گزر گولارچی شہر کے درمیان آنے والا راستہ استعمال کرنے والے ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک جام کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے گھنٹوں گھنٹوں تک ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس کے سبب شھریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنہ ہے۔مگر انتظامیہ کے کان تک جو نہیں کھسکتی۔شھریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد پل کو تعمیر کرواکر مسافروں اور شھریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے ۔

05/01/2023

بدین. رپورٹ ناصر احمد
پیپلز پارٹی شبعہ اطلاعات ضلع بدین کے ڈپٹی سیکرٹری کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بدین پریس کلب میں منعقد تقریب میں سالگیرہ کا کیک کاٹا گیا شرکاء کی جانب سے شہید کی ملک قوم اور جمہوریت کے لئے دی گی قربانی اور تاریخی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا.

پیپلز پارٹی کے بانی پہلے منتخب وزیرعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیر حسن کھوسو کی جانب سے بدین پریس کلب میں منعقد تقریب میں شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کا کیک کاٹا گیا. تقریب میں پیپلز پارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیر حس کھوسو کے علاوہ سنئیر صحافیوں تنویر احمد آرائیں عبدلشکور میمن شفیع محمد جونیجو عبدالمجید ملاح عمران عباس خواجہ الطاف شاد میمن علی محمد شاہانی اعجاز مینگل اسحاق شیخ جہاں زیب ملاح اور دیگر شرکاء کی جانب سے شہید کی ملک قوم اور جمہوریت کے لئے دی گی قربانی اور تاریخی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا قائدِ کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ختم کرنے والے خود مٹ گئے لیکن شہید بھٹو پاکستان کے عوام کی دل و دماغ میں آج بھی زندہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غریبوں کی آواز اور عوام کیلئے امید کی کرن تھے.
شہید زوالفقار علی بھٹو کی سالگیرہ کے موقع پر سیاسی شخصیات وزیرعالی سندھ کی معاون خصوصی تنزیلہ امہ حبیبہ پیر نوار اللہ قریشی سابق سنیٹر بی بی یاسمین شاہ رکن سندھ کونسل عبدالغفور نطامانی اور دیگر نے اپنے پیغامات میں کہا شہید بھٹو کی صورت میں خدا نے ملک کو عظیم تحفہ عطا کیا تھا جس نے پاکستان کو مضبوط پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے لیے انقلابی تصور دیا اور اس انقلابی تصور پر کامیابی سے عمل کر کے بھی دکھایا. انہوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قلیل عرصہ میں ملک کے لئے وہ کارنامے سر انجام دیئے. جس کا کوئی دہائیوں تک تصور بھی نہیں کرسکتا. وزیرعالی سندھ کی معاون خصوصی نے کہا شہید بھٹو نے ملک کو ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تھا ایٹمی توانائی ہیوی انڈسٹریز کا قیام متفقہ آئین آزاد اور مضبوط خارجہ پالیسی شہید بھٹو کے نمایاں کارنامے تھے. صوبائی معاون پیر نوراللہ قریشی نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی ملک دشمن عناصر نے شہید بھٹو کے خلاف عدالتی قتل کی گھناؤنی سازش کی بدقسمتی سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک آمر کی اقتدار کی ہوس کا نشانہ بنے. امیر حسن کھوسو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خوشحال اور مضبوط پاکستان کے تصور کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا اور اپنی جان قربان کر دی۔ سابق سنیٹر یاسمین شاہ نے کہا آج کے دن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان شہید بھٹو کے مشن کی پیروی کرنے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیرینہ خوابوں کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

رپورٹ ناصر احمد  آزادانہ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی آر او...
05/01/2023

رپورٹ ناصر احمد

آزادانہ منصفانہ اور غیرجانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی آر او ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے دربار ہال میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے سلسلے میں منعقد اجلاس میں کیا اجلاس میں ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اظہر حسین ٹانوری اے ڈی سی ون نجیب الرحمٰن جمالی ضلعی بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز آر او اور اے آر اوز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر پانی بجلی صفائی ستھرائی واش رومز ویلچیئر پر آنے والے بیمار اور معذور ووٹرز کے لیے ریمپ بھی بنائے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں 656 پولنگ اسٹیشنز ہیں جس میں سے 138 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی نفری اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کر کے محکمہ صحت کے ملازمیں کی پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی نہ لگائی جائے ان کے بجائے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مقرر کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشنز پر فرسٹ ایڈ کے لیے مطلوبہ سامان اور ادویات لازمی موجود ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ کہ ضلع میں 80 ایمبولینس ہیں ان کے علاوہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی موجود ہیں جو الیکشن کے دن مختلف جگہوں پر الرٹ رہیں گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بدین پر امن ہے اور انشاء اللہ پر امن رہے گا اجلاس میں ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولیس کا سیکیورٹی پلان مکمل ہے ہر پولنگ اسٹیشنز پر 4 پولیس اہلکار موجود ہونگے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 اہلکار تعینات کئے جائیں گے ان کے علاوہ 80 رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ناخوشگوار واقعی کی صورت میں متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر 10 سے 15 منٹس کے اندر پہنچے گی

05/01/2023

بدین ۔صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد اسماعیل راھو نے شھید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پریس کلب گولاڑچی میں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شھیدوں کی پارٹی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو اور محترم شھید بینظیر بھٹو کی قربانیاں پاکستان کے لیئے قابل فخر ہے اس موقع پر محمد عرفان گجرحمد قاسم میمن ولایت لک غلام مصطفیٰ خانانی ثناء اللہ خانانی حاجی عبدالغفور میمن پیپلز پارٹی یوتھ ونگ مدر ونگ اور لیویز ونگ کی عھدیداران نے شرکت کی

05/01/2023

ہم نوکری کی لالچ میں بہت ساری کتابیں پڑھ لیتے ہیں لیکن جنـت کی لالچ میں قرآن پاک نہیں پڑھتے...💔😔

Address

Main Road Karachi Badin Near Sonehri Bank Golarchi
Badin
72220

Telephone

+923113808116

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily AwazTimes badin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily AwazTimes badin:

Share