Attock TV

Attock TV بات سے خبر تک ۔بات ہوتی ہے تو خبر بنتی ہے اٹک اور پاکستا? Media Intertenment Network Attock Tv pakistan

12/05/2022
اٹک جلسہ پاکستان تحریک انصاف
12/05/2022

اٹک جلسہ پاکستان تحریک انصاف

اٹک پاکستان تحریک انصاف کا ضلع کونسل سٹیڈم میں جھلکیاں  اٹک جلسہ یاور بخاری ،زلفی بخاری قاسم سوری اور ابرارالحق اسٹیج پر...
12/05/2022

اٹک پاکستان تحریک انصاف کا ضلع کونسل سٹیڈم میں جھلکیاں اٹک جلسہ
یاور بخاری ،زلفی بخاری قاسم سوری اور ابرارالحق اسٹیج پر



ذاکر مردان کو پولیس پکڑ کر لے گئےاعلی حکام نوٹس لیںاحتجاج کا حق ہر پاکستانی کو ہیں تاحال ابھی تک معلوم نا ہوسکا کس تھانے...
12/05/2022

ذاکر مردان کو پولیس پکڑ کر لے گئے
اعلی حکام نوٹس لیں
احتجاج کا حق ہر پاکستانی کو ہیں
تاحال ابھی تک معلوم نا ہوسکا کس تھانے میں ہے ۔ذراٸع نے بتایا کوشیش جاری ہے ۔@ DivineAngel Punjab Police Pakistan Islamabad, Pakistan

25/03/2022

جرنلسٹ جاوید گل اور رفقاء نے پورا دن مس نکل کے ساتھ گزارا۔ مس نکل نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا مقصد خدمت ہے اور میں خوش ہوں کہ خداوند نے میری ہرموڑ پر مدد کی ہے اور بے شمار بچیاں یہاں سے تعلیم حاصل کرکے اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔جرنلسٹ جاوید گل نے مس نکل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مس نکل نے دن رات محنت کووطیرہ بناتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کی بچیوں کو تعلیم دلوائی اپنی جوانی کے ایام سے لیکر آج کے دن تک وہ تعلیم کے حصول کیلئے مدد اور معاونت میں پیش پیش ہیں۔ مس روزی گل۔پاسٹر الیاس گل بھی ہمراہ تھے

اٹک: پی آر او ٹو ڈی پی او طاہر اقبال کے خلاف صحافیوں کا احتجاج۔ عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات جانبدار، غیر پیشہ وران...
25/03/2022

اٹک: پی آر او ٹو ڈی پی او طاہر اقبال کے خلاف صحافیوں کا احتجاج۔ عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات جانبدار، غیر پیشہ ورانہ سوچ کے حامل محکمہ پولیس کے متنازعہ افسر تعلقاتِ عامہ طاہر اقبال کی برطرفی کا مطالبہ۔ ہماری لڑائی محکمہ پولیس سے نہیں ہے بلکہ محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں سے ہے۔ احتجاج کرنے والے صحافیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال نے گزشتہ دنوں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ایک ہی پریس کانفرنس کی دو مختلف پریس ریلیز جاری کیں اور صحافیوں کے لیے اپنی جانبداری کھلے لفظوں میں ظاہر کر دی۔ اٹک کے سینیئر صحافیوں نے ان کی جانب داری پر ان سے ملاقات میں اپنے تحفظات ظاہر کیے اور خوش گوار ماحول میں اختتام پذیر ہونے والی ملاقات میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم بھی کی لیکن ملاقات کے فوراً بعد ڈی پی او آفس کے احاطے میں ایک واقعہ پیش آیا جو مبینہ طور پر انہی کی ایماء پر ہوا تھا۔ اس واقعے پر ان کی مجرمانہ خاموشی بھی ان کی جانبداری واضح کر رہی ہے۔ پی آر او نے صحافیوں پر دوسرا وار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ، خوشامد سے پاک کوریج کرنے والے چند سینیئر صحافیوں کو پولیس میڈیا گروپ سے خود ریموو کر دیا۔ سینیئر صحافی ڈاکٹر لیاقت منیر قادری نے بتایا کہ پی آر او صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اور عوام کو پولیس سے متنفر کرنے میں مصروف ہے۔ من پسند پریس ریلیز جاری کر کے صحافت دشمنی میں بھی ملوث ہے۔ افسر تعلقاتِ عامہ کی سیٹ پر کام کرنے والے شخص کو ہر صورت غیر جانب دار ہونا چاہیے۔ طاہر اقبال کی ٹرانسفراور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کے آرڈر جاری ہونے تک صحافیوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ایاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی آر او کے ستائے کئی صحافیوں نے ہمارے اس اقدام پر ہمیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور ہمارے احتجاج میں شامل ہونے کی پیش کش کی ہے لیکن ہم اپنے پر امن احتجاج کو محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ متنازعہ پی آر او کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ بتدریج بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی محکمہ پولیس سے نہیں ہے بلکہ محکمہ پولیس میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوں سے ہے جو اپنے مقدس ادارے کا تشخص بگاڑ کر حالات کو کشیدہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے  دو مسیحی بچیوں کا اغوا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے .مسیحی تحریک بیداری کے رہنما متاثرہ خاندانو...
23/03/2022

