09/12/2024
پنجاب ایمرجینسی سروسز
ریسکیو 1122اٹک
9 دسمبر 2024
*فتح جنگ، اٹک روڈ سدقال کے قریب ہائی ایس اور رکشہ کے درمیان تصادم، 1 شخص جاں بحق 2 زخمی*
تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقے سدقال اٹک روڈ پر ہائی ایس اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور 50 سالہ احمد خان ولد اعظم خان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 45 سالہ زوجہ مظفر خان اور 35 سالہ زعفران ولد لال خان شدید زخمی ہوئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا