13/10/2024
لیاقت پوراللہ آباد میں جواریوں کے ظلم سے تنگ سود کے چنگل میں پھنسے تین بچوں کے تقریباً 25سالہ نوجوان رانا بگا نامی کی اچانک موت واقعہ ہو گئی، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل، تحریری درخواست کے بعد پولیس کاروائی کا آغاز کریں گے،
تفصیل کے مطابق متوفی نوجوان اللہ آباد بستی چنڑاں کا رہائشی تھا۔متوفی کے بھائی رانا زاہد نے دیگر افراد کے ہمراہ چوک فرید کے رہائشی رانا یوسف نامی شخص کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ، میرے بھائی کو جوئے کی لت پر لگا کر سود پر پیسے دیئے گئے، زمین ٹریکٹر اور ٹرالی بیچ کر 50 لاکھ روپے تک ادا کرنے کے باوجود تا حال رقم کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے، اور اب رقم نہ دینے پر نشہ اور گولیوں کا عادی بنا کر ہمارے بھائی کے ہاتھوں ہمیں مروانے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں،
ان کہنا تھا کہ متوفی رانا شہباز عرف بگا رات بھر سے ملزم رانا یوسف کے پاس موجود تھا صبح تقریباً 8بجے لڑکھڑانے کی حالت میں نام معلوم شخص اسے گھر چھوڑ کر چلا گیا، متوفی لڑکھڑا کر زمین پر گرا اور الٹیاں کرنے لگا یک دم جسم ٹھنڈا پڑ گیا، ہم اپنی مدد اپ کے تحت فورا طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہمارا بھائی فوت ہو چکا ہے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ رانا یوسف نامی شخص کے خلاف کاروائی کی جائے،
*پولیس کا موقف 👇*
دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس کے نوجوان جام اسلم، خادم حسین و دیگر موقع پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ تحریری درخواست کے بعد پوسٹ مارٹم اور کاروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔
*ملزم کا موقف👇*
ملزم رانا یوسف سے ٹیلی فون پر موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا متوفی میرا ہمسایہ ضرور ہے اور میں ذاتی طور پر جانتا بھی ہوں لیکن متوفی سے میرا کسی قسم کا کوئی لین دین نہ ہے، تو آپ پر الزام کیوں لگایا جا رہا ہے کہ جواب میں کہا کہ مجھے نہی پتا کہو لگایا جا رہا ہے ہو سکتا ہے مجھے بلیک میل کرنے کے لیئے کیا جا رہا ہو! ملزم گولیوں کا عادی تھا اور رات بھر کہاں تھا مجھے کچھ علم نہی۔ میرا نام خواہ خواہ لے کر مجھے گھسیٹا جا رہا ہے۔
DPO Office RYK