ARY News Attock

ARY News Attock ARY Digital NEWS Attock
(1)

25/11/2023

ضلع باغ میں پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ھلیتھ آفیس باغ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیاآزاد کشمیر کے وزیر ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر اور محکمہ صحت کے آفیسران نے بچوں کو پولیو کی ویکسین کے قطرے پلا کر پولیس مہم کا افتتاح کیا

25/11/2023

اٹک میں کار ٹریلر سےجاٹکرائی،حاثے میں ایک ہی خاندان کے4 افراد موقع پرجان بحق2شدیدزخمی۔
حادثہ فتح جنگ سی پیک انٹرچینج کےقریب پیش آیاجہاں راولپنڈی سےآنےوالی بدنصیب کار سامنےسےآنےوالےٹریلر سےٹکرا گئی،حادثہ اتناشدیدتھا کہ کار تباہ ہوگئی ریسکیو 1122کولاشیں نکالنےکےلیےکار کی باڈی کاٹناپڑی جس کےبعد موٹروےپولیس کی مدد سےلاشیں اور زخمیوں کوتحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیاگیاجہاں زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے، مرنےوالوں میں
26 سالہ زوجہ خبیب، 23 سالہ احتشام الحسن، 44 سالہ صفوان، 30 سالہ محمد کاشف جبکہ زخمیوں میں محمد عارف اور راشد شامل ہیں تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےبتایاگیاہے۔۔

24/11/2023

نوشکی گزشتہ روز قادر آباد میں پولیس کی ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران فائرنگ سے خاتون گولی لگنے سے جان بحق ہوئی لواحقین نے پولیس کے خلاف میت کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے رہے ہیں کوئیٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ کی بندش سے گاڈیوں کی طویل لائن لگی ہوئی ہے مسافروں کو کافی مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

24/11/2023

اٹک ڈپٹی کمشنراٹک راوعاطف رضا نےکہاہےکہ عوام الناس ڈینگی مچھرکےخاتمےکےلیےحکومت پنجاب کی جانب سےجاری کردہ ضابطہءاخلاق پرعمل درآمدیقینی بناٸیں تاکہ اس وباپرموثرطورقابوپایاجاسکے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک عدنان انجم راجہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل،ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال ڈاکٹرجوادالہی اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔محکمہ صحت کےافسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں۔اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں اورعوام ڈینگی سے بچاٶکےلیےحفاظتی تدابیرعمل کریں۔

24/11/2023

اٹک کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک کی جنم دن کے موقع پرگردوارہ پنجہ صاحب،حسن ابدال آنیوالے سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکورٹی کے ساتھ ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوردوارہ سری پنجہ صاحب،حسن ابدال کادور کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سیدنذارت علی شاہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ڈاکٹر ثناء اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی کو متعلقہ افسران نے بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر کیے گئے انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں انہوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا اور بابا گرونانک کی سالگرہ کے حوالے سے اب تک کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی آمد پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور انہیں مزید بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہیں تاکہ ہمارے ملک میں آنے والے سکھ یاتری یہاں سے ایک اچھا پیغام لے کر اپنے ملکوں کو واپس جائیں۔ کمشنر راولپنڈی نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے ا ب تک کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام محکموں جن میں محکمہ صحت، شہری دفاع، ریسکو 1122، آیئسکو اور دیگر انتظامی اداروں کوہدایات دیں کہ باباگرونانک کی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے اور تمام محکمے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان نے سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ گوردوارہ کے اندر گوشت،چمڑہ، سگریٹ اور دیگر ایسی اشیاء کے ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ فول پروف سیکورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جاسکے اور سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔بعد ازاں کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ بھٹیوٹ روڈ کے تعمیری کام کا جائزہ لیا اورکالا چٹاکے جنگلات میں سنبل بنگلہ کی تعمیر نو اور تزین آرائش کے سلسلے میں کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضااور متعلقہ افسران نے انہیں اس ضمن میں بریفنگ دی اور بتا یا گیا کہ سنبل بنگلہ کی بحالی سے سیاحت کو فروغ ملے گااوریہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے بھی معاون ثابت ہو گا۔

