AJK VIDEO

AJK VIDEO How are you all friends, I belong to Jammu and Kashmir and my aim is to make people travel, have fun [email protected]

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
29/06/2023

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️



06/10/2022

Thanks for following me

01/10/2022

Very Baad road Accident

30/09/2022
وادی کیلاش۔چترال کی یہ وادی کیلاش بمبوریت پاکستان کا آخری گاٶں اور شاید آخری تہزیب بھی جو بڑی تیزی سے ختم ہو رہی ہے چترا...
30/09/2022

وادی کیلاش۔
چترال کی یہ وادی کیلاش بمبوریت پاکستان کا آخری گاٶں اور شاید آخری تہزیب بھی جو بڑی تیزی سے ختم ہو رہی ہے چترال شہر سے 35 کلومیٹر جنوب میں خوبصورت پہاڑوں سر سبز درختوں میں میں بسی ہوٸی یہ وادی اپنی تہزیب کو سنھبالے ہوۓ ہے
یہ تہزیب بنیادی طور پر تین وادیوں رامبور ۔بریر۔بمبوریت پہ مشتمل ہے ان میں سب سے بڑی وادی بمبوریت ہے۔
کیلاش کا مطلب ہے کالے کپڑے پہننے والے یہاں عورتوں کا لباس زیادہ تر کالے رنگ کا ہوتا ہے
ہندو مت سے قریب تر یہ لوگ سال میں دو مرتبہ یہاں روایتی میلہ لگاتے ہیں
میلہ۔چلم جوشی۔ جو 14 مٸ سے 18 مٸ تک جاری رہتا ہے۔
دوسرا میلہ۔اچل۔ جو 21 اور 22 اگست کو ہوتا ہے۔
ان میلوں میں عورتیں اک دوسرے کے کاندہوں پہ ہاتھ رکھ کر بانسری اور ڈھول پہ روایتی رقص کرتی ہیں
جس کا مقصد جوان لڑکیوں کی شادی کے لیے رسم ادا کرنا فصلوں کی بھرپور پیدوار پھلوں کی پیداوار اور حفاظت کے لیے رسمی دعاٸیں کرنا
اگست کا میلہ فصلوں کی کٹاٸی سے پہلے منایا جاتا ہے
ان میلوں میں روایتی مکٸ کے دانے اور انگور کے پانی سے لوگوں کی ضیافت کی جاتی ہے
دن کو رنمبور میں اور رات کو بمبوریت کے رواٸتی گاٶں کراکل میں یہ میلہ سجتا ہے۔
ان دونوں میلوں۔چلم جوش۔اور اچل۔ کو دیکھنے نا صرف اطراف اور پاکستان کے لوگ بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک سے لوگ آتے ہیں اور ان میلوں کا حصہ بنتے ہیں مخصوص لباس زیب تن کیے عروتیں اور بچیاں مخصوص بچنے والے ساز پہ رقص روایتی کھانے ثقافت سر سبز پہاڑ ندی نالے ایسا منظر پیش کرتے ہیں جو دنیا میں کہیں نہیں ہے۔
اک اندازے کے مطابق یہ لوگ 2700 تک ہی رہ گے ہیں باقی لوگ مشرف با اسلام ہو چکے ہیں کچھ لوگوں کے مطابق ان کی تعداد 4000 ہے
بحر حال ابھی تک اپنی تہزیب کے ساتھ جڑے یہ لوگ اپنی الگ پہچان لیے اس دنیا سے دور دنیا کے ساتھ جڑے ہوۓ ہیں۔
نوٹ ۔یہ قبلیہ غیر مسلم ہے ان کا رہن سہن تہزیب زندگی اور موت کا طریقہ ہم سے علیحدہ ہے یہ کسی کے مرنے پہ جشن مناتے ہیں جو ایک ہفتہ تک جارہی رہتا ہے پھر مردہ کو اک لڑکی کے بنے تابوت میں رکھ کے مقامی قبرستان میں رکھ دیا جاتا ہے

.
29/09/2022

.


‏ گورکھ ہِلسندھ کا مری جس کا موسم انتہاٸی خوشگوار اور ٹھنڈا واہی پاندھی۔کیرتھضلع دادو میں واقع یہ ٹھنڈا اور خوبصورت علاق...
29/09/2022

‏ گورکھ ہِل
سندھ کا مری جس کا موسم انتہاٸی خوشگوار اور ٹھنڈا
واہی پاندھی۔کیرتھ
ضلع دادو میں واقع یہ ٹھنڈا اور خوبصورت علاقہ
کراچی سے 400 کلومیٹر کے فاصلے پہ
کراچی سے براستہ حیدر آباد جامشورو سیہون پھر دادو سے جوہی ۔واہی پاندھی۔اور پھر گورکھ ہل

