MANG MEDIA cell

MANG MEDIA cell Press Activities in Kashmir

09/04/2024

مرکزی جامع مسجد منگ میں نماز عید الفطر 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد خلفائے راشدین بالخان میں نماز عید الفطر 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد نواب جسی خان نکہ بازار میں نماز عید 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد عائشہ صدیقہ سات ناڑے کانچری میں نماز عیدالفطر 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد مجاہد گلہ کانچری میں نماز عید 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
عیدگاہ بہک کانچری میں نماز عید 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد اسلام نگر پتن شیر خان میں نماز عیدالفطر 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔
مرکزی جامع مسجد ابوبکر صدیق ناڑاوڑی میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد حسین گلہ(اوری) ناڑاوڑی میں نماز عیدالفطر 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد بٹے نی راہ اندروٹ میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد باگیڑا میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد تائے نی ہل پتن شیر خان میں نماز عید الفطر 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔

انتظامیہ ان ایکشن،اسسٹنٹ کمشنر منگ سیماب اسلم کا مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی چیکنگ، مسافروں سے ان سے وصول ...
09/04/2024

انتظامیہ ان ایکشن،اسسٹنٹ کمشنر منگ سیماب اسلم کا مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی چیکنگ، مسافروں سے ان سے وصول کیے گئے کرایہ کے بارے میں دریافت کیا اور ٹکٹیں چیک کی گئیں زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے بھی کیے۔دوسری جانب منگ شہر اور اطراف کے بازاروں نواب جسی خان و ملحقہ مارکیٹس کی چیکنگ، ناقص زائد المعیاد اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے مسلسل خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کی دکانیں سیل اور گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عید کے دوران زائد کرایوں کی وصولی کے تدارک اور دستیاب وسائل سے عوام کی سہولت کے لیے کوشاں ہیں۔

اے سی منگ ان ایکشن!گرانفروشوں کو بھاری جرمانے،غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء ضبط کرتے ہوئےموقع پر تلف۔اسسٹنٹ کمشنر من...
26/03/2024

اے سی منگ ان ایکشن!گرانفروشوں کو بھاری جرمانے،غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء ضبط کرتے ہوئےموقع پر تلف۔اسسٹنٹ کمشنر منگ سیماب اسلم کا منگ کے مضافاتی علاقہ کی مارکیٹوں اور دکانوں کا وزٹ، قیمتوں کی پڑتال کے ساتھ ناقص اور زائد المیعاد اشیاء بالخصوص بچوں کو بیچی جانے والی سلانٹیاں، پاپڑ وغیرہ ضبط کر کے موقع پر جلا کر تلف کروائے، متعدد تاجروں کو جرمانے جبکہ آئندہ کے لیے سخت وارننگ دی اور کہا کہ کسی کو بھی جاری شدہ لسٹ سے زائد انراخ پر فروخت اور ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کر کے انسانی صحت اور قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے.

22/03/2024
Pounch Div. Corresps meetup..  first anniversary!
30/01/2024

Pounch Div. Corresps meetup..
first anniversary!

کشمیر پائینئیرز اکیڈمی طلباء اپڈیٹ!حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سدھنوتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی اور اسسٹنٹ کم...
24/01/2024

کشمیر پائینئیرز اکیڈمی طلباء اپڈیٹ!
حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سدھنوتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی اور اسسٹنٹ کمشنر منگ کی زیر نگرانی آج سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ڈی وارمر (پیٹ کے کیڑوں) ادویات کھلائی گئیں جن سے دوسرے اداروں کی طرح ہمارے ادارے کے بھی پانچ چھ بچوں کی طبیعت معمولی خراب ہوئی جنھیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا اور علاج کے بعد واپس سکول بھیج دیا گیا، بچوں نے ہسپتال سے فرسٹ ایڈ کے بعد دوبارہ سکول میں کلاسز لی اور اب نارمل ہیں۔۔
لیکن انتہائی دکھ اور افسوس ہوا کہ چند لوگوں نے اپنے لائکس اور کمنٹس کے چکر میں معمولی بات کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس سے ایک طرف والدین فوری تشویش میں مبتلا ہوئے اور دوسری طرف ادارہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔
خدا را پہلے معاملے کی تحقیق کیا کریں اس کے بعد کسی خبر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا کریں اور بلا تحقیق ہر خبر کو کاپی پیسٹ کرنا بھی جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے اس لیے کہ حدیث کے مفہوم کے مطابق آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بلا تحقیق آگے بیان کر دے۔
ڈائریکٹر کشمیر پائنئیرز: شفیق خان

ٹریڈ یونین الیکشن منگسردار عبد الوحید 40 ووٹوں کی لیڈ سے صدر منتخب!
30/12/2023

ٹریڈ یونین الیکشن منگ
سردار عبد الوحید 40 ووٹوں کی لیڈ سے صدر منتخب!

