Mr.baghi.07

Mr.baghi.07 baghi

وزیراعظم شہباز شریف کل چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے،منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا پہلا دور ہ چین ہے ۔...
31/10/2022

وزیراعظم شہباز شریف کل چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے،منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا پہلا دور ہ چین ہے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو دعوت چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم نے دی تھی ،شہبازشریف چینی صدر کے انتخاب کے بعد درہ کرنے والے اولین رہنما ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ،مذاکرات میں علاقائی، وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر پیش رفت متوقع ہے، اس کے علاوہ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اورمعاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، دورے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کی رفتار بڑھنے کی بھی توقع ہے ۔

مزید :
اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -عالمی صورتحال، سٹرٹیجک تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان ”عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے...
30/10/2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان ”عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر کی“پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف !آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھیجوایا ہے ، شہبازشریف سن لیں! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لانگ مارچ کے تیسرے روز مریدکے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مریدکے کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں،لوگوں نے اتنی عزت اور پیار دیا کہ آتے آتے دیر ہو گئی ،ان کا کہناتھا کہ رات کو عوام کا سمندراندھیرے میں نظر نہیں آ رہا تھا۔
عمران خان نے کہاکہ امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے مدد مانگتا ہوں،شہبازشریف !آپ نے بیان دیا کہ میں نے ااپ کو ایک پیغام بھیجوایا ہے ، شہبازشریف سن لیں! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا،شہباز شریف آپ کے پاس کیوں پیغام بھجواﺅں گا،میں نے ان سے بات کی جو شہبازشریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں ،جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں، عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، انہوں نے اربوں روپے خرچ کرکے ہمارے لوگوں کے ضمیر خریدے، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے،ان کاکہناتھا کہ میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں غلامی نہیں کر سکتا،قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی ۔
مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے  صدر مملکت عارف علوی کی اہتمام کردہ ملاقاتوں  کا اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی ...
27/10/2022

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے صدر مملکت عارف علوی کی اہتمام کردہ ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان ملاقاتوں کے انجام سے بھی پردہ اٹھایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ دنوں آپ نے رات کی تاریکی میں ملاقاتوں کی بات کی ، اسی طرح ایک ملاقات کا پھر سے حوالہ دیا گیا جس کا اہتمام صدر مملکت نے کرایا تھا ، اس ملاقات کا انجام کیا ہوا تھا ؟جس پر ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کا کہنا تھا کہ جن ملاقاتوں کا آپ حوالہ دے رہے ہیں جو کہ صدر مملکت صاحب نے کروائیں ، جی بلکل وہ ملاقاتیں ہوئی تھیں، ان ملاقاتوں کے ہونے میں میں کوئی بری چیز نہیں دیکھتا ، کیونکہ اس ملاقات کا مقصد ملک میں بہتری لانا ، سیاسی رویوں کو بہتر بنانا تھا لیکن وہ ملاقاتیں اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکیں، کیوں یہ ملاقاتیں اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچ سکیں؟ اور اس کے علاوہ کون سی ملاقاتیں ہوئیں؟ اس کیلئے میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ "بلا ضرورت سچ شر ہے.

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں جواب کیلئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کے جمعہ کے لانگ مارچ پر نوٹ...
26/10/2022