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے دو مسیحی بچیوں کا اغوا ملزمان گرفتار نہ
ہوسکے .
مسیحی تحریک بیداری کے رہنما متاثرہ خاندانوں کے پاس پہنچ گئے
سیالکوٹ( بیورو چیف) مسیحی تحریک بیداری کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمانوایل نواب ایڈووکیٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن سے 18 سالہ مریم ڈیوڈ اور 15 سالہ میرب محسن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہو چکا ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے واقعہ کی اطلاع ملتے ھی مسیحی تحریک بیداری کے صوبائی صدر سندھ انور بھٹی صوبائی سیکرٹری ایلبرٹ غوری ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کے پاس پہنچے اور انہیں ہر ممکن قانونی امداد کی یقین دہانی کرائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بچیاں ایک ہی گروہوں نے اغوا کی ہیں جس کے سرغنہ کے خلاف پہلے ہی اغوا کے مقدمات درج ہیں یہ گروہ کراچی سے بچیوں کو اغوا کرکے اندرون سندھ فروخت کرتا ہے مسیحی تحریک بیداری کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر عمانوایل عادل غوری نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے

کون کس کس پارٹی میں تھا
23/03/2022

کون کس کس پارٹی میں تھا

23/03/2022
23/03/2022

اٹک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جناب مرزا شاہد بیگ نے معروف قانون دان ثاقب شازیب اور سید عامر حسنین بخاری ایڈوکیٹ کی جانب سے دیئے گئے بہترین دلائل کی روشنی میں تھانہ صدر اٹک کی حدود مرزا گاوں میں عدالت عالیہ(ہائی کورٹ) کے احکامات کے کھلی خلاف ورزی کرکے دیوار تعمیر کر کے راستہ بند کرنے والے منہ زور قبضہ مافیا جاوید اقبال وحید اقبال وغیرہ سے انکے اپنے ہی ہاتھوں دیوار گرانے کا حکم دے کر انکی فرعونیت کو بھی اس دیوار کے نیچے دفن کروا دیا۔
تھانہ صدر اٹک کے ایس ایچ او انسپکٹر احمد خان نیازی اور ایس آئی زاہد نے معزز جج کے حکم کے باقاعدہ تکمیل تک معاملے کی مکمل نگرانی کی اور بعد ازاں منہدم دیوار کے بلاک بطور مال مقدمہ تھانہ منتقل کر دیئے۔
ضلع اٹک اور خصوصا مرزا گاوں کے باسیوں نے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود،ڈی ایس پی صدر سرکل محمد افضل لودھی کو قبضہ مافیا کو لگام ڈالنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور کمزور افراد کو ڈرا دھمکا کر انکی زمینوں پر قبضے کرنے والے مافیاز کا مکمل سر کچلنے تک ایسے آپریشن جاری رکھیں۔اور یہ بہترین صدقہ جاریہ ہے