24/11/2023

لاڑکانہ. لاڑکانہ میں جعلی عامل پر تین لڑکوں کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلیں ملزم کو گرفتار کرنے اور متاثرہ لڑکوں کی میڈیکل اور ڈی این اے کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ایس ایس پی متعلقہ ایس ایچ او ولید سے واقعہ کے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ایس ایچ او ولید کی ابتداٸی رپورٹ کے مطابق جعلی عامل کو گھر مالک محمد اکرم بروھی محلہ یارمحمد کالونی والے گھر میں خود پڑھاٸی کے واسطے لے آیا تھا لڑکوں سے زیادتی والی اطلاع پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوٸے ملزم صدام حسین شاہ ولد انور علی شاہ رہاٸشی نور کالونی کو تحویل میں لے لیا ہےتینوں متاثره لڑکوں دلشاد بروہی,عرفان بروہی اور خدمت علی بروہی کی میڈیکل اور ڈی این اے کروایا جا رہا ہے معاملے کی مزید تفتیش سمیت حقائق معلوم کیٸے جا رہے ہیں، مزید قانونی و ضابطے کی کاروائی جاری ہے، پولیس

مرزارت اعوان برادری کا بڑا دھڑا یاور بخاری گروپ چھوڑ کر سردار رحمت علی خان کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔
23/11/2023

مرزا
رت اعوان برادری کا بڑا دھڑا یاور بخاری گروپ چھوڑ کر سردار رحمت علی خان کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔

23/11/2023

مرزا
رت اعوان برادری کا بڑا دھڑا یاور بخاری گروپ چھوڑ کر سردار رحمت علی خان کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔

اٹک جی ٹی روڈ گلبرگ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئےطلاع ملنے پر ریسکی...
23/11/2023

اٹک جی ٹی روڈ گلبرگ ٹاؤن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئےطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا
زخمیوں میں 23 سالہ قیصر ولد طارق خان، 26 سالہ فیضان ولد محمد عرفان اور 20 سالہ وسیم ولد گلفراز شامل ہیں تینوں افراد کا تعلق تحصیل حضرو کے گاؤں جتیال سے ہے

23/11/2023

ہالہ : ہالہ پولیس کی کوٹڑی میں کاروائی مغوی بازیاب کرالیا دس روز قبل ڈاکو ہالہ سے حنیف ڈاہری کو اغوا کرکے لے گئے تھے مغوی کو ایک خاتون اس کے بیٹے نے گھر میں چھپایا ہوا تھا پولیس نے ماں بیٹے کو بھی حراست میں لے لیا ہے اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے ڈھائی کروڑ تاوان مانگا تھا

22/11/2023

ٹی ایم اے کی ایمپائرز یونین کی حلف برداری سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے شرکت کی

22/11/2023

اٹک ڈپٹی کمشنر اٹک راٶعاطف رضا نےکہاہےکہ آمدہ پولیومہم میں تمام محکمےعوامی سہولت کے لیے اپناکرداراداکریں گے۔انہوں نےکہاکہ پولیومہم 27نومبرسےشروع ہوگی۔انہوں نےان خیالات کااظہارڈی سی آفس میں انسدادپولیو مہم کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتےہوۓکیا۔اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹراسداسماعیل،ایم ایس گورنمنٹ اسفندیاربخاری ہسپتال ڈاکٹرجوادالہی اور ڈی ایچ اوڈاکٹرکاشف حسین نے ڈی سی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پولیومہم27نومبرسےیکم دسمبرتک جاری رہےگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زاٸد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی مکمل تربیت کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ضلعی سطع پر کنٹرول روم بھی قاٸم کیا جاۓ گا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔