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں جواب کیلئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کے جمعہ کے لانگ مارچ پر نوٹس کی استدعا مستردکردی۔
عدالت نے کہاکہ فی الحال توہین عدالت کا یا شوکاز نوٹس جاری نہیں کر رہے ہیں ،عمران خان کاجواب آجائے پھر جائزہ لیں گے، توہین عدالت ہوئی یا نہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے عمران خان کیخلاف حکومتی توہین عدالت درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہاکہ پولیس اور حساس اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیاگیا،پولیس، آئی ایس آئی اور آئی بی رپورٹس پر سب اداروں کا انحصار ہے،عدالت کا پہلا سوال تھا عمران خان نے ڈی چورک آنے کی کال کب دی تھی،عدالتی حکم 25 مئی کو شام 6 بجے آیا تھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عمران خان کی ڈی چوکک کال توہین عدالت ہے،26 مئی کو صبح جناح ایونیو پر 6بجے ریلی ختم کی گئی
عمران خان مختص جگہ سے گزر کر بلیو ایریا آئے اور ریلی ختم کی ، مختص مقام ایچ نائن سے 4 کلومیٹر آگے آکر عمران خان نے ریلی ختم کی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ یقین دہانی عمران خان کی جانب سے وکلا نے دی تھی ،عمران خان کے بیان سے لگتا ہے انہیں عدالتی حکم سے آگا ہ کیاگیا،عمران خان نے کہاسپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے کا کہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عمران خان کو کیا بتایا گیا اصل سوال یہ ہے؟عمران خان آکر عدالت کو واضح کر دیں کس نے کیا کہا تھا۔
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ فی الحال توہین عدالت کا یا شوکاز نوٹس جاری نہیں کر رہے ہیں ،عمران خان کاجواب آجائے پھر جائزہ لیں گے، توہین عدالت ہوئی یا نہیں ۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ جائزہ لینا ہے کیا یقین دہانی ڈی چوک نہ آنے کی کرائی گئی تھی یا نہیں ، حکومتی الزامات پر بھی عمران خان کا موقف سننا چاہتے ہیں۔
ایڈیشل اٹارنی جنرل نے عمران خان کو طلب کرنے کی استدعا کردی ، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہیڈلائنز نہیں بنوانا چاہتے ، مقاصد قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔
"عدالت نے آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کی رپورٹ بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ رپورٹ کی روشنی میں جواب جمع کرایا جائے۔
عدالت نے عمران خان، بابراعوان اور فیصل چودھری کو جواب کیلئے خفیہ رپورٹس کی فراہمی کا حکم دیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فریقین کو آئی ایس آئی، آئی بی، اسلام آباد انتظامیہ کی رپورٹ فراہم کی جائے ، یہ خفیہ رپورٹس تھیں کورٹ آف لا میں خفیہ رپورٹس نہیں ہوتیں،عدالت نے عمران خان کے جمعہ کے لانگ مارچ پر نوٹس کی استدعا مستردکردی،سپریم کورٹ نے عمران خان سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ عمران خان اور ان کے وکلا 31 اکتوبر تک جواب جمع کرائیں ۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہاسول نوعیت کی توہین عدالت سوموٹویا متاثرہ فریق کی درخواست پر ہی ممکن ہے ،26 مئی کے فیصلے میں لکھا ہے درخواست غیر موثر ہو چکی، حکومتی درخواست میں جس رول کا حوالہ دیا گیا وہ نظرثانی سے متعلق ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عمران خان نے دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا آپ نے 26 مئی کے فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ نہیں پڑھا ؟چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ حکومت کے پاس قانون کی خلاف ورزی کارروائی کااختیار ہے،عدالت صرف چاہتی تھی کوئی ظالمانہ اقدام نہ کیا جائے،قانون کے مطابق احتجاج سب کاحق ہے، حفاظتی اقدامات کرنا حکومت کا کام ہے وہ کرے۔عدالت نے کہاکہ کیس کو 31 سے شروع ہونے والے ہفتے میں سنا جائے گا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ میں عمران خان کو دیئے گئے شوکاز نوٹس کے موقف پر قائم ہوں ۔

یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26مئی کو عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید :
اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -

قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال میں موجود سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گ...
26/10/2022

قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال میں موجود سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی "92نیوز "کے مطابق صحافی ارشد شریف کے جسد خاکی کوپوسمارٹم کیلئے منتقلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال کے باہر پہنچا دی گئی ہے ، جب کہ ایمبو لینس بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پمز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کے پوسٹمارٹم اور میڈیکو لیگل معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ زیر غور ہے ، مجاز اتھارٹی کی طرف سے حتمی منظور ی کے منتظر ہیں، رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ 6 افراد پر مشتمل ہو گا جس میں کلینشین، سرجنز ، سینئر میڈیکولیگل افسران سمیت 6ڈاکٹر شامل ہوں گے۔

