Hazara1 Tv

Hazara1 Tv News and Entertainment Channel

خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا*پیٹرول پمپس چیکینگ*ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، شاھد اقبال خٹک نے شہر کے مختلف غیر قانونی پی...
04/02/2025

خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا

*پیٹرول پمپس چیکینگ*

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، شاھد اقبال خٹک نے شہر کے مختلف غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جس میں متعدد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کو موقع پر سیل کر کے مینجرز کو عدالت طلب کر لیا گیا۔

جن سرکاری ملازمین کی بیویوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم حاصل کی تھیں انکے شوہر کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے ...
04/02/2025

جن سرکاری ملازمین کی بیویوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم حاصل کی تھیں انکے شوہر کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مشہور بات ہے کہ ایران میں جاڑے کے موسم میں جب بھیڑیوں کو شکار نہیں ملتا اور برف کی وجہ سے خوراک کی قِلّت پیدا ہو جاتی ہے...
04/02/2025

مشہور بات ہے کہ ایران میں جاڑے کے موسم میں جب بھیڑیوں کو شکار نہیں ملتا اور برف کی وجہ سے خوراک کی قِلّت پیدا ہو جاتی ہے تو بھیڑیے ایک دائرے میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گُھورنا شروع کردیتے ہیں۔۔

جیسے ہی کوئی بھیڑیا بُھوک سے نِڈھال ہو کر گِرتا ہے تو باقی سب مِل کر اُس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اُس کو کھا جاتے ہیں، اِس عمل کو فارسی میں ’’گُرگِ آشتی‘‘ کہتے ہیں۔۔۔۔
اِس عمل کا گہرائی سے تجزیہ کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ رُجحان بھیڑیوں کے ساتھ ساتھ کافی حد تک ہو بہو انسانوں میں بھی پایا جاتا ہے۔۔۔۔

ہم انسان بھی ان بھیڑیوں کی طرح ہیں، جو کمزور نظر آۓ اسی پر اپنی دھاگ بٹھاتے ہیں۔۔۔ جو جتنا حالات کا ستایا ہوتا ہے اتنا ہی مزید اس کے ساتھ شدت پسندانہ رویہ اپناتے ہیں۔۔۔
جو مالی طور پر کمزور ہوتا ہے اسی کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی کرکے اس کی رہی سہی زندگی کو بھی جہنم بنا دیتے ہیں۔۔۔

ہم کمزور کا سہارا بننے کے بجاۓ، الٹا مزید اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔۔۔ جو جتنا کمزور ہوتا ہے اتنا ہی اس کے لئے زندگی دشوار بنا دیتے ہیں۔۔۔۔

"ماں کے آنسو"رات کی سیاہی چھا چکی تھی۔ سردیوں کی یخ بستہ ہوا ہڈیوں میں سرایت کر رہی تھی۔ جیل کے گیٹ کے سامنے ایک نحیف سی...
03/02/2025

"ماں کے آنسو"
رات کی سیاہی چھا چکی تھی۔ سردیوں کی یخ بستہ ہوا ہڈیوں میں سرایت کر رہی تھی۔ جیل کے گیٹ کے سامنے ایک نحیف سی بوڑھی عورت، چادر میں لپٹی، کانپتے ہاتھوں سے دروازے پر دستک دے رہی تھی۔ دربان نے کھڑکی کھولی، ماتھے پر شکنیں ڈالیں اور تلخ لہجے میں بولا:

"ماں جی، رات کے اس پہر یہاں کیا کر رہی ہیں؟"

آنکھوں میں امید اور دل میں بے قراری لیے ماں نے التجا کی:

"بیٹا، بس ایک نظر دیکھنے دو میرے لال کو، ایک بار۔۔۔ بس ایک بار۔"

دربان نے سختی سے دروازہ بند کر دیا۔ وہ بے بسی سے دروازے سے لگ کر بیٹھ گئی، آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔

"بچپن کے خواب اور حال کی حقیقت"

