17/11/2023
مستقبل قریب میں اٹک کی تحصیل فتح جنگ کاروباری لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر جائے گی اور یہ شہر ایک صنعتی شہر اور تجارتی حب بننے جارہا ہے
فتح جنگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ہے اسی وجہ سے یہاں پر اسپیشل اقتصادی زون کی منظوری ہو چکی ہے
اسپیشل اکنامک زون ہے کیا اور اس کے کیا فوائد ہو سکتے ہیں
یہ صنعتی زون چائنہ پاک اکنامک کوریڈور ( Cpec) کے منصوبے میں شروع سے شامل تھا
اور اب اس پروجیکٹ پر باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور دسمبر میں سیکشن فور لاگو ہوجائے گا۔
اس منصوبے سے تقریبا 25 گاؤں کی آبادی جو تقریبا 1 لاکھ سے زیادہ ہے جلد نقل مکانی شروع کر دے گی۔
گورنمنٹ ان مالکان کو جن کی اس زون میں زمین آئی ہے شیڈول ریٹ کے حساب سے رقم بنک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرے گی۔
ایم 2 لاہور موٹروے کو براستہ گلی جہانگیر سے سی پیک ایم 14 فتح جنگ انٹرچینچ سے ملا دیا جائے گا اور ان تمام صنعتوں کو سوئی گیس فتح جنگ کے جنوب میں واقع گاؤں جھنڈیال سے دی جائے گے اور اس کے لیے 4 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ دریائے سندھ سے لکڑمار ( جنڈ ) کے مقام سے ایک نہر فتح جنگ تک لائی جائے گی جس کی لمبائی تقریبا 84 کلومیٹر ہوگی اور اس نہر سے صنعتی پانی پورا کیا جائے گا فتح جنگ کے مشرق میں واقع گاؤں تھٹی گجراں کے مقام پر ایک منی ڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا جو نہر کا پانی اسٹاک کرے گا اور ضرورت پڑنے پر صنعتوں کو فراہم کیا جائے گا۔
فتح جنگ کے مغربی گاؤں جعفر میں ایک جدید ریلوے ٹرمینل بنایا جائے گا اور اس جدید ٹرمینل کی اس سارے منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہوگی۔
ایک اور ٹرمینل بنایا جائے گا جس کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ملا دیا جائے گا واضح رہے یہ جنوبی ایشیا کا دوسرا بڑا صنعتی زون ہوگا اس میں سیمنٹ بنانے کی فیکٹریاں الیکٹرک کاریں بنانے موٹر سائیکل بنانے ادویات بنانے جری آلات بنانے
الیکٹرانک سامان بنانے
گاڑیوں کے سپئیر پارٹس بنانے گھی بنانے چینی بنانے چمڑے کی مصنوعات بنانے سپورٹس کا سامان بنانے شیشہ بنانے وغیرہ کے کارخانے شامل ہیں۔
اس صنعتی زون میں بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہونگے 50 فیصد مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا جن کا تعلق ضلع اٹک سے ہوگا
بے روزگاری میں غیر معمولی حد تک کمی آئے گی۔
فتح جنگ شہر کے قریب کئی پرائیویٹ ویئر ہاؤس بنے گے اور شہر کے قریب زمینوں میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا۔
لوگوں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی کی وجہ
سے فتح جنگ شہر کی پراپرٹی جن میں گھر اور رہائشی پلاٹس وغیرہ شامل ہیں غیر معمولی اضافہ ممکن ہے۔