عمران خان کا لانگ مارچ کب، کیسے اور کہاں پہنچے گا ؟اس حکومت سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ، جس کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک...
26/10/2022

عمران خان کا لانگ مارچ کب، کیسے اور کہاں پہنچے گا ؟اس حکومت سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ، جس کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دیں گے ، آج مرکزی و صوبائی عہدیداران سمیت منتخب نمائندوں کو بھی شیڈول بارے آگاہ کردیاجائے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان لاہور سے اسلام آباد پہنچنے کیلئے کم از کم 4 اور زیادہ سے زیادہ 6 دن لیں گے،لانگ مارچ کا آغازجمعہ از نماز جمعہ لبرٹی چوک سے ہو گا،جمعہ کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹرچینج پر لانگ مارچ کی پہلی منزل ہو گی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ لانگ مارچ شاہدرہ سے ہفتے کے روز شروع ہو گااور اگلا پڑاﺅ گوجرانوالہ میں ہوگا،اتوار کے روز گوجرانوالہ کے روایتی ناشتہ سے تواضع کیساتھ ہی لانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہو گی ،گجرات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور مونس الٰہی لانگ مارچ کا استقبال کریں گے،لانگ مارچ کا پڑاﺅ گجرات، جہلم کے درمیان سرائے عالمگیر پر ہوگا۔

پیر کے روز لانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھے گا،جہلم میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے،ذرائع کاکہناہے کہ منگل کے روز عمران خان اپنے لانگ مارچ کیساتھ گوجر خان سے ہوتے ہوئے روات میں پڑاﺅ ڈالیں گے،بدھ کے روز اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کی جانب اگلی منزل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں موسم کی تبدیلی اور  آلودہ پانی سے وبائی امراض کا پھیلاؤ  تیز ہوگیا۔ دادومیں مختلف بیماریوں ...
25/10/2022

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں موسم کی تبدیلی اور آلودہ پانی سے وبائی امراض کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔ دادومیں مختلف بیماریوں سے 5 افراد اور خیرپور میں گیسٹرو اور ملیر یا کے باعث 3 بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد بیماریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 75 ہوگئی۔ صوبے میں ڈائریا اور پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق دواؤں اور ویکسین کی قلت سے آنے والے دنوں میں سیلاب متاثرین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید :
علاقائی -سندھ -دادو -

پاکستان اور بھارت سمیت بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات کے بعد اب میٹا کے ترجمان کی جانب سے بیان ج...
25/10/2022

پاکستان اور بھارت سمیت بیشتر ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کی اطلاعات کے بعد اب میٹا کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان میٹا کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ واٹس ایپ سروس ڈاﺅن ہے اور صارفین کے پیغامات بھیجنے میں دشواری سے بھی آگاہ ہیں، واٹس ایپ سروس کی جلد ازجلد بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ سروسز میں دشواری کا اعتراف کیاہے اور کہاہے کہ وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
مزید :
بین الاقوامی -

یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، سول ایوی ایشن کی ٹیم یورپی حکام سے ملاقات کیلئے برسلز...
25/10/2022

یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، سول ایوی ایشن کی ٹیم یورپی حکام سے ملاقات کیلئے برسلز پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی، یورپی کمیشن اور ایاسا نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا،جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5رکنی اعلیٰ سطح وفد یورپی حکام سے ملاقات کے لئے برسلز پہنچ گیا ہے،یورپ میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی سے متعلق آج اجلاس ہوگا، جس میں وفد یورپی سیفٹی ایجنسی کو کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دے گا،ہوا بازوں کے لائسنسنگ کے اجرا رجسٹریشن پرپیشرفت پریورپی حکام کوآگاہ کرے گا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ پیشرفت ہونے پر یورپی کمیشن کی ٹیم آڈٹ پر پاکستان پہنچے گی، یورپی حکام کا دورہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے،ہوا بازوں کے امتحانات کیلئے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہیں، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہوں گے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس...
24/10/2022

