ARC Urdu News

  • Home
  • ARC Urdu News

ARC Urdu News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ARC Urdu News, Media/News Company, .

تازہ ترین بین الاقوامی خبریں، بریکنگ اپڈیٹس، تفریح، ویڈیوز، معروف شخصیات کے انٹرویو، اقتصادی تجزیے، صحت، تعلیم، وی لاگ، پوڈ کاسٹ، لائیو شوز، اور ڈاکومنٹری فلموں سے باخبر رہیں۔

17/01/2025

محمد رضوان نے مشکل صورتحال میں اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی شاندار ففٹی مکمل کر لی 😍۔  |
17/01/2025

محمد رضوان نے مشکل صورتحال میں اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی شاندار ففٹی مکمل کر لی 😍

۔

|

17/01/2025
پاکستان کا مقامی سطح پر تیارکردہ پہلا سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹیکل (ای او ون) خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ آج چین کے جی...
17/01/2025

پاکستان کا مقامی سطح پر تیارکردہ پہلا سیٹلائٹ الیکٹرو آپٹیکل (ای او ون) خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ آج چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ’پاکستانی انجینئرز کے ڈیزائن اور تیار کردہ ای اوون سیٹلائٹ کے ذریعے زراعت، ماحولیات نگرانی شہری منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت مختلف شعبوں کو فوائد حاصل ہونے کی توقع ہے۔‘
اس سیٹلائٹ کو بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر سات منٹ پر لانگ مارچ-ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔

چند روز قبل پاکستان کے خلائی اور بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے بتایا تھا کہ مقامی طور پر تیار ہونے والے ای او ون مشن کی روانگی خلائی سائنس کے اختراع میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتیں، مہارت اور پیش رفت کے سپارکو کے عزم کی عکاس ہے۔

سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پار...
17/01/2025

پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بریفنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کا اہتمام حال ہی میں تشکیل دی جانے والی فرینڈ ڈیموکریٹک پاکستان-یوکے (ایف او ڈی پی) نے کیا۔

بریفنگ کے دوران ایف او ڈی پی نے پاکستان میں جمہوریت کو درپیش خطرات، جبری گمشدگیوں اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر خدشات کو اجاگر کردیا۔

بریفنگ کی صدارت برطانوی رکن پارلیمنٹ جیمز فرتھ نے کی جس میں تقریباً ایک درجن اراکین نے شرکت کی، ان میں جیریمی کوربن، ناز شاہ، پریت کور اور اینڈریو پیکس سمیت سیاسی ایکٹیوسٹ، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت کے سابق اور مبینہ ریاستی جبر کا شکار عہدیدار شامل تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انس...
17/01/2025

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کیے، تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمد ہوگئے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے والا فارمولہ دہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ل...
17/01/2025

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تاریخی فتح حاصل کرنے والا فارمولہ دہرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹیم میں 3 ریگولر اسپنرز اور صرف ایک فاسٹ باؤلرز کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ محمد ہریرہ قومی ٹیم کی جانب سے کل اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب انجری کا شکار ہوکر 4 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے تھے جب کہ سلیکٹرز نے قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق کو بھی خراب فارم کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔

بلآخر 15 ماہ بعد غزہ میں جاری نسل کشی کو روک دیا گیا ہے۔ اب یہ معاہدہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مستقل جنگ بندی کا باعث ...
17/01/2025

بلآخر 15 ماہ بعد غزہ میں جاری نسل کشی کو روک دیا گیا ہے۔ اب یہ معاہدہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مستقل جنگ بندی کا باعث بنتا ہے یا نہیں، اس حوالے سے یقین سے کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

فی الحال فلسطینیوں کو اتنا وقفہ ملا ہے کہ وہ اپنے شہدا کا غم منا سکیں جن کی تعداد 46 ہزار سے بھی زائد ہے جبکہ زیادہ تر کی میتیں اب بھی ملبے تلے دبی ہیں۔ وہ اپنے زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں اور اس دوران یہ مستقل ڈر نہیں ہوگا کہ وہ کسی وقت بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی کا معاہدہ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں بدھ کے روز طے پایا جس میں حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے تبادلے کی شرط شامل ہے، غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی بحال جبکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