شمس، جسے ماں آج دیکھنے آئی تھی، بچپن میں ایک معصوم بچہ تھا۔ ہمیشہ ماں کے قدموں میں بیٹھ کر دعائیں سنتا، بہن کی گڑیا کے بال سنوارتا، اور باپ کے ساتھ مزدوری میں ہاتھ بٹاتا۔ لیکن وقت کے ساتھ حالات بدلے، دوستیوں نے رخ بدلا، اور ایک دن، بس ایک لمحے کی غفلت نے اس کا سب کچھ چھین لیا۔

ایک جھگڑا۔۔۔ چند لمحے کی غصے کی لہر۔۔۔ اور ہاتھ میں چھری آ گئی۔ سامنے والا زمین پر تڑپ رہا تھا۔ شور مچ گیا، پولیس آ گئی، اور ماں کی دنیا اندھیر ہو گئی۔

"عدالتوں کے در پر بھٹکتے دن"

ماں نے اپنی سب امیدیں بیچ ڈالیں، گھر کا برتن برتن بک گیا، بہن کے جہیز کے جوڑے وکیل کی فیس میں چلے گئے۔ باپ نے کھیت بیچے، بہن نے سونے کی بالیاں اتاریں، لیکن سب کچھ دینے کے باوجود بھی انصاف دور تھا۔

جج نے ہتھوڑا بجایا:
"عمر قید!"

وہ لمحہ جیسے قیامت تھا۔ ماں بین کرتی رہی، بہن روتی رہی، لیکن فیصلہ ہو چکا تھا۔

"بد نصیب بہن"

شمس کی بہن، جو کبھی اپنے بھائی کے ساتھ ہنستی کھیلتی تھی، اب اداس آنکھوں کے ساتھ اپنے نصیب کا سوچتی۔ اس کی شادی کے خواب جیل کی دیواروں میں دفن ہو چکے تھے۔ لوگ کہتے:
"کسے دے رہی ہو بیٹی؟ اس کے بھائی نے تو قتل کیا ہے!"

رشتے آتے، اور شمس کا نام سن کر لوٹ جاتے۔

"پچھتاوے کے آنسو"

جیل کے ایک کونے میں بیٹھا شمس دیوار پر ہاتھ مار کر رو رہا تھا۔ آنکھوں میں پچھتاوے کی جھیل تھی، دل میں درد کے طوفان۔

"کاش! کاش اس دن صبر کر لیتا! کاش ماں کی نصیحت سن لیتا! کاش میں نے ہاتھ نہ اٹھایا ہوتا!"

لیکن وقت پلٹ نہیں سکتا تھا، قسمت لکھ دی گئی تھی۔

"سبق"

یہ کہانی شمس کی ہی نہیں، ہر اُس شخص کی ہے جو لمحے بھر کے غصے میں اپنے ہاتھ رنگ لیتا ہے اور پھر زندگی بھر آنسو بہاتا ہے۔ غصے کا ایک لمحہ، ایک لمحے کی بدمعاشی، ایک پل کا غرور۔۔۔ اور پوری زندگی اندھیروں میں ڈوب جاتی ہے۔

اگر وہ لمحے بھر کے غصے کو برداشت کر لیتا، صبر کر لیتا، اپنے والدین کے چہرے کا خیال کر لیتا، تو آج یہ حال نہ ہوتا۔

خدارا، غصے میں خود پر قابو رکھیں!
کسی کو مارنے سے پہلے اپنی ماں کی جھریوں کو دیکھیں، بہن کی معصوم آنکھوں کو دیکھیں، باپ کے تھکے کندھوں کو دیکھیں!
ورنہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، پھر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں بچتا۔۔۔

03/02/2025

گلیات نتھیا گلی محکمہ واپڈا کی کارستانیاں چلتی ہوئ لا ئٹ کے دوران 100 کے وی ٹرانسفامر کا سامان چوری تا حال چوروں کا سراغ نہ مل سکا گل تفصیلات کے مطابق یوسی نگری بالا کے محلہ بگلا کا رات گۓ 100کے وی کے ٹرانسفارمر کا سامان چلتی ہو ئ لا ئٹ میں چوری کر دیا تاحال چور نہ پکڑے جا سکے حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ یہ کوئ اہیم کام ہے اس کو کوئ اناڑی بندہ چوری نہیں کر سکتا یہ کسی کاریگر کا کام ہے اور اس کام میں ایکسپرٹ کا کام ہے محکمہ واپڈا تاحال کوئ خاصی کاروائ نہ کرسکا اسکے علاوہ گلیات کے علاقے سے متعدد ایسے ٹرانسفارمر چور ہوۓ ہیں ابھی تک انکے چور بھی گرفتار نہیں ہوۓ رپورٹ سردار سجاد حسین گلیات

حویلیاں کے تھانہ رجوعیہ کی حدود کیالہ ترکھانہ میرا میں کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرا جس کے نتیجے میں فہد شاہ  موقع پر جاں ...
03/02/2025

حویلیاں کے تھانہ رجوعیہ کی حدود کیالہ ترکھانہ میرا میں کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرا جس کے نتیجے میں فہد شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر بچے بھی زخمی ہو گئے
اللّٰہ پاک فہد کا جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

03/02/2025

کوٹ نجیب اللہ ہری پور میں ریسٹ ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح۔اس تقریب کا افتتاح جناب خان گل جدون سابقہ ڈائریکٹر کومسٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد نے فیتہ کاٹ کرکیا۔ اس تقریب میں دیگر مہمانان گرامی میں ہری پور گکھڑ فیڈریشن کے چیئرمین راجہ عبدالسلام کیانی جنرل سیکرٹری راجہ جارج زمان اور سیکریٹری انفارمیشن راجہ مجیب الرحمٰن نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریسٹ ویلفئیر ڈاکٹر افتخار احمد راجہ نے اس موقع پر بتایا کہ انتہائی کم ریٹ پر مریضوں کا علاج کیا جاۓ گا۔ اور غریب و نادار مریضوں کا فری علاج اور ادویات دی جائیں گی۔ ریسٹ ویلفئیر سینٹر میں میڈیکل، گائنی، فزیوتھراپی اور آنکھوں کے علاج کی سہولیات موجود ہیں۔

ایسی بد معاشی کا کیا فائدہ۔۔ آپ کی بوڑھی ماں سردی سے ٹھٹرتی جیل کے دروازے پر  پنڈ اٹھا کر کھڑی اپنے بچے کو ایک نظر دیکھن...
02/02/2025

ایسی بد معاشی کا کیا فائدہ۔۔
آپ کی بوڑھی ماں سردی سے ٹھٹرتی جیل کے دروازے پر پنڈ اٹھا کر کھڑی اپنے بچے کو ایک نظر دیکھنے کو ترس رہی ہوتی ہے۔
بہن کی شادی پر خرچ ہونے والے پیسے وکیل،،عدالتوں وغیرہ میں خرچ ہو جاتے ہیں،🥺
خداراہ اپنی ذہنی بدمعاش سوچ کو بدلیں کسی کی بات پر تھوڑا سا صبر و استقامت دکھانا ،،
آپکے بہت سے مسائل کو حل کر سکتا ہے
اپنے والدین بہن بھائیوں کے لیے سوچیں

لکھا پڑھا معاشرہ ،،

کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے پر  حملے دوران ایبٹ کے علاقے  كسكی کا خوبرو جوان خان ویز بھی اپنے باقی ساتھیوں سمیت جام شہادت ...
02/02/2025

کوئٹہ میں ایف سی کے قافلے پر حملے دوران ایبٹ کے علاقے كسكی کا خوبرو جوان
خان ویز بھی اپنے باقی ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گیا

ہزارہ ون نیوز الرٹ
02/02/2025

ہزارہ ون نیوز الرٹ

01/02/2025

نتھیا گلی
بکوٹ روڈ پرپھسلن کے باعث گاڑی کھائی میں جا گری، امدادی ٹیمیں روانہ

اطلاع عام۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اطلاع عام  ۔۔۔۔۔۔۔ اطلاع عام۔۔۔  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ 1991 کے سیکشن 10(2) vii کے تحت دیے گئے ا...
01/02/2025

اطلاع عام۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔ اطلاع عام۔۔۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ 1991 کے سیکشن 10(2) vii کے تحت دیے گئے اختیارات کے تحت، جو 2001 میں ترمیم شدہ ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک کی تمام موٹر ویز پر 100% ایم-ٹیگ نظام کے نفاذ کے لیے، بغیر ایم-ٹیگ یا کم بیلنس/نقد ادائیگی کرنے والی گاڑیوں کو اصل ٹول ریٹ کے علاوہ 25% اضافی ٹول ادا کرنا ہوگا، جس کی کم از کم حد 50 روپے ہوگی۔ یہ پالیسی یکم فروری 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے  مصنوعات کی قیمتوں میں ...
01/02/2025