اٹک/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ ہم تمام ورکنگ جر...
23/03/2022

اٹک/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود اپنے فرائض منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ ہم تمام ورکنگ جرنلسٹس ان کی ایمانداری ، فرض شناسی اور ان تھک محنت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور پر امید ہیں کہ وہ جس طرح اٹک کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور تمام امور میرٹ پر مکمل کر رہے ہیں اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام عہدیداران و ممبران ان کے شانہ بشانہ اس جد و جہد میں ساتھ ہیں۔ اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم مثبت تنقید کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس اٹک کی تمام کاوشوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر کریں گے ۔۔۔

الداعی الی الخیر ۔۔۔۔۔۔
شیخ فیصل جاوید
چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ
عہدیداران و ممبران اٹک پریس کلب رجسٹرڈ

اٹک۔جنڈ، عظیم الشان 15ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس جمعیت علماء پاکستان تحصیل جنڈ کے زیر اہتمام پنڈسلطانی میں منعقد ہوئی، ...
22/03/2022

اٹک۔جنڈ، عظیم الشان 15ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس جمعیت علماء پاکستان تحصیل جنڈ کے زیر اہتمام پنڈسلطانی میں منعقد ہوئی، جس میں حضرت پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کے منظور نظر ڈاکٹر محمد عبداللہ آصف مصطفائی، پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی ڈھیرشریف، استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی آستانہ عالیہ خوشبو ئے مدینہ نقیبیہ اٹک صدر جمعیت علماء پاکستان ضلع اٹک، صاحبزادہ امیر احمد آستانہ عالیہ بسال شریف، شہزاد احمد چشتی، انجینئر محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ، علامہ وقار احمد ہزاروی، قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ، مرکزی صدر انجمن نوجوانان الفلاح رجب علی حقانی کے علاوہ جید علمائے کرام ومشائخ عظام و اہلیانِ اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی علمائے کرام نے 73 کے آئین میں امام نورانی صدیقی کی خدمات کو سراہا گیا اور کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان تمام جماعتوں کی ماں ہے، اس وقت تمام فتنوں سے بڑا فتنہ قادیانیت کا ہے جس سرکوبی ہر دور میں ہوتی رہی ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو شعور دیا جائے کہ مقام مصطفیٰ کے تحفظ اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں ۔ مولانا غلام حیدر اور حافظ مہر خان چشتی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل حضرو ڈی ایس پی ملک محمد اقبال نے ڈی پی او آفس اٹک...
22/03/2022

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل حضرو ڈی ایس پی ملک محمد اقبال نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے عوام الناس کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے فوری انکو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ترجمان اٹک پولیس

اٹک/ عرصہ دراز سے تعینات ، متنازعہ، جانبدار اور نان پروفیشنل پی آر او کی من مانیاں۔۔۔ ڈی پی او اٹک بھی بے بس۔۔۔ ایک پریس...
22/03/2022

اٹک/ عرصہ دراز سے تعینات ، متنازعہ، جانبدار اور نان پروفیشنل پی آر او کی من مانیاں۔۔۔ ڈی پی او اٹک بھی بے بس۔۔۔ ایک پریس کانفرنس کی دو مختلف اور متضاد من پسند پریس ریلیز جاری کر دیں۔۔۔ ہے کوئی جو ان سے جواب طلب کرے۔۔۔ آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر پی آر او طاہر اقبال کے تبادلہ کا مطالبہ ۔۔

کسی پر صرف FIR ہونے سے اُسے پکڑا نہیں جا سکتا جب تک اُس مُلزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہوں (سُپریم کورٹ آف پاکستان PLD 2018...
22/03/2022