22/11/2023
22/11/2023

دادو: ملاحوں کےعالمی دن کے موقہ پر دادو میں سندہ ملاح فورم ضلع دادو کی جانب سے کنوینشن کا انعقاددنیا میں انسانی تہذیب کو عروج دینے والے ملاح ہی ہیں کرسٹوفر کولمبس بھی ملاح تھا جس نے امریکا سمیت کئی ملک دریافت کیےانسانوں کو تہذیب دینے والے امیر البحر آج بھوک اور بدحالی کا شکار ہیں اکیسویں صدی میں بھی ملاح قبیلے کو جہالت کے سمندر میں دھکیلا جا رہا ہےدھرتی کے وارثوں کے گھر آج بھی کشتیوں میں ہیں اور ہمیں انسان نہیں سمجھا جا رھامنچھر اور کینجھر سمیت ملاحوں کے گذر کے وسائل تمام جھیلوں پر اشرافیہ کے قبضے ہیں ملاحوں کے مسائل حل نہ ہونے پر پندرہ سالوں سے سندہ کے اقتدار میں رہنے والی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیاکنوینشن کو سابق ڈی آئی جی سندہ پولیس سائیں رکیو میرانی، سابق ایم این اے رفیف احمد جمالی، پی ٹی آئی رہنما سردار عاشق علی زئور، ڈاکٹر عبدالحمید میرانی، ڈاکٹر عبدلکریم میرانی اور دیگر کا خطاب۔

21/11/2023

اٹک ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو سکول پیپلز کالونی اٹک کا دورہ کیا۔انہوں نے اسپشل بچوں میں ہیلپنگ ڈیوائس تقسیم کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا ہے کہ گویائی سے محروم اسپیشل افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انکی تمام ضروریات پوری کرنا اور حقوق دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔گونگے بہرے افراد کو جو بھی مسئلہ ہو ہمارے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔راؤعاطف رضا نے اسپیشل بچوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا جہاں اسپیشل بچوں کی ہاتھوں سے بنی مختلف اشیاء رکھی گئی تھی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسپیشل ایجوکیشن راولپنڈی اور دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

21/11/2023

وزیر اعظم آزادکشمیر کی معاون خصوصی محترمہ پروفیسر صبیحہ صدیق نے تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر کے سکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

21/11/2023

اٹک حلقہ پی پی تین سے مسلم لیگ (ن) کے امیدو ار سر دار رحمت علی خان کے دس روزہ شمولیتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں

20/11/2023

کراچی: قائد آباد مرغی خانہ ندی کے قریب فائرنگ 01 شخص زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

20/11/2023

خیرپور، فیض گنج مہران نیشنل ہائی وے پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ایک کی حالت تشویشناک ہےزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس

اٹک/فائرنگ اٹک.سول ہسپتال کےسامنےنامعلوم ملزمان کی ٹریفک واڈن پرفائرنگ سب انسپکٹر ثاقب عباس جان بچانےمیں کامیاب۔پولیس نے...
20/11/2023

اٹک/فائرنگ

اٹک.سول ہسپتال کےسامنےنامعلوم ملزمان کی ٹریفک واڈن پرفائرنگ سب انسپکٹر ثاقب عباس جان بچانےمیں کامیاب۔پولیس نےملزمان کی گرفتاری کےلیےناکہ بندی کرلی تین ملزمان موٹرسائیکل پرسوار تھے۔پولیس

20/11/2023

میانوالی/کار ٹرین کی زد میں آگئی ایک جانبحق ایک ذخمی کندیاں کار ریلوے ٹریک کو کراس کرتے ھوئے ٹرین کی ذد میں آگئی حادثہ بغیر پھاٹک ریلوے ٹریک کو عبور کرتے ھوئے پیش آیاکار میں سوار ایک شخص جانبحق ایک ذخمی ریسکیو

اٹک/انتظامیہ کی کاروائیاٹک۔خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف شادی ہالز پرچھاپےایس او پی کی خلاف ورزی پرلاکھوں روپےجرمانہ رات10...
19/11/2023