وفاقی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 1 فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے

راجہ اشفاق کیانی – شیخ البانڈی کا بہادر صحافی اور کامیاب بزنس مینتحریر: محمد نعیمشیخ البانڈی، ایبٹ آباد کی سرزمین نے کئی...
01/02/2025

راجہ اشفاق کیانی – شیخ البانڈی کا بہادر صحافی اور کامیاب بزنس مین

تحریر: محمد نعیم

شیخ البانڈی، ایبٹ آباد کی سرزمین نے کئی ہونہار شخصیات کو جنم دیا، ان میں ایک نام راجہ اشفاق کیانی کا بھی ہے۔ وہ نہ صرف ایک نڈر اور حق گو صحافی ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ اپنی محنت، دیانت داری اور جدوجہد کے ذریعے انہوں نے میڈیا اور کاروباری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی۔

راجہ اشفاق کیانی کوہِ نور ٹی وی کے بیورو چیف اور ہزارہ ون ٹی وی کے سی ای او ہیں۔ اپنی بے باک صحافت اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کی بدولت وہ ہزارہ کے عوام میں ایک قابلِ احترام مقام رکھتے ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد ہمیشہ سے سچ کو سامنے لانا اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑنا رہا ہے۔ وہ نہ صرف میڈیا کے ذریعے عوام کی آواز بنے بلکہ کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف مسلسل برسرِ پیکار رہے۔

یہی جرات مندانہ صحافت ان کے لیے آزمائشوں کا سبب بھی بنی۔ کئی بار ان کو سنگین دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔ انہوں نے مختلف اداروں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا، جس کے نتیجے میں انہیں عدالتوں کے چکر بھی کاٹنے پڑے اور آج بھی مختلف مقدمات چل رہے ہیں۔ مگر ان تمام مشکلات کے باوجود وہ اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

صحافت کے ساتھ ساتھ وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ ان کی کاروباری مہارت اور معاملہ فہمی نے انہیں بزنس کی دنیا میں بھی ایک نمایاں مقام دیا۔ وہ اپنی ذہانت اور مستقل مزاجی کے باعث ایک مدبر اور دور اندیش کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے کاروباری فیصلے ہمیشہ دانشمندی پر مبنی ہوتے ہیں، جس کی بدولت انہوں نے اپنی شناخت صرف صحافت تک محدود نہیں رکھی بلکہ بزنس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

راجہ اشفاق کیانی نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ بیوروکریسی میں بھی گزارا، جہاں انہوں نے نظام کو قریب سے دیکھا اور اس کے اندرونی معاملات کو سمجھا۔ یہی تجربہ ان کی صحافت میں بھی نظر آتا ہے، جہاں وہ عوامی مسائل کے اصل اسباب کو اجاگر کرتے ہیں اور حقائق کو بے نقاب کرنے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیتے۔

راجہ اشفاق کیانی نہ صرف ایک نڈر صحافی اور کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک خوش اخلاق، ہمدرد اور ملنسار شخصیت بھی ہیں۔ وہ صحافت کو صرف ایک پیشہ نہیں، بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو دیکھتے ہوئے ہزارہ کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بے لوث صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

راجہ اشفاق کیانی کی یہ جرات مندانہ جدوجہد اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ایک فرد میں عزم، ہمت اور سچائی کی طاقت ہو تو وہ نظام کے بے رحم پہیوں کو بھی چیلنج کر سکتا ہے۔ وہ ہزارہ کے ان چند صحافیوں میں شامل ہیں جو اپنے قلم کو صرف حق اور سچ کے لیے استعمال کرتے ہیں، چاہے اس کی قیمت انہیں کسی بھی صورت میں چکانی پڑے۔

اسلام علیکم! انشاءاللہ 4 فروری کو  *ایبٹونین میڈیکل ایسوسییشن تھیلیسیمیا سینٹر* کے زیر اہتمام  *TMUC* میں بلڈ کیمپ کا ان...
31/01/2025

اسلام علیکم!

