11/01/2024
سرد، خشک موسم اور ممکنہ طور پر JN1 وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے کھانسی، بخار اور سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. ہسپتالوں میں آنے والے ساٹھ ستر فیصد مریض انہی شکایات کے ساتھ آ رہے ہیں.
چند احتیاطیں اختیار کرنے سے اس تکلیف سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے.
1 .... صبح شام کو گھر میں بھی اور دن کو دفتر، سکول، دکان میں بھی ماسک استعمال کریں. یہ فلو وائرس کے علاوہ ناک گلے اور پھیپھڑوں کو ٹھنڈی ہوا اور گرد و غبار سے بچاتا ہے.
2...گرم کپڑوں، ٹوپی، مفلر اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں
3... ذیادہ سے ذیادہ پیئیں. پانی (یخ ٹھنڈا نہ ہو) ، قہوہ، یخنی وغیرہ لیں. صرف میٹھے پکے ہوئے پھل کھائیں.
4.. ساٹھ سال کے اوپر کے شوگر، دمے الرجی، گردے، دل کے مریضوں اور سیگرٹ نوش افراد کو فلو کی ویکسین لگوائیں.
5..کھانسی بخار والے لوگوں سے فاصلہ رکھیں. ہاتھ نہ ملائیں. ناک کو مت چھوئیں. ہاتھ بار بار دھوتے رہیں. اگر ماسک نہ پہنا ہو تو کھانسی کے وقت منہ پر ہاتھ کی بجائے بازو کا کوئی حصہ رکھیں.