26/09/2024
دولتِ درد کودنیاسے چھپا کررکھنا
آنکھ میں بوند نہ ہودل میں سمندر رکھنا
کل گئے گزرے زمانے کاخیال آئے گا
آج اتنا بھی نہ راتوں کومنور رکھنا
اپنی آشفتہ مزاجی پہ ہنسی آتی ہے
دشمنی سنگ سے اور کانچ کا پیکر رکھنا
آس کب دل کو نہیں تھی تیرے آجانے کی
پر نہ ایسی کہ قدم گھر سے نہ باہر رکھنا
ذکر اسکا ہی سہی بزم میں بیٹھے ہوفراز
درد کیسا بھی اٹھے ہاتھ نہ دل پر رکھنا