Attock Pujanb آٹک

Attock Pujanb آٹک Enjoy Evey Post And Every Moment Of This Page

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has launched a scheme to provide three marla free plots to deserving and underprivile...
14/01/2025

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has launched a scheme to provide three marla free plots to deserving and underprivileged individuals.

During her visit to Maskan-e-Ravi 'Zahra Homes' in Kala Shah Kaku, she inaugurated the project and handed over allotment letters and keys to 100 families. She expressed her satisfaction with the quality and amenities provided by the scheme, after being briefed about the project's details.

The Maskan Ravi Housing Scheme, which is a joint initiative by RUDA and EPS Solutions Pakistan, offers 400 square feet homes equipped with earthquake-resistant features, energy-efficient designs, and a 5 kW solar system. Residents will have access to a school, mosque, playground, dispensary, and clean water through an RO plant.


08/12/2024
اٹک کے معروف بےہوش کرنے والے ڈاکٹر ( انیستھٹسٹ ) امجد لقمان وفات پا گئے ہیں . انکا نماز جنازہ کل بتاریخ 20 ستمبر2024 برو...
19/09/2024

اٹک کے معروف بےہوش کرنے والے ڈاکٹر ( انیستھٹسٹ ) امجد لقمان وفات پا گئے ہیں . انکا نماز جنازہ کل بتاریخ 20 ستمبر2024 بروز جمعہ صبح 8 بجے مہریہ ٹاون عائشہ مسجد میں اداکیاجائےگا
ڈاکٹرامجد لقمان ڈی ایچ کیو ( سول ہسپتال) اٹک شہر کے دیگر ہسپتالوں میں کم و بیش 40 سال تک خدمات سرانجام دیتےریے. ڈاکٹر صاحب ایک قابل ڈاکٹر اور ملنسار انسان تھے. اللہ تعالٰی انہیں اپنےجواررحمت میں جگہ دے
آمین

Attock عبدالرؤوف ولد عبدالجبار نامی یہ بزرگ ملتان میں وہاڑی روڈ پر پی ایس او پمپ ( نزد ڈبل پھاٹک چوک ) کے سامنے سڑک کے ک...
29/07/2024

Attock

عبدالرؤوف ولد عبدالجبار نامی یہ بزرگ ملتان میں وہاڑی روڈ پر پی ایس او پمپ ( نزد ڈبل پھاٹک چوک ) کے سامنے سڑک کے کنارے موجود تھے اور کافی بیمار تھے . انکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . یہ کہتے ہیں کہ میرا کوئی والی وارث نہیں ہے اور میں اٹک کا رہنے والا ہوں

اگر کوئی ان بزرگ کو یا انکے کسی رشتہ دار کو جانتا ہو تو نیچے دی گئی پروفائل پے عبدالحمید صادق صاحب سے رابطہ کرے

Abdul Hameed Sadiq - Abdul Hameed Sadiq
https://www.facebook.com/AHSadiqofficial01

اتوار اٹھائیس 28 جولائی 2024


#اٹک

بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے. یاد رہے یہ اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹ...
04/07/2024

بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے.

یاد رہے یہ اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نہیں ہے بلکہ یہ اضافہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کیا گیا ہے یعنی آپ کے ہر مہینے کے بل میں یہ اضافہ شامل ہو گا

1 سے 100 یونٹ تک نیا ریٹ 23.59 روپے ،اضافہ 7 روپے 11 پیسے
101 سے 200 یونٹ تک نیا ریٹ 30.07 روپے ،اضافہ 7 روپے 12 پیسے
201 سے 300 یونٹ تک نیا ریٹ 34.26 روپے ،اضافہ 7 روپے 12 پیسے
301 سے 400 یونٹ تک نیا ریٹ 39.15 روپے ،اضافہ 7 روپے 2پیسے
401 سے 500 یونٹ تک نیا ریٹ 41.36 روپے ،اضافہ 6 روپے 12 پیسے
501 سے 600 یونٹ تک نیا ریٹ 42.78 روپے ،اضافہ 6 روپے 12 پیسے
601 سے 700 یونٹ تک نیا ریٹ 43.92 روپے ،اضافہ 6 روپے 12 پیسے
700 یونٹ سے زیادہ نیا ریٹ 48.84 روپے ،اضافہ 6 روپے 12 پیسے