28/12/2023

وزیر سیاحت و آثار قدیمہ و معدنی وسائل سردار فہیم اختر ربانی کا جسہ پیر اور یاد شہداء منگ کو محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں لینے اور سیاحتی سپاٹس ڈکلیئر کرنے کا اعلان!

خبر پر ایکشنجموں و کشمیر نیوز میں کالج روڑ منگ کی ناقص تعمیر کی خبر شائع ہونے پر محکمہ شاہرات سدھنوتی کی دوڑیں،کم تھکنس ...
19/12/2023

خبر پر ایکشن
جموں و کشمیر نیوز میں کالج روڑ منگ کی ناقص تعمیر کی خبر شائع ہونے پر محکمہ شاہرات سدھنوتی کی دوڑیں،کم تھکنس اور خراب جگہوں کی سیمپلنگ کے بعد گزشتہ دنوں دوبارہ اسفالٹ ڈالی جا رہی ہے۔ جبکہ بوائز ڈگری کالج کے پاس تیسری دفعہ ڈالی گئی اسفالٹ بھی اکھڑنا شروع!
ہم 3بار کوشش کر چکے ہیں وہاں اسفالٹ ٹک نہیں رہی،پورا فالٹڈ ٹریک ریپلیس کریں گے،ٹھیکیدار
دوسری جانب خبر پر نام نہاد مافیاز کو تکلیف،میڈیا کوریج کے دوران رکاوٹ ڈالنے کی کوشش،دو پکڑنے والے بندے ساتھ رکھ کر اچھل کود!
ہمیں دو نمبر کام بھی قبول ہے، بے شک اگلے ہفتے روڑ اکھڑ جائے،مخالفت کی وجہ محض کچھ روڑ ایکشن کمیٹی ممبران کے ساتھ سیاسی بغض و علاقائی منافرت،لمحہ فکریہ

13/12/2023

توجہ طلب
کالج روڑ ناقص تعمیر کے حوالے سے مقامی/اوورسیز یا جو بھی بندہ میڈیا سروے رپورٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہے درج ذیل نمبر پر اپنی رائے/سٹیٹمنٹ اور ایک عدد تصیویر واٹس ایپ کر دیں۔
03171934469
یا میرے پرسنل نمبر پر واٹس ایپ کر دیں!
نوٹ:کم از کم تین لائنیں لکھیں، اردو فونٹ میں جیسے عام واٹس ایپ میسج لکھا جاتا ہے، آج 12بجے تک بھیج دیں۔

کمانڈر فاروق ریاست کی نڈر  بے باک آور توانا آواز ہے۔پولیس ضلع سدھنوتی کی جانب سے ریاست کی نامور شخصیت کمانڈر سردار فاروق...
30/11/2023

کمانڈر فاروق ریاست کی نڈر بے باک آور توانا آواز ہے۔پولیس ضلع سدھنوتی کی جانب سے ریاست کی نامور شخصیت کمانڈر سردار فاروق خان کی کردار کشی پر مبنی من گھڑت اور لغو خبر کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
پولیس ترجمان سے منسوب خبر میں کہا گیا کہ
کمانڈر فاروق کے گھر پر چھاپہ کے دوران اسلحہ و منشیات برآمد اور بیٹا گرفتار۔
حالانکہ پچھلے بیس سال سے کمانڈر فاروق خان صاحب اور انکی فیملی منگ بازار کے قریب رہائش پذیر ہیں جبکہ پولیس نے رات گئے نیچے گوئیں نالہ روڈ کے قریب واقع ویران مکان میں چھاپہ مارا۔
اس ویران گھر میں اسفند خان اکیلا رہائش پزیر ہے۔ رات کے اندھیرے میں پولیس نے چھاپہ مارا اور اسفند خان کو گرفتار کر کے لے گئے۔
گھر سے کیا کچھ بر آمد ہوا۔ یہ پولیس یا اسفند خان جانتا ہے۔ کوئی آزاد یا غیر جانبدار ذریعہ پولیس کے موقف یا کاروائی کی تائید یا تصدیق نہیں کرتا ۔
پھر بھی اگر اسلحہ و منشیات کی بر آمدگی ہوئی ہے تو ایک عاقل بالغ آدمی اپنے ہر عمل کا زمہ دار ہوتا ہے۔ پولیس کو اس کا نام پبلش کر کے اسکے خلاف تحت ضابطہ قانونی کاروائی کرنی چاہیئے ۔
پولیس کی طرف سےاس کو سیاسی عزائم یا کردار کشی کے عمل کے طور پر پیش کرنا بہت افسوسناک ذہنیت ہے۔
پولیس اور قانون کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ مجرم کس کا بیٹا ہے۔یا کون ہے۔اس بات کو خاطر میں لائے بغیر بے لاگ کاروائی کرنی چاہیئے ۔
بد نیتی ، انتقامی سوچ اور گھٹیا ذہنیت کے تحت اس جعلی اور من گھڑت کاروائی کو کمانڈر فاروق کے نام سے جوڑنے کی کوشش شرمناک ہے
اور پولیس کی پریس ریلیز سے سیاسی کردار کشی اور مذموم مقاصد واضح ہوتے ہیں۔
جو کہ قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔
تحریر:سردار عبد الرحمن کی وال سے