کسی پر صرف FIR ہونے سے اُسے پکڑا نہیں جا سکتا جب تک اُس مُلزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہوں (سُپریم کورٹ آف پاکستان PLD 2018 SC 995)
یہ تو پولیس رُولز بھی ہیں اور سُپریم کورٹ کا حُکم بھی ہے کہ جو بھی درخواست لیکر آئے اُس کی FIR ( فرسٹ انفارمیشن رپورٹ) بلا تاخیر درج کی جائے اسی لیے دُوسرا حُکم بھی ساتھ لکھا ہے کہ انویسٹیگیشن ہو گی مدعی اپنے شواہد پیش کرے گا اور جس کے خلاف درخواست ہو وہ تسلی دے گا مدعی اور مُلزم سے مکمل انویسٹیگیشن کے بعد اگر تفتیشی سمجھتا ہے اور اُس کے پاس اپنا کیس عدالت میں ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت اور گواہ موجود ہیں تو مُلزم کی گرفتاری کی جا سکتی ہے۔۔۔ لیکن پاکستان پولیس سٹیٹ ہے کہ FIR کرنے سے پہلے ہی ( کسی حُکم پر ) پولیس دیواریں پھلانگ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے اور FIR درج کرتے ہی تو حق سمجھتی ہے مُلزم کو گرفتار کرنے کا ؟؟ تو پولیس رُولز کے اختیارات بلکہ اختیارات سے بھی تجاوز تو پولیس والے اپنا حق سمجھتے ہیں لیکن پولیس رُولز میں قانون کی عملداری کی جو SOP ہے اور اس SOP پر عمل بارے سپریم کورٹ کے جو احکامات ہیں وہ کیا “بھوٹان” کی پولیس کے لیے لکھے گئے ہیں؟؟
اللہ پاک کے فضل و کرم سے ملک طاہر اعوان ہر دور میں ناقابل شکست رہا ہے اور رہے گا ان شاءاللہ۔ اُس پر پہلے بھی بااثر مافیا اور سیاسی مخالفین نے پولیس کی ملی بُھگت کے ساتھ 13 کیسز بنوائے اور ایک کیس بھی ثابت نہ ہو سکا عدالتوں نے سب ختم کر دیے ۔۔۔ اور اب جب ببر شیر” ملک طاہر اعوان نے حلقہ PP -1 اٹک سے MPA کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے تو اعلان کرتے ہی ملک طاہر اعوان کے خلاف ایک بار پھر ملی بُھگت سے مافیا اور پولیس سرگرم ۔۔ تفصیلات جلد : لیکن عرض یہ کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا حُکم PLD 2018 SC 995 کیا انڈیا کی پولیس کے لیے ہے یا بُھوٹان کی پولیس کے لیے ؟؟؟ کہ تھانہ سٹی پولیس کے SHO رانا کاشف کا FIR درج کرتے ہی انویسٹیگیشن کے بغیر ملک طاہر اعوان کے گھر پولیس کی بھاری نفری لیکر دھاوا ۔۔ سپریم کورٹ کا حُکم ؟؟؟؟؟
ایف آئی آر درج
کرتے ہی ایک معزز اور شریف شہری کے گھر بھاری نفری لیکر پولیس کا دھاوا بولنا؟؟ سابق سٹی ناظم / وائس چئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کھر پر نہ تھے۔
ایف آئی آر ہے یا یف آئی آرز ہیں سب خُفیہ رکھا جا رہا ہے۔۔ ایف آئی آر علاقہ میجسٹریٹ کے پاس بھیجنا اور آن لائن کرنا لازمی ہے پھر؟؟

طاہر اقبال تو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اٹک/ عرصہ دراز سے تعینات جانبدار، نان پروفیشنل اور فتنہ پرور سب انسپکٹر طاہر اقبال پی آر او...
21/03/2022