- REFERENCE -
https://urdu.geo.tv/latest/370772-

Attock - Bagh Neelab - Mirzaاٹک باغ نیلاب کے مقام پر مرزا اٹک شہر کے خاندان کی 11 سالہ لڑکی بنت خرم پاؤں پھسل جانے پر در...
19/06/2024

Attock - Bagh Neelab - Mirza
اٹک باغ نیلاب کے مقام پر مرزا اٹک شہر کے خاندان کی 11 سالہ لڑکی بنت خرم پاؤں پھسل جانے پر دریا سندھ میں گر گئی. بہن کو بچانے کے لئے 17 سالہ بھائی شہیر نے پانی میں چھلانگ لگا دی. دونوں بہن بھائی کو ڈوبتا دیکھ کے والد محمد خرم نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی . جب والدبھی ڈوبنے لگا تو ماں کے شور کرنے پر قریب موجود مقامی لوگوں نے والد کو زندہ نکال لیا جبکہ دونوں بھن بھائی ڈوب گئے .
سترہ سالہ شہیر کی ڈیڈ باڈی مل گئی ہے جبکہ 11 سالہ بنت خرم کی ڈیڈ باڈی کی تلاش جاری ہے . دونوں بہن بھائی آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کے طالب علم تھے


#اٹک

#مرزا

Attock City kachehri Firing ..ضلع کچہری اٹک شہر میں ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے سابقہ رنجش کی بناء پر ساب...
15/06/2024

Attock City kachehri Firing ..

ضلع کچہری اٹک شہر میں ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے سابقہ رنجش کی بناء پر سابقہ صدر اٹک بار سینئر قانون دان ایڈوکیٹ ملک اسرار احمد پر فائرنگ کر دی جس سے ایڈوکیٹ ملک اسرار احمد اور انکا ساتھی ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد آف مرزا گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے

وجہ عناد یہ تھی کہ اے ایس آئی کو رنج تھا کہ فیملی کورٹ میں چلنے والے کیس میں ایڈوکیٹ ملک اسرار کی وجہ سے ہی اسے اپنی بیوی کو طلاق دینا پڑی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردارغیاث گل خان نےاس ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ فائرنگ کرنے والا اے ایس آئی انتظار شاہ گرفتار کر لیا گیا اور غفلت اور لاپرواہی برتنے پر انچارج ایلیٹ فورس اٹک اور محرر ایلیٹ فورس اٹک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی وجہ سے اے ایس آئی انتظار شاہ ضلع کچہری اٹک میں داخل ہوا

- Attock Shehr
#اٹک
اٹک شہر




پنجاب میں معذور_افراد_کےلئے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیاگیا ہے. سوشل ویلفیئر آفس سے مغزوری کارڈ بنائیں۔۔۔ وہ تمام...
20/05/2024

پنجاب میں معذور_افراد_کےلئے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیاگیا ہے.

سوشل ویلفیئر آفس سے مغزوری کارڈ بنائیں۔۔۔

وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے ۔

وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں، تصدیق کے بعد مالی مدد کے اہل قرار پائیں گے

جس دوست کے قریب کوئی معذور رہتا ہے اس کا شناختی کارڈ چیک کریں۔

اور اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہے تو شناختی کارڈ نمبر کو 8123 پر بھیجیں

ہماری تھوڑی سی کوشش کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ بن سکتا ہے.

‏ائیر کنڈیشنر ( A.C ) کی ٹھنڈک کی پیمائش ٹن ( Ton ) میں کیوں کی جاتی ہے؟.اے-سی  کی ٹھنڈک کی پیمائش کیلئے ٹن کی اکائی است...
18/05/2024