28/11/2023

علاقے میں نئے آنے والے DC, AC اور SHO کو سب سے پہلے ہار پہنانے والے اور کھانے کی دعوت دینے والے علاقے کے سب سے بڑے چور ہوتے ہیں

کالج روڈ پر اسفالٹ کا انتہائی ناقص کام کیا جا رہا ہے،زیر نظر تصاویر میں آدھا انچ بھی تھکنس نہیں ہے کل یہاں اسفالٹ ڈالی گ...
07/11/2023

کالج روڈ پر اسفالٹ کا انتہائی ناقص کام کیا جا رہا ہے،زیر نظر تصاویر میں آدھا انچ بھی تھکنس نہیں ہے کل یہاں اسفالٹ ڈالی گئی اور آج اکھڑ چکی ہے!!(سولنگ کے پتھر نظر آرہے ہیں)
دوسری جانب شام کے وقت اور رات گئے انتہائی کم ٹمپریچر پر اسفالٹ بچھائی گئی جس کا نہ ہی مطلوبہ ٹمپریچر اور نہ ہی کمپیکشن یہ تو ایک بارش بھی نہیں سہہ پائے گی، محکمہ شاہرات سدھنوتی اور انجنیئرز بھی غائب، چیک اینڈ بیلنس کا کوئی سسٹم نہیں!
دن دیہاڑے کروڑوں کا منصوبہ تباہ کیا جا رہا ہے!!

13/09/2023

رات کی تاریکی میں منگ سے یوٹیلیٹی سٹور غائب کر دیا گیا!!

لندن: سابق سینئر وزیر آزاد حکومت و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏...
01/09/2023

لندن:
سابق سینئر وزیر آزاد حکومت و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏محترم وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کا راوف کلاسرا کے ساتھ مینجڈ انڑویو کا کچھ حصہ سنا۔ وزیر اعظم شاید درست فرما رھے ھوں لیکن کیا ھی اچھا ھوتا کہ وہ جس ریٹ پر حکومت پاکستان سے فی یونٹ بجلی خریدتے ھیں اور آزاد جموں کشمیر کے عوام کو محکمہ برقیات کے ذریعے فروخت کرتے ھیں ، اس کا بھی بتاتے۔ کیا یہ سچ نہیں ھے کہ آزاد جموں کشمیر حکومت کی اپنی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بجلی کی فروخت ھے اور حکومت آزاد کشمیر تقریبا 18 ارب روپے آزاد کشمیر کے عوام سے بجلی کو فروخت کر کے نارمل میزانیہ کے لیے حاصل کرتی ھے ۔ ھر سال سیکرٹری برقیات ایک ٹارگٹ فکس کرتے ھیں اور اسے ریاستی انتظامیہ کے ذریعے وصول کر کے اپنے لیے اعزازیہ اور ستائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ھیں ۔
‏محکمہ برقیات اور فنانس کے سیکرٹری قوم کو بتائیں کہ آزاد جموں کشمیر میں اس وقت کس ریٹ پر فی یونٹ واپڈا سے بجلی خریدی جا رھی ھے اور کس ریٹ پر فی یونٹ ، 100 یونٹ سے لیکر 1000 یونٹ تک ماھانہ صارفین سے وصول کی جا رھی ھے ۔ اسی طرح کمرشل اور انڈسڑیل ریٹ کم از کم اور زیادہ سے فی یونٹ کس ریٹ پر وصول کیے جا رھے ھیں ۔
‏یہ بھی بتائیں کہ آزاد کشمیر میں ڈسکوز کے نظام کو لانے میں کون رکاوٹ ھے ۔
‏آج بتا دیں ورنہ کل ۵ ستمبر تک لوگ خود جان لیں گے ۔
‏کون کون سے اداروں ، محکموں اور افسران کے بجلی کے استعمال کا بل غریب صارفین کیسے ادا کرتے ھیں ۔ واپڈا تو ھر گریڈ سٹیشن پر میٹر لگا کر کل ماھانہ استعمال شدہ بجلی کی قیمت وصول کر رھا ھے ۔ لائن لاسسز کے نام پر کون کون اپنا پیٹ بھر رھا ھے ۔
‏“پورا سچ بولیں ورنہ سوال تو اٹھیں گے “

04/08/2023

فوجی فاؤنڈیشن کالج رول بیک کرنے کے خلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ!!