طاہر اقبال تو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک/ عرصہ دراز سے تعینات جانبدار، نان پروفیشنل اور فتنہ پرور سب انسپکٹر طاہر اقبال پی آر او ٹو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ایک اور سازش ناکام ۔۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کو مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کر کے صحافت دشمنی پر اتر آیا ۔۔۔ پولیس اور صحافیوں کے درمیان ٹکراؤ کا باعث بن گیا۔۔۔ پی آر او طاہر اقبال کے فی الفور تبادلہ کا مطالبہ۔ ۔۔۔
“” صحافیوں میں گروہ بندی اور فساد پھیلانے والے “فتنہ پرور” نان پرفیشنل PRO طاہر کے خلاف 24 مارچ کو پُر امن علامتی احتجاج کیا جائیگا اور DPO اٹک سے ملاقات کر کے فتنہ پرور PRO کی سازشوں اور کِذب بیانیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=151738047267647&id=106085148499604
21/03/2022

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=151738047267647&id=106085148499604

طاہر اقبال تو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک/ عرصہ دراز سے تعینات جانبدار، نان پروفیشنل اور فتنہ پرور سب انسپکٹر طاہر اقبال پی آر او ٹو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ایک اور سازش ناکام ۔۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کو مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کر کے صحافت دشمنی پر اتر آیا ۔۔۔ پولیس اور صحافیوں کے درمیان ٹکراؤ کا باعث بن گیا۔۔۔ پی آر او طاہر اقبال کے فی الفور تبادلہ کا مطالبہ۔ ۔۔۔
“” صحافیوں میں گروہ بندی اور فساد پھیلانے والے “فتنہ پرور” نان پرفیشنل PRO طاہر کے خلاف 24 مارچ کو پُر امن علامتی احتجاج کیا جائیگا اور DPO اٹک سے ملاقات کر کے فتنہ پرور PRO کی سازشوں اور کِذب بیانیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔

20/03/2022

نواب ہوٹل نمکین روش، مخبر کی اطلاع پر پولیس مظفرآباد کی نواب ہوٹل پر کارروائی، موقع پر کتا برآمد،

اٹک/ محسن صحافت چیف ایڈیٹر روزنامہ جناح ، آن لائن نیوز ایجنسی محسن جمیل بیگ کو سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ جاوی...
20/03/2022

اٹک/ محسن صحافت چیف ایڈیٹر روزنامہ جناح ، آن لائن نیوز ایجنسی محسن جمیل بیگ کو سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ جاوید اقبال کی قیادت میں ، اسلام آباد کے سینئر صحافی تنویر اعوان، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جاوید، بیورو چیف اٹک روزنامہ میٹرو واچ اسلام آباد ڈاکٹر لیاقت منیر قادری اور نمائندہ نیوز ون ایاز خان رہائی کی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ۔۔۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَطارق عرف ببلو سہون شریف میں ایک حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے نمازے جنازہ کا ...
18/03/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
طارق عرف ببلو سہون شریف میں ایک حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے نمازے جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ان شا اللہ کل شام  19 مارچ تین بجے بڑا کرکٹ فائنل بسلسلہ عرس بالا پیر سرکار۔۔۔بمقام اڑانگ۔۔۔۔چیف گیسٹ حاجی ملک افتخار اح...
18/03/2022

ان شا اللہ کل شام 19 مارچ تین بجے بڑا کرکٹ فائنل بسلسلہ عرس بالا پیر سرکار۔۔۔بمقام اڑانگ۔۔۔۔چیف گیسٹ حاجی ملک افتخار احمد اعوان ۔سب دوستوں کو دعوت عام۔۔۔۔امید یے آپ سب میلے سے معزوز ہونے کے لیے ضرور وقت نکالیں گے۔۔۔شام تاریخی آتش بازی کا شاندار مظاہر ان شا اللہ معزز مہمان کے استقبال کو چار چاند لگانے کے علاوہ عرس کی رونق بی دوبالا کرے گا۔ان شا اللہ

یہ بچی مرزا گاؤں بہرام شاہ والی گلی میں روتی ہوئی ملی ہے۔ بول نہیں پارہی ۔ اس وقت خیریت سے ہمارے گھر میں موجود ہے۔ جو بھ...
18/03/2022