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے کے موبائل فونز، گھڑیاں ، میک بک کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، سامان کی چیکنگ کے دوران 23موبائل فونز، 11 گھڑیاںاور3 میک بک برآمدہوئے، کسٹمز حکام نے سامان ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی۔

مزید :
علاقائی -اسلام آباد -

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی 92 نیوز...
24/10/2022

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کااہم اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ تحریک انصاف کا اجلاس آج سہ پہر3 بجے بنی گالہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت عمران خان کریں گے،ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ،چیئرمین پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق رہنماﺅں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی رہنماﺅں کو لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے اہم ٹاسک بھی دیئے جائیں گے ،پارٹی رہنما لانگ مارچ سے متعلق بھی تجاویز دیں گے ،اجلاس میں عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کہاں سے کریں گے،کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان کا لاہور یا پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -

سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا۔سعودی محکمہ پاسپ...
24/10/2022

سعودی حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے توسیع دینے کا اعلان کردیا۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق متعلقہ افراد کو میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہونا ضروری ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ویزے کی مدت میں یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔جیو نیوز کے مطابق قبل ازیں سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تحریری طور پر ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔
مزید :

عرب دنیا -

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، انہوں نے ناا...
24/10/2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، انہوں نے نااہلی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں تحائف بیچنے ہی پڑیں گے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس بار ہم بہت تیاری کے ساتھ لانگ مارچ کیلیے آرہے ہیں، حکومت کچھ بھی کر کے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں چوری اور کرپشن کو روکنا عمران خان کے علاوہ کسی کی ذمہ داری نہیں؟ توشہ خانہ کا کیا کریں گے؟ آخر میں بیچنے ہی پڑیں گے نہ‘۔ میں چیلنج کرتا ہوں نااہلی کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھرے گا کیونکہ اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ ثابت کرسکیں گے، ، الیکشن کمیشن بزد ل اور ڈرپوک ہے فیصلے نہیں کرسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتا کیونکہ اُس نے زندگی میں ایک دن بھی کام نہیں کیا، بھارت کے وزیر خارجہ کے مقابلے میں بلاول بچہ ہے، نوازشریف اور زرداری نے بھی توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں بنائیں، یہ توشہ خانہ کیس میں عدالت کو ایک چیز نہیں بتاسکے اور نہ ہی اپنی بے گناہی ثابت کرسکے۔
عمران خان نے کہا کہ جو بائیڈن نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ملک قرار دیا، کہاں ہے سفارتکاری، مجھے دو تہائی اکژیت نہ ملی کو حکومت نہیں لوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر میں صاف لکھا ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر شہباز شریف کو وزیر اعظم لے کر آؤ، 6 تاریخ کو مراسلہ آتا ہے کہ 7 تاریخ کو عدم اعتماد آ جاتی ہے، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں ہماری ٹیم نے بہت محنت کی، مسلم لیگ ن اور پی پی کو کرپشن کی وجہ سے ہٹایا گیا، اب مافیا نے ملک کو کنٹرول کرلیا۔قبل ازیں سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 30 سے زائد جید مفتیانِ کرام کے وفد نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی صورتحال، لانگ مارچ اور انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کی بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کوششوں کو بھی سراہا۔سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے 30 مفتیان کرام نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آکر ملک میں نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ کرے۔

عمران خان نے مفتیانِ کرام کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام علیہ السلام کے ناموس کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی ہونی چاہیے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، مستحکم پاکستان عالم اسلام کی ضرورت ہے، علماء نوجوان نسل میں امن پسندی بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشقِ رسول سے خائف ہیں۔

مفتیان کرام کے وفد نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے متعلق عمران خان کی تاریخی قرارداد کی او آئی سی کے اجلاس سے منظوری اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کا عالمی دن قرار دینا عظیم کارنامہ ہے، تعلیمی نصاب میں قرآن و سنت، ناظرہ، ترجمہ قرآن لازمی، رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا قیام اور دنیا بھر میں اسلام کا درست تشخیص اجاگر کرنے اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑنا قابل ستائش اقدامات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے  بیک ڈور مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ نظر نہیں ا...
23/10/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیک ڈور مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا، وہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

