Life through Ali's Lens

Life through Ali's Lens Explore the world and enjoy the every moment of life. Tours_&_travels | Explore | Vlogs | Gossip | Adventure.🍂

29/12/2024

آجا کہ ابھی ضبط کا موسم نہیں گزرا
آجا کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ہے

خوشبو کے جزیروں سے ستاروں کی حدوں تک
اس شہر میں سب کچھ ہے بس اک تیری کمی ہے
محسن نقوی🍂🥀
🌈 ☁️🌨️ ☔🫧 🏔️

14/12/2024

بے یقینی کے عالم میں زندہ رہنے والے لمحے گنواتے ہیں اور سکے گنتے ہیں.یقین میں رہنے والے لوگ سکے گنواتے ہیں اور ایک معاشرے کی خودی کو پروان چڑھاتے ہیں.

13/12/2024

عین ممکن ہے کہ تیری شاموں کا حصہ نہ رہوں میں! 😔♥️👑
🍂 Highlights Hasnain Raza Shahzad Majeed Anees Zulfiqar Ali Gorsii Nouman Chaudhary

05/12/2024

آوازِ دوست کی دوسری سہہ ماہی نشست و مشاعرہ

نوجوان شاعر "شمریز الطاف" اپنا کلام پیش کرتے ہوئے.
🫶🖤 🍂 ہماری ادھوری کہانی محمد علی ہاشمی 🥀

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
05/12/2024

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

28/11/2024
26/11/2024

من پسند محبتوں کا کوئی ، ثانی نہیں ہوتا وہ ایک دوسرے کی خُوشی کے لئے ، اپنی خواہشات اور عادات بھی اُس کے مطابق ڈھال لیتے ہیں.
Highlights Followers and Stars Senders

22/11/2024

تو نہ تفسیر بتا چاک گریبانی کی
میں نے اک عمر گزاری ہے پریشانی کی
جب تیرے سرد رویے سے بھکر جاتا ہوں
یاد آتی ہے مجھے اپنے تتہ پانی کی
احسن سلیمان🍂🖤
Ahsan Suleman ہماری ادھوری کہانی

19/11/2024

Carry Daba Brand of kaSHmir❤️🍁👹😸
قومی ہتھیار تمبر دا ڈنڈا
قومی گاڑی کیری ڈبہ😆

-
-
-

18/11/2024

تیرے ساتھ گزرے دنوں کی کوئی ایک دُھندلی سی تصویر
جب بھی کبھی سامنے آئیگی تو ہمیں ایک دُعا تھامنے آئیگی.🍂🥀

17/11/2024

انسان کو ان جگہوں میں جہاں اس سے محبت کی گئی ہو، جہاں اس نے وقت گزارا ہو، جہاں اس پر مختلف کیفیات گزری ہوں، وہاں اسے دوبارہ نہیں جانا چاہیے۔ کیونکہ لوگ بدل چکے ہوتے ہیں، جا چکے ہوتے ہیں، نئی عمارتیں تعمیر ہو چکی ہوتی ہیں، گاؤں وہ نہیں رہتے۔ بہت حماقت ہوتی ہے کہ خوشی کی تلاش میں آپ پھر وہیں جائیں...

16/11/2024

بمقام ڈنگلہ کرکٹ گراؤنڈ درہ شیر خان پونچھ آزاد کشمیر 🍂✨

11/11/2024

مجھے ان چھتریوں سے یاد آیا
تمھہیں کچھ بارشوں سے یاد آیا؟

بہم آئی ہوا اور روشنی بھی
قفس بھی کھڑکیوں سے یاد آیا

مری کشتی میں اس نے جان دی تھی
مجھے ِان ساحلوں سے یاد آیا

میں تیرے ساتھ چلنا چاہتا تھا
تری بے ساکھیوں سے یاد آیا

ہزاروں چاہنے والے تھے اُس کے
وہ جنگل پنچھیوں سے یاد آیا

بدن پر پھول مرجھانے لگے ہیں
تمہارے ناخنوں سے یاد آیا

تہذیب حافی

09/11/2024

محبت اور پسند دو الگ جذبے ہیں
جن کو پھول پسند ہیں " وہ توڑ کر پاس رکھ لیتے ہیں
جن کو محبت ہوتی ہے
وہ توڑتے نہیں" اُن کا خیال رکھتے ہیں.

20/10/2024

تم ڈھونڈتے پھروگےاجڑے رشتوں میں وفا کے خزانے تم میرے بعد میرے ہم ناموں کا بھی احترام کروگےـــ.

30/07/2024

حاصل اور لاحاصل کے دائروں میں سب گھوم رہے ہیں۔ حاصل کی ناقدری اور لاحاصل کی حسرت ختم ہی نہیں ہوتی۔

11/07/2024

میں کیوں اسے صدائیں دوں مجھ سے کہیں ملے
اک آسمانِ عشق سے کیسے زمیں ملے

میں پیڑ ہوں مجھے کہاں ہجرت کا حکم ہے
موسم کا فرض ہے مجھے آکر یہیں ملے

حیراں ہوں میں کہ کیسی یہ جادوئی صفت ہے
دل میں رکھے جو لوگ ، پسِ آستیں ملے

اپنے غرورِ حسن میں توڑے ترا غرور
تجھ کو بھی کوئی دوستا تجھ سا حسیں ملے

صد شکر چھیڑتی نہیں وحشت کوئی بھی چیز
رکھے تھے میں نے جس جگہ آنسو ، وہیں ملے

خوشیاں تو اک طرف رہیں اے کاتبِ حیات
مجھ کو مرے مزاج کے دکھ بھی نہیں ملے

کومل جوئیہ

Address

Sehra
Azad Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life through Ali's Lens posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share