اٹک/انتظامیہ کی کاروائی

اٹک۔خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف شادی ہالز پرچھاپےایس او پی کی خلاف ورزی پرلاکھوں روپےجرمانہ رات10 بجےشادی ہال بندنہ کرنے پرکاروائی ٹیولپ مارکی کو50 ہزار جرمانہ ون ڈش کی خالاف ورزی پر مری مارکی کو50 ہزار جرمانہ ضلع بھر میں شادی ہالز پرانتظامیہ کےچھاپے۔

19/11/2023

گوجرانوالہ خون کی ہولی وزیرآباد جناح کالونی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے یونان پلٹ شخص قتل وزیرآباد فائرنگ سے یونان سے آئے ہوئے بلال نامی شخص موقع پر جاں بحق،قتل ہونے والے بلال وڑائچ کو 9 فائر موقع پر لگے، تھانہ سٹی پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری، نامعلوم افراد قاتل 4 موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعہ جناح کالونی مسلم روڈ پر پیش آیا، پولیس

19/11/2023

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چکوال میں متاثرہ بچوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
چکوال واقعہ کی وجہ سے شرمند ہ بھی ہیں اور افسوس بھی بہت ہےہر مدرسہ برا نہیں، ایک مدرسہ کے چند لوگوں نے بد ترین کام کیا ہےایک مدرسہ میں ہونے والے واقعہ کی وجہ سے سب کو برا نہیں کہا جاسکتاایک ہی مدرسہ کے چند افراد کی وجہ سے اسی مدرسہ کے دیگر لوگوں کو بھی برا نہیں کہہ سکتےملزمان کو کیفرکردار تک پہنچنے کیلئے جو ممکن ہوسکا،کریں گےآئی جی کو ٹاسک دے دیا ہے، سیکرٹری پراسیکیوشن بھی اپنا کام کریں گےقانون ہم نہیں بنا سکتے تاہم ایسے اقدامات ضرور کریں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں بچوں کے ساتھ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہےمتاثرہ بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، میڈیکل نہ کرانے کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں لوکل میڈیا سے متاثرہ بچوں کے نام اور تصویریں وغیرہ پبلک نہ کرنے کی درخواست کرتا ہوں چکوال مدرسہ کے بچوں کے تعداد ایک دو نہیں زیادہ ہے، انہیں تحفظ دینا چاہتے ہیں برے سلوک کی وجہ سے بچے اور ان کے والدین ٹراما میں ہیں برے سلوک کے بعد نشاندہی کے لئے بہت ہمت چاہیےمتاثرہ بچوں کو ٹراما سے نکالنا ہے اور نارمل زندگی بحال کرنی ہےبچوں کی پڑھائی بھی بحال کریں گے اور انہیں ٹراما سے بھی نکالا جائے گامتاثرہ بچوں کی تعلیم کے لئے جو ممکن ہوسکا ضرور کریں گےبچے ڈی پی ایس یاپرائیویٹ سکول میں پڑھنا چاہیے توبھرپور معاونت کریں گےکمشنر اور ڈ پٹی کمشنر متاثرہ بچوں کی تعلیم اور بحالی کے لئے اقدامات کریں ایف آئی آر درج نہ ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہےشکایت آنے پر ملزمان پر فوری طور پر پکڑ لیا گیا، پولیس نے اچھا کام کیا۔ محسن نقوی

19/11/2023

دادو: میہڑ کے قریب پولیس مقابلہ بدنام ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاایس ایس پی دادو شبیر احمد سیٹھارمیہڑ کے قریب رادھن باء پاس روڈ پہ ایس ایچ او میہڑ اے سیکشن اور سی آئی اے پولیس کا ڈاکوؤں کی گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، کلاشنکوف برآمدزخمی ڈاکو کی شناخت منٹھار عرف منٹھو ولد قائم جانوری کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی دادوزخمی ڈاکو ڈکیتی، لوٹ مار پولیس مقابلہ اور دیگر بیشتر سنگین جرائم میں ملوث تھازخمی ڈاکو کے اوپر 5 لاکھ کا انعام تھازخمی ڈاکو کے خلاف مختلف اضلاع میں 40 سے زائد مقدمات درج ہیں تاہم زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ موقع سے فرار زخمی ڈاکو کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا تعاقب اور مزید آپریشن جاری ہے

