27/04/2024
سورہ الرحمن سُننے کا طریقہ
کون کہتا ہے کہ دنیا میں کسی بیماری ، الجھن، مصیبت، بدبختی یا نحوست کا علاج نہیں۔ یاد رکھیں قرآنِ پاک مکمل شفا ہے
تمام مشکلات اور مصائب سے نجات کے لئے سورہ الرحمٰن سُنیں
سورہ الرحمٰن سننے کا طریقہ:
قاری عبدالباسط کی آواز میں سورہ الرحمٰن کی تلاوت بغیر ترجمہ کے ویب سائٹ ( alrehman.com) سے ڈاؤن لوڈ کرلیں یا پھر ایپ the ultimate Remedy ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
سُننے سے پہلے آدھا گلاس پانی پاس رکھ لیں۔آرام سے بیٹھ جائیں ۔خود کو اللہ کے روبرو تصور کریں کہ وہ آپ کو دیکھ رہا ہے رحمت فرما رہا ہے اور شفا دے رہا ہے ۔اب تلاوت بند آنکھوں سے سُنیں۔ جب تلاوت ختم ہو جائے تو آنکھیں کھول دیں۔آدھا گلاس پانی جو آپ نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے اسے اپنے داہنے ہاتھ میں پکڑیں اور آنکھیں دوبارہ بند کر لیں۔اب دوبارہ خود کو اللہ کے روبرو تصور کریں اور دل کی دھڑکن سے بغیر زبان ہلائے تین بار اللہ اللہ اللہ کہیں اور پھر آنکھیں بند رکھتے ہوئے اس پانی کو تین گھونٹ یا تین سانسوں میں پی لیں۔ گویا ہر دفعہ سورہ الرحمن سُننے اور پانی پینے کا یہی طریقہ ہے۔جو لوگ زیادہ بیمار ہیں وہ دن میں تین بار صبح،دوپہر اور شام سات دن تک لگاتار سُنیں۔جو کم بیمار یا دُکھی اور پریشان ہیں وہ دن میں دو بار سات دن تک سُنیں اور تندرست لوگ اسے دن میں ایک مرتبہ سات دن تک سُنیں اور رحمت خداوندی سے مستفید ہوں۔شفا منجانب اللہ ہے