بنی گالہ میں سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں تو ہمیشہ بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتی رہتی ہیں۔ وہ انتخابات چاہتے ہیں اس لیے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن انتخابات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، وہ جمعرات یا جمعےکو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے، ان کا لانگ مارچ پرامن ہوگا اور کوئی تشدد نہیں ہوگا بلکہ لوگ انجوائے کریں گے۔اس بار وہ بھرپور تیاری کے ساتھ نکلیں گے، عوام کا سمندر جب اسلام آباد پہنچے گا تو انہیں خود ہی معلوم ہوجائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے، اگریہ مجھے پکڑلیں گے توکیا لانگ مارچ نہیں ہوگا،کیا لوگ نہیں نکلیں گے، کیا یہ چاہتے ہیں کہ منظم طور پر احتجاج نہ ہو ، یا یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سری لنکا کی طرح ہوجائے؟ انہوں نے واضح کیا کہ اگر منظم احتجاج روکا گیا توملک بند ہوجائےگا، یہ لوگ فیصلہ کرلیں کہ کیا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو اُن کی بیٹی اور نواسی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اس سے پہلے شہباز گل اور عمران ریاض سمیت دیگر کے خلاف بھی اسی طرح کارروائی کی گئی۔ اعظم سواتی کا جرم کیا تھا؟ انہوں نے بڑے آدمی پر تنقید کردی ، سب سے بڑی خوفناک بات یہ ہےکہ گرفتار کرنے والوں نے اعظم سواتی کو کسی اور کے حوالے کیا، چیف جسٹس ایف آئی اے والوں کو بلائیں اور پوچھیں اعظم سواتی کو کس کے حوالے کیا تھا جنہوں نے برہنہ کرکے ان پر تشدد کیا۔
مزید :

اہم خبریں -قومی -

شی جن پنگ تیسری بارمزید 5 سال کیلئے چین کے صدر منتخب ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے...
23/10/2022

شی جن پنگ تیسری بارمزید 5 سال کیلئے چین کے صدر منتخب ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ کو تیسری بار چین کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا، شی جن پنگ مزید پانچ سال تک چین کے حکمران رہیں گے۔گریٹ ہال میں چینی صدر شی جن پنگ نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، نئی ٹیم میں مزید ارکان کو شامل کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں 2 بار سے زائد صدارت کے عہدے پر پابندی تھی، گزشتہ روز نئی ترمیم کے بعد شی جن پنگ کے تیسری بار صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ صدر شی کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کیلئے ان کی دانشمندانہ ذمے داری کو شاندار خراج تحسین ہے ۔
مزید :
اہم خبریں -بین الاقوامی -

20ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپننگ جوڑی کے بعد مڈل آرڈر کی بھی روایتی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ...
23/10/2022

20ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپننگ جوڑی کے بعد مڈل آرڈر کی بھی روایتی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ، پاکستانی اوپننگ بلے باز بابراعظم اور محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد اور شان مسعود نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کا مجموعی سکور 91 رنز تک پہنچایا ، افتخار احمد 34 گیندوں پر 51رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ان کے بعد آنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین شاداب خان صرف 5 رنز کا اضافہ کر سکے اور ہارڈ ہٹر حیدر علی 4گیندو ں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، پاکستان نے 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنزبنا لیے ہیںتفصیلات کے مطابق پاکستان اور ٹیم انڈیا کرکٹ کے تاریخ میدان میلبرن میں آمنے سامنے ہیں، بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بھارتی تیزگیند باز ارشدیب سنگھ نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو آغاز پر ہی پویلین واپس بھجوا دیا، کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم صفر جبکہ محمد رضوان 4 سکور بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ، پاکستان کی دوسری وکٹ 15 رنز کے مجموعی سکور پر گری تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ کیلئے میدان میں اترے، جبکہ بھارت کی جانب سے بھونیشمار کمار نے اٹیک کیا اور اوپننگ جوڑی کو پریشان کیا،جبکہ دوسرے اوور کیلئے ارشدیپ سنگھ نے گیند ہاتھ میں لیا اور اپنےپہلے اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو چلتا کیا ، بابر کے بعد شان مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں آئے لیکن ارشدیپ نے انہیں بھی پریشان کیے رکھا ، شان مسعود نے تین گیندیں ضائع کرنے کے بعد ایک سکور لیا تو آخری گیند پر محمد رضوان نے ارشدیپ کو چوکا مار کر پاکستان کا سکور 6 رنز تک پہنچایا۔