18/11/2023

شکارپور ۔ڈکھن تھانہ حدود نواحی گاؤں شر جی وانڈ مین مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جان بحق کی شناخت شاہنواز شر کے نام سے ہوئی واقعہ شر قبیلے کے دو گروپوں میں جاری دیرینہ دشمنی سیاہ کاری کا شاخسانہ ہوسکتا ہے متوفی شخص کے لواحقین کا انڈس ہائے وئے پر لاش رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج اور دھرنا دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ، گاڑیوں کی قطارین لگ گئی۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراھم کیا جائے اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج اور دھرنا جاری رہیگا۔ مظاہرین

18/11/2023

اٹک پاکستان کے نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)انور علی حیدر نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے باغ اور پانڈو سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے آزاد کشمیر کےدارلحکومت مظفرآبادمیں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر دفاع نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والوں کے ورثاء اورمتاثرین سے ملاقات کی انھوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجحتی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی جارحیت کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا انھوں نےمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نگران وزیر دفاع نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں جبری گمشدگیوں، تشدد، جنسی حملوں، میڈیا بلیک آؤٹ اور مذہبی اجتماعات پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی ۔ انہوں نےکہا کہ آرٹیکل 370 ، 35 اے کی منسوخی اورغیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ سےاُدھر کی صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔ پاکستان کی حکومت، عوام اور مسلح افواج کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ظالمانہ قبضے سے آزاد ہوں گے۔

17/11/2023

اٹک/قتل

اٹک۔رشتوں کامان رہانہ تقدس
پنڈی گھیب میں بھائی نے فائرکرکے سگی بہن کو قتل کردیامقتولہ زیب النساء کی لاش THQہسپتال منتقل فرارملزم تیمور کی تلاش کے لیےپولیس مصروف عمل ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو تنازع بتایاجارہاہے۔پولیس

17/11/2023

اٹک دھند کے دنوں میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔ فرہاد وزیر سیکٹر کمانڈر M-14موٹروے پولیس ہیلپ لائین 130 ، موٹروے ریڈیو ایف ایم 95 ،سوشل میڈیا ٹولز، ٹویٹر (ایکس) ٹریول ایڈوائزری، فیس بک آفیشل و موٹروے ہمسفر جیسی ایپلیکشنز سے بہتر راہنمائ اور سفر بارے معلومات دستیاب ہوتی ہیں۔
دسمبر سے قبل اور جنوری کے اختتام تک عموماً دھند کے سبب ھکلہ تا تراپ، عیسیٰ خیل داؤد خیل کا درمیانی علاقہ جو دریاۓ سندھ کا تک دھند سے متاثر ہوتا ہے اور موٹروے سی پیک بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو ائیرپورٹ و دیگر صورت میں دشواری پیش آتی ہے، جبکہ ہم متبادل روٹس کیلیۓ پلان بھی آگاہی دیتے ہیں تاکہ سہولت ہو اور پریشانی سے بچا جا سکے۔ دھند کے اوقات کار کا تعین یا پشین گوئ ممکن نہیں لہذا عوامی جان و مال کے تحفظ کیلیۓ ٹال پلازہ بند کیا جاتا ہے اور غیر ضروری سفر سے پرہیز بارے ھدایات و آگاہی دی جاتی ہیں

