پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے جس میں احمد پور کو ضلع اور اوچشریف کو تحصیل کا درجہ نا مل سکا تحصیل بھر کی عوام کی امید ایک بار پھر ٹوٹ گئی شہباز شریف کا وعدہ وفا نا ہو سکا
سیٹلائٹ ٹاون کے عقب میں موجود آصف ٹاون میں آج دوپہر ایک موصوف "موٹرسائیکل چور" ہونے کا اعزاز اپنے نام کر گئے۔
ان کی مہارت اور ہاتھ کی صفائی دیکھ کر اش اش کیجئے کہ محض تیس سیکنڈ کے وقت میں انہوں نے ہینڈل لاک بھی کھولا اور پورے کانفیڈنس کے ساتھ موٹرسائیکل کو اگنیشن فراہم کیا اسٹارٹ کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔۔
ان کے خلاف تھانہ بغداد میں سنہرے الفاظ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
#ملتان #بابر_تھیٹر میں #آگ لگ گئی۔ آگ کی وجہ سے تھیٹر مکمل طور پر جل گیا
گھنٹہ گھر سے کچہری چوک کی طرف جاتے ہوئے واقع بابر تھیٹر میں 3:30 بجے رات گئے آگ بھڑک اٹھی۔۔
ریسکیو نے اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز ٹیم موقع پر روانہ کیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بابر تھیٹر کی دوسری منزل کے ہال میں لگی جو تیزی سے پھیلی
فائر فائٹرز کی 10 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔۔ آگ کی وجہ سے تھیٹر کے باہر دکانیں بھی جل گئیں۔
#Multan #fire
ماڈل ٹاون بہاولپور میں موجود معروف ہاکی پلیئر کے مجسمہ کی حفاظت کے لیے لگے ہوئے جنگلے شہر کے چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ دیکھئیے کتنی لگن اور محنت سے جنگلے کو اکھاڑا ہے۔ سردی میں اس کی شال بھی نہ سنبھل رہی تھی،،
پولیس نے سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والے اس چور کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
احمد پور شرقیہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کے موضع شیخ روشن میں قبضے کا معاملہ ۔
قبضے پر فائرنگ ۔
با اثر افراد کی طرف سے غریب نوید نامی شخص کو فائر مار دیے گئے ۔
زخمی کو ٹی ایچ کیو احمد پور شرقیہ میں ریفر کر دیا گیا ہے ۔
تھانہ ڈیرہ نواب پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی ۔
مدعی نوید اختر کی جانب سے کاروائی کے حوالے سے تحریری درخواست دے دی
گئی ۔
رجب بٹ کو گفٹس مہنگے پر گے ۔
مشہور ٹک ٹاکر، یوٹیوبر رجب علی بٹ گرفتار
ٹک ٹاکر رجب بٹ کو لاہور چوہنگ پولیس نے گرفتار کرلیا
رجب علی بٹ کو لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا.
احمدپور ہر روز راستہ بلاک رہتا ہے ٹریفک والے نظر نہیں آتے اگر ٹرک والا کوئی نظر آ جائے شہر میں تو پیسے بٹورے کے لئے ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں
روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک کروڑ روپیہ ملا جو ذمہ دار اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔
شاباش ریسکیو1122 ۔
ریسکیو1122 کو ایک روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی کال موصول ہوئی کہ ایک کارASG-832 پر براستہ موٹروے ملتان سے سپیئر پارٹس کا سامان لینے کے لیے لاہور جا رہے تھے کہ نزد پیر محل انٹرچینج مزدہ CAB4176میں ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیچھے سے ہٹ ہو گئے اور ان میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک مریض کو تشویش ناک حالت میں فرسٹ ایڈ دے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل شفٹ کیا.
کار میں موجود مسافروں کےپاس ایک کروڑ روپیہ موجود تھا جو کہ وحید انور RSO پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پیرمحل نےموقع پر موجود موٹروے پولیس کے حوالہ کر دیا۔
ای جی پنجاب اور ڈی پی اؤ بہاولپور سے نوٹس کی اپیل ہے
اوچ شریف ۔ دھوڑکوٹ خیر پور ڈاہا روڈ پر کوئلہ سے لوڈ ٹرک کو نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی
اوچ شریف ۔ ریسیکو ٹیم اوچ شریف میونسپل کمیٹی اور ریسکیو احمد پور شرقیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع
اوچ شریف ۔ 10 ویلر ٹرک جو کہ حیدرآباد سندھ سے فیصل آباد جا رہا تھا ۔
اوچ شریف ۔ ٹرک کے پچھلے ٹائر کا ایکسل ٹوٹ گیا ہے
ریسکیو ذرائع
اوچ شریف ۔ ٹرک پر 30 ٹن کوئلہ لوڈ ہے