اب یہ تل ابیب کی سنجیدگی پر منحصر ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کیسے کرتے ہیں۔ البتہ جنگ بندی کا اعلان ہونے کے باوجود (جس کا اطلاق اتوار سے ہوگا) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ تاہم ایسا نہیں ہوا اور تل ابیب نے فلسطینی مسلح گروہ سے معاہدہ کرلیا۔ اس نے ظاہر کیا کہ جدید امریکی ہتھیاروں سے لیس دنیا کی سب سے مسلح افواج بھی قابض لوگوں کے جذبے کو توڑ نہیں پائیں جنہوں نے ہزاروں جانیں قربان کردیں لیکن اپنی زمین سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔

جہاں یہ امید کی جارہی ہے کہ یہ امن معاہدہ مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوگا اور غزہ کے عوام کو جلد از جلد امداد کی فراہمی ہوگی وہیں دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسرائیل نے اس چھوٹی سی ساحلی پٹی میں ان 15 ماہ میں کیا مظالم ڈھائے ہیں۔

ہزاروں افراد شہید ہوگئے، قیدیوں کے ریپ اور ان کے استحصال سے متعلق رپورٹس سامنے آئیں، کمسن بچوں کی سردی سے جم کر اموات ہوئیں، آبادی کے ایک بڑے حصے نے بھوک و افلاس کا سامنا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں صاف پانی کی رسائی بھی منقطع کردی گئی تھی۔ ان تمام جرائم کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے اور مجرمان کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ...
17/01/2025

اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6، 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔

احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، نیب پراسیکیوشن ٹیم کے تین ممبران بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم بھی اڈیالہ جیل کی عدالت پہنچ گئے تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں ہائی ک...
17/01/2025

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جس میں ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

اہم اجلاس مں اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملے زیر غور آئے گا ۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 4 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہوگا۔

اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور ہو گا

نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات میں نامزد خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں قاضی...
17/01/2025

نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات میں نامزد خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔

کورٹ آف اپیل میں دائر کی گئی اپیلوں میں ملزمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے اور ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلا۔ 4جنوری کو ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان کو پوری صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی ٹرائل کے دیگر قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ اپیل کنندگان کے خلاف منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا۔ ملٹری کورٹ میں سویلینز کا ٹرائل چلانا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جب کہ اپیل کنندگان کو ٹرائل کے دوران بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔

اپیل آف کورٹ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی کہ تمام اپیلوں کو منظور کیا جائے اور تمام ملزمان کو الزامات سے بری کیا جائے

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضا...
17/01/2025

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح تجارتی بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4.2کروڑ ڈالر کے اضافے سے 4.72 ارب ڈالر کہ سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرلیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ڈپازٹس کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہورہی تھی۔

مرحوم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں...
17/01/2025

مرحوم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔

ذوالفقار علی عطرے نے پاکستانی موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کے دل جیتے۔ ان کی آخری فلم بطور میوزک ڈائریکٹر ’ویلکم پنجاب‘ ہے، جس کی عکسبندی اس وقت جاری ہے۔ ان کے کام کو ہمیشہ ان کے مداح اور فلم انڈسٹری یاد رکھے گی۔

مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی شخصیت اور کام موسیقی کی دنیا کے لیے ہمیشہ قابلِ تقلید رہیں گے۔

ذوالفقار علی عطرے کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے ان کی رہائش گاہ، 304 خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن سے ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر فلمی اور موسیقی کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔

انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ ملک میں سال 2024 کا 73 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور  لیب نے ٹھٹہ سے ایک پولیو کیس کی ...
17/01/2025

انسداد پولیو پروگرام نے بتایا کہ ملک میں سال 2024 کا 73 واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اور لیب نے ٹھٹہ سے ایک پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کیس کا آغاز 10 دسمبر 2024 کو ہوا تھا اور ٹھٹہ سے گزشتہ سال کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔

ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ، ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔

ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیو ویکسینیشن مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک چلائی جائے گی۔

سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں  پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکال لیا گیا
16/01/2025

سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکال لیا گیا

پناہ کی درخواست دینے والے افراد کی اکثریت کا تعلق کن ممالک سے ہے؟
16/01/2025

پناہ کی درخواست دینے والے افراد کی اکثریت کا تعلق کن ممالک سے ہے؟

🚨بریکنگ نیوز🚨انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی🗣️انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے ...
16/01/2025

🚨بریکنگ نیوز🚨

انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی🗣️

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ♥️

جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARC Urdu News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share