17/11/2023

اٹک انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایم ایس گورنمنٹ اسفندیاربخاری ہسپتال ڈاکٹرجوادالہی،ڈی ایچ او ڈاکٹرکاشف حسین ہیلتھ اور ایجوکشن کے افسران، ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ افسران نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اےڈی سی جی اٹک نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈنیگی کے مکمل خاتمے کے لیےء اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈنیگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے تیسری پارٹی کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے۔۔اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کوانسدادڈینگی مہم کی سرگرمیاں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک عدنان انجم راجہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر میں ڈنیگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ ء اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں تاکہ وہ اس خطرناک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

16/11/2023

اٹک۔فتح جنگ میں گھوڑا سوار نوجوان ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق25 سالہ ابوبکر گھوڑے سمیت ڈیم میں جاگراریسکیو اہلکاروں نے لعش نکال کرورثاکے حوالےکردی۔ریسکیو زرائع

16/11/2023

اٹک قومی شاہراہ ہمارا بیش قیمت قومی اثاثہ ہے جس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔فرہاد وزیر سیکٹر کمانڈر M-14 یوسف ملک ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹرویز کے احکامات پر سیکٹر کمانڈر فرہاد وزیر کے زیر قیادت ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کی مختلف میٹنگ منعقد ہوئ ملک بھر میں نیشنل ہائ ویز اینڈ موٹرویز کے دائرہ کار میں آنیوالی تمام قومی شاہراؤں پر ایکسل لوڈ رجیم پر عملی کاروائ کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ بھاری جرمانے اور آف لوڈنگ کا عمل بھی قانونی کاروائ کے ساتھ شروع کیا جا چکا ہےڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹرویز محمد یوسف ملک کے احکامات پر جلد ھیڈکوارٹر میں منعقد ہونیوالے اعلیٰ سطحی میٹنگ بارے صنعتی یونٹس اور ھیوی گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیز، مالکان گڈز ٹرانسپورٹ اور سیمنٹ فیکٹری و کھاد فیکٹری انتظامیہ سے ملاقات میں انہیں اس بارے آگاہی دی گئ اور انکی جانب سے ہیش کیۓ گۓ تحفظات بارے بھی افسران بالا کو آگاہ کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ٹرانسپورٹرز اور فیکٹریز انتظامیہ نے اپنی چند گزارشات بھی اعلیٰ حکام کو گوش گزار کرنے کیساتھ بھرپور شمولیت کا عندیہ دیا

16/11/2023

کوہاٹ : تیز رفتار کار کو حادثہ میں
کار کھائی میں جاگری ڈرائیور جاں بحق بیوی اور دو بچے شدید زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ عینی شاہدین

15/11/2023

سی پی او گوجراوالہ رانا ایاز سلیم کی میڈیا گفتگو

گوجرانوالہ۔پانچ قتلوں کی لرزہ خیز واردات سی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہ پہنچ گئی واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ ہےمہر اورراناگروپ میں گزشتہ کئی سالوں سے دشمنی چلی آرہی ہےآج مہرگروپ نے کشمیرروڈپر راناکھاری کی گاڑی پر حملہ کردیافائرنگ کے نتیجہ میں پانچ افرادموقع پہ جاں بحق ہوئے ہیں راناافتخارسیشن کورٹ سے ساتھیوں کے ساتھ گھرجارہے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کوٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں سی پی او رانا ایاز سلیم

15/11/2023

اٹک/آپریشن مکمل۔

اٹک۔غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کے خلاف آپریشن مکمل اپریشن میں ضلع اٹک پورے پنجاب میں سرفہرست رہاکامیاب آپریشن کے دوران 1940 افغان باشندے افغانستان پہنچ گئےانتظامیہ نے 153غیرملکیوں کو اٹک سے طورخم بارڈر تک پہنچایاغیرقانونی 1787 افغان رضاکارانہ طور پر وطن روانہ ہوئےغیرملکیوں کی ویری فکیشن انتہائ شفاف طریقے سے کی گئی انتظامیہ،ایف آئ اے،سپیشل برانچ،نادرہ اور پولیس نے مہم میں بھرپور حصہ لیاٹرانزٹ کیمپ اب خالی،غیرقانونی تمام غیرملکی اپنے وطن پہنچ چکے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک عدنان انجم راجہ