یہ بچی مرزا گاؤں بہرام شاہ والی گلی میں روتی ہوئی ملی ہے۔ بول نہیں پارہی ۔ اس وقت خیریت سے ہمارے گھر میں موجود ہے۔ جو بھی اس بچی کو جانتا ہے تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔
شاویز: 03165760816

اس کو مزید شیئر کریں

18/03/2022

کسی بھی فرد و معاشرے کو اپنی ثقافت و تہذیب کو ہرگز بھولنا نہیں چاہٸیے ظفر اقبال رحمانی باکستان کا دل سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے ۔اٹک( باغی فرحان اسلم )۔اٹک محکمہ بہبودی آبادی کے زیر اہتمام کلچرل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلزکالج اٹک میں ہوٸی تقریب میں کالج کی طلبہ نے پنجابی علاقاٸی ماحول کی عکاسی کرتے ہوٸے لوک رنگ ٹیبلو پیش کیا بچیوں نے پنجابی لباس زیب تن کیا ہواتھا۔آبادی کی روک تھام تعلیمی زیور نعمت کی روح سے ناخواندہ گھرانے پر مبنی ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں دیکھا گیا کے ایک گھر میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور ساتھ بے روزگاری بھی ہے۔ علم کی روشنی سے دور بڑوں کا ادب خاندان کی تشکیل نو میں مناسب ہونا کتنا ضروری ہے ۔ڈاکٹر انیقہ ملک نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ اسی کی بدولت بہترین مقام حاصل سکتی ہیں مگر میں ساتھ یہ کہنا چاہونگی کے خواتین جس مرضی مقام بلندی کو حاصل کرلیں لیکن اپنے کلچرر تہذیب کو کبھی چھپانہ یا ختم کرنا نہیں چاہٸیے ۔ڈاکٹر شازیہ نے کہا کے آپ سب بچیاں ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں کل کو آپ لوگوں نے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔آبادی اور وساٸل کو متوان رکھنے کےلیے علم و شعور ہونا لازمی ہے کے کیسے بہتر خاندان گھرانہ متوازن رکھا جا سکتا ہے۔ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی ظفراقبال رحمانی نے کہا کے ہمارے بچوں میں ہنر صلاحیتوں کی کمی نہیں اور اپنے کلچرل سے لگاو ۔خوشاٸند بات ہے ہماری پہچان ہی ہماری تہذیب ثقافت ہے دنیا میں کہیں بھی ہوں اپنے کلچرل اپنی مٹی کی خوشبوں کی جھلک ہمیشہ قاٸم رہے ۔ کچرل ڈے کی تقریب میں بچیوں میں مہندی ۔خانہ داری ۔پنجابی ڈریس, کشیدہ کاری ۔بیوٹی ماڈل اور روایتی سالاد کے مقابلے ہوٸے اسٹال میں محکمہ بہبود آبادی خواتین اور کالج کی طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مہمان خصوصی میں میڈم صاٸمہ افضل پرنسپل (Gov,t Associate College Women ) ڈی او انڈسٹریز رابعہ نسیم صاحبہ تھیں دیگر مہمان گرامی میں ۔ڈاکٹر انیقہ ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (Tech) محکمہ بہبود آبادی ۔میڈم عارفہ نواز ماہر نفسیات۔محکمہ بہبود آبادی ۔ڈاکٹر شازیہ انچارج ایف ایچ سی تحصیل حضرو .چیٸیرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ شیخ فیصل جاوید ۔سنیر صحافی ڈاکٹر لیاقت منیر محمد فیاض ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (C&T) محکمہ بہبود آبادی اور اسد ستی صاحب (DMO) اٹک ۔طارق بشیر۔رضوان شاہ۔باغی فرحان اسلم موجود تھے تقریب کے آخر میں مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں ججنگ فراٸض صاٸمہ افضل ۔رابعہ نسیم ۔ڈاکٹر انیقہ ملک صاحبہ سرانجام دے کر پوزیشن لینے والی طلبہ میں کیش انعام تقسیم کیے ۔

