15/06/2024
اٹک۔ ضلع کچہری اٹک میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
دو سینئر وکلا جان بحق
اٹک۔ ممبر پنجاب بار کونسل ۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرارِ احمد اور سنیر قانون دان ذوالفقار مرزا شدید زخمی ۔
دونوں وکلاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق
اٹک۔ زخمی ہونے والوں دونوں وکلا کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا ۔
اٹک ۔ دونوں وکلاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ۔
اٹک ۔ قاتل ایلیٹ فورس اٹک کا ملازم سید انتظار حسین شاہ ہے۔
اٹک ۔ قاتل ایلیٹ فورس کی وردی میں ملک اسرارِ احمد کے چیمبر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔
اٹک ۔ قاتل گرفتار تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا۔
اٹک ۔ ضلع کچہری اٹک میں باوردی پولیس اہلکار کے ہاتھوں دو سنئیر وکلاء کے قتل کے بعد ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان ضلع کچہری پہنچ گئے ۔
اٹک ۔ ڈی پی او اٹک نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
اٹک ۔ قتل ہونے والے وکلاء کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں پوسٹ مارٹم کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
اٹک ۔ وکلاء کی کثیر تعداد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں موجود ۔
اٹک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ۔
ضلع کچہری اٹک میں ہونے والے کے ناخوشگوار واقع میں ایلیٹ فورس اٹک کے اے ایس آئی انتظار شاہ نے سابقہ رنجش کی بناء پر ایڈوکیٹ ملک اسرار پر فائرنگ کی ۔
اٹک ۔ ایڈوکیٹ ملک اسرار اور اسکا ساتھی ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا فائر لگنے سے زخمی ہو گئے۔
اٹک ۔ وجہ عناد یہ تھی کہ اے ایس آئی کو رنج تھا کہ فیملی کورٹ میں چلنے والے کیس میں ایڈوکیٹ ملک اسرار کی وجہ سے ہی اسے اپنی بیوی کو طلاق دینا پڑی۔
اٹک ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردارغیاث گل خان نےاس ناخوشگوار واقع کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔
اٹک ۔ فائرنگ کرنے والا اے ایس آئی انتظار شاہ گرفتار کر لیا گیا ۔
اٹک ۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے پر انچارج ایلیٹ فورس اٹک ا ور محرر ایلیٹ فورس اٹک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اٹک ۔ جن کی وجہ سے اے ایس آئی انتظار شاہ ضلع کچہری اٹک میں داخل ہوا مزید تفتیش جاری ہے۔