اٹک 15 نومبر سےایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کا نفاذ ھوگا۔زیادہ وزن والی گاڑیوں سے کوئ رعایت نہ ھوگی۔بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ...
14/11/2023

اٹک 15 نومبر سےایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کا نفاذ ھوگا۔زیادہ وزن والی گاڑیوں سے کوئ رعایت نہ ھوگی۔بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ زیادہ سامان اتروایا جائےگاڈی آئی جی اشفاق خان ھائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے 15 نومبر سے ایکسیل لوڈ کنٹرول رجیم کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔تمام ٹرانسپورٹ یونین اور سٹیک ہولڈرز سے میٹنگز کی گئ ہیں تمام ٹرانسپورٹ یونینز نے بھر پور تعاون کرنے کا یقین دلایا۔مزید ٹرانسپورٹرز کی آگاہی کیلیے تمام ٹول پلازوں اور ویٹ سٹیشنوں پر بینرز لگائیے گئے ہیں۔پمپلٹ تقسیم کیے گئے ھیں۔ اور بریفینگ بھی دی جارہی ہےڈی آئی جی شفاق خان نے ہمراہ سیکٹر کمانڈر نارتھ 1 SP عاشق حسین چوہان ، ممبر فنانس NHA و دیگر NHA افسران ویٹ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔انتظامات کا جائزہ لیا۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی اشفاق خان نے کہا ہے کہ 15 نومبر سے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کاسختی سے نفاذ ھوگا۔اور زیادہ وزن والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے ہونگے۔اور اضافی وزن بھی اتروایا جائے گا۔کسی سے کوئ رعایت نہیں برتی جائے گی۔تمام سٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے۔تاکہ شاہرات کو محفوظ بنا جاسکے

14/11/2023

اٹک مقرر کردہ ایکسل لوڈ سے زائد وزن لادنے پر مال بردار گاڑیوں کو 15 نومبر 2023کے بعد کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے۔ فرہاد وزیر سیکٹر کمانڈر سی پیک M-14 یوسف ملک ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹرویز کے احکامات پر ایکسل لوڈ کے حوالہ سے موٹروے پولیس کی مزید موثر عملی کاروائ کا آغاز شروع ہوگیا۔احکامات کی روشنی میں مال برادر گاڑیوں کے مالکان ، ہیوی گڈز اڈہ جات اور ترسیلی یونٹس کو دورہ کیا جاۓسیکرٹری مواصلات علی شیر محسود اور آئی جی نیشنل ہائ ویز موٹرویز جناب سلطا ن علی خواجہ کے زیر صدارت ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس احکامات پر من و عن عمل شروع ہو چکا ہےفرہاد وزیر سیکٹر کمانڈر M-14 کی ھدایات پر اس ضمن میں تمام بیٹ کمانڈرز صاحبان اپنے متعلقہ علاقہ حدود میں واقع صنعتوں پر آگاہی کیساتھ موبائیل ایجوکیشن یونٹ اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور لوڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہیں تباہ ہو رہ ہی ہیں جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑتا ہے اس بارے اعلیٰ قیادت کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جاۓ۔
کانٹا یعنی وے اسٹیشنز (Weight Stations) پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کا وزن شروع کیا جاۓاضافی وزن ہونے کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ اضافی سامان انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کے احکامات کے مبابق اتارا جائے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں دی جائے جبکہ این ایچ اے اوور لود ڈگاڑیوں سے اضافی اتارے گئے سامان کو محفوظ رکھنے کیلئے وے اسٹیشن پر وئیر ہاؤسز تعمیر کئے جائیں گے۔ سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود کی ھدایات پر فوری عمل کیا جاۓ

Address

Attock City

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARY News Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ARY News Attock:

Videos

Share



You may also like