واہی پاندھی گورکھ ہِل جانے کے لیے ایک بیس کیمپ ہے واہی پاندھی تک کار جاتی ہے اس سے آگے لوکل جیپ کے ذریعے گورکھ پہنچ سکتے ہیں،
واہی پاندھی سے گورکھ ہِل کا فاصلہ 54 کلومیٹر ہے واہی پاندھی سے تقریباً 35 کلومیٹر بعد ایک مقام آتا ہے جسے پینتیس کہتے ہیں جہاں جیپوں میں دوبارہ سے پانی ڈالا جاتا ہے کیونکہ اس سے آگے 19 کلومیٹر شدید چڑھاٸی ہے
گورکھ ہِل میں پرائیوٹ اور حکومت کے زیرِ انتظام ہوٹل موجود ہیں جہاں رات گزاری جا سکتی ہے۔ کھانے اور دیگر لوازمات کے لیے ریسٹورنٹ اور ا ٹک شاپس بھی ہیں، کرائے پر ٹینٹ اور سلیپنگ بیگ بھی ملتے ہیں
گورکھ ہِل سٹیشن سطح سمندر سے 5600 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ گرمیوں میں بھی یہاں کا درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے اور انتہاٸی خوشگوار ٹھنڈی ہواٸیں چلتی ہیں جبکہ موسم سرما میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے جا کر کبھی کبھار برف باری بھی ہوتی ہے۔
گورکھ ہل پر بینظر پوائنٹ پر کھڑے ہو کر آپ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پھیلے کھیرتھر کے پہاڑی کے سلسلے کا انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھتے ہیں، البتہ شام میں غروب آفتاب کا منظر بہت زیادہ دل فریب ہوتا ہے، پہاڑ کی بلندی سے مغرب میں وادی بولان میں سورج ڈھل رہا ہوتا ہے اور آنکھوں کے سامنے ایک کے بعد ایک پہاڑی پر اندھیرا ہوتا جاتا ہے، آسمان پر ستارے انتہاٸی قریب دکھاٸی دیتے ہیں
گورکھ بلوچی زبان کے لفظ کُرک کی بگڑی ہوئی شکل ہے، جس کے معنی لوگوں کے نزدیک لگڑبگڑ کے ہیں۔ بعض افراد کے مطابق اس کا مطلب بھیڑیا ہے۔ یہاں کسی زمانے میں بہت زیادہ بھیڑیے تھے
کچھ روایات کے مطابق برسوں پہلے ایک سادھو سری گورکھ ناتھ اس علاقے میں رہا کرتے تھا اور اس طرح اس پہاڑ کا نام گورکھ پڑ گیا۔
سنسکرت کی ایک روایت کے مطابق گورکھ کے معنی مویشیوں کو چرانا ہے جبکہ سندھی زبان میں لفظ گورکھ کے معنی مشکل اور دشوار گزار کے ہیں۔

عجیب و غریب حیرت ناک پہاڑی سلسلہ کیرتھر
سندھ اور بلوچستان کو جدا کرنے والا کوہستان کا پہاڑی علاقہ ہے جو بلوچستان کے شہروں قلات، خضدار اور لسبیلہ کو سندھ سے جدا کرتے ہوئے پاکستان کے ان دونوں صوبوں کے درمیان ایک قدرتی سرحد کھینچ دیتا ہے ۔ اس حصے کی تعریف یوں بھی کی جا سکتی ہے کہ کوٹڑی ، سیون، دادو اور لاڑکانہ کے مغربی طرف پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے جس کی شاخوں کے الگ الگ نام ہیں جیسے کہ ککریو، کارو، ڈاڑھیاڑو۔ ان میں سے ڈاڑھیاڑو پہاڑ سب سے اونچا ہے جس کی بلندی 6000 فٹ ہے ۔ اسی کی سطح پر کتے کی قبر اور کافر کوٹ بھی موجود ہیں۔ یہی پہاڑی سلسلہ کیرتھر کے نام سے پہچانا جاتا ہے جو کوہِ سلیمان کے جابلو سلسلے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جسے مقامی لوگ ہالار جبل بھی کہتے ہیں۔
سائنسی ماہرین کا خیال ہے سمندر سے جب زندگی کے آثار نکلنے لگے یعنی خشکی کا علاقہ تو اس وقت برصغیر کا جو حصہ سب سے پہلے رونما ہوا وہ یہی کیرتھر اور کارونجھر کے پہاڑی سلسلہ ہی تھا
کیرتھرکا علاقہ چونے کے پتھر، ریت اور میدانی علاقوں پر مشتمل ہے، جس کا پچاس فیصد حصہ تہہ نشین پاٹ دار ٹیلوں پر مشتمل ہے۔ تیس فیصد علاقہ میدانی ہے جس کا 1.3 فیصد حصہ تقریباً 650 کلومیٹر کھیتی باڑی کے لیے موزوں ہے اور بیس فیصد دریائی کھار یا سیلابی مٹی سے بھرا ہوا ہے۔ آب و ہوا کے لحاظ سے یہ پہاڑ گرمیوں میں انتہائی گرم اور سردیوں میں بے انتہا سرد ہوتے ہیں۔ اس کی چار اونچائیاں اہم ہیں جن میں سب سے اونچی چوٹی 1 کتے کی قبر سطح سمندر سے 6878 فٹ بلند ہے۔ 2 چوٹی بارغ ، 3 گورغ (گورکھ) اور 4 ڈاڑھیاڑو کی چوٹی ہے جو تقریباً چھ 6000 فٹ اونچی کیرتھر کی مشرقی شاخ ہے ۔ جبکہ کیرتھر سلسلے کا سب سے اونچا برج میانگن ہے ۔
کیرتھر رینج میں ہزاروں پہاڑی درے ہیں مگر ان میں اہم مولھ، بولان اور مشکوٹ ہیں یہاں برساتی نالوں کی بھی بہتات ہے اور یہاں سبزہ بھی کافی حد تک موجود ہے خار دار اور پھل دار جھاڑیاں بھی موجود ہیں
مزید حکومتی توجہ اور سہولیات یہاں چار چاند لگا سکتی ہیں اور اس علاقے کو بین القوامی سطح پہ متعارف کرایا جاسکتا ہے سیاحوں کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔

04/09/2022

پاکستانی قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح مبارک 🇵🇰✌✌✌✌
ویل پلیڈ رصوان ایند نواز ❣️

03/09/2022

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

03/09/2022
03/09/2022
02/09/2022

Address

Kotli Azad Kashmir
Azad Kashmir
11100

Telephone

+923421601566

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK VIDEO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AJK VIDEO:

Videos

Share


Other Digital creator in Azad Kashmir

Show All