بھارت کی جانب سے تیسرا اوور کرانے کیلئے بھونیشمار کمار آئے اور انہوں نے دوبارہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو پریشان کیا اور پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو صرف 4 سکور کا اضافہ کرنے دیا ، اس اوور میں محمد رضوان رن آؤٹ ہوتے ہوتے بچے ، اگلے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 کے نمبر ون بیٹسمین محمد رضوان کو پویلین کی راہ دیکھائی اور پاکستان کو 15 رنز کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے چھٹے اوور میں بھارتی گیند باز محمد شامی کو شان مسعود نے ایک چوکا اور ایک گیند پر تین رنز لیے جس کے بعد محمد افتخار نے اوور کی آخری گیند پر ایک سکور لے کر پاکستانی ٹیم کا سکور 32ربھارت کی جانب سے چھٹا اور ہاردک پانڈیا نے کرایا جنہوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر پاکستانی بلے باز افتحار احمد کو پریشان کیا اور پھر افتخار نے لانگ شاٹ لگا کر تین رنز لیے اور اس کے اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا نے شان مسعود کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی جس میں پاکستانی بلے باز بال بال بچے، افتخار احمد اور شان مسعود کی جانب سے پاکستانی سکور بورڈ میں ہندسے بڑھانے کی کوشش جاری ہے، پاکستان نے 9 اوورز میں 50 سکور بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پچ باؤلنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے ، لگتا ہے ، گیند سوئنگ ہوگی، اس لیے پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہناتھاکہ 160 سے 170 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں .
مزید :
T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -Breaking News -اہم خبریں -

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ قطعی کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،مارچ، اپریل م...
22/10/2022

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ قطعی کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،مارچ، اپریل میں الیکشن کیلئے بیک ڈور رابطے پروپیگنڈا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ قانون کے مطابق اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانہ سے تحفہ نہیں لے سکتا،حکومت چاہئے تو اس کو نیلام کرے، کسی ادارے کو دے،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف کو جو تحائف ملے انہوںنے شوکیس میں رکھے ہوئے ہیں ، شہباز شریف نے پہلے دن سے پالیسی بنائی تھی کہ تحائف کو محفوظ رکھیں گے،توشہ خانہ سے متعلق نیا قانون زیر غور ہے۔

ان کاکہناتھا کہ کل پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیاگیا،اس کامیابی میں سب سے بڑا کردار پاک فوج کاہے،خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جسے نااہل کیا جاتا ہے اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے، کل کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے،خبردار کر رہاہوں، چھوڑ کر جانے والوں میں پرویز الٰہی سب سے آگے ہونگے۔

ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی اصلیت کل سب کے سامنے آ چکی ہے ،ابھی توفارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آ رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہر چیز آئین و قانون کے مطابق ہو گی،تحائف کو تحائف نہیں سمجھا جاتا بیچا جاتا ہے، عمران خان جیسے لیڈر تحالف کو بازار میں بیچ دیتے ہیں، عمران خان کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے ۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کاسلسلہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں،کل پورے ملک میں 30 سے 32 ہزار لوگ باہر نکلے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔نجی ٹی وی "جی...
22/10/2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کےخلاف دائر درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے، عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے ۔

مزید :
اہم خبریں -قومی -

سیاسی گرما گرمی کے ماحول میں  تنازعوں کے حل کیلئے بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی تنازعات پر بحث اور انہی...
22/10/2022