8 سالہ معصوم بچی کو قرآن پاک کی تعلیم دینے والے درندہ صفت حافظ مجاہد نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم گرفتاراٹک پولیس ای...
14/03/2022

8 سالہ معصوم بچی کو قرآن پاک کی تعلیم دینے والے درندہ صفت حافظ مجاہد نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم گرفتار
اٹک پولیس ایسے درندہ صفت ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ، ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق مورخہ 07.03.2022 کو مسماۃ ع بی بی نے تھانہ صدر اٹک درخواست دی کہ اسکی 7/8 سالہ معصوم بیٹی ع بی بی حافظ مجاہد ولد مسکین سکنہ گولڑہ تحصیل وضلع اٹک کے پاس قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتی تھی جو 2 دن سے ڈری سہمی سی تھی اور سبق لینے نہ جاتی تھی جس کو میں نے پوچھا تو اس نے بتلایا کہ حافظ مجاہد جو اسکو قرآن پاک کا سبق پڑھاتا تھا اپنی بیٹھک میں پانی کے بہانے بھیج کر اسکے ساتھ زیادتی کر ڈالی جس پر ایس ایچ او صدر اٹک نے فوری مقدمہ درج کر کے نامزد ملزم حافظ مجاہد کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جس نے قلیل وقت میں استاد کےلبادے میں چھپے درندے کو آہنی زیور سے آراستہ کر کےسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس ایسے درندہ صفت ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرونس پالیسی پر عمل پیرا ہے معاشرتی جرائم کے مرتکب ملزمان کسی رعائیت کے حق دار نہہیں انکوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس

اٹک( باغی فرحان اسلم )ایم سی بوائز ہائی اسکول اٹک میں پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی ترجمان پن...
14/03/2022

اٹک( باغی فرحان اسلم )ایم سی بوائز ہائی اسکول اٹک میں پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی
ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر خان صاحب اور کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو صاحب تھے
تقریب میں شریک مہمانوں کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی گئی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر خان صاحب اور ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو صاحب کی زیر صدارت کلچرل واک کا انعقاد کیا گیا
مہمان خصوصی کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور اسکول کے طلباء مخصوص پنجابی پگ؛کرتا اور کھسہ زیب تن کرکے تقریب میں شریک ہوئے
ڈھول کی تھاپ پر پنجابی بھنگڑا اور گھوڑ ڈانس بھی توجہ کا مرکز رہا تقریب میں مہمانوں کی دیسی مشروب لسی؛مکئی کی روٹی؛ساگ؛مکھن سے تواضع کی گئی
مہمانوں نے اسکول میں لگائے گئے ثقافتی اسٹالز کا معائنہ کیا طلباء و طالبات کی جانب سے پنجاب کی ثقافتی اور لوگ ورثا کو اجاگر کرنے کے لئے ٹیبلو اور مائیے پیش کئے گئے سی ای او ایجوکیشن محسن عباس؛ڈی ای او ملک فتح محمد خان و دیگر محکمہ تعلیم کے افسران سمیت مختلف سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات بھی تقریب میں شریک ہوئیں تقریب سے ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر خان؛ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو؛سی ای او ایجوکیشن اٹک محسن عباس؛ڈی ای او ملک فتح محمد خان سمیت دیگر افسران نے خطاب کیا
ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کو متعارف کرانے میں پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہے
پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے
قاضی احمد اکبر خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیرون ممالک کے دوروں پر اپنے قومی لباس کو زیب تن کرکے اپنی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہیں قاضی صاحب نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت میں محبت پیار خلوص اور بھائی چارے کے خوبصورت رنگوں کی آمیزش شامل ہے پنجاب کی مٹی سے پیار محبت مہمان نوازی اور اخلاق کی خوشبو آتی ہے ثقافت سے جڑی رہنے والی قومی ہی آگے بڑھتی ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافتی تہوار ہر علاقے کی پہچان اور انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں پنجاب کثیرالجہتی ثقافتوں کا مرکز ہے اور یہی پنجاب کے انفرادی تھے دنیا بھر میں پنجابی ہر جگہ اپنی منفرد شناخت کرتے ہیں
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کے ہمراہ اسکول کے طلبا و طالبات نے گروپ فوٹو بھی بنوائیں

