19/07/2024
موجودہ مہنگائی کا مقابلہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے رو دھو کر ممکن نہیں۔ نوجوانوں کو ذمہ داری لینی ہوگی۔ ہنرمند لوگوں کے لیے آمدنی کے اچھے ذرائع موجود ہیں۔
ہنر حاصل کرنے میں عمر کی کوئی قید نہیں، آپ خود کو ہنرمند بنا کر درست ڈائریکشن میں انرجی استعمال کریں گے تو اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے بھی سود مند ثابت ہوں گے۔
نظام اور اس کی کرپشن اپنی جگہ لیکن موجودہ حالات میں مواقع بھی زیادہ ہیں۔ بس یاد رہے کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔
راتوں رات امیر بننے کی بجائے راتوں کو جاگ جاگ کر ہنرمند بنیے کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔
اگر آئی ٹی کے حوالے سے (گائیڈنس کے لیے) فری آف کاسٹ مدد درکار ہوئی تو بلاجھجک ہم سے پوچھیے۔
فائیور، اپ ورک جیسے کئی آن لائن پلیٹ فارم استعمال کیجئے، وہاں آپ اور ہم میں سے ہی لوگ محنت کرکے ترقی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
لیکن خدارا کچھ کرنے کا ارادہ کیجئے۔ جب آپ منزل کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں گے تو منزل یقیناً آپ کے قدموں تلے ہو گی۔
ابن توقیر