سیاسی گرما گرمی کے ماحول میں تنازعوں کے حل کیلئے بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی تنازعات پر بحث اور انہیں طے کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے نمائندوں اور عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان براہِ راست ملاقات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان 2 روز قبل ملاقات ہوئی اور اجلاس ہوا، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عام انتخابات جلد کرائے جائیں چاہے یہ آئندہ سال مارچ یا اپریل 2023 میں کرائے جائیں اور اس کے عوض وہ میثاق معیشت اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات کے معاہدے پر اتفاق کرے گی ، دوسری جانب حکومتی اتحاد مدت مکمل کرنے پر بضد ہے
رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات ہونے والی ہے، اگر یہ ملاقاتیں جاری رہیں تو آئندہ ملاقاتوں میں دونوں فریقین میں دونوں طرف سے مزید نمائندے شامل ہوں گے، پی ٹی آئی گزشتہ کئی ماہ سے کوشش کر رہی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرلے، لیکن اسٹیبلشمنٹ صرف دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کرنے کیلئے آمادہ تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ بات چیت کی آمادگی کے حوالے سے بیان دیا تھا، اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کے موضوع پر مذاکرات شروع کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا تاکہ موجودہ سیاسی بحران کا حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔رپورٹ میں "ڈان نیوز " کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 4سال تک پی ڈی ایم والوں کیخلاف بیان بازی کے بعد اب عمران ہمارے ساتھ مذاکرات کیلئے بیٹھنا چاہتے ہیں، میں نے اپنی سیاسی مخالفت ایک طرف رکھ کر قومی مفاد کیلئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آخری مرتبہ دونوں فریقین کے درمیان مئی کے وسط میں بات چیت ہوئی تھی، نیوٹرلز کی پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں حکمران اتحاد کے نمائندوں اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اسلام آباد میں 25؍ مئی کو ملاقات ہوئی تھی، یہ وہی دن تھا جب عمران خان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا تھا تاہم، یہ بات چیت کسی بریک تھرو کے بغیر ہی ختم ہوگئی۔
نیوٹرلز نے بھی دونوں فریقین سے 24؍ مئی کو رابطہ کرکے درخواست کی تھی کہ وہ مل بیٹھ کر اپنے سیاسی جھگڑے ختم کریں کیونکہ ان کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے اور معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے،25؍ مئی کو ہونے والی اس ملاقات میں یوسف رضا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ نااہل قرار دیدیا جس کیخلاف تحریک انصاف ...
21/10/2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ نااہل قرار دیدیا جس کیخلاف تحریک انصاف نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کردیا لیکن یہ نااہلی کتنے عرصے کے لیے ہوگی، اس بارے مختلف آراء سامنے آگئی ہیں۔

دنیا نیوز نے بتایا کہ عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے،انہیں میانوالی کی نشست سے ڈی سیٹ کیاگیا ۔

معروف صحافی اسلام الدین ساجد نے بھی بتایا کہ " فیصلے کے مطابق عمران خان کے نااہلی صرف اس ٹرم کے لیے ہوگی"۔
ادھر صحافی ریاض الحق نے بتایا کہ " عمران خان نااہل قرار دیے گئے ، ان کی اسمبلی سیٹ خالی قرار دے کر فوجداری کارروائی کا حکم دیدیا گیا تاہم وہ تاحیات نااہلی سے بچ گئے"۔ یاد رہے کہ عمران خان میانوالی کی نشست سے ابھی تک رکن اسمبلی ہیں اور ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ادھر کامران خان نے بتایا کہ " عمران خان بھی صادق و امین نہیں رہے الیکشن کمیشن کا حکم ، عمران خان 5 سال تک سیاست سے ناہل اقرار، کرمنل ایف آئی آر تیار، ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں"۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل کر دیا ، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر صحا...
21/10/2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل کر دیا ، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر صحافی عمران ریاض خان کا مؤقف بھی آگیا۔

