
24/10/2023
زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ انسان پل بھر میں ماضی بن جاتا ہے.
پیارا بھائی افضال سعید ایک ہنستا مسکراتا چہرہ آج اس دنیا فانی سے کوچ کرگیا ہے، انسان کی زندگی کا پل بھر کا بھروسہ نہیں.
اللہ پاک اس خوبصورت جوان کی بخشش فرمائے ۔۔۔۔۔!!!
ہزاروں لوگ آتے اور جاتے ہیں. موت ایک اٹل حقیقت ہے، جس سے کسی جاندار کو بھی مفر نہیں جو بھی اس دار فانی میں آیا وقتِ مقررہ پر اسے دارالبقاء کی طرف لوٹنا ہی پڑتا ہے. لیکن جوانی کی موت ایک ایسی چیز ہوتی ہے جو دوسروں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ جوانی وہ زمانہ ہوتا ہے جب انسان کی طاقت، خوبصورتی، صحت اور جذبات اپنے نقطہ عروج پر ہوتے ہیں۔
جینے کی امنگ، کچھ کرنے کا جذبہ، ان تھک جدوجہد کا حوصلہ، مسلسل محنت، کام کرنے کی استعداد اور مقاصد کو پا لینے کا جنون جوانی ہی کے اوصاف ہیں۔ چنانچہ کسی جوان کی موت دوسروں کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
اِس خوبصورت نوجوان کی موت کا سُن کر بہت دُکھ ہوا۔ جوان بیٹے کی موت باپ کی کمر توڑ دیتی ہے۔ اللہ تعالی والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
اللّٰہ ربّ العزت ان کے اہلخانہ ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو صبر جمیل عطا فرماۓ. آمین.
دعاگو: واصف حمید😥😥😥😥