‏ائیر کنڈیشنر ( A.C ) کی ٹھنڈک کی پیمائش ٹن ( Ton ) میں کیوں کی جاتی ہے؟.
اے-سی کی ٹھنڈک کی پیمائش کیلئے ٹن کی اکائی استعمال کرنے کے پیچھے دلچسپ تاریخ ہے۔ قدیم دور میں جب ائیرکنڈیشنر جیسی ٹیکنالوجی کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا تھا تو گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے برف کا استعمال کیا جاتا تھا۔ دور دراز پہاڑوں سے لائی جانیوالی اس برف کو امراءکے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ یہ برف ٹنوں کے حساب سے لائی جاتی تھی، لہٰذا ٹھنڈک کی پیمائش بھی ٹنوں میں کی جانے لگی۔
ایک ٹن کے ائیرکنڈیشنر سے مراد ایک ایسا ائیرکنڈیشنر ہے جو فی گھنٹہ 12000 برٹش تھرمل یونٹ (BTU) حرارت آپ کے کمرے سے نکال سکتا ہے۔ ایک بی ٹی یو سے مراد اتنی حرارت ہے جو ماچس کی ایک تیلی کو مکمل طور پر جلائے جانے سے حاصل ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کے پاس ایک ٹن برف ہو تو اسے مکمل طور پر پگھلنے کیلئے 288000بی ٹی یو حرارت کی ضرورت ہو گی ۔اگر ایک ٹن برف 24 گھنٹے میں مکمل طور پر پگھلانا ہو تو اسے 288000 بی ٹی یو حرارت 24 گھنٹے کے درمیان فراہم کر نا ہو گی، جو کہ فی گھنٹہ تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو بنتی ہے۔
اس حساب سے آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا ایک ٹن کا اے-سی ایک گھنٹے میں تقریباً 12 ہزار بی ٹی یو حرارت کو کمرے سے نکال باہر کرتا ہے-
یہی وہ کلیہ ہے جس کے تحت جب ایئر کنڈیشن ایجاد ہوئے تو ان کی ٹھنڈک کی پیمائش کرنے لیے ہوا ناپنے کے کسی یونٹ کے بجائے ٹن کا یونٹ استعمال کیا جانے لگا۔
1.0 ton = 12000 BTU/HR
1.5 ton = 18000 BTU/ HR
2.0 ton = 24000 BTU/HR

منقول۔

18/04/2024

Attock Haji shah Qatal - اٹک حاجی شاہ قتل

کچھ دن قبل حاجی شاہ گاؤں کا 31 سالہ نوجوان عامر شہزاد ولد حیات خان لاپتہ ہو گیا تھا . پولیس تفتیش کے مطابق عامر کو اسکے دوست نے قتل کیا تھا . اس ویڈیو میں قاتل دوست خود اپنے مقتول دوست کی لاش کو نکال رہا ہے جسے اس نے اٹک شہر ڈاکٹر وسیم کلینک کے قریب ایک جانوروں کے باڑےمیں دفنا دیا تھا

الله پاک عامر کی مغفرت کریں اور قاتل کو مناسب سزا ملے



#اٹک


17/04/2024

Attock - Fateh jang

اٹک - فتح جنگ - بارش کے پانی کے چھینٹے پڑنے پے نوجوان قتل

راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ایک ہائی ایس کوہاٹ سے راولپنڈی جارہی تھی جسے ڈرائیور اکرام اللہ ولد اکبر دین سکنہ ہنگو چلا رہا تھا جب ہائی ایس 1122 آفس کوہاٹ روڈ فتح جنگ پہنچی تو پیچھے سے ایک ہونڈا 125موٹر سائیکل آیا جس پر تین نوجوان لڑکے سوار تھے انہوں نے موٹر سائیکل ہائی ایس کے سامنے لاکر ہائی ایس کو روک لیا اور بحث تکرار کی کہ تم نے ہمارے اوپر بارش کے پانی کے چھینٹے پھینکے ہیں
اسی اثنا میں فہیم اللہ ولد اکبردین بعمر 21/22 سال جو کہ ہائی ایس کا کنڈیکٹر اور ڈرائیور کا بھائی تھا وہ اتر کر آیا جس کو موٹر سائیکل پر سوار نیلے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نوجوان نے اپنا پسٹل 30 بور نکال کر سیدھا فائر مار جو فہیم اللہ کو سر پر لگا اور وہ زخمی ہوکر نیچے زمین پر گر پڑا اور موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے . زخمی فہیم اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

الله پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں . قانونی اداروں سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی اپیل ہے

Hellp
15/04/2024

Hellp

Attock Railway Station...Photo By:Zia Khan         ゚    ゚viralシ
12/02/2024

Attock Railway Station...
Photo By:Zia Khan
゚ ゚viralシ

Address

Attock City
43600

Telephone

+923131545736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Pujanb آٹک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share