انشاءاللہ 4 فروری کو *ایبٹونین میڈیکل ایسوسییشن تھیلیسیمیا سینٹر* کے زیر اہتمام *TMUC* میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں اپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ تھیلسیمیا کے معصوم بچوں کے لیے ا کر بلڈ ڈونیٹ کریں۔

ان بچوں کی زندگی کا انحصار اپ کے دیے ہوئے خون کے عطیات پر ہے۔

مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

محسن خطاب
0346-9703188
طیب پرویز
0313-5582305

31/01/2025

حویلیاں سے ایبٹ اباد اتے ہوئے سوزوکی کی پچھلی سیٹ پر نیلے رنگ کاہینڈ بیگ رہ گیا ہے جس میں شناختی کارڈ اور دیگر ضروری سامان ہےجس کسی کو ملے اس نمبر پر اطلاع دیں بہت بہت شکریہ. 03145025027

ڈاکٹر سیدعامر حسین – ایک ماہرجنرل اینڈ لیپروسکوپک سرجن اور بہترین انسانتحریر: محمد نعیمطبی دنیا میں کچھ نام ایسے ہوتے ہی...
31/01/2025

ڈاکٹر سیدعامر حسین – ایک ماہرجنرل اینڈ لیپروسکوپک سرجن اور بہترین انسان
تحریر: محمد نعیم

طبی دنیا میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو اپنی مہارت، تجربے اور انسان دوستی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ انہی ناموں میں سے ایک نام ڈاکٹر عامر حسین کا بھی ہے، جو نہ صرف ایک ماہر لیپروسکوپک سرجن بلکہ بہترین اخلاق کے حامل شخصیت بھی ہیں۔

پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ

ڈاکٹر عامر حسین نے اپنی تعلیم اور تربیت کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جلد ہی سرجری کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ آپ نے اب تک ہزاروں کامیاب سرجریز انجام دی ہیں، جن میں بہت سے پیچیدہ (کریٹیکل) آپریشنز بھی شامل ہیں۔ آپ لیپروسکوپک سرجری میں مہارت رکھتے ہیں، جو جدید دور کی ایک اہم تکنیک ہے اور کم تکلیف دہ، کم وقت میں بحالی اور کم پیچیدگیوں کے باعث مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں خدمات

اس وقت ڈاکٹر عامر حسین ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں سینئر رجسٹرار کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ نہ صرف مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں بلکہ نوجوان ڈاکٹروں کو لیپروسکوپک سرجری اور دیگر جدید طبی طریقوں کی تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی نگرانی میں کئی نوآموز سرجنز اس پیچیدہ فن میں مہارت حاصل کر رہے ہیں، جو ان کے علم اور تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آپ اپنی پرائیویٹ پریکٹس بھی یہاں شام کے اوقات میں جاری رکھے ہوئے ہیں

اخلاق اور رویہ

ایک اچھا ڈاکٹر صرف اپنی مہارت کی وجہ سے نہیں جانا جاتا بلکہ اس کا رویہ اور اخلاق بھی اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عامر حسین نرم مزاج، خوش اخلاق اور ہمدرد انسان ہیں، جو اپنے مریضوں کے ساتھ نہایت شفقت اور توجہ سے پیش آتے ہیں۔ وہ مریضوں کو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی سہارا دیتے ہیں، جو ان کی کامیابی کا ایک اہم راز ہے۔

نتیجہ

ڈاکٹر عامر حسین اپنی پیشہ ورانہ قابلیت، جدید طبی مہارت، ایمانداری اور اعلیٰ اخلاق کی بدولت ایک بہترین سرجن اور ایک عظیم انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی خدمات اور کارکردگی طبی دنیا میں ایک مثال ہیں اور وہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہیں۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے تاکہ وہ انسانیت کی خدمت کا یہ مشن جاری رکھ سکیں۔

Address

Hazara 1 Tv Pvt Ltd Office 6 7 Near Army Burn Hall College For Girls China Plaza Gami Adda Abbottabad
Abbottabad
22020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara1 Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hazara1 Tv:

Videos

Share

Category