14/03/2022

Election comisission ne Imran khan ko election compaign krny pr notice jari kia ha govt ki koshes ha k kesy na kesy new bharti ar new jobs de kr vote hasil kiye jay lekin election commission k rules strict ha Jb tk election ni ho jaty govt na to kisi halky ma funds jari kr skti ha ar na hi new bharti

14/03/2022

اٹک تھانہ صدر پولیس کی حدود میں اٹک پولیس کی مبینہ موبائل وین کی ٹکر سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق،

اٹک نوجوان عصمت اللہ ولد شفیع اللہ ساکن سالار چوک، اٹک شہر میں کام کاج کے بعد اپنے گھر سالار چوک جارہا تھا۔

اٹک شکردرہ موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی شہ زور ڈالے نے کراس کے دوران ہٹ کیا۔۔

اٹک مقتول کی ورثاء کی کثیر تعداد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچ گئے۔۔

اٹک ورثاء کی جانب سے ایف آئی آر کی اندراج کی تاخیری کا الزام۔

اٹک ورثاء مقتول عصمت اللہ کی لاش کو لاکر تھانہ صدر کے سامنے رکھ کر ایف آئی آر درج کرانے کی انتظار میں بیٹھ گئے۔۔۔

14/03/2022

اسلام و علیکم کیا کوٸی بتا سکتا ہے فرنٹ ڈیسک تھانہ سٹی کا عملے کی ٹاٸٸمنگ کتنے سے کتنے بجے تک ہے ؟۔گزشتہ رات ایکسیڈینٹ کیس کی کوریج کے لیے تھانے میں گٸے وہاں گیٹ پر پر موجود غریب اور پسے طبقہ سے لوگ موجود تھے 2 گھنٹے سے جن کا کہنا تھا کے ہماری بچی کو نشیے کی حالت میں دو لوگ میرے چھوٹے بھاٸی سے میری ڈھاٸی سال کی بچی اغواہ کرنے کی کوشیش کی گٸی جس پر بچی کا باپ اور چاچو۔ماں موقع پر پہنچ گٸی ہاتھا پاٸی ہوٸی بچی کو بچاتے بچاتے بچی کے چچہ کے سر پر ڈنڈا سے وار کر کے بھاگ گٸے ۔15 اٹک پر کالز کی گٸی جس پر مدد نہ مہیا ہوٸی ۔تھانہ سٹی پہنچے تو صبع آنے کا کہا گیا۔ پولیس کی جانب سے یہ کہا گیا کہ درخواست دیں ہسپتال جاٸیں وہ ہم سے پوچھے گے تو ہم بتا دیں گٸے ابھی نفری نہیں اور فرنٹ ڈسک والے صبع ہی ہونگے بچی کے والد نے تحریر درخواست محرر کو دی اور اپنے زخمی بھاٸی کو رات ایک بجے ہسپتال لیکر گٸے ۔اس تحریر کا مقصد ۔15 والوں اور فرنٹ ڈیسک رات کی ڈیوٹی کے حوالے سے نظرثانی تاخیر
اور اس بات پر توجہ دلانی کے رات کو اگر ایک دو ملازم چند قدم کے فاصلہ پر چلے جاتے تو نشے کی حالت میں ملزمان پاٸے جاتے جب کے رات گزارنے پر ایک کا نشہ اترنا اور دوسرے کا نشہ چڑنے میں فرق نا ہوتا ۔

Address

Attock Khurd
43600

Telephone

+923105568466

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Attock Khurd

Show All