منگ:لڑکی اغوا و چوری کیسملزم رنگ رلیاں منا رہے ہیں جبکہ ایک بے گناہ مزدور کے بیٹے کو پابند سلاسل کر کے اس پر بے جا تشدد ...
22/07/2023

منگ:لڑکی اغوا و چوری کیس
ملزم رنگ رلیاں منا رہے ہیں جبکہ ایک بے گناہ مزدور کے بیٹے کو پابند سلاسل کر کے اس پر بے جا تشدد کروایا جا رہا ہے، دوسری جانب ایک دوسرے مخنت کش کے بے گناہ بیٹے پر تشدد کر کے اس کی کمر توڑ کر اسے مفلوج کر دیا گیا!
غریب لڑکے کے والدین نے 6 دنوں سے کھانا نہیں کھایا، دوسری ماں کے حلق سے 10 دنوں سے نوالہ نہیں اتر رہا!!!
اگر جنت کے فیصلے صرف نماز پر ہی ہوتے تو کیا ملائکہ حضرت انسان سے کم عبادت گزار تھے؟؟ اللہ کرے ہمیں 33بار سبحان اللہ وبحمدہ ورد کرنے سے جنت مل جائے لیکن یہ تو ناممکن سی خواہش ہے !!
یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ ایک بی ڈی ممبر مخنت کش کی فیملی پر دباؤ ڈالتا رہا کہ اپنے لڑکے سے کہو کہ تم نے جرم کیا ہے یا نہیں کیا، تم جرم اپنے سر لے لو!!! یہ چل کیا رہا ہے بھئی؟؟؟؟
انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دونوں بے قصور غریب لڑکوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور اصل مجرموں کو پکڑا جائے، وگرنہ سوموار کو دونوں غریب بے سہارا فیملیز کو آئی جی آزادکشمیر کے سامنے پیش کروایا جائے گا اور میڈیا ٹرائل بھی شروع کر دیا جائے گا!!

إِنَّالِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمسلم لیگ ن پتن شیر خان کے متحرک رہنماء، پروفیسر مولانا ظفر اقبال نعیمی کے والد...
19/07/2023

إِنَّالِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مسلم لیگ ن پتن شیر خان کے متحرک رہنماء، پروفیسر مولانا ظفر اقبال نعیمی کے والد صوبیدار ممتاز صاحب انتقال کر گئے۔
اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطاء فرماٸے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے،آمین

منگ بازار میں مین سڑک پر گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد، فلنگ سٹیشن اور ایوب پلازہ کے ملحق اڈے قائم! خلاف ورزی کی صورت ...
12/07/2023

منگ بازار میں مین سڑک پر گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد، فلنگ سٹیشن اور ایوب پلازہ کے ملحق اڈے قائم! خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کیے جائیں گے، پارکنگ فیس کی لسٹ جاری۔۔۔
دوسری جانب آٹے کی سب ڈویژن کی حدود سے باہر سمگلنگ پر بھی پابندی عائد۔۔اسسٹنٹ کمشنر منگ سہیل بشیر

کپواڑہ بس سٹینڈ مقبوضہ کشمیر❣️
08/07/2023

کپواڑہ بس سٹینڈ مقبوضہ کشمیر❣️

03/07/2023

تراڑکھل سدھنوتی، آبشار گراٹہ پار۔۔
Report by:
Abdul Ghaffar

23/06/2023

موسم کی انگڑائی..موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار!

22/06/2023

آٹا شارٹیج ایک بہانہ ہے، اس کے پیچھے کیا حقائق ہیں؟ کمانڈر فاروق خان صاحب کے انکشافات!

21/06/2023

منگ احتجاجی مظاہرے میں مقررین عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے، دوسری جانب پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

Address

MANG, SUDHNOTI
Azad Kashmir
12600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MANG MEDIA cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MANG MEDIA cell:

Videos

Share

Category


Other Media in Azad Kashmir

Show All