ٹوئٹر پر عمران ریاض خان نے لکھا کہ " نواز شریف کے لیے اگر اس نظام کو مٹا کر دوبارہ بھی لکھنا پڑا تو سہولت کار وہ بھی کر ڈالیں گے۔ جو منی لانڈرنگ کا آج تک حساب نہیں دے سکا اسے واپس لانے کی ضد کیا قوم تسلیم کرے گی؟"۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں مریم جیسی سچی، نواز اور زرداری جیسے ایماندار ہوں وہاں عمران خان جیسے بے ایمان کی کوئی جگہ نہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کے تنازع پر ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا.الیکشن کمیشن کے 5رک...
21/10/2022

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیدیا.الیکشن کمیشن کے 5رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں، جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیاہے ۔عمران خان پر خریدے گئے3 تحائف کو 2019 میںگوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے ۔

سپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجئے گئے ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔ عمران خان کی جانب سے حاصل کی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت 87 لاکھ روپے،پین کی اصل مالیت 15 لاکھ ، کف لنکس کی اصل مالیت 56 لاکھ روپے ، گھڑی کی مالیت 8کروڑ 50 لاکھ روپے۔عمران خان نے گھڑی ، کف لنکس ، پین، انگوٹھی 2کروڑ 27 لاکھ روپے دے کر حاصل کیئے ،عمران خان نے8 لاکھ مالیت کے تحائف کی ادائیگی نہیں کی ۔عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ میرے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بلا جواز اور بے بنیاد ہے، ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے کیس بنایا گیا ہے، توشہ خانہ ریفرنس اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی اختیارات کی توہین ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنا ہی غیر قانونی ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے اور نہ وہاں قابل سماعت ہے، توشہ خانہ تحائف کو اثاثوں میں کبھی نہیں چھپایا، تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے اطراف میں اسلام آباد انتظامیہ نے ایس ایس پی کی نگرانی میں سیکیورٹی تعینات کی گئی جس میں 5 ایس پیز ، 6 ڈی ایس پی سمیت ساڑھے 11 سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔

20/10/2022
پنجاب کے14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز24اکتوبر سے ہوگا۔ہائی رسک اضلاع لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم 7 روز ...
20/10/2022

پنجاب کے14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز24اکتوبر سے ہوگا۔ہائی رسک اضلاع لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم 7 روز جاری رہے گی جبکہ دیگر11اضلاع میانوالی، خوشاب، سیالکوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور راجن پور میں مہم5 روز جاری رہے گی۔پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے1 کروڑ11لاکھ 80ہزاربچوں کو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 97ہزارسے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔

مزید :
تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -لاہور -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مط...
20/10/2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

مزید :
قومی -علاقائی -اسلام آباد

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون ...
19/10/2022

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو،تحصیل کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنیٰ ہونگے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت جاری ہے، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے، دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو،تحصیل کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کے فیصلے بھی مستثنیٰ ہونگے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مالی فائدہ ثابت کئے بغیر کسی فیصلے کو غلط نہیں کہا جا سکتا، بظاہر افسروں، عوامی عہدیداروں کو فیصلہ سازی کی آزادی دی گئی ہے،وکیل عمران خان نے کہاکہ ایسے فیصلہ سازوں سے ہی ماضی میں 8 ارب سے زائد ریکوری ہوئی ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کیا ریکوری عوامی عہدیداروں سے ہوئی تھی؟خواجہ حارث نے کہاکہ عوامی عہدیداروں کیلئے پیسے پکڑنے والوں سے ریکوری ہوئی تھی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہر سرکاری فیصلے کا کسی نہ کسی طبقے کو فائدہ ہوتا ہی ہے۔

وکیل عمران خان نے کہاکہ مخصوص افسر کو غیرقانونی فائدہ پہنچانے پر کارروائی نہ ہونا غلط ہے، کسی ریگولیٹری اتھارٹی اور سرکاری کمپنی پر نیب ہاتھ نہیں ڈال سکتا۔

Address

Hazro
Attock

Telephone

+923197097575

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr.baghi.07 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share